09/02/2024
شانگلہ: پولیس اور پی ٹی آئی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ، فائرنگ سے تین اموات
خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں پولیس اور تحریک انصاف کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ریسکیو 1122 کے حکام نے تین اموات اور چھ زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں تین افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے جنھیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پی ٹی آئی کے کارکنان کا الزام ہے کہ پولیس نے ان پر فائرنگ کی۔ پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ ان کا امیدوار پانچ ہزار کے مارجن سے جیت رہا تھا تاہم اس صبح فارم 47 پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کی فتح ہوئی۔
تاحال پولیس کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔