J A M News

J A M News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from J A M News, Media/News Company, .

اسلام أباد(. بیورو رپورٹ) میں گزشتہ روز سکلز یونیورسٹیH-8 اڈیٹوریم میں ایک روزہ بیوٹی سکل فیسٹول کا انعقاد نیشنل ہیلتھ ا...
01/09/2024

اسلام أباد(. بیورو رپورٹ) میں گزشتہ روز سکلز یونیورسٹیH-8 اڈیٹوریم میں ایک روزہ بیوٹی سکل فیسٹول کا انعقاد نیشنل ہیلتھ اینڈ بیوٹی أرگنائزیشن کی جانب سے کیاگیااس موقع پر ملک سے بڑی تعداد میں بیوٹیشن نے شرکت کی اور ان کے درمیان دلہن سجانے کا مقابلہ بھی ہوا جس کو امبرشہزاد جن کا تعلق شنکیاری سے ہے جیت کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اس موقع پرAHMO کے تعاون سےفری میڈیکل کیمپ کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا۔ جس میں مریضوں کے ٹیسٹ مفت کیے گے اس موقع پر NHBO کے چیرمین غلام علی اور سئنیر نائب صدر ملک سجادانور نے اپنے خطاب میں مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور جتنے والوں کو شیلڈاور سرٹیفکٹ دیے
اس موقع پر AHMOکے جنرل سیکرٹری عبد الوحید بابی اور ابن سینا کی طرف سے ہاشم نے شرکت کی
A M News Tak News #01/09/2024

اسلام آباد() پاک پی ڈبلیو ڈی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ پی ڈبلیو ڈی کی ظالمانہ اور غیر ...
30/08/2024

اسلام آباد() پاک پی ڈبلیو ڈی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ پی ڈبلیو ڈی کی ظالمانہ اور غیر منصفانہ بندش کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے،حکومت کو ادارے کےحوالے سے کوئی شکایات ہیں تو انہیں حل کیا جائے، کسی بھی ادارے کی نجکاری مسئلے کا حل نہیں ہے،ادارے میں شفاف احتساب کیا جائے،حکومتی فیصلے سے سات ہزار خاندان بےروزگار ہو جائینگے،نوجوان انجینئرز پر بھی کرپشن کے الزامات لگائے گئے ہیں جس سے وہ شدید ذہنی صدمے سے دوچار ہیں،حکومت اپنی نااہلی پی ڈبلیو ڈی پر ڈالنا چاہتی ہے، ادارے کو بند کرنے کا جو طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے وہ انتہائی تضحیک آمیز ہے، نوجوان انجینئرز کے والدین کسی کو بھی منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ہیں،ذمہ دار شہری ہیں محاذ آرائی نہیں چاہتے،ادارے کی تنظیم نوکیلئے اصلاحات لائی جائیں اور سیاسی اور بیورو کریسی کی مداخلت کو ختم کیا جائے،ان خیالات کا اظہار پاک پی ڈبلیو ڈی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤںانجینئرمحمود عالم،انجینئر محمد سہیل اقبال، انجینئرعبدالعدیل میر، انجینئرفہیم ایاز کنڈی، انجینئرردا خان، انجینئرمحمد عثمان علی، انجینئرعامر ریاض،انجینئر احسن خان وائیں و دیگر نے این پی سی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ پاک پی ڈبلیو ڈی کا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ہے ،اس ادارے کے ملک بھر میں کھربوں روپے کے اثاثہ جات ہیں، حکومت کی طرف سے پی ڈبلیو ڈی کی ظالمانہ اور غیر منصفانہ بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا جواز یہ پیش کیا گیا ہے کہ ادارے میں کرپشن ہے،جس کی وجہ سے اس ادارےکو تحلیل کرکے ایک نیا ادارہ تشکیل دیا جائےگا،حکومت کے اس یکطرفہ فیصلے سے ملک بھر کے سات ہزار خاندان متاثر ہونگے اور ملک میں بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا،11سی کے تحت تمام ملازمین کو گھر بھیجا جا رہا ہےجو کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،ملک میں ریکروٹمنٹ کیلئے ایف پی ایس سی ایک معتبراور اہم ذریعہ ہے، انجینئرز کی صلاحیتوں یا قابلیت پر اعتراض ہے تو ایف پی ایس سی پوچھا جانا چاہیئے،حکومت کو کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے انجینئرز کا موقف سننا چاہئے، ادارے کو بند کرنے کے حوالے سےجو طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے وہ انتہائی تضحیک آمیز ہے، نوجوان انجینئرز شدید ذہنی صدمے سے دوچار ہیں،اگرانجینئرز کیساتھ ایسا سلوک کیا جائے گا تو کون انجینئر آئے گا یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں لوگ انجینئرنگ کی تعلیم سے دلبرداشتہ ہو گئے ہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسائل کے حل کیلئےاصلاحات کی جائیں، پاک پی ڈبلیو ڈی کی بندش کا ظالمانہ اور غیر منصفانہ فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے، کرپشن ختم کی جائے ادارہ نہیں،ملازمین انجینئرز کا معاشی قتل بند کیا جائےاور انہیں بے روزگاری سے بچایا جائے کیونکہ نجکاری مسئلے کا حل نہیں ہے۔
تصاویر (جاوید اے ملک نیشنل پریس کلب)
A M News Tak News #30/08/2024

اسلام آباد()تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ پورے ملک کے تاجروں کیساتھ مشاورت کے بعدتین دن کی مزید ...
29/08/2024

اسلام آباد()تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ پورے ملک کے تاجروں کیساتھ مشاورت کے بعدتین دن کی مزید ہڑتال کرینگے، تجارت مزاحمت تحریک مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی،کل انتظامیہ کی طرف سے تاجروں سے زبردستی دوکانیں کھلوانے کی کوشش کی گئی تاہم تاجروں کی ثابت قدمی اور اتحاد کی بدولت انہیں ناکامی ہوئی،ایف بی آر کو فرینڈلی بورڈ آف ریونیو بنانا ہو گا،حکومت اپنی شاہ خرچیاں کم کرے،تاجر دوست اسکیم کو ختم کیا جائے،حکومت سنجیدہ ہے تو با اختیارمذاکرات کمیٹی بنائےجو تاجر نمائندوں کیساتھ مذاکرات کرے،یہ خالصتا" تاجروں کی تحریک ہے، حکمران لاچار عوام کو باہر نکلنے پر مجبور نہ کریں ورنہ وہ ان بپھرے ہوئے لوگوں کو سنبھال نہیں سکیں گے،تحریک کی حمایت کرنے والی سیاسی جماعتوں کے مشکور ہیں،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اپنے دیگر ساتھیوں آل پاکستان نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر شفیق قریشی، اسلام آباد جنرل نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر جہانگیر عباسی،چیئرمین آل پاکستان فلور ڈیلرز ایسوسی ایشن سید نزاکت شاہ،محمد پرویز عباسی و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےکاشف چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا تاجرحکومتی جبر کے ہاتھوں مجبور ہو گیا ہے، کل پاکستان میں کامیاب ہڑتال ہوئی،صنعت کاروں کے مشکور ہیں جنہوں نے ساتھ دیا،صوبائی اسمبلیاں خود ٹیکس ادا نہیں کرتیں،جو خود ٹیکس ادا نہیں کرتے وہ ہمیں نصیحت کرتے ہیں،یہ قوم کی کونسی خدمت کر رہے ہیں، حکومت ایک کروڑ تاجر کو جیل میں ڈالنے کی بات کرتی ہے،حکومت اپنی شاہ خرچیاں کم کرے،گورنرز کو بے تہاشا مراعات ملتی ہیں،کیا یہ لوگ غریب ہیں؟یہاں تعلیم ملتی ہے نہ ہی پینے کا صاف پانی ملتا ہے، تاجر ہر قسم کا ٹیکس ادا کرتے ہیں،حکمران ہماری دکانوں کی چابیاں لے لے،ہم معیشت چلانے کے لیئے تیار ہیں،حکومت کی طرف سےکس قانون کے تحت ٹیکس سلیب بنا کر بھیجا جاتا ہے،ملک لوٹنے والوں کو نیب اور عدالت نہیں پکڑ سکی،دبئی لیکس والوں کو ایف آئی اے نہیں پکڑ سکی تاہم غریب تاجروں کو بے جا جکڑا جا رہا ہے،تاجر مساجد و مدارس چلاتا ہے،تاجر سیلاب اور زلزلے میں متاثرین کی خدمت کرتا ہے،ٹیکس ادا کر کہ تعلیم اور صحت تو نہیں ملتی۔ٹیکس گزار کو سہولت کیوں نہیں دی جاتی،ایف بی آر کو فرینڈلی بورڈ آف رینیو بنانا ہو گا،تاجرٹیکس دینا چاہتا ہےمگرحکومت ٹیکس لینا نہیں چاہتی،ہماری یہ ہڑتال ختم نہیں ہوئی،تجارت مزاحمت تحریک مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی،تین دن مزید ہڑتال کرنے کے حوالے سے مشاورت کرنے پاکستان بھر کے دورے پر جا رہا ہوں،حکومت سنجیدہ ہے تو با اختیار کمیٹی بنا کر تاجروں کیساتھ مذاکرات کرے اور اشیاء کی حقیقت پر مبنی قیمتیں مقرر کرے،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تاجر دوست اسکیم کو ختم کیا جائے،حکمران لاچار عوام کو باہر نکلنے پر مجبور نہ کرےاگر یہ بکھرے لوگ نکل پڑے تو وزیر اعظم بھی نہیں بچے گااور حکمران ان بپھرے ہوئے لوگوں کو سنبھال نہیں سکے گی۔
تصاویر (جاوید اے ملک نیشنل پریس کلب)
A M News Tak News News News News News News #29/08/2024

اسلام آباد () ملک بھر کی تاجر تنظیموں نے 28 اگست کو مکمل شٹر ڈاؤن کا اعلان کیا ہے،حکومت کے ساتھ مذاکرات کے کسی ڈرامہ م...
27/08/2024

اسلام آباد () ملک بھر کی تاجر تنظیموں نے 28 اگست کو مکمل شٹر ڈاؤن کا اعلان کیا ہے،حکومت کے ساتھ مذاکرات کے کسی ڈرامہ میں تاجر شریک نہیں ہیں،ہڑتال عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گی،پاکستان کا تاجر بہت سی قربانیاں دے چکا ،اب پاکستان کے اشرفیہ کو قربانی دینی ہو گی،حکمرانوں کی عیاشیوں کیلئے ٹیکس نہیں دینگے، تاجروں کا اعلان، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تاجر رہنماؤںمرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدرکاشف چوہدری، آل پاکستان نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر شفیق قریشی، اسلام آبادجنرل نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر جہانگیر عباسی، سینئر نائب صدر سردار توثیر ، سیکرٹری جنرل مظلوم مغل، تنویر احمد، صدر آل پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن شیخ جاوید،ملک رضوان، افتخار عباسی،و دیگر کا کہنا تھا کہ28 اگست کی ہڑتال کےحوالے سے غلط فہمی پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے،ملک بھر کے تاجر یہ واضح کرتے ہیں کہ کوئی بھی تاجر نمائندہ ایف بی آر کیساتھ مذاکرات نہیں کر رہا ہے،ملک کی دونوں بڑی تاجر تنظیموں نے سولہ اگست کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن کا اعلان کیا تھا حکومت اگر سنجیدہ ہوتی تو اس کے پاس مذاکرات کیلئے بارہ دن تھے، تاجروں نے حکومت سے بہت مذاکرات کی کوشش کی جو ناکامیاب ہوئے، حکومت کی طفل تسلیوں اور جھوٹے وعدوں کو خوب سمجھتے ہیں،حکومت نے تاجروں کو دھمکیوں اور نوٹسز کے ذریعے دبانے اور ڈرانے کی کوشش کی جس میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اس وقت ملک بھر کے تاجر متحد ہیں28 اگست کو خیبر سے کراچی تک پورے ملک میں مکمل شٹر ڈاؤن ہوگا,28 اگست کو پاکستان کا ہر تاجر ہڑتال میں شامل ہو گا،یہ ہڑتال بجلی کے بلوں میں اضافےاور بے جا ٹیکسز کے خلاف ہے،پاکستان کا تاجر بہت سی قربانیاں دے چکا،اب پاکستان کے اشرفیہ کو قربانی دینی ہو گی،اشرفیہ کی جائیداد فروخت کے کے پاکستان کا قرضہ اداکرنا ہو گا،پاکستان کی عوام موت پر بھی ٹیکس دی رہی ہے،پاکستان میں ٹیکس کا پیسہ حکمران اپنی عیاشیوں پر خرچ کر رہے ہیں، تاجر برادری سکیم کو پہلے بھی مسترد کر چکی ہے،پاکستان کا تاجر اب اپنی دوکان کا کرایہ دینے سے قاصر ہے،تاجر اپنے بچوں کی فیس نہیں دے سکتا،تاجرماہانہ یا سہ ماہی ٹیکس ادا نہیں کرے گا، عوام حکومت سے تنگ آ چکی ہے،حکومت نے بجٹ میں اشیائے خوردونوش پر بھی ٹیکسز لگا دیئے ہیںجو کہ تاجروں نے نہیں دینا بلکہ عوام نے دینا ہےپھر بھی مہنگائی کا ذمہ دار تاجروں کو قرار دیا جاتا ہے، اگر حکومت نے کل شام تک تاجر دوست سکیم کو واپس نہ لیا تو ہڑتال دھرنے میں بھی تبدیل ہو سکتی ہے،ٹیکسز میں اضافے کا اثر عام لوگوں پر پڑتا ہے، اگر تجارت کی صنعت مزید مشکلات کا شکار ہوئی تو ملک میں بدامنی میں اضافہ ہوگا،گذشتہ روز بلوچستان کے مختلف علاقوں میں نہتے شہریوں کے ظالمانہقتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں،ملک کے تاجر امن کی بحالی کیلئے ہڑتال کر رہے ہیں،یہ صرف تاجروں کی ہڑتال ہے کسی سیاسی جماعت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے، جو سیاسی جماعتیں اس ہڑتال کی حمایت کر رہی ہیں انکا خیر مقدم کرتے ہیں،تاجر پاکستان کے عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں،پاکستان میں طویل عرصے بعدایسی ہڑتال ہوگی جس میں ملک بھر میں تمام کاروبار بند رہیں گے، لالچ اور دھمکیاں پہلے ڈرا سکے نہ اب ڈرا سکیں گے،انہوں نےحکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کل شام تک ظالمانہ ٹیکس اور تاجر دوست اسکیم اور بجلی کے بلوں میں اضافے کو واپس لے اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر سمیت تمام شعبوں میں لگائے جانیوالے بے جا اور ناجائز ٹیکسز پر نظر ثانی کی جائےمطالبات پورے نہ ہونے پر کلآئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔
فوٹو (جاوید اے ملک نیشنل پریس کلب)
A M News Tak News News News News #27/08/2024

اسلام آباد () ملک بھر کی تاجر تنظیموں نے 28 اگست کو مکمل شٹر ڈاؤن کا اعلان کیا ہے،حکومت کے ساتھ مذاکرات کے کسی ڈرامہ م...
27/08/2024

اسلام آباد () ملک بھر کی تاجر تنظیموں نے 28 اگست کو مکمل شٹر ڈاؤن کا اعلان کیا ہے،حکومت کے ساتھ مذاکرات کے کسی ڈرامہ میںتاجر شریک نہیں ہیں،ہڑتال عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گی،پاکستان کا تاجر بہت سی قربانیاں دے چکا ،اب پاکستان کے اشرفیہ کو قربانی دینی ہو گی،حکمرانوں کی عیاشیوں کیلئے ٹیکس نہیں دینگے، تاجروں کا اعلان، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تاجر رہنماؤںمرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدرکاشف چوہدری، آل پاکستان نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر شفیق قریشی، اسلام آبادجنرل نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر جہانگیر عباسی، سینئر نائب صدر سردار توثیر ، سیکرٹری جنرل مظلوم مغل، تنویر احمد، صدر آل پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن شیخ جاوید،ملک رضوان، افتخار عباسی،و دیگر کا کہنا تھا کہ28 اگست کی ہڑتال کےحوالے سے غلط فہمی پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے،ملک بھر کے تاجر یہ واضح کرتے ہیں کہ کوئی بھی تاجر نمائندہ ایف بی آر کیساتھ مذاکرات نہیں کر رہا ہے،ملک کی دونوں بڑی تاجر تنظیموں نے سولہ اگست کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن کا اعلان کیا تھا حکومت اگر سنجیدہ ہوتی تو اس کے پاس مذاکرات کیلئے بارہ دن تھے، تاجروں نے حکومت سے بہت مذاکرات کی کوشش کی جو ناکامیاب ہوئے، حکومت کی طفل تسلیوں اور جھوٹے وعدوں کو خوب سمجھتے ہیں،حکومت نے تاجروں کو دھمکیوں اور نوٹسز کے ذریعے دبانے اور ڈرانے کی کوشش کی جس میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اس وقت ملک بھر کے تاجر متحد ہیں28 اگست کو خیبر سے کراچی تک پورے ملک میں مکمل شٹر ڈاؤن ہوگا,28 اگست کو پاکستان کا ہر تاجر ہڑتال میں شامل ہو گا،یہ ہڑتال بجلی کے بلوں میں اضافےاور بے جا ٹیکسز کے خلاف ہے،پاکستان کا تاجر بہت سی قربانیاں دے چکا،اب پاکستان کے اشرفیہ کو قربانی دینی ہو گی،اشرفیہ کی جائیداد فروخت کے کے پاکستان کا قرضہ اداکرنا ہو گا،پاکستان کی عوام موت پر بھی ٹیکس دی رہی ہے،پاکستان میں ٹیکس کا پیسہ حکمران اپنی عیاشیوں پر خرچ کر رہے ہیں، تاجر برادری سکیم کو پہلے بھی مسترد کر چکی ہے،پاکستان کا تاجر اب اپنی دوکان کا کرایہ دینے سے قاصر ہے،تاجر اپنے بچوں کی فیس نہیں دے سکتا،تاجرماہانہ یا سہ ماہی ٹیکس ادا نہیں کرے گا، عوام حکومت سے تنگ آ چکی ہے،حکومت نے بجٹ میں اشیائے خوردونوش پر بھی ٹیکسز لگا دیئے ہیںجو کہ تاجروں نے نہیں دینا بلکہ عوام نے دینا ہےپھر بھی مہنگائی کا ذمہ دار تاجروں کو قرار دیا جاتا ہے، اگر حکومت نے کل شام تک تاجر دوست سکیم کو واپس نہ لیا تو ہڑتال دھرنے میں بھی تبدیل ہو سکتی ہے،ٹیکسز میں اضافے کا اثر عام لوگوں پر پڑتا ہے، اگر تجارت کی صنعت مزید مشکلات کا شکار ہوئی تو ملک میں بدامنی میں اضافہ ہوگا،گذشتہ روز بلوچستان کے مختلف علاقوں میں نہتے شہریوں کے ظالمانہقتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں،ملک کے تاجر امن کی بحالی کیلئے ہڑتال کر رہے ہیں،یہ صرف تاجروں کی ہڑتال ہے کسی سیاسی جماعت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے، جو سیاسی جماعتیں اس ہڑتال کی حمایت کر رہی ہیں انکا خیر مقدم کرتے ہیں،تاجر پاکستان کے عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں،پاکستان میں طویل عرصے بعدایسی ہڑتال ہوگی جس میں ملک بھر میں تمام کاروبار بند رہیں گے، لالچ اور دھمکیاں پہلے ڈرا سکے نہ اب ڈرا سکیں گے،انہوں نےحکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کل شام تک ظالمانہ ٹیکس اور تاجر دوست اسکیم اور بجلی کے بلوں میں اضافے کو واپس لے اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر سمیت تمام شعبوں میں لگائے جانیوالے بے جا اور ناجائز ٹیکسز پر نظر ثانی کی جائےمطالبات پورے نہ ہونے پر کلآئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔
فوٹو (جاوید اے ملک نیشنل پریس کلب)
A Malik # A M News Tak News #27/08/2024

اسلام آباد() انصاف لائرز فورم پاکستان کے نائب صدرفتح اللہ برکی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے 09 ستمبر سے اپر چترال ...
27/08/2024

اسلام آباد() انصاف لائرز فورم پاکستان کے نائب صدرفتح اللہ برکی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے 09 ستمبر سے اپر چترال سے تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے،اب بند کمروں میں کوئی فیصلہ نہیں ہوگا اب فیصلہ صرف سڑکوں پر ہوگا،جب تک بانی پی ٹی آئی اور تمام بے گناہ ورکرز کو رہا نہیں کیا جاتا ہماری تحریک جاری رہے گی،ورکرز تحریک رکوانے والے پارٹی رہنماؤں کے نام بتائیں انکے دفتر جا کر انہیں گریبان سے پکڑوں گا،فتح اللہ برکی نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،فتح اللہ برکی کا مزید کہنا تھا کہ 22 اگست کے جلسے کی منسوخی کے بارے میں ورکرز کو اعتماد میں نہیں لیا گیاجس کی وجہ سے بہت سارے ورکرز جلسے کی جگہ پہنچ گئے تھے جنہیں ایس ایچ او ترنول نے گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا،جسکی ہم شدید مذمت کرتے ہیں،وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کوششوں سے بہت سی ورکرز کو رہائی ملی جس پر علی امین کے مشکور ہیں۔
فوٹو (جاوید اے ملک نیشنل پریس کلب)
A M News Tak News #26/08/2024

اسلام آباد() انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ 28 اگست کو ملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہو گا،تاجروں کیسا...
26/08/2024

اسلام آباد() انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ 28 اگست کو ملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہو گا،تاجروں کیساتھ مذاکرات کی جھوٹی افوائیں پھیلائی جارہی ہیں،ہڑتال سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،حکومت تاجروں کیساتھ مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہے تو پہلے تاجر دوست اسکیم کی واپسی کا نوٹیفیکیشن جاری کرے،ملک کی معیشت کو بہتر بنانا اور اسے آئی ایم ایف کے چنگل سے باہر نکالنے کیلئے بڑے بڑے لوگوں پر ٹیکس لگانا پڑے گا،حکمران عوام پر مزید ظلم کرنا بند کریں،تاجر کسی صورت ظالمانہ ٹیکسز جمع نہیں کروائیں گے، مطالبات نہ مانے گئے تو ہڑتال کو غیر معینہ مدت تک کیلئے بڑھایا جا سکتا ہے،اجمل بلوچ نے ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران پنجاب کے صدر شاہد غفور پراچہ، صدر آل پاکستان ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن چوہدری محمد فاروق،صغیر احمد مغل و دیگر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اجم بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کہتے ہیںکہ پاکستان کا موجودہ بجٹ آئی ایم ایف نے بنایا ہے جو کہ انتہائی شرمناک بات ہے ،سب سے مہنگی بجلی تاجروں کو فروخت کی جاتی ہے،ڈی سی اوز کو کروڑوں کی نئی گاڑیاں ضرید کر دی گئی ہیں،حکومت میں بیٹھے لوگ اور بیوروکریسی اپنی مراعات چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ہے،عوام میں اب مزید ٹیکسز دینے کی سکت نہیں رہی، اشرافیہ کو بڑی گاڑیوں سے باہر نکل کر سادگی کو اپنا نا ہوگا،تاجر ظالمانہ ٹیکسز جمع نہیں کروائیں گے، حکومت کو تاجروں کے تمام مطالبات ماننا ہونگے بصورت دیگرتاجر ایک تحریک شروع کرنے جا رہے ہیں،وزیراعظم نے تاجر دوست اسکیم کو واپس نہ لیا تو ہڑتال کو غیر معینہ مدت تک کیلئے بڑھایا جا سکتا ہے،اس موقع پر شاہد غفور پراچہ کا کہنا تھا کہ تاجر اس وقت عوام کی لڑائی لڑ رہے ہیںکیونکہ ٹیکسز کا براہ راست اثر عوام پر پڑتا ہے،کاروبار بند ہونے پر آگئے ہیں،28 اگست کو تاریخی شٹرڈاؤن ہوگا،چوہدری محمد فاروق کا کہنا تھا کہ تاجروںکو ہر طرح کے ٹیکسز ادا کرنے کے باوجود ناجائز تنگ کیا جا رہا ہے اوران پر ایک ایک لاکھ جرمانے کئے جا رہے ہیں، ٹیس کا نظام بہتر کرنے کے بجائے خراب کیا جا رہا ہے، حکومت نے تاجروں کو ہڑتال کرنے پر مجبور کر دیا ہے،اس موقع پر آل پاکستان ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن اور بیکرز اینڈ سوئٹس ایسوسی ایشن کے نمائندوںنے 28 اگست کی ہڑتال کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
فوٹو (جاوید اے ملک نیشنل پریس کلب)
A M News Tak News #26/08/2024

اسلام آباد() آل پاکستان ایسوسی ایشن آف گورنمنٹ انجینئرزاینڈ انجینئرز الائنس پاکستان کےرہنماء انجینئر زر گل خان نے کہا...
25/08/2024

اسلام آباد() آل پاکستان ایسوسی ایشن آف گورنمنٹ انجینئرزاینڈ انجینئرز الائنس پاکستان کےرہنماء انجینئر زر گل خان نے کہا ہے کہ 18 اگست کو ہونے والے انتخابات میں ایک منظم سازش کے تحت نادرہ لنک ڈاؤن کرکے دھاندلی کی گئی،انتخابات میں بغیر بائیو میٹرک کے ووٹ پول کئے گئے،انتخابات میںنان انجینئرز نے ووٹ پول کئے،حالیہ انتخابات کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں،جعلی ووٹ منسوخ کے کے نتائج دوبارہ مرتب کئے جائیں بصورت دیگر شدید احتجاج کرینگے اور قانونی راستہ اپناتے ہوئے عدالت جائینگے، انجینئر زر گل خان نے ان خیالات کا اظہار انجینئروقاص جا وید ، انجینئر ناصر زمان خان، انجینئر شیرین خان، انجنیئر بلال افتخار، انجینئر محمد عثمان و دیگر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انجینئر زر گل خان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک انجینئرز کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا،ہم انجینئر کو ان کا حق دلانے کیلئے میدان میں آئے ہیں، 18 اگست کو ہونے والے انتخابات کے حوالے سے ہمارے شدید تحفظات ہیں،ایک منظم سازش کے تحت نادرہ کا لنک ڈاؤن کر کے بغیر بائیومیٹرک کے ووٹ پول کئے گئے، لنک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے ہمارے ووٹرز مایوس ہو کر چلے گئے اس طرح ہمارے ہزاروں ووٹ پول ہونے سے رہ گئے،پاکستان انجینئر کونسل کے انتخابات میں پورا ایک پولنگ اسٹیشن تصور ہوتا ہے،کے پی کے دو امیدواروں کی ہار جیت کا فیصلہ سندھ سے ہوا حالانکہ وہ کے پی سے واضح اکثریت سے جیت چکے تھے،سندھ میں سب سے زیادہ بغیر بائیومیٹرک ووٹ پول کئے گئے ، کئی جگہوں پر ایک بار بائیومیٹرک کرانے والے ووٹرز نے تین تین بار ووٹ پول کیا، نان انجینئر نے بھی ان انتخابات میں ووٹ پول کئے حالانکہ وہ پولنگ میں حصہ لینے کے مجاز نہیں تھے،پروفیشنل انجینئرنگ ورکس کسی نان انجینئرز کو نہیں دیا جا سکتا مگر بدقسمتی سے ان نشستوں پر نان انجنیئرز بٹھا دیئے گئے ہیں، آئین اور قانون کے مطابق اس کی سزا پانچ لاکھ روپے جرمانہ ، چھ ماہ قید یا دونوں سزائیں ایک ساتھ ہیں جو پی ای ڈبلیو لینے اور دینے والے دونوں کیلئے مقرر ہیں،ء انجینئر زر گل خان نے مطالبہ کیا کہ کنٹریکٹرز کو اس بات پر پابند کیا جائے کہ وہ انجنیئرز کو اپنے اداروں میںاچھی تنخواہ پر ملازمت دے،ہم انجینئرز کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں،پی ای سی جعلی ووٹوں کو منسوخ کرکے ازسرنو نتائج مرتب کرے تاکہ حقیقی لوگ انجینئرز کی قیادت کر سکیں،انہوں نے نئی آنے والی منتخب باڈی سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے منشور میں کئے گئے تمام وعدے پورے کرے اور نوجوان انجینئرز کو پی ای سی گورننگ باڈی میں نمائندگی دی جائےاور اسکے علاوہ وفاقی اور صوبائی سطح پر انجنیئرز کیلئے سروس اسٹریکچر بنایا جائےبصورت دیگر ہم شدید احتجاج کرینگے اور اسکے لئے نوجوان انجینئرز تیار رہیں، انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پی ڈبلیو ڈی کے خاتمے کا فیصلہ واپس لے،یہ پاکستان کے بڑے محکموں میں سے ایک ہے جو کہ قیام پاکستان سے قبل سے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے، اگر اس محکمے میں کوئی خامیاں ہیں تو انہیں دور کیا جا سکتا ہے تاہم ہزاروں لوگوں کو بے روزگار کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،اسے ری سٹریکچر،ری آرگنائز کریں اور اس میں سیاسی مداخلت کو ختم کیا جائے،حکومت سول سروس ایکٹ میں تبدیلی کرنا چاہتی ہے، پہلے ملازمین کو گولڈن شیک ہینڈ کا آپشن دیا جاتا تھا جو انکی مرضی پر منحصر تھا کہ وہ اسے قبول کریں یا نہیں تاہم اب حکومت ملازمین کو جبری ریٹائر کرنے کی کوشش کر رہی ہے،پیر کو پوری پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین اس حوالے سے احتجاج کر رہےہیںاگر حکومت نے انکے مطالبات نہ مانے تو ملک بھر کے انجینئرز بھی انکے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔
تصاویر (جاوید اے ملک نیشنل پریس کلب)
A M News Tak News #25/08/2024

اسلام آباد () مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو ایڈووکیٹ نے مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قر...
23/08/2024

اسلام آباد () مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو ایڈووکیٹ نے مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے جمعہ کو اظہار تشکر کے طور پر منانے اور شکرانے کے دو نوافل ادا کرنےکا اعلان کیا ہے،نیشنل پریس کلب اسلام آباد مین اپنے دیگر پارٹی رہنماؤں شفیق الرحمان وڑائچ اور تابش قیوم،۔ انعام الرحمن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مسعود سندھو ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ گذشتہ ماہ کے سپریم کورٹ کےمتنازعہ فیصلے کے بعد ملک میں فساد کی سی کیفیت پیدا ہو گئی تھی جس پر ملک کی مسلم آبادی کے جذبات شدید مجروع ہوئے تھے اور تمام دینی و مذہبی جماعتوں اور عوام نے اس پر شدید احتجاج شروع کر رکھا تھا اور سپریم کورٹ میں اس حوالے سے نظر ثانی اپیل دائر کی تھی جس پر گذشتہ روز سماعت کے موقع پر ملک کی تمام دینی اور مذہبی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نےسپریم کورٹ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جس پر سپریم کورٹ نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا اور علماء اکرام کی رائے کا احترام کرتے ہوئے اپنی اصلاح کی جس سے قادیانی فتنے کو روک دیا گیا، یہ فیصلہ آئین اور قانون کی فتح ہے،سپریم کورٹ اور علماء اکرام کے موجودہ کردار سے ملک ایک بڑے فساد سے بچ گیا،خالد مسعود سندھونے مزید کہا کہ احمدی ایک دھوکہ باز گروپ ہے، دیگر اقلیتوں کے برعکس یہ اسلام کا لبادہ اوڑھ کر عام مسلمانوں کو گمراہ کرتے ہیں،آئین قانون اور شریعت ایسے گروہوں کو فساد کا باعث سمجھتا ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے پر سب سے پہلے اللہ تعالٰیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں،تمام جماعتوں اور علماء اکرام نے ملکر ختم نبوت پر پہرہ دیا،پوری قوم آج یوم تشکر منائے اور نوافل ادا کرے،آج ملک بھر میں علماء اکرام سے اپیل کی ہے کہ آج کے خطبہ جمعہ میں ختم نبوت کو موضوع بنائیں،مبارک ثانی کیس میں تمام قابل اعتراض شقوں کو ختم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،علماء اکرام نے بہت مدلل انداز سے سپریم کورٹ کو قائل کیا،مبارک ثانی کیس سے اندازا ہوا کہ اعلیٰ عہدوں پر فائز ذمہ دار لوگ بھی ختم نبوت کے معاملے کی حساسیت اور پیچیدگیوں سے مکمل طور پر واقف نہیںعقیدہ ختم نبوت کے خلاف کوئی سازش کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے،پورے ملک میں ختم نبوت کے حوالے سے دفاع ختم نبوت مہم شروع کر رہی ہے جس کا مقصد ہر سطح پہ مسئلہ ختم نبوت کی حساسیت سے آگاہی ہے، مبارک ثانی کیس میں میڈیا نے اپنا مثبت کردار ادا کیا۔
تصاویر (جاوید اے ملک نیشنل پریس کلب)
A M News Tak News #23/08/2024

اسلام آباد()پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور ہری پور سے سابق رکن قومی اسمبلی بابر نواز خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر ...
21/08/2024

اسلام آباد()پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور ہری پور سے سابق رکن قومی اسمبلی بابر نواز خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان عدالتی اسٹے کے پیچھے چھپ رہے ہیں، وہ صاف و شفاف انتخابات کا بیانیہ لیکرچمپیئن بنتے ہیں جبکہ وہ خود دھاندلی کے ذریعے جیت کر آئے ہیں،یہ کرپشن کی بادشاہ فیملی ہے،پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں موصوف کے اثاثے دو سو سے تین سو گنا بڑھ گئے،انکے پردادا کے بعد سے بننے والی جائیداد کا آڈٹ ہونا چاہیئے،اگر وہ سچے ہیں تو الیکشن کمیشن میں میری درخواست کا سامنا کریں اور جعلی ووٹوں اور فارم 45 اور فارم 47 کا شور میڈیا پر ڈالنے کے بجائے الیکشن کمیشن میں ڈالیں،صرف ہری پور کا ایک حلقہ کھول دیں ساری حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، میرا مقابلہ محترمہ فاطمہ جناح کے نام کی تختی ایک کتیا کے گلے میں لٹکانے والوں کیساتھ ہے،،عمر ایوب کی طرف سے مجھ اور میری فیملی پر لگائے جانیوالے بے بنیاد الزمات پر انہیں اپنے وکلاء کے ذریعے قانونی نوٹس بھیج دیا ہے،بابر نواز خان نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ عمر ایوب پر لگائے جانیوالے اپنے الزامات پر قائم ہوں ،اپوزیشن لیڈر عدالتی اسٹے کے پیچھے چھپ رہے ہیں،اپوزیشن لیڈر کو بھاگنے نہیں دونگا ان کا پیچھا کرتا رہونگا، 2024ء کے انتخابات میںمیرے حلقے این اے 18 ہری پور میں سات لاکھ چوبیس ہزار ووٹ کاسٹ ہوئے جو کہ سوا منٹ میں ایک ووٹ بنتا ہے،حالانکہ ایک ووٹ کی صرف تصدیق مین تین سے چار منٹ صرف ہو جاتے ہیں اور ہمارے حلقے مین اکثر ووٹ پہاڑی آبادی کے ہیں جن کے پولنگ اسٹیشنز پر پہنچنے میں تین چار گھنٹے صرف ہو جاتے ہیں،پی ٹی آئی والے خود مانتے ہیں کہ انتخابات میں جعلی ووٹ ڈالے گئے،ہمارے کئی لوگ جب ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشنز گئے تو پتہ چلا کہ انکا ووٹ تو پہلے ہی کوئی پول کر گیا ہے،اس دھاندلی کیخلاف میں نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی مگر خود کو صاف و شفاف انتخابات کا چمپیئن سمجھنے والے عمر ایوب اسکی مخالفت کرنے لگے کہ اس درخواست کو خارج کیا جائے، بزرگوں سے سنا ہے کہ انکے دادا کو لوگوں نے برا بھلا کہا تھا تو انہوں نے اقتدار چھوڑ دیا تھا مگر اب ان کی وہ غیرت پتہ نہیں کہاں چلی گئی ہے،اخلاقی طور پر انہیں اس سیٹ پر بیٹھنے کا کوئی حق نہیں ہے،انہوں نے 2018ء کے انتخابات میں بینکوں سے کمپنی کے نام پر لیا جانے والا قرضہ چھپایا اور اشٹام پیپر پر لکھ کر دیا کہ نوا کمپنی سے انکا کوئی تعلق نہیں ہے تاہم بعد میں پتہ کرنے پر معلوم ہوا کہ اس کمپنی میں 99.9 فیصد شیئرز انکے اور انکی فیملی کے نام ہیں،پی ٹی آئی کے کارکنوں سے کہتا ہوں کہ انکے آباؤ اجداد کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں یہ ملک کے حق میں کبھی بھی نہیں تھے،میرا مقابلہ محترمہ فاطمہ جناح کے نام کی تختی کتیا کے گلے میں ڈالنے والوں سے ہے،جب موصوف وفاقی وزیر تھے تو انکے پانچ چھ فرنٹ مین تھے،جنکے ناموں کے پہلے حروف لیکر ایک کمپنی بنائی گئی جو بظاہر گوشت کا کاروبار کرتی تھی، یہ اپنے دور اقتدار میں ایک بھارتی شہری سے ملائشین وفد کے ہمراہ چھپ کر ملاقاتیں کرتے رہے ہیں، اس کمپنی کے ذریعے موصوف نے اپنا کالا دھن سفید کیا، یہ وائٹ کالر کرمنلز ہیں،انکے پردادا کے بعد سے بننے والی جائیداد کا آڈٹ ہونا چاہیئے،میں اپنے آپ اور اپنے خاندان کو عوام کے سامنےاحتساب کیلئے پیش کرتا ہوںموصوف اپنے اور خاندان کو احتساب کیلئےپیش کریں تاکہ عوام انکی حقیقت جان سکیں،صوابی جلسے میں پی ٹی آئی کارکنوں نے ان پر لوٹے پھینکے ہیں، بابر نواز خان نے مطالبہ کیا کہ اس سارے معاملے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف انکوائری کرائی جائے، آج یہ عدالت میں کہتے ہیں کہ وقت گزر گیا،میرا عمر ایوب کو چیلنج ہے کہ وہ الیکشن کمیشن میں میری درخواست کی مخالفت کرنے کے بجائے اسکا سامنا کریںاور حلقہ کھولنے دیں اس کے سارے اخراجات میں برداشت کرنے کو تیار ہوں،انہوں نے مزید کہا کہ آج کشمیر کے نعرے لگانے والے ہی اصل میں کشمیر کو بیچنے والے ہیں،یہ نوجوان نسل کو حقیقت نہیں بتاتے،عمر ایوب کی طرف سے مجھ اور میری فیملی پر لگائے جانیوالے بے بنیاد الزمات پر انہیں اپنے وکلاء کے ذریعے قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔
تصاویر (جاوید اے ملک نیشنل پریس کلب)
A M News Tak News #21/08/2024

اسلام آباد ( ) قبائلی ضلع کُرم کے عمائدین، صدر تحریکِ حسینی پاراچنار آغا سید تجمل حسین الحسینی اور کرم یکجہتی کمیٹی کے...
21/08/2024

اسلام آباد ( ) قبائلی ضلع کُرم کے عمائدین، صدر تحریکِ حسینی پاراچنار آغا سید تجمل حسین الحسینی اور کرم یکجہتی کمیٹی کے ترجمان سر شبیر حسین ساجدی نے ضلع کرم میں طویل بدامنی، جاری دہشتگردی اور زمینی تنازعات کے حل نہ ہونے کے خلاف اور حکومت سے قانونیذمہ داری نبھانے اور ریاست سے آئینی تقاضے پورا کرنے جیسے اہم مطالبات منوانے کے حق میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنےمطالبات کی منظوری تک دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ہے،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قبائلی ضلع کُرم کے عمائدین، صدر تحریکِ حسینی پاراچنار آغا سید تجمل حسین الحسینی اور کرم یکجہتی کمیٹی کے ترجمان سر شبیر حسین ساجدی ، سابق رکن اسمبلی اقبال سید میاں، سید ارشاد حسین کا کہنا تھا کہ ایک دہائی سے ضلع کرم کے حالات انتہائی ابتر ہیں،وہاں کے مکین مختلف مسائل اور مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، بنیادی حقوق کی عدم فراہمی سے لیکر زمینی تنازعات کے حل نہ ہونے تک ہر ایک مسئلہ جوں کا توں ہے، جس سے مختلف مسائل جنم لیکر جنگ و جدال اور قتل و غارتگری کی راہ ہموار ہوتی ہے، بے گناہ اور معصوم محبِ وطن شہریوں کی زندگیوں کے چراغ گل ہو جاتے ہیں، بالخصوص آئے روز زمینی تنازعات کی وجہ سے قیمتی انسانی جانیں لقمہ اجل بنتی ہیں، ایک زمینی یا پہاڑی تنازعہ کو بہانہ بنا کر خونریز جنگ مسلط کی جاتی ہے جسے ضلع کے دیگر علاقوں تک پھیلا کر ضلع بھر کے قبائل ایک دوسرے کے خلاف محاذ آرا ہو جاتے ہیں اور ضلعی امن کو بدامنی سے بدل دیا جاتا ہے، جس کی زد میں بچے، خواتین، جوان، بوڑھے حتٰی کہ ہر عمر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بری طرح متاثر ہو جاتے ہیں، شاہراہوں بالخصوص مرکزی شاہراہ ٹل پاراچنار کی بندش سے نہ صرف لاکھوں انسانی آبادی محصور ہو کر ملک کے دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ کٹ جاتا ہے، بلکہ اشیائے خوردونوش و ہسپتالوں میں ادویات جیسے بنیادی ضروریاتِ زندگی کا شدید بحران پیدا ہو کر اشیاء ناپید ہو جاتی ہیں، علاوہ ازیں سرکاری ملازمین، جاب ہولڈرز، تاجر برادری اور سویلین سب کے سب پھنس کر شدید بے چینی و اضطراب اور غیر یقینی صورتحال و بدترین بحرانی کیفیت سے دو چار ہو جاتے ہیںنہتے مسافروں کو راستوں میں ٹارگٹ کرنا، اساتذہ کرام کو سکولوں میں بے دردی سے قتل کرنا، خواتین مسافروں سمیت فیمیل نرسیز، مریض، بچے، بوڑھے، جوان، اسٹوڈنٹس اور پروفیشنلز سمیت کوئی بھی محفوظ نہیں، اور ایک خوف و ہراس اور عدم تحفظ جیسے بدترین حالتِ جنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کے سبب ضلع کرم کا بنیادی انفراسٹرکچر، تعلیم، صحت، مواصلات الغرض ہر شعبہ زندگی بری طرح متاثر ہوتا ہے،مستقل قیامِ امن، لینڈ ڈسٹیپیوٹ کے پرامن حل اور اسے جوڑے تمام مسائل بشمولِ جنگ کی روک تھام کے لئے ضلعی انتظامیہ اور مقامی عسکری قیادت کی سربراہی میں بے شمار امن جرگوں کا انعقاد ہوتا رہا مگر سب ریت کی دیوار ثابت ہوئے، عملاً نفاذ اور مذکورہ تنازعات کے پرامن حل نکالنے میں تاحال ناکام رہے ہیں اور نہ ہی کوئی حوصلہ افزاء پیش رفت ہوئی ہے،قبائلی عمائدین اور کرم یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ لینڈ کمیشن نے بعض متنازعہ جگہوں میں کام کیا مگر بعض تاحال کمیشن کے منتظر ہے، جو ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا اور نہ ہی کوئی رپورٹ جاری کی گئی، تو لہذا اسے ادھورا چھوڑنا اور فریقین سے بحث کئے بغیر مبہم کاروائی کرنا بھی ان تمام مسائل کی ایک بنیادی وجہ ہے، جسے جلد از جلد مکمل کرکے پایہ تکمیل تک پہنچانا زیادہ تر مسائل کے خاتمے میں معاون و مددگار ثابت ہوگا،مقررین نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ، ہم چونکہ امن پسند سوچ اور تعمیری ذہنیت کے حامل ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی اقدار کے آمین اور ملکِ خداداد پاکستان کے پاسدار اور محبِ وطن شہری ہیں، ہم اپنے ملک اور خطے کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن دیکھنا چاہتے ہیں، کسی بھی عدم استحکام، مسلح جارحیت اور بدامنی کے کسی صورت متحمل نہیں ہو سکتے اور نہ ہی مزید جنگ و جدال اور انسانی خون کے بہاؤ کے حق میں ہیں لہذا ہمارے تمام تر مسائل و زمینی تنازعات حکومت اور متعلقہ محکمے ترجیحی بنیادوں پر ریوینیو ریکارڈ، سابقہ فیصلہ جات اور امثلہ جات کی روشنی میں حل کرکے دائمی امن کا قیام اور اسلامی بھائی چارے کو دوام دے کر اسے پروان چڑھانے اور ضلع کرم کے باسیوں کو امن و امان سے بہرہ ور کرانے کا تقاضا کرتے ہیں,قبائلی عمائدین اور کرم یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے پریس کانفرنس کے اختتام پر دیرپا امن و امان کی مکمل بحالی، جملہ زمینی و پہاڑی تنازعات کاغذاتِ مال، سابقہ فیصلہ جات و امثلہ جات کے مطابق پرامن حل، شاہراہوں کے تحفظ کو یقینی بنانے، ایک اور اہم مسئلہ ہمارا ضلع اورکزئی میں اولیائے کرام سید میر انور شاہ میاں، سید حلیل بابا اور دیگر اولیاء کرام کے مزارات کا ہے۔ جو گذشتہ 25 سالوں سے مسمار اور بند ہے، انکے متقدین کو مزارات کے زیارات سے روکا جارہا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ان مزارات کے مکمل تعمیر اور معتقدین کو زیارات پر جانے کی بلا مشروط اجازت دی جائے.حکومت سے قانونی زمہ داری نبھانے اور ریاست سے آئینی تقاضے پورا کرنے جیسے اہم مطالبات منوانے کے حق میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے دھرنا دیدیا اور مطالبات تسلیم ہونے تک اسے جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ۔
تصاویر (جاوید اے ملک نیشنل پریس کلب)
@ J A M News Tak News #21/08/2025

اسلام آباد() آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ  موٹر سائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن پاکستان کے نمائندوں کے ہمراہ نیشنل ...
20/08/2024

اسلام آباد() آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ موٹر سائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن پاکستان کے نمائندوں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں
آج ہمارے ساتھ 28 اگست کی
ہڑتال کے حوالے سے شیخ ہارون اور ان کے ساتھ ان کے ساتھی موجود ہیں بات یہ ہے کہ اس وقت ملک مشکلات کا شکار ہیں اور اکانومی بالکل بیٹھ چکی ہے ک وی آئی پی اگر کہے کہ سب اچھا ہے تو اس ملک کے ساتھ زیادتی کرے گا دیکھیں پچھلے سال انہوں نے ہدف رکھا تھا 9 ہزار ارب روپے کا وہ ہدف پورا ہو گیا اب بھی ان کو چاہیے تھا تو ہم نے ان کو مشورہ دیا ہے کہ جو تاجر نیٹ میں نہیں ہے ہم ان کو نیٹ میں لانے کے لیے تیار ہیں آپ ان کو نیٹ میں لائیں ہم آپ کا ساتھ دیں گے کہ جو بھی ٹیکس پیئر نہیں ہے اس کو ٹیکس پیر بننا چاہیے ٹیکس تو ازاد کر رہے ہیں ڈائریکٹ بھی اور ان ڈائریکٹ بھی تاجر جو فائلر نہیں ہے وہ بھی 40 فیصد ٹیکس دیتا ہےانکم ٹیکس موجود ہے 18 فیصد سیل ٹیکس موجود ہے گزارش یہ ہے کہ آپ ہمیں یہ نہیں بتاتے ہیں کہ اپ کے پیسوں سے یہ ہسپتال بنایا ہے ڈیویلپمنٹ کے نام سے آپ ایم این اے کو ایم پی اے کو اربوں روپے دے دیتے ہیں اور ہمیں نظر نہیں آتا کہ کہیں کوئی سڑک بنی ہو آج بھی آپ چلے جائیں میں چونکہ پورے پاکستان میں جاتا ہوں سڑکوں کی اتنی بری حالت ہے کہ آپ کو بتا نہیں سکتا لیکن یہ پیسے لوگوں کی جیبوں میں چلے جاتے ہیں اس کے باوجود کہ یہ ملک جو کے ہمارا ملک ہے ہم پھر بھی ٹیکس دے رہے ہیں لیکن کبھی کسی نے یہ نہیں بتایا کہ یہ اتنے پیسے آئے ہیں اور ہم نے کہاں کہاں خرچ کی ہےکانفرنسوں کا یہ سلسلہ 28 اگست کے لیے ہے ہم ہر روزانہ کی بنیاد پہ یہ پریس کانفرنس کرتے رہیں گے ہر سیکٹر ایک دن ہمارے ساتھ ہوتا ہے تو انشاءاللہ 28 اگست کو پورے ملک میں مکمل طور پر شٹر ڈاؤن ہوگا اور یہ بھی میں واضح کر دوں کہ یہ ہڑتال آپ کو پتہ ہے 16 اگست کو تمام تاجر تنظیموں نے بیٹھ کر متفقہ طور پہ یہ فیصلہ کیا تھا کہ یہ تاجروں کی ہڑتال ہے یہ کسی سیاسی جماعت کی ہڑتال نہیں ہے یہ ذہن میں رکھ لیں تاجروں کی ہڑتال ہے کوئی سیاسی جماعت اس کو اپنے پلڑے میں نہ ڈالیں اس کی بڑی مہربانی وہ اس کی سپورٹ ضرور کر سکتے ہیں اگر اس کی مرضی ہے لیکن ہڑتال یہ پاکستان میں تاجر برادری کی ہے
میں بحیثیت صدر آل پاکستان موٹرسائیکل ڈیلرز ایسوسییشن اجمل بلوچ کے اعلان کے مطابق پاکستان کی عوام کی امنگوں کے مطابق تاجر رہنماؤں کی امنگوں اور عوام کے موجودہ مسائل کے مطابق تاجر برادری پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے آج جس دور سے ہم گزر رہے ہیں اس سے پہلے نہ کبھی ہم نے نہیں دیکھاایک کہتا تھا کہ میں سائیکل کے اوپر اپنے دفتر جایا کروں گا ان کا عمل اور ان کے کہنے میں تضاد ہے لیکن تاجر برادری اپنے ایک چھتری کے نیچے ہے ہمارے صدر انجمن تاجران پاکستان اجمل بلوچ صاحب کی گزشتہ 40 سال کی کاوشوں کو دیکھتے ہوئے اور پاکستان موٹرسائیکل ڈیلرز ایسوسییشن میں چیئرمین ایم اے ہا رون شیخ اعلان کرتا ہوں کہ تاجر تنظیموں اور تاجروں کے حقوق کے لیے اجمل بلوچ کی چھتری تلے ہم متحد ہیں اور ہمیشہ متحد رہیں گے اور 28 اگست کو انشاءاللہ اگر اس سے پہلے حکومت نے عقل کے ناخن لے لیے تو بصورت دیگر جیسے قائدین حکم کریں گے ویسے عمل کریں گے
تصاویر (جاوید اے ملک نیشنل پریس کلب)
A M News Tak News #20/08/2024

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when J A M News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share