وانا / گورنمنٹ پرائمری سکول ہندی کچ کے طلباء ، علاقے کے نوجوانوں نے سکول داخلہ مہم کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا ، طلباء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر نعرے درج تھے ، تعلیم سب کیلئے ، ہر بچہ سکول میں اچھا ، تعلیم انسان کا زیور ہے، آج ہی اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کروائیں ،
جسمیں سکول کے طلباء نے اہلیان علاقہ سے درخواست کی کہ آپ لوگ اپنے بچوں کو فری تعلیم حاصل کرانا چاہتے ہیں، تو آئیں اپکے علاقے کے بیچ یہ گورنمنٹ پرائمری سکول واقع ہے۔ آج ہی اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کروائیں ، آج سے لیکر 15 تاریخ تک اپنے بچوں کو یہاں داخل کروائیں۔
چیئرمین جلال وزیر، جمیعت علماء اسلام سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر جنوبی وزیرستان لوئر مولانا عصام وزیر و دیگر نوجوانوں نے سکول طلباء کے ہمراہ اس واک میں شرکت کی۔
اس موقع پر چیئرمین جلال وزیر نے کہا کہ گورنمنٹ پرائمری سکول ہندی کچ میں 120 بچوں سے لیکر 150 بچے زیر تعلیم ہیں ، انہوں نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داروں سے درخواست ہے کہ وہ گورنمنٹ پرائمری سکول ہندی کچ کا دورہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ پرائمری سکول ہندی کچ میں بچے کھلے عام آسمان تلے بیٹھے ہوئے سبق پڑھاتے ہیں۔
علاقے کے لوگوں نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، نومنتخب نمائندوں، وزیراعلی خیبرپختو
وانا / جنوبی وزیرستان، لوئر کے علاقہ زیڑی نور میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے مولانا عبد الرحمان وزیر کے گھر کے ایک کمرہ اور گھر کی چار دیواری گر گئی ہے۔ اس واقعہ کی وجہ سے عبد الرحمان وزیر کے بچے بے گھر ہوگئے ہیں۔ عبد الرحمان وزیر احمد زئی وزیر کے ذیلی قوم گنگی خیل شاخ بوبلائی سے تعلق رکھتے ہیں۔ کمرے کی دوبارہ تعمیر کی استطاعت نہیں، لہذا حکومتی اداروں سے گزارش ہے کہ وہ اس سلسلے میں سائل کی بھر پور مدد فرمائیں۔
#KPK #SouthWaziristan #Rainfall #emergency
پختونخوا میں دہشتگردی کی وجوہات ، عمر شیرانی کی زبانی
پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر کے ضلعی جنرل سیکرٹری عمران مخلص وزیر کا ٹائر یونین دکانداران اور مقامی سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے پرآمن لوگوں پر لاٹھی چارج اور پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر کے ضلعی صدر آمان اللہ وزیر اور دیگر لوگوں کی گرفتاری کا پرزور مذمت کرتے ہیں اور تمام کارکنان اور اہل وانا سے درخواست کیاکہ وانا بازار اخوان مارکیٹ پہنچ جائے، اور آگے لائحہ عمل طے کرکے سخت اختجاج ریکارڈ کرینگے، اور اعلی حکام سے درخواست کرتے ہیں کہ تمام گرفتار افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
جنوبی وزیرستان وانا میں صوبائی امیدوار تاج محمد وزیر کے گھر پر گذشتہ روز
افطاری کے وقت پولیس کے چھاپے کے ردعمل میں وانا سیاسی اتحاد اور پی ٹی آیم کے قایدین و کارکنان موقع پر پہنچ کر پولیس کی چادر اور چاردیواری کی تقدس کی پامالی کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عمران مخلص وزیر نے کہا کہ
صوبائی امیدوار مشر تاج محمد وزیر کے گھر پہ افطاری کے وقت پولیس کے چھاپے کے ردعمل میں وانہ سیاسی اتحاد اور پی ٹی آیم کے قایدین عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما آیاز وزیر نے عمائدین سے خطاب کررہے ہیں
جنوبی وزیرستان لوئر وانہ بارگین ایسوسیشن کے کابینہ نے. مشر تاج محمد وزیر پر سرکار کی جھوٹی آیف آئی آر کے متعلق ہنگامی میٹنگ کے بعد آپنا پیغام میڈیا کے سامنے پیش کیا
وانا/وزیرستان لوئر/فلاحی تنظیم '' موسیٰ نیکہ ویلفیئر ایسو سی ایشن'' نے اتوار کو وانا رستم بازار میں ''شجر کاری'' اور اسکول داخلہ '' مہم کے سلسلے میں پیدل مارچ کا اہتمام کیا
پیدل مارچ وانا پریس کلب سے شروع ہو کر رُستم بازار موسٰی نیکہ ویلفئیر ایسوسی ایشن کی مختصر کال پر وزیرستان کے غیور عوام کا اخری سرے پر جلسے کی شکل اختیار کی۔وانا کے دور داراز علاقاجات سے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ کئی اسکول کے سینکڑوں بچوں نے کتبے اور پودے اٹھائے مارچ میں شرکت کی۔ مارچ کے شرکاء وزیرستان وانا کے علمی و روحانی خاندان علامہ نور محمد شہید کے مولانا شمس الرحمٰن صاحب، چئیرمین لوکل گورنمنٹ مولانا محمد صالح ،موسیٰ نیکہ ویلفیئر کے روح رواں، دانشور قبائلی سربراہ ملک آمیر محمد صاحب،معروف قبائلی سردار ملک محمد جمیل صاحب، سماجی رہنما نور علی وزیر ،نامور شخصیت ملک شہریار صاحب نے خطاب کیا۔ مارچ کے شرکاء کی موجودگی میں دو نکاتی متفقہ و مشترکہ قرارداد پیش کر کے پاس ہوئی۔قرارداد کے مطابق حکومت شجرکاری /جنگلات کی فروغ، جنگلات کی بے دریغ کٹائی پر مکمل پابندی، اور تمام گورنمنٹ اداروں کو فوری طور پر فنکشنل کیا جائے۔
مارچ میں قبائلی عوام ،اسکولوں کے بچوں ،علمائے کرام، تاجر برادری،میڈیا کے نمائندوں،ڈرگ ایسو سی ایشن، نوکر پیشہ
کڑیکوٹ ویلفییر سوسائیٹی کے چئیرمین کلیم وزیرنے موسیٰ ویلفییر ایسوسی ایشن میں اپنے دوستوں کے ہمراہ شرکت کی. اور میڈیا پیغام جاری کردیا۔۔