انسانیت کے نام ایک فریاد
مسعود خان ولد ارسلا خان ونڈہ مچن خیل ضلع لکی مروت، ایک غریب اور مجبور فرد ہے،
جس نے اپنی بیماری کے علاج پر ساری جمع پونجی لگا دی۔
مزید علاج کے لیے جیسے تیسے پشاور کا سفر کیا، ٹائم پرموٹر سائیکل لی، کچھ نقد رقم ساتھ لی۔
مگر افسوس! جب ڈاکٹر کے پاس پہنچے تو ان کی جیب خالی ہو چکی تھی—
کوئی ظالم راستے میں ان کی امیدیں لوٹ کر لے گیا۔
آج مسعود خان نے ایم این اے شیر افضل خان، ایم پی اے جوہر خان، ایم پی اے طارق سعید خان، ایم پی اے ہشام انعام اللہ خان، تحصیل مئیر لکی مروت شفقت اللہ خان، تحصیل مئیر سرائے نورنگ عزیز اللہ خان اور تمام مخیر حضرات سے پرزور اپیل کرتے ہیں:
میری مدد کریں، میری زندگی بچائیں
علاج بھی نہیں ہوا اوپر سے موٹر سائیکل کے کیش کا ٹائم پورا ہوا ہے
اگر آپ مسعود خان کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو براہِ کرم درج ذیل نمبر پر ایزی پیسہ / جیز کیش کے ذریعے مدد بھیجیں:
0300-5492286
آپ کی تھوڑی سی توجہ کسی کی زندگی میں روشنی بن سکتی ہے۔
اللہ ہم سب کو آسانیاں بانٹنے کی توفیق عطا فرمائے۔
29/11/2025
بنوں میں پھر ہنگامہ ارائی۔۔۔فائرنگ ۔۔۔شٹر ڈاون۔۔۔
صراف کے دکان کو لوٹنے اور تاجر پر فائرنگ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تاجروں کا ہنگامی احتجاج۔۔۔تمام شٹر ڈاون۔۔۔۔
29/11/2025
خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کا بڑا ایکشن - بہاولنگر، پنجاب سے تعلق رکھنے والا جعلی دودھ بنانے والا ملک گیر نیٹ ورک بے نقاب!
خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے رات گئے ضلع ہری پور کے حطار انڈسٹریل زون میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے مصنوعی، جعلی اور کیمیکل سے تیار شدہ دودھ بنانے والا ملکی سطح کا بدنام نیٹ ورک پکڑ لیا۔
🔹مقصود بھٹی کیمیکل ملک نیٹ ورک پنجاب میں پکڑے جانے کے بعد اپنی سرگرمیاں خیبرپختونخوا منتقل کر چکا تھا۔
🔹ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی کی براہِ راست نگرانی میں خصوصی ٹیم نے فیکٹری کے اندر اس گروہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔
🔹فیکٹری میں بڑے پیمانے پر کیمیکلز، خام مال اور بھاری مشینری استعمال کی جا رہی تھی۔
🔹جعلی اور مضر صحت دودھ سے بھرے ٹینکرز موقع پر پکڑے گئے اور فوری تلف کر دیے گئے۔
🔹یہ غیر قانونی فیکٹری خفیہ طور پر چل رہی تھی اور اسلام آباد، راولپنڈی سمیت بڑے شہروں کو سپلائی کر رہی تھی۔
🔹یونٹ سے روزانہ تقریباً 1 لاکھ لیٹر مصنوعی و مضر صحت دودھ مارکیٹ میں بھیجا جا رہا تھا۔
🔹کارروائی کے دوران فیکٹری کو موقع پر سیل کر دیا گیا اور تمام مشینری سرکاری تحویل میں لے لی گئی۔ 24 گھنٹے کے اندر تمام بھاری مشینری اور دیگر سامان کو تلف کردیا گیا۔
🔹منیجر سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کر دی گئی اور قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔
🔹غفلت برتنے پر ہری پور فوڈ اتھارٹی کی ضلعی ٹیم کو معطل کر دیا گیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایات اور صوبائی حکومت کی گڈ گورننس پالیسی کے مطابق غذائی اور کیمیائی دہشت گردوں کے خلاف زیرو ٹالرنس رہے گی۔ صوبے بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے، اور عوام کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
24/11/2025
دھماکہ کیسے ہوا ۔۔۔!
فیڈرل کانسٹبلری ہیڈکوارٹر پشاور پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج
24/11/2025
کینٹ: ایف سی ہیڈکوارٹر کے گیٹ پر دھماکہ
اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ایلیٹ کمانڈوز موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
پولیس اور ایف سی کے کمانڈوز نے انتہائی بہادری کا مظاہرہ اور بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 3 حملہ آور کو ہلاک کر دیا
دھماکہ میں تین ایف سی اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔
سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد خود آپریشن لیڈ کر رہے ہیں۔
18/11/2025
سرائے نورنگ///
افسوسناک خبر
گنڈی خانخیل////
نصویر کلہ صاحبزادہ خوست ۔۔
نا معلوم افراد کی فائرنگ ، پولیس اہلکار فریداللہ شہید ،۔ تعلق گنڈی خانخیل سے/جسد خاکی نورنگ اسپتال منتقل
18/11/2025
بنوں: تھانہ بسیہ خیل کی حدود دوہ غوڑا پل سورانی کے مقام پر خودکش دھماکا ہوا۔
موٹر سائیکل سوار خودکش حملہ آور نے خود کو اُڑا لیا۔
خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
14/11/2025
خیبرپختونخوا حکومت نے پیدائش ،فوتگی اور شادی /نکاح نامہ سرٹیفیکیٹ فیس کی رسید لازمی قرار ۔مقررہ فیس سے زیادہ وصولی پر سخت کاروائی کی تنبیہ۔ویلیج سیکرٹریز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
09/11/2025
بنوں ، تھانہ کینٹ کی حدود علاقہ پیپل داؤد شاہ سے سابقہ ایس ایچ او عابد کو گاڑی سمیت اغواء کر لیا گیا۔
بنوں ، مغوی عابد گزشتہ دنوں تھانہ وزیر پر ایس ایچ او تھے۔
بنوں ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی جانب سے گزشتہ روز پولیس اہلکار کو برخاست کر دیا تھا۔
بنوں ، سابقہ پولیس اہلکار کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
بنوں ، پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ پولیس
08/11/2025
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرصدارت 3 ایم پی او، 16 ایم پی او اور دفعہ 144 کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس۔ صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم اجلاس میں شریک۔
اجلاس میں 3 ایم پی او، 16 ایم پی او اور دفعہ 144 کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہر قانون کے مثبت اور منفی پہلو ہوتے ہیں، اس لیے کسی قانون کو سیاسی دباؤ یا انتقامی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ بانی چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق موجودہ قوانین کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
وزیر قانون آفتاب عالم کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو مجوزہ قوانین میں ضروری اصلاحات کی سفارشات پیش کرے گی۔ ایسے تمام نکات جو سیاسی وکٹمائزیشن کا باعث بن سکتے ہیں، قوانین سے نکال دیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ قوانین کا اصل مقصد عوامی مفاد اور فلاح ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے اور پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے، جبکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ احتجاج کے حق اور عوامی سہولت کے درمیان مؤثر توازن قائم کرنے کے لیے نیا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
اجلاس میں وزیر قانون آفتاب عالم، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہوم اور ایڈووکیٹ جنرل نے شرکت کی۔
08/11/2025
سرائے نورنگ////
سرائے نورنگ سٹی اور مضافاتی علاقوں میں گزشتہ کئی دنوں سے غیر اعلانیہ گیس بندش نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے۔ صبح کے وقت گھروں میں گیس نہ ہونے کے باعث خواتین ناشتہ تیار نہیں کر پا رہیں، جبکہ بچے اور دفتروں کو جانے والے افراد بغیر ناشتہ کیے گھروں سے نکلنے پر مجبور ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام گیس کی فراہمی بحال کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں تاکہ سردی کے آغاز پر مشکلات مزید نہ بڑھیں۔
Be the first to know and let us send you an email when ZSN-News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.