عتیق احمد اور اس کے بھائی کا قتل
بیٹے اسد کی تدفین کے کچھ گھنٹوں بعد ہی گولی ماردی گئی
لکھنو-۱۵/اپریل: عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کو پریاگ راج میں گولی مار کر قتل کردیا گیاہے ۔ این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق پریاگ راج میڈیکل کالج کے پاس یہ واردات رونما ہوئی۔ دونوں کو ہی دس سے زائد گولی ماری گئی ہے۔ اس معاملے میں پولس نے دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ عتیق اور اس کے بھائی اشرف کو میڈیکل کے لیے لے جایا گیا تھا۔ غورطلب ہے کہ دو دن قبل عتیق احمد کے بیٹےاسد کو انکاونٹر میں مار دیا گیا تھا جس کی آج تدفین ہوئی تھی اور تدفین کے چند گھنٹوں بعد ہی عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کا گولی مار کر قتل کردیا گیا۔
Be the first to know and let us send you an email when India One Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.