Not To Support Terrorism

  • Home
  • Not To Support Terrorism

Not To Support Terrorism Territory is like drug once the person involved then he/she not be able to leave it forever

آئن سٹائن اور تصور خدا۔۔آئن سٹائن نے امریکہ کی بہت سی یونیورسٹیوں میں لیکچرز دیے ۔۔۔وہاں ان سے ایک ہی سوال ہوتا تھا کہ ک...
05/03/2024

آئن سٹائن اور تصور خدا۔۔

آئن سٹائن نے امریکہ کی بہت سی یونیورسٹیوں میں لیکچرز دیے ۔۔۔
وہاں ان سے ایک ہی سوال ہوتا تھا کہ کیا آپ خدا کے موجود ہونے پر یقین کرتے ہیں تو وہ ایک ہی جواب دیتے تھے کہ
میں spinoza's god سپنوزا کے تصور خدا پر یقین رکھتا ہوں ۔
تو آئیے
سپنوزا سے اسکے تصور خدا کو جانتے ہیں ۔

سپینوزا کا خدا لوگوں سے انکے شعور میں یہ سوچ پیدا کرکے کہتا ہے کہ !!!

"دعائیں کرنا بند کرو،،،،،
ہاتھ چھاتیوں پر رکھنا (عبادت کرنا) بند کرو،،،،،،،،
میں صرف تم سے یہ چاہتا ہوں کہ دنیا میں نکلو، دنیا کو دیکھو ،سمجھو ، اور اپنی زندگی سے لطف اندوز ہوتے رہو۔۔۔۔۔۔

میں چاہتا ہوں، تم ناچو گاؤ، زندگی کے مزے لو اور جو کچھ میں نے بنایا اس سے لطف اندوز ہو۔

ان سیاہ اور تاریک عبادت گاہوں میں جانا بند کرو جو تم لوگوں نے خود سے بناہی ہیں اور انہیں میرے گھر کا نام دیا ہے۔

میرا گھر تو پہاڑوں سے ہے،دریاوں، جھیلوں سمندر کی لہروں اور ساحلوں سے ہے ۔ میں ان سب میں موجود ہوں ۔۔۔۔۔۔
اور تمارے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتا ہوں ۔

اپنی مشکل زندگی کے لیے مجھے مورد الزام مت ٹھہراو میں نے تمہیں کبھی نہیں کہا کہ تم گنہگار ہو۔
مجھے خوفناک مت بناؤ، میں نہ تمہیں جج کرتا ہوں نہ تم پر تنقید کرتا ہوں، نہ غصہ ہوتا ہوں، نہ تم پر غضب ناک ہوتا ہوں نہ ہی میں کسی کو سزا دیتا ہوں ۔میں سرچشمہ محبت ہوں ۔

مجھ سے معافیاں مانگنے کا کوئی مطلب نہیں ، تم میرے ساتھ ایسا کچھ نہیں کرتے کہ تمہیں معافی کی طلبگآری ہو، اگر میں نے تمہیں بنایا ہے تو تم میں سارے جذبے،حدود خوشیاں،ضرورتیں، ناہمواریاں میں نے رکھی ہیں ۔۔۔۔۔اور فری ول دی کہ اپنی صلاحیتوں کو برو کار لاؤ اپنی غلطیوں سے سیکھو ؛

میں کیسے کسی ایسی چیز کے متعلق تم سے باز پرس کر سکتا ہوں جو میں نے خود تمارے اندر رکھی ہے؟
تم جیسے ہو اس کے لیے میں تمہیں کیسے سزا دے سکتا ہوں جبکہ یہ سب تماری فطرت کے اندر میں نے خود رکھا ہے !

کیا تم سوچ سکتے ہو کہ میں کوہی ایسی جگہ بناوں گا جہاں اپنے بچوں (بندوں) کو کسی غلطی پر ہمیشہ کے لیے جلاوں گا ؟
کس قسم کا خدا ایسا کر سکتا ہے؟

میرے نام سے بناہے گہے احکامات اور قوانین کے متعلق بھول جاو،کہ وہ میں نے بناہے ہیں۔۔

خود اپنی زندگی پر توجہ دو، عقل و شعور کا استعمال کرو،،، وہیں سے تمہیں ہدایت ملے گی۔اپنے سماج کے لیے خود قوانین بناو۔۔

میں نے تمہیں بلکل آزاد پیدا کیا ہے، کوئی انعامات اور سزائیں نہیں ہیں.کوئی نیکیاں اور بدیاں نہیں ہیں،نہ کسی کے پاس تمارا سب نوٹ کرنے کے لیے کوئی قلم یے اور نہ تمارا کوئی ریکارڈ ہے۔
تم اپنی زندگی میں ہی جنت یا جہنم پیدا کرنے میں مکمل آزاد ہو۔میں نے تمہیں نہیں بتایا کہ موت کے بعد کوئی زندگی ہے، مگر ایک مشورہ دیتا ہوں،اس زندگی کو اسطرح جیو جیسے کہ یہ پہلی اور آخری ہو۔

مجھ پر اندھا ایمان رکھنا بند کرو،ایمان رکھنے کا مطلب ہے guess کرنا، خیال کرنا، خود سے باتیں فرض کرلینا۔ ۔
میں چاہتا ہوں تم مجھے محسوس کرو اس وقت جب تم اپنے کسی پیارے کو بوسہ دو،جب تم ہریالی کی تازگی اور پھولوں کی مہک محسوس کرو.جب تم دریاوں اور سمندروں کی لہروں پر تیرتے چلے جاو ۔ مجھے ہر جگہ محسوس کرو ۔۔

میری خوشامدیں مت کرو۔تم مجھے کس قسم کا اناپرست خدا سمجھتے ہو؟

میں تمارے شکرانوں سے بور ہوتا ہوں ۔کیا تم شکریہ ادا کرنا چاہتے ہو تو اپنی صحت، اپنے شعور ، پیار اور محبت بھرے رشتوں ،سماج اور معاشرے کا شکریہ ادا کرو ،

مجھے باہر مت تلاش کرو۔تم مجھے نہیں پا سکو گے۔مجھے اپنے اندر تلاش کرو میں تمارے اندر دھڑک رہا ہوں ۔۔۔۔

Baruch (de) Spinoza[b] (24 November 1632 – 21 February 1677),[17][18][19] mostly known under his Latinized pen name Benedictus de Spinoza,[20][21] was a leading seventeenth-century philosopher of Portuguese-Jewish origin,[22] resident in the Dutch Republic, and, as a young man, permanently expelle...

آج بنوں میں مولویوں کے ایک جھتے نے پروفیسر شیر علی نامی ایک شخص کو ارتقاء کے ایشو پر زبردستی معافی مانگنے پر مجبور کیا ا...
20/10/2023

آج بنوں میں مولویوں کے ایک جھتے نے پروفیسر شیر علی نامی ایک شخص کو ارتقاء کے ایشو پر زبردستی معافی مانگنے پر مجبور کیا اور اسے اپنے خیالات سے رجوع کا حکم دیا ۔۔۔ یہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ مولویوں کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں زیادہ سے زیادہ پچاس سال
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عدالت : گلیلیو! تم پر الزام ہے کہ تم بائبل کی تعلیمات کے خلاف ہو۔ تم کہتے ہو کہ زمین سورج کے گرد گردش کرتی ہے؟

گلیلیو : نہیں جنابِ عالی میں اقرار کرتا ہوں کہ بائبل درست کہتی ہے، زمین ساکن ھے اور سورج زمین کے گرد گھومتا ہے۔۔
جرم ثابت نہ ہونے اور ملزم کے مقدس کتاب کے آگے سر جھکانے پر موت کی سزا ٹل جاتی ہے۔

عدالت سے واپسی پر، مسیحی پادری جو کہ مدعی تھا کہتا ہے:
'تم اپنی بات سے مکر گئے۔ تم بزدل ہو۔ تم تو کہتے تھے کہ تم سچے ہو۔ کہاں ہے تمہارا سچ؟ اب بولو ناں اپنا سچ سب کے سامنے'.
گلیلیو : 'تم، بائبل، یہ عدالت اور تمھارا خدا مل کر بھی زمین کو سورج کے گرد گھومنے سے نہیں روک سکتے۔ اس سچ کو ثابت کرنے کیلئے میرا مرنا ضروری نہیں۔'

آج وہ عدالت، جج اور پادری کہیں نہیں۔ گلیلیو اور اس کا سچ زندہ کھڑا ہے، ہمیشہ رہنے کے لئے۔

یورپ میں سائینسی تجربوں کا دور جب شروع ہوا تو اس وقت (1214 سے 1294) کے ممتاز سائنسدان روجر بیکن کے نزدیک "علم و اگاہی کا...
06/10/2023

یورپ میں سائینسی تجربوں کا دور جب شروع ہوا تو اس وقت (1214 سے 1294) کے ممتاز سائنسدان روجر بیکن کے نزدیک "علم و اگاہی کا واحد ذریعہ تجربہ ہے جو شخص مظاہر قدرت تک واقعی پہنچنا چاہتا ہے تو وہ اپنا وقت تجربوں پر صرف کرے کیونکہ نیچری سائینس میں تجربہ ہی واحد ثبوت فراہم کرتا ہے"
روجر بیکن نے جب اکسفورڈ جاکر ابن الہیثم کے بصریات پر تجربے شروع کئے تو کلیسا کی طرف سے اسکی باقاعدہ نگرانی ہونے لگی اور پادری یوناون ترا نے باقاعدہ دھمکی دی کہ "علم و حکمت کا درخت بہتوں کو شجر حیات سے گمراہ کردیتا ہے اور جہنم کی ہولناک عذابوں کی تہمید ہوتا ہے"
اس جرم کی پاداش میں کہ" تمھاری تحریر میں عجیب و غریب خیالات کا اظہار ہوتا ہے" روجر بیکن کو مذہبی عدالت کے حکم سے قید کردیا گیا اور پندرہ سال بعد رہا ہوا

05/10/2023

قدیم یونانی فلسفی ایپی قورس اور اس کے شاگرد لوکری شیش(99 قبل از مسیح) نے ایک فلسفہ پیش کیا تھا
ان کا کہنا تھا کہ نباتات اور حیوانات کی نئی قسمیں عمل تخلیق کا کرشمہ نہیں بلکہ قدرتی ارتقا کا نتیجہ ہے اور یہ عقیدہ کہ قیامت کے دن مردے جی اٹھیں گے درست نہیں کیونکہ روح اور جسم دونوں فانی ہے حقیقی دنیا یہیں ہے اور اخرت محض افسانہ ہے

27/07/2023

بہت سے لوگ سال بھر سمجھ دار لوگوں کو لبڑل کہہ کہہ کر طنز کرتے رہتے ہیں۔ اس سے ان کا مقصد ملحد یا مذہب دشمن ہوتا ہے۔ سیکولر کو بے دین کے معنوں میں لیا جاتا ہے۔ کمیونزم اور سوشلزم کو ہم معنی سمجھا جاتا ہے۔ یہ سب غلط تصورات ہیں۔
میں ان اصطلاحات کی درست تعریفیں لکھ رہا ہوں۔ انھیں سنبھال لیں اور آئندہ ان کے مطابق برا بھلا کہیں۔
ملحد یا دہریہ
جو خدا کا وجود تسلیم نہ کرے۔ اس کا کسی سیاسی یا معاشی نظام سے تعلق نہیں۔
اگنوسٹک
جو خدا کا انکار بھی نہ کرے اور وجود پر شک بھی کرتا ہو۔ اگنوسٹک سمجھتے ہیں کہ انسان ابھی حقیقت جاننے کے قابل نہیں ہوا۔ یہ بھی کسی سیاسی یا معاشی نظام سے تعلق نہیں رکھتا۔
کمیونسٹ
ایسے نظام پر یقین رکھنے والا جس میں ریاست تمام وسائل کی مالک ہوتی ہے۔
سوشلسٹ
ایسے نظام پر یقین رکھنے والا جس میں تمام شہری ریاست کے تمام وسائل کے مشترکہ وارث ہوتے ہیں۔
کیپٹلسٹ
سرمایہ دارانہ نظام کا حامی۔ اس نظام میں ہر شہری کو زیادہ سے زیادہ دولت کمانے اور اثاثے بنانے کا حق ہوتا ہے۔
سیکولر
کوئی فرد نہیں بلکہ ریاست سیکولر ہوتی ہے۔ سیکولزم کا مطلب بے دین نہیں، صلح کل ہونا ہے۔ اس نظام میں ہر مذہب کا یکساں احترام کیا جاتا ہے۔
تھیوکریسی
یہ سیکولرزم کی مخالف یعنی مذہبی ریاست کو کہتے ہیں۔ ایران اور افغانستان اس کی مثالیں ہیں۔
بادشاہت
یہ مطلق العنان حکمرانی والی ریاست ہوتی ہے۔ سعودی عرب اس کی مثال ہے۔
آئینی بادشاہت
اس میں بادشاہ یا ملکہ نمائشی سربراہ ہوتے ہیں جبکہ ملک میں جمہوری نظام ہوتا ہے۔ حکومت منتخب وزیراعظم چلاتا ہے۔
لبرل
اس کے معنی ہیں آزاد خیالی۔ یہ کسی نظام کا نہیں، ایک رویے کا نام ہے۔ اس کے ماننے والے آزاد جمہوریت، آزاد معیشت، سیکولرزم، انسانی حقوق، شہری حقوق، اظہار اور مذہب کی آزادی جیسے نظریات پر یقین رکھتے ہیں۔ یہ مذہب کا متضاد یا اس سے متصادم نہیں۔ مذہبی شخص بھی لبرل ہوسکتا ہے۔
شیعہ ملحد/سنی لبرل/وہابی کمیونسٹ
کوئی سنی یا شیعہ ملحد یا اگنوسٹک نہیں ہوسکتا۔ مذہب کا تعلق عقیدے سے ہے۔
ملحد یا اگنوسٹک کسی مذہبی تہوار یا غم میں شریک ہوسکتا ہے کیونکہ وہ ثقافت کا حصہ ہے۔
کوئی شیعہ یا سنی کمیونسٹ ہو تو سکتا ہے لیکن یہ کمیونزم کی بنیادی تعلیمات کے خلاف ہے۔ کمیونسٹ کو ملحد ہی ہونا چاہیے۔
میں عقائد کا قائل نہیں رہا اور اگنوسٹک ہوں۔ لبرل بھی ہوں کیونکہ جمہوریت اور اظہار کی آزادی پر یقین رکھتا ہوں۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Not To Support Terrorism posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share