Municipal committee Gwadar

  • Home
  • Municipal committee Gwadar

Municipal committee Gwadar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Municipal committee Gwadar, TV/Movie Award, .

19/07/2023

فیملی شاپنگ مال بھی سیل ہوگیا

19/07/2023

گوادر۔ عمان گفٹ سنٹر گوادر میں پرائس کنٹرول کمیٹی نے کاروائی کرکے زائدالمیعاد اشیاء کو ضبط کیا اور دکان سیل کردیا ۔

15/06/2023

آج بروز جمعرات 15 جون بلدیہ گوادر چیئرمین محمد شریف میاہ داد کے سربراہی میں کونسلر ثناءاللہ عثمان کی نگرانی میں جی ڈی اے مسجد نیا آباد میں تبلیغی جماعت کے جوڑ کے سلسلے میں مسجد کے اطراف میں صفائی اور پارکنگ کیلئے کام جاری ہے

چئیرمین میونسپل کمیٹی گوادر شریف میاہ داد کی سربراہی میں کونسلران حاجی جاوید، نوید محمد اور ثناءاللہ عثمان کے ساتھ ایکسپ...
15/06/2023

چئیرمین میونسپل کمیٹی گوادر شریف میاہ داد کی سربراہی میں کونسلران حاجی جاوید، نوید محمد اور ثناءاللہ عثمان کے ساتھ ایکسپریس وے سے منسلک بلوچ وارڈ گوادر کے ساحلی جگہ کا دورہ کیا جہاں ممکنہ سمندری طوفان کے اثرات کی وجہ سے طغیانی سے کشتیاں متاثر ہورہی تھیں

بلدیہ چئیرمین نے گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین سے رابطہ کرکے مذکورہ کشتیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے سے متعلق درخواست کی جس پر آج کشتیوں کو محفوظ مقامات پر لیجایا جائے گا

*جی او سی اسپیشل سکیورٹی ڈویژن کی مقامی عمائدین اور معززین علاقہ سے ملاقات* *علاقے کی ترقی و خوشحالی اور پائیدار امن و ا...
14/04/2023

*جی او سی اسپیشل سکیورٹی ڈویژن کی مقامی عمائدین اور معززین علاقہ سے ملاقات* *علاقے کی ترقی و خوشحالی اور پائیدار امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے کلیدی کردار کی مکمل یقین دہانی*
گوادر : جی او سی 44 اسپیشل سکیورٹی ڈویژن میجر جنرل احسن وقاص کیانی نے گوادر کے مقامی عمائدین, سیاسی اکابرین, انتظامیہ کے افسران, پاک بحریہ اور پاکستان کوسٹ گارڈز کے اہلکاروں , مذہبی رہنماؤں, ماہی گیر اور تاجر برادری کے نمائندوں, معززین علاقہ اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام اور ایک تفصیلی ملاقات کی-

اس موقع پر جی او سی نے شرکاء کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور رمضان المبارک کی مبارک باد پیش کی۔ مہمانوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوے جی او سی نے ضلع گوادر کی مقامی آبادی کی بنیادی ضروریات کے فقدان کو پورا کرنے اور درپیش درینہ مسائل کے موثر حل کے لیے آرمی چیف کے حالیہ دورہ گوادر میں اعلان کردہ 500 ملین روپے کی لاگت کے تعلیمی، شمسی توانائی, ماہی گیری، پانی، صحت اور کھیلوں کے لیے مختلف قسم کے بہت سے فلاحی منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ جی او سی نے کوئٹہ میں ہونے والی حالیہ ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن کانفرنس کے بارے میں بھی شرکاء کو آگاہ کیا جس میں چیف سیکرٹری اور بلوچستان کے تمام کمشنرز نے شرکت کی۔
عمائدین نے جی او سی سے مقامی لوگوں کو درپیش متعدد مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی اور پاک فوج کے زیر انتظام مکران ہیلپ لائن 1244 اور کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثات سے نمٹنے کے لیے جاری موثر انتظام پر اسپیشل سیکورٹی ڈویژن کی کاوشوں کو بھی سراہا-
اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر انڈس ہاسپیٹل گوادر, بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) آفتاب احمد نے شرکاء کو ہسپتال میں علاج معالجے کی بہتر سہولیات بہم پہنچائے جانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات بشمول ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف میں خاطر خواہ اضافے, اچھے معیار کی ادویات کی بلا تعطل دستیابی اور معیاری صحت کی یقینی فراہمی پر جاری پیش رفت سے آگاہ کیا۔
شرکاء نے علاقے کی ترقی و خوشحالی اور پائیدار امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا اور افطار ڈنر کے منتظمین کی مہمان نوازی کی تعریف بھی کی۔

آج چیئرمین بلدیہ گوادر شریف میاہ داد نے جی ڈی اے میونسپل سیکشن کے ذمہ داران کے ہمراہ ملابند وارڈ، گوتری بازار اور ڈھوریہ...
14/04/2023

آج چیئرمین بلدیہ گوادر شریف میاہ داد نے جی ڈی اے میونسپل سیکشن کے ذمہ داران کے ہمراہ ملابند وارڈ، گوتری بازار اور ڈھوریہ کے علاقوں کا دورہ کیا اور سیوریج لائن کی صورتحال کا جائزہ لیا
گندے پانی کے اخراج کی وجہ سے عوامی پریشانی کے پیش نظر چیئرمین بلدیہ نے جی ڈی اے کے ذمہ داران پر زور دیا کہ فوری طور پر ان علاقوں کے سیوریج لائن کی صفائی اور مرمت کی جائے تاکہ ماہ مبارک اور عیدالفطر میں لوگوں کو کوئی دشواری نہ ہو

آج ملافاضل چوک گوادر میں سیوریج لائن کی صفائی کے لئے بلدیہ گوادر کی مشینری پھر سے مصروف عمل ہےمولانا ہدایت الرحمان بلوچ ...
12/04/2023

آج ملافاضل چوک گوادر میں سیوریج لائن کی صفائی کے لئے بلدیہ گوادر کی مشینری پھر سے مصروف عمل ہے

مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی جانب سے بے لوث عوامی خدمت کی تاکید کے پیش نظر گوادر بلدیہ کے نمائندے ہمہ وقت تیار ہیں

اگر کوئی. متعلقہ ادارہ اپنے فرائض سے غفلت بھی بھرت رہا ہو تب بھی بلدیہ گوادر اپنے حصے کا کام ضرور کرے گا

گوادر۔ ادارہ ترقیات گوادر نے نومنتخب چیرمین میونسپل کمیٹی گوادر کے دورہ کرکٹ گراؤنڈ کے موقع پر جاری ویڈیو بیان  پر افسوس...
30/03/2023

گوادر۔ ادارہ ترقیات گوادر نے نومنتخب چیرمین میونسپل کمیٹی گوادر کے دورہ کرکٹ گراؤنڈ کے موقع پر جاری ویڈیو بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان چیئرمین شپ کے عوامی منصب کی شایانِ شان نہیں ہے۔ جناب چیرمین کے بیان پر ادارہ ترقیات گوادر کے سربراہ اور سینکڑوں ملازمین کی دل آزاری ہوئی ہے۔ یہ عوامی عہدہ کا تقاضا ہے کہ گوادر کے عوام کی خدمت کے لیے اداروں کے ساتھ ملکر اجتماعی طور پر کام کرنا ہوگا۔ جی ڈی اے نومنتخب عوامی نمائندوں کے ساتھ ملکر شہر کی تعمیر و ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے لیکن اس بابت باہمی احترام کے ساتھ کام کرنے کے ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ جی ڈی اے پہلے سے یہ بات واضح کرچکی ہے کہ گراؤنڈز کھیل اور کھلاڑیوں کیلئے ہی بنائے گئے ہیں مگر ایک طریقہ کار وضع ہے جس پر عمل کرکے نہ صرف کھیل کی سرگرمیاں جاری رہینگے بلکہ گراؤنڈ کی دیکھ بھال اور حفاظت بھی یقینی ہوگا۔ حال ہی میں ایک پورا ٹورنامنٹ خوش اسلوبی کے ساتھ کھیلا گیا تھا۔ لہذا ایک مرتبہ پھر عوامی نمائندوں، کھلاڑیوں، شائقین اور منتظمین سے گزارش ہیکہ کہ وہ اس سلسلے میں جی ڈی اے کے ساتھ تعاون کریں تاکہ گراؤنڈز کی مناسب دیکھ بھال اور حفاظت ممکن ہو سکے۔

*بلدیہ گوادر کے چیئرمین کا جی او سی نمائندے، جی ڈی اے چیف انجنیئر، سیاسی نمائندوں اور کونسلران کے ہمراہ ملافاضل چوک کا د...
29/03/2023

*بلدیہ گوادر کے چیئرمین کا جی او سی نمائندے، جی ڈی اے چیف انجنیئر، سیاسی نمائندوں اور کونسلران کے ہمراہ ملافاضل چوک کا دورہ، جی ڈی اے کو فوری طور پر مسئلے کو مستقل حل کرنے پر زور دیا*

آج بلدیہ گوادر کے چیئرمین شریف میاہ داد، جی او سی نمائندہ، چیف ایاز گورگیج، کونسلر ثناءاللہ عثمان، اور سابقہ چیرمین گوادر ماجد سہرابی، جی ڈی اے چیف انجینئر حاجی سید کے ہمراہ ملا فاضل چوک کا دورہ کیا. دورے میں جی ڈی اے ذمہ داران کو ملا فاضل چوک کے سیوریج سسٹم کے اہم مسئلے کو مستقل طور پر حل کرنے پر زور دیا گیا جبکہ بلدیہ گوادر نے اس معاملے پر جی ڈی اے کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرادی.

آخر میں تمام ذمہ داران کے سامنے گوادر بلدیہ چیئرمین شریف میاہ داد نے کہا کہ اب جی ڈی اے کے ذمہ داروں کو اب مکمل سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ مل کر گوادر کے سیوریج سسٹم اور دیگر مسائل پر قابو پایا جائے

گوادر کے قدیمی کاروباری مرکز ملا فاضل چوک کے سیوریج لائن کا مسئلہ کیا ہے؟سیوریج لائن سے متعلق ادارہ ترقیات گوادر ، فاضل ...
20/02/2023

گوادر کے قدیمی کاروباری مرکز ملا فاضل چوک کے سیوریج لائن کا مسئلہ کیا ہے؟

سیوریج لائن سے متعلق ادارہ ترقیات گوادر ، فاضل چوک کے تاجر اور دیگر کا اس متعلق کیا کہنا ہے،

دیکھیئے *شہداد شاد* کی خصوصی رپورٹ *دی گوادر پوسٹ* پر

https://youtu.be/ju8k1XhAQK0

*حق دو تحریک بلوچستان نیوز**ہدایت الرحمان بلوچ کو قید کرنے کے بعد ماہیگیروں کے استحصال کی کوششیں کرنے والوں کو منہ کی کھ...
20/02/2023

*حق دو تحریک بلوچستان نیوز*

*ہدایت الرحمان بلوچ کو قید کرنے کے بعد ماہیگیروں کے استحصال کی کوششیں کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی، پسنی اور گوادر کے ماہیگیروں کو کسی طور تنہا نہیں چھوڑیں گے، جہاں بھی ماہیگیروں پر ظلم ہوگا حق دو تحریک وہاں آواز اٹھائے گی، واجہ حسین واڈیلہ*

حق دو تحریک بلوچستان کے چئیرمین واجہ حسین واڈیلہ نے اپنے ایک بیان میں پسنی کے ماہیگیروں کے احتجاج کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا استحصالی قوتیں سمجھتی ہیں کہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو قید کرکے ماہیگیروں پر ظلم کریں گے تو یہ ان کی خام خیالی ہے. جہاں بھی ماہیگیروں پر ظلم ہوگا حق دو تحریک ان کے لئے آواز اٹھائے گی.

چئیرمین حق دو تحریک کا مزید کہنا تھا ضلع گوادر میں جہاں بھی ماہیگیروں کی استحصال کی کوشش کی جائے گی ان کے لئے وہیں آواز اٹھائیں گے

ترجمان
حق دو تحریک بلوچستان

20/02/2023

*تحریر یوسف حسن یوسف*
جو تبدیلی لا سکتی ہے صرف۔۔۔۔۔۔۔
حالیہ بلدیاتی الیکشن میں مولانا ہدایت الرحمٰن سربراہ و قائد حق دو تحریک اور اسکی پورے ٹیم گوادر عوام کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے چند تجاویز ناقص رائے کی بنیاد پر حاضر خدمت ہیں ۔
1۔ خاکروبوں کی ماہانہ تنخواہ میں اضافہ
2۔ بلدیہ عمارت کی مرکزی جگہ پر منتقلی اور ایک خوبصورت عمارت کی تعمیر
3۔ بلدیہ میں عمومی اور ہنگامی آلات کی فراہمی
4۔ جن زمینوں پر محکمہ ریونیو کا قبضہ ہے دوبارہ انکی بلدیہ کو منتقلی ، جیسے کوہ باتیل وغیرہ
5۔ بلدیہ کی ہاؤسنگ اسکیم کی دوبارہ بلدیہ کو منتقلی جیسے نیوٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم
6۔ بلدیہ پراپرٹی جیسے دکانیں وغیرہ کی ازسرنو جائزہ اور کرایہ میں اضافہ جیسے دکانیں وغیرہ
7۔ لوکل سرٹیفکیٹ کے اجراء کیDC آفس سے بلدیہ منتقلی اور حصول میں آسانی
8۔ مالیاتی اداروں اور پراپرٹی ڈیلرز سے شہر کی صحت و صفائی اور ترقی پر بات چیت
9۔ شہر کی صفائی میں ایک منظم اور مربوط نظام
10۔ گوادر کو کارپوریشن بنانے کی کوشش کرنا
11۔ گوادر پورٹ سے شہر کیلئے باقاعدہ ایک دستاویزی معاہدہ پر دستخط
جس میں شہر کے خصوصی طور پر تعلیم اور صحت کے نظام کی بہتری
12۔ بارڈر ٹریڈ اور فشنگ کے کاروبار کا ضلعی چیئرمین اور چاروں ٹاؤن چیرمینوں کی مشاورت سے ایک با اختیار کمیٹی اور ایک مربوط آسان ٹیکس نظام کے تحت کرنا
13۔ سالانہ بجٹ میں اضافے کے لیے آمدنی کے ذرائع پیدا کرنا
14۔ ٹول ٹیکس کا ایک مربوط اور مستقل نظام قائم کرنا۔
15۔ چائینیز کمپنی سے باقاعدہ مل بیٹھ کر گوادر کو جدید شہر بنانے کا معاہدہ کرنا
16۔ پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ بیٹھ کر منشیات اور جرائم کی روک تھام اور ایک پر امن شہر کا قیام عمل میں لانے کی کوشش کرنا جرائم کی صورت میں سٹی SHO کو FIR کرنا کیونکہ گھر کی چوری کا زمہ دار چوکیدار ہے
17۔ وسائل کا بر وقت اور صحیح استعمال اور غیر ضروری اخراجات اور شاہ خرچیوں سے اجتناب کرنا۔
18۔ احتساب کا عمل اپنے آپ سے شروع کرنا اور اسے وسعت دینا۔
19۔ پاکستان کے ان میئر اور چیرمینوں کے ساتھ نشست لازمی کرنا جنھوں نے اپنے شہر کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا
20۔ اوورسیز بلوچوں سے رابطہ رکھنا اور ان سے مالی تعاون کی اپیل کرنا
21۔ سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پیدا کرنا تاکہ لوگ آکر سرمایہ کاری کریں
22۔ خود ساختہ مہنگاہی پر قابو رکھنا جیسے ایک اچھی چائے اگر کریموک ہوٹل میں بیس روپے کی ملتی ہے تو دوسرے ہوٹل والے بھی بیس روپے میں ہی دے نہ کہ چالیس میں
23۔ سرحدی اجناس کا سب سے پہلے اور سب سے زیادہ حقدار ضلع گوادر ہے بعد میں دوسرے اضلاع
24۔کونسلر پبلک ایڈ کمیٹیاں بنا کر علاقے کے بہت سے مسائل خود حل کرسکتے ہیں
25۔ بہت سارے کام ٹیکنیکل بنیاد پر نہیں ہوتے لوکل سطح پر بہتر نتائج دے سکتے ہیں ان پر بھی غور کیا جائے مثلاً گٹر لائنوں کے لیے اگر ہر گھر میں کنواں کھودا جائے خرچہ بھی کم اور پائیداری زیادہ۔
لوگوں کی امیدوں پر پورا اتر کر آگے کی رائے خود بخود کھل سکتے ہیں
اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین ثم آمین

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Municipal committee Gwadar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share