NewsRang.Tv

NewsRang.Tv Fastest breaking news and the most interesting stories from Pakistan and around the world.

03/06/2024
ڈی پی آر،پنجاب پولیسمورخہ 24 مئی  2024؁ء    سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہل...
24/05/2024

ڈی پی آر،پنجاب پولیس
مورخہ 24 مئی 2024؁ء
سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے پیش کردہ مسائل اور درخواستیں سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔
لاہور 24 مئی: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ پولیس فورس کو درپیش پیشہ ورانہ اور ذاتی مسائل کا ازالہ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے، تمام افسران اس حوالے سے ترجیحی اقدامات یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ماتحت اہلکاروں کے ساتھ رابطہ کاری کو مزید بہتر کیا جائے، افسران بہترین کمانڈر کے طور پر فورس کی مشکلات کا ازالہ کرکے ان سے بہتر سے بہتر پرفارمنس لیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ ڈاکٹر عثمان انورنے پولیس ملازمین کے پیش کردہ مسائل اور درخواستیں سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔
آئی جی پنجاب نے غازی کانسٹیبل عاصم شہزاد کے والد کی جانب سے علاج معالجے میں تعاون کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی، راولپنڈی کے سب انسپکٹر محمد پرویز مختار کی پروموشن سے متعلق درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کو میرٹ پر ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت دی، ریٹائرڈ کانسٹیبل مختار احمد کے بیٹے کی فیملی کلیم پر بھرتی کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو کاروائی کا حکم دیا، ڈرائیور کانسٹیبل محمد رمضان کی سرکاری کوارٹر فراہمی کی درخواست پر اے آئی جی ڈویلپمنٹ کو کاروائی کی ہدایت کی، لاہور پولیس کے سب انسپکٹر ثنا اللہ کی محکمانہ ترقی کی درخواست پر ضروری کاروائی کیلئے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کو بھجوا دی۔ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے باورچی ندیم کی ضلع تبادلہ کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو میرٹ پر ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی،سب انسپکٹر ظفر محمود کی فیملی کوارٹر میں 06 ماہ مزید رہائش رکھنے کی درخواست پر کمانڈنٹ پی ٹی سی چوہنگ کو ریلیف کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی مشکلات کا ازالہ اولین ترجیح، ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔
٭٭٭٭٭

ڈی پی آر،پنجاب پولیسمورخہ 21 مئی  2024؁ء   آئی جی پنجاب کی لاہور، جہلم اور شیخوپورہ ریجن کے افسران و اہلکاروں کو بہترین ...
21/05/2024

ڈی پی آر،پنجاب پولیس
مورخہ 21 مئی 2024؁ء
آئی جی پنجاب کی لاہور، جہلم اور شیخوپورہ ریجن کے افسران و اہلکاروں کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد و کیش انعامات سے حوصلہ افزائی
ڈرگ فری پنجاب، خواتین و بچوں کے تحفظ کی Never Again مہم اور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت
لاہور 21 مئی: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے جرائم کی سرکوبی میں بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کی شاندار حوصلہ افزائی کی ہے۔ آئی جی پنجاب نے لاہور، جہلم اور شیخوپورہ ریجن میں بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کوسنٹرل پولیس آفس مدعو کیا اور بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد و کیش انعامات سے نوازا۔انعامات حاصل کرنے والوں میں لاہور کی ایک، شیخوپورہ کی 04، قصور کی 07، ننکانہ کی 07 اور جہلم کی 01 پولیس ٹیم شامل تھیں، آئی جی پنجاب نے مجموعی طور پر69 افسران و اہلکاروں کوفی کس 10 ہزار روپے کیش اور تعریفی اسناد سے حوصلہ افزائی کی۔
تفصیلات کے مطابق اے ایس پی سید احسان اللہ شاہ، ایس ڈی پی او آپریشنز شاہدرہ کو بہترین کارکردگی پر تعریفی سند سے نوازا گیا، اے ایس پی احسان اللہ شاہ کی زیر نگرانی 06 رکنی ٹیم نے واردات کے بعد فرار ہونے والے خطرناک گینگ کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا۔انعامات حاصل کرنے والے دیگرافسران و اہلکاروں نے بلائنڈ مرڈر، ڈکیتی معہ قتل سمیت مختلف سنگین وارداتوں میں مطلوب خطرناک مجرمان کو پابند سلاسل کیا اور کیفر کردار تک پہنچایا۔آئی جی پنجاب نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور منظم جرائم کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے، ڈرگ فری پنجاب، خواتین و بچوں کے تحفظ کی Never Again مہم اور اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جاری کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعریفی اسناد اور کیش انعامات اچھی کارکردگی کا نعم البدل نہیں، مقصد مزید بہتر کارکردگی کیلئے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پانچوں اضلاع کی پولیس ٹیموں کو مزید دلجمعی سے فرائض ادائیگی کا ٹاسک دیا۔ تقریب میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز، ایس پی او سی یو ساؤتھ، اے آئی جی ڈسپلن،ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
٭٭٭٭٭

ڈی پی آر،پنجاب پولیسمورخہ 16 مئی  2024؁ء    سنٹرل پولیس آفس: ترقی پانے والے 32 انسپکٹرز کو نئے عہدے کے رینک لگانے کی تقر...
16/05/2024

ڈی پی آر،پنجاب پولیس
مورخہ 16 مئی 2024؁ء
سنٹرل پولیس آفس: ترقی پانے والے 32 انسپکٹرز کو نئے عہدے کے رینک لگانے کی تقریب
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے افسران کو نئے عہدے کے رینک لگا دئیے۔
لاہور 16 مئی: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انسپکٹر رینک پر پروموٹ ہونے والے افسران کی عزت افزائی کیلئے خصوصی تقریب منعقد کی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر سینئر افسران نے 32انسپکٹرز کو نئے عہدے کے رینک لگائے، سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں پروموٹ ہونے والے افسران کے اہلخانہ اور بچوں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پروموٹ ہونے والے افسران کو مبارک باد دی، مزید تندہی سے فرائض ادائیگی کی ہدایت کی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ انسپکٹر سے ڈی ایس پی پروموشن کے بھی 07 بورڈ ہو چکے، آٹھواں جلد منعقد ہوگا، آئی جی پنجاب نے کہا کہ آرگنائزڈ کرائم، سائبر کرائم یونٹ، سیف سٹیز اتھارٹی میں بھی مزید نئی آسامیاں آرہی ہیں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سی ٹی ڈی میں عنقریب مزید پروموشنز کرنے جا رہے ہیں، اگلے ماہ مزید ترقیاں ہونگی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ شہدا اور ڈیتھ ان سروس کے ورثا کو 24 سو سے زائد ملازمتیں دی جا چکی ہے، پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے مزید اقدامات جاری رہیں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس 1600 سے زائد شہدا اور 1700 غازیوں کی امین فورس ہے، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ شہریوں کی عزت وناموس کی حفاظت، محنت، خدمت اور ایمانداری کو نصب العین بنائیں۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ میرٹ، سنیارٹی،شفافیت کی بنیاد پر تمام فیلڈ فارمیشنز میں ترقیوں کا عمل جاری رہے گا،ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون اور ٹو، اے ایس پیز نے تقریب میں شرکت کی۔
٭٭٭٭٭

ڈی پی آر،پنجاب پولیسمورخہ 16 مئی  2024؁ء      آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت فیصل آباد اور سرگودھا ریجنز کی ...
16/05/2024

ڈی پی آر،پنجاب پولیس
مورخہ 16 مئی 2024؁ء
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت فیصل آباد اور سرگودھا ریجنز کی کرائم میٹنگ،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے انویسٹی گیشن کا معیار مزید بہتر بنانے کا حکم،
ڈرگ فری پنجاب، خواتین بچوں سے متعلقہ جرائم کے خلاف مہم میں تیزی لائی جائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
لاہور 16 مئی: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انو رنے کہا ہے کہ ڈرگ فری پنجاب، خواتین بچوں سے متعلقہ جرائم کے خلاف جاری مہم کو موثر سپرویژن سے مزید تیز کیا جائے، خطرناک مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوا کر شہریوں کو انصاف کی بلا تاخیر فراہمی یقینی بنائی جائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے انویسٹی گیشن کا معیار مزید بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بلائنڈ مرڈر کیسز حل کرنے کے لیے فرانزک شواہد، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اورپروفیشنل سکلز سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ڈکیتی مرڈر، بلائنڈ مرڈر، اغوا برائے تاوان، زیادتی کے مجرموں کے فالو اپ کو مزیدتندہی سے سر انجام دیتے ہوئے گرفتاریوں کو یقینی بنایا جائے، ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ کرپشن، اختیارات سے تجاوز پر زیرو ٹالرنس ہے، ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی جا رہی ہے، ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ آر پی اوز، ڈی پی اوز 1787 کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پر شہریوں کی شکایات اور داد رسی خود مانیٹر کریں، آئی جی پنجاب نے کہاکہ انویسٹی گیشن کیسز چالان، مقدمات یکسو کرنے کے لئے پراسیکیوٹرز سے کوارڈینیشن مزید بہترکریں، یہ ہدایات انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کو جاری کیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت فیصل آباد اور سرگودھا ریجنز کی کرائم میٹنگ کا انعقاد سنٹرل پولیس آفس میں منعقد کیا گیا، آر پی او سرگودھا شارق کمال صدیقی، آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان، متعلقہ سی پی اوز، ڈی پی اوز کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ آئی جی پنجاب نے لا اینڈ آرڈر، کرائم کنٹرول کے حوالے سے دونوں ریجن کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا،آر پی اوز فیصل آباد اور سرگودھا نے اپنے ریجنز، متعلقہ پی اوز نے اضلاع کی کارکردگی بارے بریفنگ دی،آئی جی پنجاب نے دونوں ریجن کے افسران کو جرائم کنٹرول اور پبلک سروس ڈلیوری کے حوالے سے کارکردگی مزید بہتر بنانے کا ٹاسک دیا، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب محمد ادریس احمد، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن مانیٹرنگ اظہر اکرم، اے آئی جی آپریشنز زاہد نواز مروت، اے آئی جی مانیٹرنگ طارق محبوب سمیت سینئر افسران اجلاس میں موجود تھے۔
٭٭٭٭٭

ڈی پی آر،پنجاب پولیسمورخہ 16 مئی  2024؁ء       ڈاکوؤں، منشیات فروشوں، شرپسند عناصر سے مقابلوں میں زخمی ہونے والے پولیس ا...
16/05/2024

ڈی پی آر،پنجاب پولیس
مورخہ 16 مئی 2024؁ء
ڈاکوؤں، منشیات فروشوں، شرپسند عناصر سے مقابلوں میں زخمی ہونے والے پولیس افسران کی غازی میڈلز سے حوصلہ افزائی
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 12 بہادر افسران و جوانوں کو غازی میڈلز سے نوازا،
لاہور 16 مئی: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈاکوؤں، منشیات فروشوں، شرپسند عناصر سے مقابلوں میں زخمی ہونے والے پولیس افسران کی غازی میڈلز سے حوصلہ افزائی کی۔ سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 12 بہادر افسران و جوانوں کو غازی میڈلز سے نوازا،ڈی ایس پی بلال احمد، اے ایس آئی عاشق علی، اے ایس آئی محمد عمران گل،کانسٹیبلان خرم شہزاد، ثاقب رزاق، محمد ناصر، محمد ندیم، محسن یوسف،کانسٹیبلان محمد عرفان، محمد ندیم، رانا عدنان منظور، زبیر یونس کو غازی میڈلز نوازا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ بہادر افسران و جوانوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر مجرموں کا دلیری سے مقابلہ کیا،بہادرغازی افسروں کے نام سنٹرل پولیس آفس کی غازی وال پر کندہ کئے جائیں گے، آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس کے بہادر افسران و اہلکار محدود وسائل میں کثیرالجہت چیلنجز کا ڈٹ کر سامنا کر رہے ہیں،فورس کا مورال بلند کرنے کے لئے بہادر غازیوں کی خدمات کا اعتراف ازحد ضروری ہے، ڈاکٹر عثمان انو رنے کہا کہ غازی قرار دیئے گئے افسران و اہلکار بہترین سہولیات کے حق دار ہیں اور انکی عزت و تکریم کیلئے مزید اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ان بہادر افسران و جوانوں کی جلد از جلد بحالی، سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، غازی افسران واہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔تقریب میں غازیوں کے اہلخانہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، اے آئی جی ڈسپلن آصف آمین اعوان سمیت دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے۔
٭٭٭٭٭

25/04/2024

اہم خبر
گجرات عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی سرجیکل وارڈ کی چھت گر گٸی ہسپتال میں افراتفری کا عالم

*فیروز پور مسلح ملزمان کی واردات مزاحمت پر شہری زخمی* ملتان: تھانہ مظفر آباد کے علاقہ فیروز پور نزد قصبہ مڑل مسلح ملزمان...
22/04/2024

*فیروز پور مسلح ملزمان کی واردات مزاحمت پر شہری زخمی*

ملتان: تھانہ مظفر آباد کے علاقہ فیروز پور نزد قصبہ مڑل مسلح ملزمان کی واردات

ملتان: مسلح ملزمان نے واردات پر مزاحمت پر بزرگ شہری کو گولی مار دی

ملتان: فائرنگ کے نتیجے میں شہری محمد اقبال ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی

ملتان: فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے

ملتان: زخمی کو ریسکیو 1122 نے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات ک...
16/04/2024

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 293 روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت 290 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 69 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 193 روپے 8 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 54 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 174 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 60,60 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگیا ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں اگلے 15 دن کے لیے ہوں گی۔

وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ 15 روز میں عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

15/04/2024

لاہور 14 اپریل

روٹی نان کی قیمت، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا غریب دوست فیصلہ

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے روٹی نان کی نئی قیمت کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا

100 گرام روٹی کی قیمت 16 روپے، نان 120 گرام کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ترجمان ڈی سی لاہور

نوٹیفیکیشن پنجاب نگرانی قیمت برائے اشیاء ضروریہ آرڈینینس 2023 کی شق پانچ (3)، (4d) اور چھ کے تحت جاری کیا گیا

ضلع بھر میں روٹی نان کی قیمت کا اطلاق فی الفور ہو گا۔ ترجمان ڈی سی لاہور

گندم کی بہتر فصل، رسد اور قیمت کے پیش نظر محکمہ خوراک کی سفارش پر نئی قیمتوں کا تعین کیا گیا۔ ترجمان ڈی سی لاہور

عوام کسی بھی جگہ روٹی نان کی قیمت کے حوالے سے شکایت 080002345 پر درج کروائیں۔

*🚨‏اسلام آباد کے اسکولوں میں ڈانس کروانے کا حکم نامہ جاری۔**نوٹیفکیشن میں سرکاری اسکولوں کو پابند کیا گیا کہ بچیوں اور ب...
15/04/2024

*🚨‏اسلام آباد کے اسکولوں میں ڈانس کروانے کا حکم نامہ جاری۔*

*نوٹیفکیشن میں سرکاری اسکولوں کو پابند کیا گیا کہ بچیوں اور بچوں سے ڈانس کروائیں اور ویڈیوز شیئر کریں۔😡😡😡😡*
*یہ اسلامی ملک میں کیا کیا جا رہا ہے.. ان کے باپ کا ملک ہے جو دل میں آئے گا بکواس جاری کر دیں گے..😡😡*
*ہم اسکو سختی سے نامنظور کرتے ہیں..*
*پوسٹ رکنی نہیں چاہیئے*☝🏻
*یہ ہمارے دین اسلام کے خلاف نظام چلانا چاہتے ہیں جو کہ قطع طور پر بند ہونا چاہیئے.*
*اپنے ضمیر کو جگائیں 🙏🏻*
*خدارا جاگ جائیں اس سے پہلے کہ سب ختم کر دیا جاے.🙏🏻*
*اللّٰہ پاک کے غضب سے ڈریں اور اپنے بچوں کو دین کی تعلیم دیں.. ایسے اداروں سے بچائیں.. خدارا جاگ جائیں ..*🙏🏻🙏🏻

15/04/2024

فیصل آباد: تھانہ مامونکانجن تھانیدار کا کانسٹیبل کے ہمراہ گھر میں گھس کرخواتین پرتشدد، خواتین چیختی چلاتی اورتشدد سے بچنے کے لیئے پولیس اہلکاروں کے آگے بھاگتی رہیں ۔۔ اے ایس آئی سلیم کانسٹیبلوں کے ہمراہ خواتین کو مارتے رہے۔
آخر یہ ظلم کب تک ھو گا
اے حکمرانوں ہوش کرو خدارا😪😪😪😪

14/04/2024

ڈی پی آر،پنجاب پولیس
مورخہ14 اپریل 2024؁ء

*آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس کانسٹیبلری، شہدا کی فیملیز کی فلاح کیلئے احسن اقدام*

ڈاکٹر عثمان انور نے مختلف یونٹس اور اضلاع کیلئے 85 لاکھ روپے کی رقم جاری کر دی، ترجمان پنجاب پولیس

لاہور 14 اپریل : انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس کانسٹیبلری اور شہدا کی فیملیز کی فلاح کیلئے احسن اقدامات جاری ہیں جن کے تسلسل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کے مختلف یونٹس اور اضلاع کیلئے 85 لاکھ روپے کی رقم جاری کر دی ہے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ذاتی ویلفیئر پراجیکٹس نہ رکھنے والے اضلاع اور یونٹس کو پولیس انڈوومنٹ فنڈ سے ہر ماہ رقم دی جاتی ہے، یہ رقم پولیس کانسٹیبلری اور شہدا کے اہل خانہ کی ویلفیئر اور بچوں کے تعلیمی سکالرشپس پر خرچ کی جا رہی ہے، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ، ٹیلی کمیونیکیشن ، انویسٹی گیشن پنجاب کو 10 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے جبکہ سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی کو 05 لاکھ فی کس روپے فی کس جاری کئے گئے ، اسی طرح راجن پور، ننکانہ، پاکپتن، لیہ، چنیوٹ، حافظ آباد اور لودھراں کے اضلاع کو 05 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے ہیں ۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس اپنے ویلفیئر ذرائع سے تمام اضلاع اور فیلڈ فارمیشنز کو معاونت فراہم کر رہی ہے تاکہ ان اضلاع اور فورسز میں تعینات اہلکاروں اور انکے اہل خانہ کو ویلفئیر کی مد میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

*****

13/04/2024

ڈی پی آر،پنجاب پولیس
مورخہ13 اپریل 2024؁ء

*آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری*

لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کیلئے مزید 18 لاکھ روپے جاری، ترجمان پنجاب پولیس

لاہور 13 اپریل : انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجان نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کیلئے مزید 18 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے زخمی کانسٹیبل زبیر یونس کو علاج معالجے کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے، گوجرانوالہ پولیس کے غازی سب انسپکٹر محمد ریاض کو طبی اخراجات کیلئے 05 لاکھ روپے جاری کئے گئے ، بہاولپور پولیس کے غازی کانسٹیبل زاہد جاوید کو علاج معالجے کیلئے ساڑھے 03 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ بہاولپور کے زخمی کانسٹیبل راشد محمود کو طبی اخراجات کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے جبکہ خانیوال پولیس کے غازی کانسٹیبل حمزہ عباس کو علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے، ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی کے ذریعے فورس کا آن لائن ویلفیئر پراسس اور رقوم کی ادائیگی جاری ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو ہدایت کی کہ فورس کی ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری رکھے جائیں اور مشکل کے شکار ہر ملازم کو بھرپور معاونت فراہم کی جائے ۔

*******

ڈی پی آر،پنجاب پولیسمورخہ12 اپریل 2024؁ء  *آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا بہاولنگر واقعہ کے حوالے سے اہم ویڈیو پیغام،*...
12/04/2024

ڈی پی آر،پنجاب پولیس
مورخہ12 اپریل 2024؁ء

*آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا بہاولنگر واقعہ کے حوالے سے اہم ویڈیو پیغام،*

*پنجاب حکومت نے واقعہ میں ملوث افراد کے ذاتی عمل کی نشاندہی، ذمہ داران کے تعین کے لئے انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے، آئی جی پنجاب*

*پنجاب حکومت کی قائم کردہ انکوائری کمیٹی میں مسلح افواج، پنجاب پولیس اور سول حکام شامل ہیں، آئی جی پنجاب*

لاہور 12 اپریل : انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہاولنگر واقعہ کے حوالے سے اہم ویڈیو پیغام جاری کیا ہے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس کا مورال وہ بنیاد ہے جس سے ہم دہشت گردوں، چوروں، ڈاکوؤں سے لڑتے ہیں، تاہم بہاولنگر کے واقعہ پر سوشل میڈیا پر اداروں میں ٹکراؤ کا تاثر دینے کی کوشش کی گئی، آئی جی پنجاب نے کہا کہ دونوں اداروں نے مشترکہ طور پر اس کا فوری ایکشن لیا، آر پی او بہاولپور اور آرمی کی مقامی کمانڈ نے علاقے کا دورہ کیا، ملک دشمن کالعدم تنظیم واقعے کو بنیاد بنا کر عوام میں اداروں کے درمیان ٹکراؤ درمیان کا تاثر پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ کالعدم تنظیم یہ تاثر پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ اب ہم خدانخواستہ دشمن کے پیچھے نہیں جائیں گے، پنجاب پولیس کے جوانوں میں مایوسی پھیلانے کے لئے بعض پرانے واقعات کی ویڈیوز کو بھی سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشنز کے ایس او پیز کو فالو نہ کرنے کی وجہ سے واقعہ پیش آیا، دونوں اداروں نے مل کر فوری علاقے کا دورہ کیا، میٹنگز کی گئی، معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کیا گیا، پاکستان زندہ باد، پاک فوج اور پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے گئے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق معاملے کی جوائنٹ انوسٹی گیشن انکوائری قائم کر دی گئی ہے، جوائنٹ انوسٹی گیشن انکوائری کے دوران قانون کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے بھی واقعہ میں ملوث افراد کے ذاتی عمل کی نشاندہی، ذمہ داران کے تعین کے لئے انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے، پنجاب حکومت کی قائم کردہ انکوائری کمیٹی میں مسلح افواج، پنجاب پولیس اور سول حکام شامل ہیں، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کی لیڈرشپ اور فورس کے درمیان فیملی جیسے رشتے کو توڑنے کی ناکام کوشش کی گئی، پنجاب پولیس کی ڈاکوؤں، چوروں بدمعاشوں اور سماج دشمن عناصر کے ساتھ جنگ اسی جوش و جذبے کے ساتھ جاری رہے گی، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس اور تمام سکیورٹی ادارے مل کر دہشت گردوں اور شرپسندوں کو نیست و نابود کرکے پاکستان کو محفوظ بنانے کے مشن پر گامزن رہیں گے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ فورس پر لازم ہے کہ سوشل میڈیا ٹرولنگ یا غیر ضروری تنقید پر کان نہ دھرے اور گمراہ گن پروپیگنڈے کا شکار نہ ہو، پولیس قیادت اور فورس نے مل کر میانوالی، کچہ آپریشن، ڈی جی خان ، جڑانوالہ ہر جگہ وطن دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملایا ہے، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ فورس کی ویلفیئر، 23 ہزار پروموشنز، جدید ٹریننگ، گھروں کی فراہمی، لیگل ایڈ سمیت ہر موقع پر محکمہ اہلکاروں کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا، ملک و قوم کی خدمت و حفاظت پولیس فورس کا نصب العین ہے جسے بھرپور لگن کے ساتھ سر انجام دینا فورس پر لازم ہے ۔

****

ڈی پی آر،پنجاب پولیسمورخہ12 اپریل 2024؁ء   *ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ:نماز عید الفطر کی ادائیگی*آئی جی پنجاب ڈاکٹ...
12/04/2024

ڈی پی آر،پنجاب پولیس
مورخہ12 اپریل 2024؁ء
*ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ:نماز عید الفطر کی ادائیگی*

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، دیگر سینئر پولیس افسران و اہلکاروں کی بڑی تعداد میں شرکت،

لاہور 12 اپریل : انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں نماز عید الفطر کی ادائیگی کی ۔ نماز عید الفطر کے موقع پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمدچوہدری، سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ایڈیشنل آئی جی راجہ رفعت، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون, ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز، ریٹائرڈ و حاضر سروس اعلٰی پولیس افسران، اور جوانوں نے شرکت کی ۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ذیشان اصغر، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی، ایس ایس پیز اور ایس پیز سمیت پولیس افسران واہلکاروں نے شرکت کی ۔ نماز عید الفطر کے بعد ملکی تعمیر و ترقی، سلامتی اور خوشحالی کیلئےخصوصی دعائیں مانگی گئیں،

اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہدا پولیس کی یادگار پر سلامی دی، آئی جی پنجاب نے یاد گار شہدا پولیس پر پھولوں کی چادر چڑھائی، شہدا کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہداء پولیس کی بے پایاں قربانیوں کی وجہ سے ہی آج ہم امن کی فضا میں سانس لے رہے ہیں،آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ عید الفطر پر صوبائی دارالحکومت سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، پنجاب پولیس عبادت گاہوں، اہم مقامات اور شہریوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہی ہے،آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس کے 52 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، امن و امان کی فضا کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا ۔
****

11/04/2024

علی پور / تھانہ صدر کی حدود مڈ والا میں لرزہ خیز واردات

علی پور : غربت اور تنگ دستی کی وجہ سے سجاد کھوکھر نامی شخص نے اپنی بیوی اور سات معصوم بچوں کو قتل کردیا

علی پور : سفاک شخص نے کلہاڑی کی مدد سے بیوی اور بچوں کو مار مار کے ہلاک کیا

علی پور : پولیس کی بھاری نفری وقوعہ کی اطلاع پاکر موقع پر پہنچ گئی

علی پور : آٹھ افراد کے قتل کے بعد علاقہ میں قیامت صغریٰ کے مناظر

علی پور : ملزم کی گرفتاری جلد متوقع ہے ایس ایچ او صدر عصمت عباس

علی پور / تھانہ صدر کی حدود مڈ والا میں لرزہ خیز وارداتعلی پور : غربت اور تنگ دستی کی وجہ سے سجاد کھوکھر نامی شخص نے اپن...
11/04/2024

علی پور / تھانہ صدر کی حدود مڈ والا میں لرزہ خیز واردات

علی پور : غربت اور تنگ دستی کی وجہ سے سجاد کھوکھر نامی شخص نے اپنی بیوی اور سات معصوم بچوں کو قتل کردیا

علی پور : سفاک شخص نے کلہاڑی کی مدد سے بیوی اور بچوں کو مار مار کے ہلاک کیا

علی پور : پولیس کی بھاری نفری وقوعہ کی اطلاع پاکر موقع پر پہنچ گئی

علی پور : آٹھ افراد کے قتل کے بعد علاقہ میں قیامت صغریٰ کے مناظر

علی پور : ملزم کی گرفتاری جلد متوقع ہے ایس ایچ او صدر عصمت عباس

08/04/2024

ٹیکرز نمبر 374
لاہور 08 اپریل
واہ کینٹ راولپنڈی میں ٹرانسجینڈر پر تشدد اور زیادتی کا معاملہ ،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس،آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب ،

آئی جی پنجاب کا سی پی او راولپنڈی کو زیادتی اور تشدد میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم،

واہ کینٹ پولیس نے ٹرانسجینڈر کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے، سی پی او راولپنڈی

(ڈی پی آر پنجاب پولیس)

08/04/2024

راولپنڈی گوجرخان میں گمشدہ دس سالہ بچی کی کنواں سے نعش ملنے کا معاملہ،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس،آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب،
لاہور 08 اپریل۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے راولپنڈی گوجرخان میں گمشدہ دس سالہ بچی کی کنواں سے نعش ملنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے سی پی اوراولپنڈی کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دینے ا ور واقعہ کی تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر مکمل تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزاد لوائی جائے۔سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ بچی کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جائے گا۔
٭٭٭٭٭

08/04/2024

ٹیکرز نمبر 373
لاہور 08 اپریل

راولپنڈی گوجرخان میں گمشدہ دس سالہ بچی کی کنویں سے نعش ملنے کا معاملہ،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس،آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب،
آئی جی پنجاب کا سی پی اوراولپنڈی کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دینے کا حکم،
واقعہ کی تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر مکمل تحقیقات کی جائے، آئی جی پنجاب
ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزاد لوائی جائے، آئی جی پنجاب
بچی کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جائے گا۔سی پی او راولپنڈی
(ڈی پی آر پنجاب پولیس)

ڈی پی آر،پنجاب پولیسمورخہ08 اپریل 2024؁ء   سنٹرل پولیس آفس: لاہور پولیس کے بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کے ...
08/04/2024

ڈی پی آر،پنجاب پولیس
مورخہ08 اپریل 2024؁ء

سنٹرل پولیس آفس: لاہور پولیس کے بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے قتل، اقدام قتل، ڈکیتی سمیت سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی سرکوبی پر افسران واہلکاروں کو تعریفی اسناد سے نوازا، ترجمان پنجاب
لاہور 08 اپریل: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین کارکردگی کے حامل لاہور پولیس کے افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد سے حوصلہ افزائی کی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے قتل، اقدام قتل، ڈکیتی سمیت سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی سرکوبی پر افسران واہلکاروں کو تعریفی اسناد سے نوازا، سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آپریشنز، انویسٹی گیشن اور آرگنائزد کرائم یونٹ کے 50 افسران و اہلکاروں کو تعریفی لیٹرز، اسناد اور کیش انعامات سے نوازا۔ تعریفی لیٹرز حاصل کرنے والوں میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور ذیشان اصغر، ایس ایس پی آپریشن لاہور سید علی رضا، ایس پی او سی یو فرقان بلال، ایس پی سٹی کیپٹن (ر) قاضی احمد رضا، ایس پی آپریشنز کینٹ اویس شفیق، ایس پی سٹی انوسٹی گیشن منزہ کرامت،اے ایس پی شاہدرہ سید احسان اللہ خان، ڈی ایس پیز میاں قدیر، سجاد احمد، راشد امین شامل تھے جبکہ آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل سے انسپکٹرز رینک کے دیگر 40 افسران و اہلکاروں کو سی سی ون سرٹیفیکیٹ اور کیش انعامات سے نوازا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ لاہور پولیس کی ٹیموں نے متعدد ہائی پروفائل کیس کو پیشہ ورانہ مہارت سے پایہ تکمیل تک پہنچایا، پولیس کاروائی کے دوران شاہدرہ میں نوجوان لڑکی کے قتل سمیت 11 مقدمات میں مطوب خطرناک ملزمان محمد عباس اور حیدر علی کیفر کردار تک پہنچے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ بہترین کارکردگی کے حامل افسران واہلکاروں کی حوصلہ افزائی پنجاب پولیس کی احسن روایت ہے جسے جاری رکھا جائے گا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے پولیس افسران کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا ٹاسک دیا،ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ آئس سمیت منشیات کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا مزید تنگ کریں۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیراور اے آئی جی ڈسپلن آصف امین سمیت سینئر افسران موقع پر موجود تھے۔
٭٭٭٭٭

23/03/2024

فیصل آباد میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان کی موت ہوگئی ہے

ڈی پی آر،پنجاب پولیسمورخہ19 مارچ2024؁ء    صدر لاہور بار ایسوسی ایشن منیر حسین بھٹی کی وفد کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس آمد، ...
19/03/2024

ڈی پی آر،پنجاب پولیس
مورخہ19 مارچ2024؁ء

صدر لاہور بار ایسوسی ایشن منیر حسین بھٹی کی وفد کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس آمد، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی

شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے میں پولیس اور بار کا چولی دامن کا ساتھ ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

لاہور 19 مارچ: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے میں پولیس اور بار کا چولی دامن کا ساتھ ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے اور امن و امان کے قیام میں وکلا برادری کا کلیدی کردار ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سیشن کورٹ میں پولیس خدمت مرکز و لائسنسنگ سنٹرز کی سہولیات کے لئے قابل عمل پلان تشکیل دیں، آئی جی پنجاب نے وکلا اور لاہور پولیس کے درمیان کوارڈینیشن مزید بہتر بنانے کے لئے ڈی ایس پی لیگل لاہور محمد سبطین کو فوکل پرسن مقرر کردیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ درپیش چیلنجز کے حل کیلئے لاہور بار ایسوسی ایشن کے ساتھ باہمی مشاورت اور کوارڈی نیشن مزید موثر بنائیں، ان خیالات کا اظہار آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آج سنٹرل پولیس آفس میں وکلاء وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر لاہور بار ایسوسی ایشن منیر حسین بھٹی نے وفد کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا، صدر لاہور بار ایسوسی ایشن منیر حسین بھٹی کی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔ سیکرٹری جنرل لاہور بار ایسوسی ایشن نعیم طاہر، نائب صدور عمران سرور اور نثار اکبر بھٹی، سیکرٹری بار راو تحسین، ممبر ایگزیکٹو عدیل چوہدری اور مظفر اعوان سمیت دیگر عہدیداران وفد میں شامل تھے، دوران ملاقات عدالتوں، چیمبرز کی سکیورٹی، وکلا برادری کے مسائل کے حل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی جی پنجاب نے کہا کہ وکلاء برادری کی قیادت کے ساتھ باہم کوارڈینیشن کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ ایڈیشنل آئی جی انٹرنل اکاوٹیبلٹی عمران محمود، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر، ڈی آئی جی سکیورٹی کامران عادل، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی، اے آئی جی آپریشنز اسد اعجاز ملہی پنجاب سمیت سینئر پولیس افسران بھی موقع پر موجود تھے۔
٭٭٭٭٭٭

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NewsRang.Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to NewsRang.Tv:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share

Best Web News Channel and Website.

Best Web News Channel and Website.