رسالہ صوت النجف

  • Home
  • رسالہ صوت النجف

رسالہ صوت النجف Urdu Magazine "رسالہ صوت النجف" from the office of the Grand Ayatullah Al-Haaj Hafiz Sh

پاکستانی زائرین کی مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ملاقات
06/12/2023

پاکستانی زائرین کی مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ملاقات

کردار میں مثبت تبدیلی زیارت کی قبولیت کی علامت ہےپاکستانی وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقاتپاکستانی وفود نے...
03/12/2023

کردار میں مثبت تبدیلی زیارت کی قبولیت کی علامت ہے

پاکستانی وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات

پاکستانی وفود نے مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے زائرین کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ زیارت کرنے کے بعد اس دنیا میں آپ کو کیسے پتا چلے کہ آپ کی زیارت قبول ہو گئی ہے۔
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ زیارت کے بعد آپ کے کردار میں مثبت تبدیلی کا آنا آپ کی زیارت کی قبولیت کی علامت ہے۔اگر آپ کے کردار میں مثبت تبدیلی آگئی ہے تو آپ یہ سمجھیں کہ آپ کی زیارت قبول ہو گئی ہے۔
مزید برآں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا اگر آپ سے لوگ سوال کریں کہ زیارت کے بعد آپ کے کردار میں تو مثبت تبدیلی آگئی ہے، پہلے آپ ایسے نہیں تھے ،اب تبدیل ہو کر آئیں ہیں۔آپ کو کس نے بدلا؟ تو آپ کہیں مجھے اس حسین علیہ السلام نے بدلا جس نے حضرت حر علیہ السلام کو بدلا ۔جس نے حر علیہ السلام کو جنت کے باغوں میں پہنچا دیا مجھے اس حسین علیہ السلام نے بدلا۔
آخر پر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ ضرورت اس بات کی ہے زیارت کے بعد ہمارے کردار میں مثبت تبدیلی پیدا ہو تاکہ ہمیں معلوم ہو سکے کہ ہماری زیارت قبول ہو گئی ہے۔
دوسری جانب آئے ہوئے وفود نے قیمتی وقت دینے پر مرجع دینی کبیر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

اعمال کی قبولیت کا دارومدار تقوی پر ہےپاکستانی اور ہندوستانی وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقاتپاکستان اور ہ...
29/11/2023

اعمال کی قبولیت کا دارومدار تقوی پر ہے

پاکستانی اور ہندوستانی وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات

پاکستان اور ہندوستان سے آئے ہوئے وفود نےمرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے تقوی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے فرمایا کہ اعمال کی قبولیت کا دارومدار تقوی پر ہے جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے
إنما يتقبل الله من المتقين
خدا وند متعال صرف صرف اور صرف متقیوں کے اعمال قبول کرتا ہے۔
پس نتیجتاً جو متقی نہیں ہے اس کے اعمال کو درجہ قبولیت حاصل نہیں ہوتا۔
لہذا اپنے آپ کو متقی بنائیں تاکہ آپ کے اعمال قبول ہو سکیں۔

دوسری جانب آئے ہوئے وفود نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی مومنین  کے ہمراہ  جلوس عزاء  #فاطمیہ  میں  شرکت  مرجع عالی قدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ ال...
28/11/2023

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی مومنین کے ہمراہ جلوس عزاء #فاطمیہ میں شرکت

مرجع عالی قدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف
• عزاء فاطمیہ کا اہتمام اور اس کی بقا حقیقی اسلام محمدی کی بقا ہے
• عزاء فاطمیہ کا اہتمام اہل بیت علیھم السلام سے ولایت کی تجدید ہے
• حضرت فاطمہ زہراء علیھا السلام انسان اور انسانیت کے لئے نمونہ عمل ہیں
• کمال حقیقی کی عظیم و مقدس مثال ہیں حضرت فاطمہ زہراء علیھا السلام
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ
• ہر سال عزاء فاطمیہ کا اہتمام ہر قسم کے ظلم و ستم اور دہشت گردی سے برأت کا اعلان ہے چاہے وہ کسی بھی شکل و صورت کسی بھی زمانے اور جگہ ہی سے مرتبط کیوں نہ ہوں .
مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے غمگین فضا میں کثیر تعداد میں جلوس عزاء فاطمیہ میں شریک عزاداروں کی قیادت فرمائی کہ جو جلوس غم کی صورت مرکزی دفتر نجف اشرف سے نکل کر حرم حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام پر اختتام پذیر ہوا
عزاداروں نے حضرت امام زمانہ عج کو ان کی مظلومہ جدہ ماجدہ کا اور حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام کو حضرت فاطمہ زہراء علیھا السلام کی مظلومانہ شہادت کی تعزیت اور پرسہ پیش کیا ۔
جلوس غم میں حوزہ علمیہ کے افاضل علماء اساتذہ مختلف ممالک اور زبانوں سے تعلق رکھنے والے طلاب کرام کے علاوہ عراقی قبائل کے وابستگان مواکب حسینیہ میں خدمت انجام دینے والے حضرات مومنین مختلف صوبوں سے آئے عزاداروں کے علاوہ عتبات عالیات کے نمائندوں نے شرکت فرمائی ۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ عزاء فاطمیہ کا اہتمام اور اس کی بقا حقیقی اسلام محمدی کی بقا ہے ، اور یہ اہل بیت علیھم السلام سے ولایت کی تجدید بھی ہے ، انہوں نے مزید فرمایا کہ حضرت فاطمہ زہراء علیھا السلام نے اپنے بابا ؐ کے دین کے دفاع اور اسکے تحفظ کی خاطر ہر طرح کے مصائب و آلام اور دہشت گردی کا سامنا کیا ، حضرت فاطمہ زہراء علیھا السلام پر ڈھائے گئے مظالم بعد میں اہلبیت علیھم السلام پر ڈھائے گئے مظالم کی ابتداء تھی ۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ حضرت فاطمہ زہراء علیھا السلام انسان اور انسانیت کے لئے نمونہ عمل ہیں اور اللہ جس طرح کے انسان کو پسند کرتا ہے اور جیسا انسان چاہتا ہے اس انسان کی کمال حقیقی کی عظیم مثال ہیں ، ان کی مرضی خدا کی مرضی ان کا غضب خدا کا غضب ہے لازمی ہے کہ ہر مومن خاص کر صنف نسواں ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلے اور بحیثیت بیٹی بحیثیت زوجہ بحیثیت ماں اپنی زندگی میں انہیں ؑ مثال قرار دیں۔
دوسری جانب مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے اپنے بیان میں فرمایا کہ اس جلوس عزاء فاطمیہ کا ہر سال اہتمام کیا جاتا ہے جس میں عزادار حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام اور حضرت امام زمانہ عج کی خدمت میں حضرت فاطمہ زہراء علیھا السلام کی مظلومانہ شہادت کا پرسہ اور تعزیت پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ ہر سال عزاء فاطمیہ کا اہتمام ہر طرح کے ظلم و ستم اور دہشت گردی سے برأت کا اعلان ہے چاہے وہ کسی بھی زمانے جگہ اور کسی بھی صورت و شکل ہی میں کیوں نہ ہو ۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ حضرت فاطمہ زہراء علیھا السلام کے حق میں جو جرم ہوا وہ درحقیقت انسان اور انسانیت کے حق میں جر م ہے ۔
انہوں نے حضرات افاضل علماء طلاب قبیلوں کے سربراہان اور معاشرے کے ہر طبقے کا افراد کا اس عزاء فاطمیہ میں شرکت پر شکریہ ادا کیا ۔
مرکزی دفتر مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نجف اشرف عراق

(DaamaZillohu)
https://whatsapp.com/channel/0029VaDkVDc84Om9YnCkYP0U
https://www.facebook.com/alnajafy.urdu

اعمال کی قبولیت کا دارومدار تقوی پر ہےپاکستان جرمنی اور ناروے اور ہندوستان کے وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے مل...
15/11/2023

اعمال کی قبولیت کا دارومدار تقوی پر ہے

پاکستان جرمنی اور ناروے اور ہندوستان کے وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات

پاکستان جرمنی ناروے اور ہندوستان سے آئے ہوئے وفود نےمرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے تقوی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے فرمایا کہ اعمال کی قبولیت کا دارومدار تقوی پر ہے جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے
إنما يتقبل الله من المتقين
خدا وند متعال صرف صرف اور صرف متقیوں کے اعمال قبول کرتا ہے۔
پس نتیجتاً جو متقی نہیں ہے اس کے اعمال کو درجہ قبولیت حاصل نہیں ہوتا۔
لہذا اپنے آپ کو متقی بنائیں تاکہ آپ کے اعمال قبول ہو سکیں۔

دوسری جانب آئے ہوئے وفود نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

 #پاکستان کی قومی اسمبلی کے  #سپیکر کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقاتپاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر جناب راجہ پ...
13/11/2023

#پاکستان کی قومی اسمبلی کے #سپیکر کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات

پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر جناب راجہ پرویز اشرف نے اپنے وفد سمیت مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے نجف اشرف کی عظمت اور اہمیت کو بتاتے ہوئے فرمایا کہ نجف اشرف کی عظمت امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے مرقد کی وجہ سے ہے اور امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی ذات گرامی تمام امت مسلمہ کے لیے وحدت کی علامت ہے۔
مزید برآں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا نجف اشرف سب کا ہے اور یہاں سے ہمیشہ وحدت،اخوت اور بین المذاھب ہم آہنگی کا پیغام ملتا ہے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے اس بات پر زور دیتے فرمایا کہ اس وقت دنیا میں ہر مذہب کے پیروکاروں کو اپنے دائرے کے اندر مذہبی آزادی ہونی چاہیے ۔
مزید برآں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام اسلامی ممالک میں تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہونے چاہئیں اور
تمام اسلامی ممالک کو اپنی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے برابری کی سطح پر آپسی تجارتی اقتصادی اور معاشی تعلقات کو فروغ دینا چاہیے۔
دوسری جانب سپیکر قومی اسمبلی جناب راجہ پرویز اشرف نے اس پیغام کو سراہتے ہوئے ،اس کی ترویج اور نشر و اشاعت کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا ۔
بعد ازاں جناب راجہ پرویز اشرف نے اپنے وفد سمیت، مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے فرزند شیخ علی نجفی حفظہ اللہ سے بھی ملاقات کی۔
اس ملاقات میں شیخ علی نجفی حفظہ اللہ برصغیر پاک و ہند کے زائرین کے لئے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے مرکزی دفتر کی جانب سے پیش کی جانے والی خدمات کو بیان کیا۔
مزید برآں شیخ علی نجفی حفظہ اللہ نےیہ بھی بتایا کہ مرکزی دفتر برصغیر پاک وہند کے ہزاروں طلباء کی کفالت بھی کر رہا ہے ۔
دوسری جانب سپیکر قومی اسمبلی جناب راجہ پرویز اشرف نے مرکزی دفتر کی ان کاوشوں کو سراہتے ہوئے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی طول عمر کے لیے دعا فرمائی اور حسن ضیافت پر شکریہ بھی ادا کیا۔
مرکزی دفتر مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ دام ظلہ الوارف نجف اشرف عراق
(DaamaZillohu)

📞+964 780 225 4437

📞+964 771 179 5363
Email: [email protected] , [email protected]
&
📞+964 782 216 4612
Email: [email protected]

(Urdu)https://whatsapp.com/channel/0029VaDkVDc84Om9YnCkYP0U
(Hindi)https://whatsapp.com/channel/0029Va8pR15JP20vJZhEzL3X
(Gujarati)https://whatsapp.com/channel/0029Va9VaLD9xVJnMXyjOn1k
(Sindhi)https://whatsapp.com/channel/0029Va931t98vd1OCA8elu23
&
(Urdu) https://www.facebook.com/alnajafy.urdu
(Hindi) https://www.facebook.com/alnajafy.hindi
(Gujarti) https://www.facebook.com/AlNajafy.Gujarati
(Sindhi) https://www.facebook.com/AlNajafy.Sindhi
youtube.com/
www.alnajafy.com

گناہوں سےصحیح توبہ گناہوں پر ندامت کے سبب آنکھوں سے آنسوؤں کا آنا اور پھر خدا سے طلب مغفرت کرنا ہےپاکستان اور ہندوستان س...
08/11/2023

گناہوں سےصحیح توبہ گناہوں پر ندامت کے سبب آنکھوں سے آنسوؤں کا آنا اور پھر خدا سے طلب مغفرت کرنا ہے

پاکستان اور ہندوستان سے آئے ہوئے مومنین کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات

پاکستان اور ہندوستان سے آئے ہوئے مومنین نےمرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مومنین کو گناہوں سے صحیح توبہ کے متعلق نصیحت فرمائی ۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےفرمایا کہ گناہوں سے توبہ کرنےکا صحیح طریقہ یہ کہ انسان گناہ پر نادم ہو اور اس ندامت کی وجہ سے اس کی آنکھوں سے آنسو آئیں اور پھر وہ خدا وند متعال سے معافی طلب کرے۔
اگر کسی پر ظلم کیا ہے تو اس سے بھی معافی مانگے جس پر ظلم کیا ہے اور خدا سے بھی گناہ کی معافی طلب کرے۔

دوسری جانب قیمتی وقت دینے پر وفد نے مرجع دینی کبیر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں بغداد میں  #پاکستان  کے سفیر  •  سفراء اپنے ملک کا چہرہ ہوتے ہیں مرجع مسلمین وج...
06/11/2023

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں بغداد میں #پاکستان کے سفیر
• سفراء اپنے ملک کا چہرہ ہوتے ہیں
مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف عراق میں بغداد میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر محترم احمد امجد علی صاحب کا ان کے وفد کےہمراہ خیر مقدم فرمایا ۔
واضح رہے کہ موصوف سفیر بغداد میں اپنی مدت خدمت پوری کرکے پاکستان جانے سے قبل مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے ۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مہمان وفد سے اپنے خطاب میں فرمایا کہ سفراء اپنے ملک کا چہرہ ہوتے ہیں اور وہ اپنے ملک کے شرف اور عزت کا عکاس ہوتے ہیں مزید انہوں نے موصوف سفیر کے بعد کی خدمت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دوسری جانب موصوف سفیر نے فرمایا کہ حتی المقدور خدمت کی کوشش کی ہے اور امید ہے کہ آنے والے سفیر بہتر سے بہتر انداز میں خدمت کرینگے انہوں نے مرکزی دفتر کا حسنِ تعاون پرشکریہ ادا کیا۔
مرکزی دفتر مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ دام ظلہ الوارف نجف اشرف عراق
• (DaamaZillohu)





www.alnajafy.com
#پاکستان

مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیت اللہ العظمی الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کا آنکھ کا آپریشن الحمد اللہ کامیاب...
06/11/2023

مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیت اللہ العظمی الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کا آنکھ کا آپریشن الحمد اللہ کامیاب رہا۔

داڑھی کم از کم اتنی ہو کہ کنگھی ہو سکےپاکستان سے آئے ہوئے وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  سے ملاقاتپاکستان کے مختل...
01/11/2023

داڑھی کم از کم اتنی ہو کہ کنگھی ہو سکے

پاکستان سے آئے ہوئے وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات

پاکستان کے مختلف آئے ہوئے وفود نےمرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیت اللہ العظمی الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مومنین کو ان گناہوں کی طرف متوجہ فرمایا کہ جن کی طرف عام طور پر مومنین کی توجہ نہیں ہوتی۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مومنین کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ داڑھی منڈوانا گناہ کبیرہ ہے۔اور داڑھی کم از کم اتنی مقدار میں ہو کہ کنگھی ہو سکے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ جو داڑھی اتنی لمبی نہیں ہے،وہ داڑھی نہیں ہے بلکہ ایسے ہے جیسے اس نے داڑھی نہیں رکھی ہوئی ہے،نتیجتا وہ بھی اس شخص کی طرح گناہ گار ہے جس نے داڑھی منڈوائی ہوئی ہے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے اس بات پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ اس امر کی طرف توجہ کرنا ضروری ہے کہ داڑھی اس قدر لمبی ہو کہ اس کو کنگھی ہو سکےتاکہ یہ واجب ادا ہو سکے۔
آخر پر مرجع دینی کبیر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے تمام مومنین کے لیے بالعموم اور زائرین کے لئے بالخصوص دعا فرمائی۔

پاکستان اور ہندوستان کے زائرین کی مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے نجف اشرف میں ملاقا...
21/10/2023

پاکستان اور ہندوستان کے زائرین کی مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے نجف اشرف میں ملاقات

پاکستان کے سابق صوبائی وزیر جیل کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقاتپاکستان کے سابق صوبائی وزیر جیل ملک احمد یار ہن...
02/10/2023

پاکستان کے سابق صوبائی وزیر جیل کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات

پاکستان کے سابق صوبائی وزیر جیل ملک احمد یار ہنجراہ نے اپنے وفد سمیت مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی ۔
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے نجف اشرف کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ نجف اشرف امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کا شہر ہے اور امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کی ذات گرامی وہ ذات ہے جس پر تمام مسلمانوں کا اتفاق ہے ۔
مزید برآں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ صاحب مناصب حضرات کا فریضہ ہے کہ وہ اپنی عوام کی خلوص کے ساتھ خدمت کریں ۔
دوسری جانب محترم سابق وزیر نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔

برصغیر پاک و ہند کے زائرین کی مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ملاقات
19/09/2023

برصغیر پاک و ہند کے زائرین کی مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ملاقات

پاکستان اور ہندوستان کے زائرین کی مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ملاقات
15/09/2023

پاکستان اور ہندوستان کے زائرین کی مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ملاقات

مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کربلاء پیدل جانے والے زائرین کے ساتھ چلتے ہوئے
02/09/2023

مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کربلاء پیدل جانے والے زائرین کے ساتھ چلتے ہوئے

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when رسالہ صوت النجف posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share