What is happening in Kpk

  • Home
  • What is happening in Kpk

What is happening in Kpk This page is about culture and fun everyone can show talent by sending us talent videos

سوات: مینگورہ میں ایک شخص کی فائرنگ سے خواجہ سرا زخمیسوات: ملزم نورزادہ نے خواجہ سرا یسین پر فائرنگ کیسوات : پولیس نے مل...
17/11/2024

سوات: مینگورہ میں ایک شخص کی فائرنگ سے خواجہ سرا زخمی

سوات: ملزم نورزادہ نے خواجہ سرا یسین پر فائرنگ کی

سوات : پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا

سوات : خواجہ سرا کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا
Via zamaswat.com

وراثت کی تقسیم کا قانونی طریقہ کار آسان اردو زبان میں ملاحظہ فرمائیں۔ وراثت کی تقسیم کا مکمل اور جامع قانونی طریقہ کار:(...
17/11/2024

وراثت کی تقسیم کا قانونی طریقہ کار آسان اردو زبان میں ملاحظہ فرمائیں۔

وراثت کی تقسیم کا مکمل اور جامع قانونی طریقہ کار:

(١): جائیداد حقداروں میں متوفی پر واجب الادا قرض دینے اور وصیت کو پورا کرنے کے بعد تقسیم ہوگی.

(٢): اگر صاحب جائیداد خود اپنی جائیداد تقسیم کرے تو اس پر واجب ہے کہ پہلے اگر کوئی قرض ہے تو اسے اتارے، جن لوگوں سے اس نے وعدے کیۓ ہیں ان وعدوں کو پورا کرے اور تقسیم کے وقت جو رشتےدار، یتیم اور مسکین حاضر ہوں ان کو بھی کچھ دے.

(٣): اگر صاحب جائیداد فوت ہوگیا اور اس نے کوئی وصیت نہیں کی اور نہ ہی جائیداد تقسیم کی تو متوفی پر واجب الادا قرض دینے کے بعد جائیداد صرف حقداروں میں ہی تقسیم ہوگی...

ا

جائیداد کی تقسیم میں جائز حقدار:

(١): صاحب جائیداد مرد ہو یا عورت انکی جائیداد کی تقسیم میں جائیداد کے حق دار اولاد، والدین، بیوی، اور شوہر ہوتے ہیں.

(٢): اگر صاحب جائیداد کے والدین نہیں ہیں تو جائیداد اہل خانہ میں ہی تقسیم ہوگی.

(٣): اگر صاحب جائیداد کلالہ ہو اور اسکے سگے بہن بھائی بھی نہ ہوں تو کچھ حصہ سوتیلے بہن بھائی کو جاۓ گا اور باقی نزدیکی رشتے داروں میں جو ضرورت مند ہوں نانا، نانی، دادا، دادی، خالہ، ماموں، پھوپھی، چچا، تایا یا انکی اولاد کو ملے گا.

(1): شوہر کی جائیداد میں بیوی یا بیویوں کا حصہ:

(١): شوہر کی جائیداد میں بیوی کا حصہ آٹھواں (1/8) یا چوتھائی (1/4) ہے.

(٢): اگر ایک سے زیادہ بیویاں ہونگی تو ان میں وہی حصہ تقسیم ہوجاۓ گا.

(٣): اگر شوہر کے اولاد ہے تو جائیداد کا آٹھواں (1/8) حصہ بیوی کا ہے، چھٹا (1/6) حصہ شوہر کے والدین کا ہے اور باقی بچوں کا ہے.

(٤): اگر شوہر کے اولاد میں فقط لڑکیاں ہی ہوں دو یا زائد تو جائیداد کا دو تہائی (2/3) حصہ لڑکیوں کا ہوگا، بیوی کیلئے آٹھواں (1/8) حصہ اور جائیداد کا چھٹا (1/6) حصہ شوہر کے والدین کیلئے ہے.

(٥): اگر شوہر کے اولاد میں صرف ایک لڑکی ہو تو جائیداد کا نصف (1/2) حصہ لڑکی کا ہے، بیوی کیلئے جائیداد کا آٹھواں (1/8) حصہ ہے اور شوہر کے والدین کا چھٹا (1/6) حصہ ہے.

(٦): اگر شوہر کے اولاد نہیں ہے تو بیوی کا حصہ چوتھائی (1/4) ہو گا اور باقی جائیداد شوہر کے والدین کی ہوگی.

(٧): اگر کوئی بیوی شوہر کی جائیداد کی تقسیم سے پہلے فوت ہوجاتی ہے تو اسکا حصہ نہیں نکلے گا.

(٨): اگر بیوہ نے شوہر کی جائیداد کی تقسیم سے پہلے دوسری شادی کرلی تو اسکو حصہ نہیں ملے گا.

(٩): اور اگر بیوہ نے حصہ لینے کے بعد شادی کی تو اس سے حصہ واپس نہیں لیا جاۓ گا.

(2): بیوی کی جائیداد میں شوہر کا حصہ:

(١): بیوی کی جائیداد میں شوہر کا حصہ نصف (1/2) یا چوتھائی (1/4) ہے.

(٢): اگر بیوی کے اولاد نہیں ہے تو شوہر کیلئے جائیداد کا نصف (1/2) حصہ ہے اور نصف (1/2) حصہ بیوی کے ماں باپ کا ہے.

(٣): اگر بیوی کے اولاد ہے تو شوہر کیلئے جائیداد کا چوتھائی (1/4) حصہ ہے، اور چھٹا (1/6) حصہ بیوی کے ماں باپ کا ہے اور باقی بچوں کا ہے.

(٤): اگر بیوی کے اولاد میں فقط لڑکیاں ہی ہوں دو یا زائد تو جائیداد کا دو تہائی (2/3) حصہ لڑکیوں کا ہوگا، شوہر کیلئے چوتھائی (1/4) حصہ اور باقی جائیداد بیوی کے والدین کیلئے ہے.

(٥): اگر بیوی کے اولاد میں صرف ایک لڑکی ہو تو جائیداد کا نصف (1/2) حصہ لڑکی کا ہے، شوہر کیلئے جائیداد کا چوتھائی (1/4) حصہ ہے اور بیوی کے والدین کا چھٹا (1/6) حصہ ہے.

(٦): اگر شوہر، بیوی کے والدین کی طرف سے جائیداد ملنے سے پہلے فوت ہو جاۓ تو اس میں شوہر کا حصہ نہیں نکلے گا.

(٧): اگر بیوی اپنے والدین کی جائیداد تقسیم ہونے سے پہلے فوت ہوگئی اور اسکے بچے ہیں تو بیوی کا اپنے والدین کی طرف سے حصہ نکلے گا اور اس میں شوہر کا حصہ چوتھائی (1/4) ہوگا اور باقی بچوں کو ملے گا.

(٨): اگر بیوی اپنے والدین کی جائیداد تقسیم ہونے سے پہلے فوت ہوگئی اور اسکے اولاد بھی نہیں ہے تو اسکے شوہر کو حصہ نہیں ملے گا.

(3): باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ:

(١): باپ کی جائیداد میں ایک لڑکے کیلئے دو لڑکیوں کے برابر حصہ ہے.

(٢): باپ کی جائیداد میں پہلے باپ کے والدین یعنی دادا، دادی کا چھٹا (1/6) حصہ، اور باپ کی بیوہ یعنی ماں کا آٹھواں (1/8) حصہ نکالنے کے بعد جائیداد اولاد میں تقسیم ہوگی.

(٣): اگر اولاد میں فقط لڑکیاں ہی ہوں، دو یا زائد تو جائیداد کا دو تہائی (2/3) حصہ لڑکیوں کا ہوگا، آٹھ واں (1/8) حصہ بیوہ ماں کا ہوگا اور چھٹا (1/6) حصہ باپ کے والدین کوملے گا.

(٤): اگر ایک ہی لڑکی ہو تو اس کیلئے جائیداد کا نصف (1/2) حصہ ہے، آٹھواں (1/8) حصہ بیوہ ماں کیلئے ہے اور چھٹا (1/6) حصہ باپ کے والدین کیلئے ہے.

(٥): اگر باپ کے والدین یعنی دادا یا دادی جائیداد کی تقسیم کے وقت زندہ نہیں ہیں تو انکا حصہ نہیں نکالا جاۓ گا.

(٦): اگر کوئی بھائی باپ کی جائیداد کی تقسیم سے پہلے فوت ہوگیا اور اسکی بیوہ اور بچے ہیں تو بھائی کا حصہ مکمل طریقہ سے نکالا جاۓ گا.

(٧): اگر کوئی بہن باپ کی جائیداد کی تقسیم سے پہلے فوت ہوجاۓ اور اسکا شوہر اور بچے ہوں تو شوہر اور بچوں کو حصہ ملے گا. لیکن اگر بچے نہیں ہیں تو اسکے شوہر کو حصہ نہیں ملے گا.

(4): ماں کی جائیداد میں اولاد کا حصہ:

(١): ماں کی جائیداد میں ایک لڑکے کیلئے دو لڑکیوں کے برابر حصہ ہے.

(٢): جائیداد ماں کے والدین یعنی نانا نانی اور باپ کا حصہ نکالنے کے بعد اولاد میں تقسیم ہوگی.

(٣): اور اگر اولاد میں فقط لڑکیاں ہی ہوں دو یا زائد تو جائیداد کا دو تہائی (2/3) حصہ لڑکیوں کا ہے، باپ کیلئے چوتھائی (1/4) حصہ اور باقی جائیداد ماں کے والدین کیلئے ہے.

(٤): اور اگر اولاد میں صرف ایک لڑکی ہو تو جائیداد کا نصف (1/2) حصہ لڑکی کا ہے، باپ کیلئے جائیداد کا چوتھائی (1/4) حصہ ہے اور ماں کے والدین کا چھٹا (1/6) حصہ ہے.

(٥): اگر ماں کے والدین تقسیم کے وقت زندہ نہیں ہیں تو انکا حصہ نہیں نکالا جاۓ گا.

(٦): اور اگر باپ بھی زندہ نہیں ہے تو باپ کا حصہ بھی نہیں نکالا جاۓ گا ماں کی پوری جائیداد اسکے بچوں میں تقسیم ہوگی.

(٧): اگر ماں کے پہلے شوہر سے کوئی اولاد ہے تو وہ بچے بھی ماں کی جائیداد میں برابر کے حصہ دار ہونگے.

(5): بیٹے کی جائیداد میں والدین کا حصہ:

(١): اگر بیٹے کے اولاد ہو تو والدین کیلئے جائیداد کا چھٹا (1/6) حصہ ہے.

(٢): اگر والدین میں صرف ماں ہو تو چھٹا (1/6) حصہ ماں کو ملے گا اور اگر صرف باپ ہو تو چھٹا (1/6) حصہ باپ کو ملے گا اور اگر دونوں ہوں تو چھٹا (1/6) حصہ دونوں میں برابر تقسیم ہو گا.

(٣): اگر بیٹے کے اولاد نہیں ہے لیکن بیوہ ہے اور بیوہ نے شوہر کی جائیداد کے تقسیم ہونے تک شادی نہیں کی تو اس کو جائیداد کا چوتھائی (1/4) حصہ ملے گا اور باقی جائیداد بیٹے کے والدین کی ہوگی.

(٤): اگر بیٹے کی اولاد میں فقط لڑکیاں ہی ہوں دو یا زائد تو جائیداد کا دو تہائی (2/3) حصہ لڑکیوں کا ہے، بیٹے کی بیوہ کیلئے آٹھواں (1/8) حصہ اور بیٹے کے والدین کا چھٹا (1/6) حصہ ہے.

(٥): اگر اولاد میں صرف ایک لڑکی ہو تو جائیداد کا نصف (1/2) حصہ لڑکی کا ہے، بیٹے کی بیوہ کیلئے آٹھواں (1/8) حصہ اور بیٹے کے والدین کا چھٹا (1/6) حصہ ہے.

(٦): اگر بیٹا رنڈوا ہے اور اسکے کوئی اولاد بھی نہیں ہے تو اسکی جائیداد کے وارث اسکے والدین ہونگے جس میں ماں کیلئے جائیداد کا ایک تہائی (1/3) حصہ ہے اور دو تہائی (2/3) حصہ باپ کا ہے اور اگر بیٹے کے بہن بھائی بھی ہوں تو اسکی ماں کیلئے چھٹا (1/6) حصہ ہے اور باقی باپ کا ہے.

(6): بیٹی کی جائیداد میں والدین کا حصہ:

(١): اگر بیٹی کے اولاد ہے تو والدین کیلئے جائیداد کا چھٹا (1/6) حصہ ہے.

(٢): اگر والدین میں صرف ماں ہو تو چھٹا (1/6) حصہ ماں کو ملے گا اور اگر صرف باپ ہو تو چھٹا (1/6) حصہ باپ کو ملے گا اور اگر دونوں ہوں تو چھٹا (1/6) حصہ دونوں میں برابر تقسیم ہو گا.

(٣): اگر بیٹی کے اولاد نہیں ہے لیکن شوہر ہے تو شوہر کو جائیداد کا نصف (1/2) حصہ ملے گا اور نصف (1/2) جائیداد بیٹی کے والدین کی ہوگی.

(٤): اور اگر بیٹی کی اولاد میں فقط لڑکیاں ہی ہوں دو یا زائد تو جائیداد کا دو تہائی (2/3) حصہ لڑکیوں کا ہے، بیٹی کے شوہر کیلئے ایک چوتہائی (1/4) حصہ اور باقی والدین کا ہے.

(٥): اور اگر اولاد میں صرف ایک لڑکی ہو تو جائیداد کا نصف (1/2) حصہ لڑکی کا ہے، بیٹی کے شوہر کیلئے چوتہائی (1/4) حصہ اور والدین کا چھٹا (1/6) حصہ ہے.

(٦): اگر بیٹی بیوہ ہو اور اسکے اولاد بھی نہیں ہے تو جائیداد کے وارث اسکے والدین ہونگے جس میں ماں کیلئے جائیداد کا ایک تہائی (1/3) حصہ ہوگا اور اگر بیٹی کے بہن بھائی ہیں تو ماں کیلئے جائیداد کا چھٹا (1/6) حصہ ہوگا اور باقی باپ کو ملے گا.

(7): کلالہ:

کلالہ سے مراد ایسے مرد اور عورت جنکی جائیداد کا کوئی وارث نہ ہو یعنی جنکی نہ تو اولاد ہو اور نہ ہی والدین ہوں اور نہ ہی شوہر یا بیوی ہو.

(١): اگر صاحب میراث مرد یا عورت کلالہ ہوں، اسکے سگے بہن بھائی بھی نہ ہوں، اور اگر اسکا صرف ایک سوتیلہ بھائی ہو تو اس کیلئے جائیداد کا چھٹا (1/6) حصہ ہے، یا اگر صرف ایک سوتیلی بہن ہو تو اس کیلئے جائیداد کا چھٹا (1/6) حصہ ہے.

(٢): اگر بہن، بھائی تعداد میں زیادہ ہوں تو وہ سب جائیداد کے ایک تہائی (1/3) حصہ میں شریک ہونگے.

(٣): اور باقی جائیداد قریبی رشتے داروں میں اگر دادا، دادی یا نانا، نانی زندہ ہوں یا چچا، تایا، پھوپھی، خالہ، ماموں میں یا انکی اولادوں میں جو ضرورت مند ہوں ان میں ایسے تقسیم کی جاۓ جو کسی کیلئے ضر رساں نہ ہو.

(8): اگر کلالہ کے سگے بہن بھائی ہوں:

(١): اگر کلالہ مرد یا عورت ہلاک ہوجاۓ، اور اسکی ایک بہن ہو تو اسکی بہن کیلئے جائیداد کا نصف (1/2) حصہ ہے اور باقی قریبی رشتے داروں میں ضرورت مندوں کیلئے ہے.

(٢): اگر اسکی دو بہنیں ہوں تو ان کیلئے جائیداد کا دو تہائی (2/3) حصہ ہے اور باقی قریبی رشتے داروں میں ضرورت مندوں کیلیے ہے.

(٣): اگر اسکا ایک بھائی ہو تو ساری جائیداد کا بھائی ہی وارث ہوگا.

(٤): اگر بھائی، بہن مرد اورعورتیں ہوں تو ساری جائیداد انہی میں تقسیم ہوگی مرد کیلئے دوگنا حصہ اسکا جوکہ عورت کیلئے ہے.

الله تمہارے لئے کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ تم گمراہ نہ ہوجاؤ اور الله ہر شے کا جاننے والا ہے.

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:

اور ہر ترکہ کیلئے جو ماں باپ اور عزیز و اقارب چھوڑیں ہم نے وارث قرار دئیے ہیں اور جن سے تم نے عہد کر لئے ہیں ان کا حصہ ان کو دیدو بیشک الله ہر شے پر گواہ ہے. (4:33)

مردوں کیلئے اس میں جو ان کے والدین اور اقرباء چھوڑیں ایک حصہ ہے اور عورتوں کیلئے بھی اس میں جو ان کے والدین اور اقرباء چھوڑیں تھوڑا یا زیادہ مقرر کیا ہوا ایک حصہ ہے. (4:7)

اور جب رشتہ دار و یتیم اور مسکین تقسیم کے موقع پر حاضر ہوں تو انکو بھی اس میں سے کچھ دے دو اور ان سے نرمی کے ساتھ کلام کرو. (4:8)

الله تمہیں تمہاری اولاد کے بارے میں وصیت کرتا ہے کہ ایک لڑکے کیلئے دو لڑکیوں کے برابر حصہ ہے اور اگر فقط لڑکیاں ہی ہوں دو یا زائد تو ترکے کا دو تہائی (2/3) ان کا ہے اور اگر وہ ایک ہی لڑکی ہو تو اس کیلئے نصف (1/2) ہے اور والدین میں سے ہر ایک کیلئے اگر متوفی کی اولاد ہو تو ترکے کا چھٹا (1/6) حصہ ہے اور اگر متوفی کی کوئی اولاد نہ ہو تو اس کے والدین ہی اس کے وارث ہوں تو ماں کیلئے ترکہ کا ایک تہائی (1/3) حصہ ہے اور اگر متوفی کے بہن بھائی بھی ہوں تو اس کی ماں کیلئے چھٹا (1/6) حصہ ہے بعد تعمیل وصیت جو وہ کر گیا ہو یا بعد اداۓ قرض کے تم نہیں جانتے کہ تمہارے آباء یا تمہارے بیٹوں میں سے نفع رسانی میں کون تم سے قریب تر ہے یہ الله کی طرف سے فریضہ ہے بیشک الله جاننے والا صاحب حکمت ہے. (4:11)

اور جو ترکہ تمہاری بے اولاد بیویاں چھوڑیں تمہارے لئے اس کا نصف (1/2) حصہ ہے اور اگر ان کے اولاد ہو تو تمہارے لئے اس ترکہ کا جو وہ چھوڑیں چوتھائی (1/4) حصہ ہے اس وصیت کی تعمیل کے بعد جو وہ کر گئی ہوں یا قرض کی ادائیگی کے بعد اور اگر تمہارے اولاد نہ ہو تو جو ترکہ تم چھوڑو ان عورتوں کیلئے اس کا چوتھائی (1/4) حصہ ہے اور اگر تمہارے اولاد ہو تو ان عورتوں کا اس ترکہ میں آٹھواں (1/8) حصہ ہے جو تم چھوڑو بعد از تعمیل وصیت جو تم نے کی ہو یا قرض کی ادائیگی کے اور اگر صاحب میراث مرد یا عورت کلالہ ہو اور اس کا ایک بھائی یا ایک بہن ہو تو ان دونوں میں سے ہر ایک کیلئے چھٹا (1/6) حصہ ہے اور اگر وہ تعداد میں اس سے زیادہ ہوں تو بعد ایسی کی گئی وصیت کی تعمیل جو کسی کیلئے ضرر رساں نہ ہو یا ادائیگی قرض کے وہ سب ایک تہائی (1/3) میں شریک ہونگے یہ وصیت منجانب الله ہے اور الله جاننے والا بردبار ہے. (4:12)

تجھ سے فتویٰ طلب کرتے ہیں کہہ دے کہ الله تمہیں کلالہ کے بارے میں فتویٰ دیتا ہے کہ اگر کوئی ایسا آدمی ہلاک ہوجاۓ جس کی کوئی اولاد نہ ہو اور اس کی ایک بہن ہو پس اس کی بہن کیلئے اس کے ترکہ کا نصف (1/2) حصہ ہے. (اگر عورت ہلاک ہوجاۓ) اگر اس عورت کی کوئی اولاد نہ ہو تو اس کا وارث اس کا بھائی ہوگا اور اگر اس کی دو بہنیں ہوں تو ان کیلئے اس کے ترکہ کا دو تہائی (2/3) ہے اور اگر بھائی بہن مرد اور عورتیں ہوں تو مرد کیلئے دوگنا حصہ اس کا جو کہ عورت کیلے ہے الله تمہارے لئے کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ تم گمراہ نہ ہوجاؤ اور الله ہر شے کا جاننے والا ہے۔
(عباس خان سنگین ایڈوکیٹ)
Via Abbas Khan Sangeen Advocate

میں بھی پاکستانی ہوں یہ دریائے چناب ہے 😂😂منڈی بہاؤالدین میں انسانی اسمگلر نے 13 افراد کو یونان پہنچانے کا جھانسہ دے کر ک...
16/11/2024

میں بھی پاکستانی ہوں یہ دریائے چناب ہے 😂😂
منڈی بہاؤالدین میں انسانی اسمگلر نے 13 افراد کو یونان پہنچانے کا جھانسہ دے کر کراچی سے بذریعہ جہاز سیالکوٹ لایا، اور ڈالے میں ڈال کر ترپال سے ڈھانپ کر جلالپور جٹاں سے ہوتے ہوئے دریائے چناب کے کنارے چوپالہ لے آیا، اور وہاں اتار کر انہیں اشارے سے بتایا، کہ وہ سامنے یونان ہے، کشتی کے ذریعے تمہیں وہاں پہنچایا جائے گا، آپ تھوڑی دیر یہاں رکیں، میں کھانا لے کر آتا ہوں، انہیں بٹھا کر وہ خود رفو چکر ہوگیا، ساری رات وہ دریا کے کنارے بیٹھے رہے صبح ایک ٹرالی والا ریت بھرنے کے لیے آیا، تو انہوں نے بتایا کہ ہم پاکستانی ہیں، اور دریا عبور کرکے یونان داخل ہونا چاہتے ہیں، ٹرالی والے نے بتایا، میں بھی پاکستانی ہوں، یہ کوئی باڈر نہیں ہے، دریائے چناب ہے، اور دوسری طرف سیالکوٹ ہے
Via river updates




16/11/2024

15/11/2024

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ ۔

Peshawar after rainVia What is going on in Peshawar
15/11/2024

Peshawar after rain
Via What is going on in Peshawar

15/11/2024

مردان کی باران دی ۔ بل کم زے کی باران دی؟

کالام لائیکوٹ کے مقام پر گاڑی دریا سوات میں جا گری۔ ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی۔ ذرائعVia zamaswat.com                 ...
15/11/2024

کالام لائیکوٹ کے مقام پر گاڑی دریا سوات میں جا گری۔
ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی۔ ذرائع
Via zamaswat.com

جس کا ڈرتھا وہی ہوا۔2022 کے سیلاب سے شدید متاثرہونے والے مین کمراٹ ویلی کا سڑک کا آج تازہ صورتحالVia Kumrat Valley      ...
15/11/2024

جس کا ڈرتھا وہی ہوا۔
2022 کے سیلاب سے شدید متاثرہونے والے مین کمراٹ ویلی کا سڑک کا آج تازہ صورتحال
Via Kumrat Valley

سٹی ٹریفک پولیس کی ویب سائیٹ کے مطابق لاہور میں چار ملین سے زیادہ موٹرسائیکل اور چھ ملین سے زائد دوسری گاڑیاں ہیں۔ 201...
10/11/2024

سٹی ٹریفک پولیس کی ویب سائیٹ کے مطابق لاہور میں چار ملین سے زیادہ موٹرسائیکل اور چھ ملین سے زائد دوسری گاڑیاں ہیں۔
2015 کی ایک نیوز کے مطابق لاہور میں روزانہ پچیس لاکھ لیٹر پٹرول فروخت ہوتا ہے اور ایک لیٹر پٹرول گاڑی میں خرچ ہونے سے تقریبا دو کلو کاربن ڈائی آکسائیڈ پیدا ہوتی ہے۔
یہی کاربن ایمیشن فضائی آلودگی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ اس کو کم کرنے کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ کو بہتر کرنا ہو گا اور اگر الیکڑک بائکس کو دوسری بائکس سے زیادہ سستا کیا جائے تو یہ چالیس لاکھ بائیکس کاربن پیدا کرنے والی فیکٹریوں کو بند کیا جا سکتا ہے۔
Via Abid Ayub

یااللہ توبہ  ۔Photo via  ayan
02/11/2024

یااللہ توبہ ۔
Photo via ayan

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے خوشخبری محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختماب شہری پاکستان ک...
01/11/2024

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے خوشخبری

محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم

اب شہری پاکستان کے کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکیں گے

پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا مراسلہ علاقائی دفاتر کو بھیج دیا گیا

نئی پالیسی کے تحت شہریوں کو حدود کے دائرہ اختیار میں نرمی دی جائے گی، مراسلہ

پاکستان کو کوئی بھی شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ کے لیے اپلائی کر سکتا ہے، مراسلہ

ایڈریس کی بنیاد پر پاسپورٹ بنانے کی سہولت سے انکار نہیں کیا جائے گا، مراسلہ

فیصلہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر کیا گیا، ڈی جی پاسپورٹ

نئی پالیسی کے تحت شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوانے کے اہل ہونگے، مصطفی جمال قاضی...
Via ikram

پاکستان کے وہ اضلاع جن کے ڈومیسائل ہولڈرز یا رہنے والے متحدہ عرب امارات نہیں جاسکتے۔Photo via  hafeez
01/11/2024

پاکستان کے وہ اضلاع جن کے ڈومیسائل ہولڈرز یا رہنے والے متحدہ عرب امارات نہیں جاسکتے۔
Photo via hafeez

29/10/2024

🔴 آج صبح 9 بجے کے قریب ڈاکووں نے سیکٹر G-9/4 میں نیشنل بینک لوٹ لیا، بینک عملے کو 2 گھنٹوں تک یرغمال بناۓ رکھا، 6 لوگ زخمی۔ بینک اور کیش وین کو مکممل لوٹ لیا۔ کل 4 بینکوں میں ڈکیتیوں کے اطلاعات ملے ہیں۔
Via Islamabad The Beautiful

کلہ چی دہ نیا نہ تپوس اوکی چی فلانی زمونگ سہ کیکگی۔😂😂
29/10/2024

کلہ چی دہ نیا نہ تپوس اوکی چی فلانی زمونگ سہ کیکگی۔😂😂

14/10/2024

Assalamualikom taso page da km zay na follow kaway?

18/08/2024

خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں مبینہ طور پر نماز کے لئے نہ اٹھنے پر بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کر دیا، مقتولہ جس کی عمر 19 سال تھی۔ اپنے کمرے میں سو رہی تھی کہ چار بجکر چالیس منٹ کے قریب بھائی حمزہ نے انھیں اواز دی۔ اور فجر کی نماز کے لیے اٹھانا چاہا۔ جس کے دوران دونوں میں تکرار ہوئی۔

بہن اس حالت میں تھی جس میں اسے نماز پڑھنے سے منع کیا گیا ہے.
Via What is going on in Peshawar

Shocking incident in   as a 28-year-old Belgian woman was allegedly r***d over five days. The woman was found abandoned ...
14/08/2024

Shocking incident in as a 28-year-old Belgian woman was allegedly r***d over five days. The woman was found abandoned by unidentified individuals in Sector G-6, with her hands tied up. Police have arrested a suspect, and investigations are ongoing.

بیلجئیم سے پاکستان آئی خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی پانچ روز تک زیادتی، خاتون کی طبیعت خراب ہونے پر گلی نمبر 33، سیکٹر جی سکس ون تھری، صدر روڈ پر ہاتھ پاؤں باندھ کر پھینک گئے۔ خاتون کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کو ملزمان کی تلاش۔

سلوا نامی خاتون کو مقامی شہریوں نے گلی نمبر 33، جی سکس ون تھری میں صدر روڈ پر ہاتھ پاؤں بندھے حالت میں دیکھا۔ اور پولیس کو اطلاع دی۔
via the beautiful

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when What is happening in Kpk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share