Pakistan News پاکستان نیوز

  • Home
  • Pakistan News پاکستان نیوز

Pakistan News پاکستان نیوز پاکستان کی خوبصورتی کو ساری دنیا میں پھیلانے ھمارا مقص

‏*صرف عمران خان ہی کیوں۔۔..*سینیئر تجزیہ کار ہارون رشید(اشک بہا دینے والی تحریر)"کچھ لوگ ابھی بھی پوچھتے ہیں کہ امریکی ا...
03/06/2024

‏*صرف عمران خان ہی کیوں۔۔..*
سینیئر تجزیہ کار ہارون رشید
(اشک بہا دینے والی تحریر)

"کچھ لوگ ابھی بھی پوچھتے ہیں کہ امریکی اسٹیبلشمنٹ عمران خان سے اتنی خوفزدہ کیوں ھے؟
یہ سوال سن کر مجھے اپنے پاکستانی لوگوں کی معلومات پر حیرت ہوتی ہے
کہ اس لاعلم قوم کو اتنا بھی علم نہیں کہ عمران خان کے دور میں پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں پہلی بار چھٹی جماعت سے لے کر 12ویں جماعت تک ہر بچے کے لیے ترجمہ قران کی تعلیم شروع کی گئی۔۔۔
ملک کے کروڑوں بچے اب سکول میں قران ترجمے کے ساتھ پڑھ رہے ہیں۔۔۔
جماعت 12th 11th 10th 9th میں بچوں کے بورڈ کے امتحانات میں لازمی مضمون کے طور پر یہ سبجیکٹ شامل ہے۔۔۔۔
یہ کتنا بڑا قدم ہے یہ بات پاکستان کی سادہ عوام نہیں جانتی مگر امریکہ اچھی طرح جانتا تھا کہ عمران خان اس قوم کے نوجوان نسل کو قران سے جوڑ رہا ہے کیونکہ امریکیوں کو پتا ہے کہ کالج اور سکول کے سلیبس کس طرح نئی نسلوں کی ذہن سازی کرتے ہیں تو آپکا کیا خیال ہے کہ
قران کو عام کرنے والے اس عمران خان سے امریکہ خوش ہو گا؟؟؟
یقینا نہیں
یہاں ایک اور وجہ بھی یاد کرانا ضروری ہے
عمران خان نے اقوام متحدہ میں کھڑے ہو کر 193 ملکوں کی تنظیم کے سامنے یہ جملے بولے۔۔۔

"”حضور نبی کریم ﷺ ہمارے دلوں میں بستے ہیں اور جب مغرب میں(انگریزوں میں) کوئی حضور ﷺ کی شان میں گستاخی کرتا ہے تو ہمارے دل دکھتے ہیں اور دلوں کا درد سب سے زیادہ شدید درد ہوتا ہے"”
کیا اب بھی نہیں سمجھے کہ عمران خان امریکہ کی نظروں میں کیوں چبھتا ہے؟؟

یاد کرو جب اس کی ماں کینسر سے فوت ہوئی تو اس نے کینسر ہسپتال بنا دیا کہ کسی اور کی ماں کینسر سے نہ مرے
پھر جب وہ وزیر اعظم بنا اور سردی کا موسم آیا تو اس نے پناہ گاہیں بنائیں کہ مزدور اور غریب سڑکوں فٹ پاتھ وغیرہ پر نہ سوئیں۔۔۔۔
صحت کارڈ دے کر ہر غریب کو 10 ، 10 لاکھ علاج کے لیے دیے۔۔۔۔
جب وہ لنگر خانے میں گیا تو مزدورں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانے لگا۔۔
جب بات شروع کی تو ایاک نعبد و ایاک نستعین کہہ کر آغاز کیا۔۔
جب مدینہ منورہ پہنچا تو جوتے نہیں پہنے بلکہ ننگے پیر چلا۔۔۔

مشرف نے امریکہ کو پاکستان میں ڈرون حملوں کی اجازت دی۔۔۔
زرداری کے دور میں ڈرون اٹیک ہوتے رہے
نواز شریف کے دور میں بھی سلسلہ جاری رہا
مگر عمران خان نے Absolutely Not کہہ کر کر بتا دیا کہ وہ غلامی قبول نہیں کرے گا۔۔۔
عمران خان کے 3.5 سالہ دور میں امریکہ ایک ڈرون حملہ نہیں کر سکا۔
اب بتائیں
کیا ایسا شخص امریکہ کو برداشت ہو سکتا تھا؟؟
پھر وہی ہوا جو ہونا تھا امریکہ نے پاکستان میں موجود اپنے فوجی جرنیلوں کو بول دیا کہ بس اب اور نہیں اور بالآخر امریکہ اور پاکستانی فوج جیت گئی اور عمران خان اور پاکستان ہار گیا۔
میں 45 سال سے زیادہ عرصے سے صحافت کر رہا ہوں تاریخ کے مطالعے اور اپنے 45 سالہ مشاہدے کی بنیاد پر میں کہتا ہوں کہ 75 سال میں اتنا ظلم کسی پارٹی پر نہیں ہوا جتنا آج فوج عمران خان پر کر رہی ہے
یہ اس بات کی دلیل ہے کہ 75 سالوں میں فوج کو ایسے کوئی نہیں ٹکرا جس طرح خان ٹکرا ہے
کیونکہ جو جیسا ٹکرتا ہے اس کو جواب بھی اتنا ہی ملتا ہے اور یہاں جواب کی شدت بتا رہی ہے کہ اس بار اسٹیبلشمنٹ کو بندہ شدید ٹکر کا ملا ہے۔

آج تک یہ نہیں سنا تھا کہ کسی امیدوار کو الیکشن کے کاغذات ھی جمع کرانے سے روک دیا گیا ہو

آج تک یہ نہیں سنا تھا کہ گھروں میں گھس کر عورتوں اور بچوں پر تشدد کیا گیا ہو

آج تک یہ نہیں سنا تھا کہ ایک جماعت پر الیکشن کمپین کرنے پر گرفتاری ہو جب کہ دوسری جماعت کے جلسے ہر وقت TV پر دکھائے جا رہے ہو۔

آج تک یہ نہیں سنا تھا کہ فوج ایک پارٹی سے اتنی ڈر گئی کہ سرے سے اس پوری پارٹی کو ہی الیکشن سے نکال دیا
آج تک یہ سب نہیں ہوا اور یہ بھی نہیں ہوا کہ اتنا ظلم کرنے کے بعد بھی ایک بندہ ملک میں سے 200 سے زیادہ سیٹیں جیت گیا
اور پھر وہ ہوا جو آج تک نہیں ہوا تھا کہ ایک ایک لاکھ کی لیڈ بھی بدل دی گئی
واقعی
آج تک عمران خان جیسا کوئی آیا ہی نہیں
جو امریکہ کے سامنے ڈٹ گیا ہو
یہاں تو سب لیٹ جاتے تھے
ڈٹ جانے والا پہلی بار دیکھا ہے
اگر عمران خان کو تاریخ کے آئینے میں پرکھا جائے اور موجودہ حالات میں عمران خان کی ثابت قدمی دیکھی جائے تو بلامبالغہ باآسانی کہا جا سکتا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو عمران خان کے قدموں کی دھول بن چکا ہے
عمران خان کے سامنے بھٹو بھی ایسے ہے جیسے سورج کے سامنے چراغ ہو
خلاصہ کلام یہ ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں عمران خان سب سے بڑا لیڈر ہے اور ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم عمراں خان کے زمانے میں جی رہے ہیں
آنے والی نسلیں ہم پر رشک کریں گی کہ
وہ بھی کیا خوش قسمت لوگ تھے جو عمران خان کے دور میں زندہ تھے مگر کتنے بںےغیرت اور بںے قدرے تھے کہ عمران خان کو سمجھ نہیں سکے۔۔۔

01/06/2024

عاشر عظیم پاکستان کے نامور کسٹم آفیسرز اور دھواں ڈرامے کے جانے پہچانے اداکار ہیں عاشر ایک محب وطن پاکستانی ہیں اور آجکل کینیڈا میں مقیم ہیں اور وہاں سے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں اور بتا رہے ہیں حقیقت

09/03/2023

جب تک پاکستان میں بسنے والا ہر انسان خود کو فرعون سمجھنا بند نہی کرتا
تب تک پاکستان کی ترقی کا سوچنا بھی شاید جرم کبیرہ ہوگا اگر میجر صاحب سے زیادتی ہوئی یا وارڈن سے خود فیصلہ کیجیے

25/01/2023

ارشد شریف کو شہید کر دیا گیا
محب وطن لوگوں کے لئے پاکستان کی سر زمین تنگ کی جا رہی
جو قابل مذمت ہے پاکستان کا تنزلی کی طرف سفر لمحہ فکریہ ہے
لوگ بےبس مجبور ہیں اور ظالم اپنے طاقت کے نشے میں چور زخمی پاکستان کو مضمون ارادوں کی کاری ضربیں لگا رہا
تمام پاکستانیوں سے پاکستان کے حق میں دعا کی اپیل ہے

شہید ارشد شریف
28/10/2022

شہید ارشد شریف

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ بہادر صحافی ارشد شریف کو کینیا میں شہید کر دیا گیا ہے۔
24/10/2022

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

بہادر صحافی ارشد شریف کو کینیا میں شہید کر دیا گیا ہے۔

22/09/2022

اکثر بچپن میں جب کبھی تیز بھاگنا ہوتا تو سارے بچے جوتے اتار کر بھاگتے تھے ۔
آج بھی یہ ایک حقیقت ہے اور تیز بھاگنے کے لیے ایک آزمودہ فارمولا ہے۔
اکثر لوگ پوچھتے ہیں کہ ترقی کی دوڑ میں پاکستان کیسے شامل ہو سکتا ہے یا آگے نکل سکتا ہے ۔۔۔۔؟

تو اسکا ایک ہی جواب ہے۔

*"بُوٹ اُتار کر بھاگنا ھو گا"*

15/07/2022

عمران ریاض خان
کو زہر دینے کی اطلاعات سچ ہیں جھوٹ اس کا فیصلہ تو بعد میں ہوتا رہے گا
مگر عمران ریاض خان ایک سچا محب وطن جرنلسٹ ہے اس میں کوئی شک و شبہ نہی
عمران خان کی ہسٹری اس بات کی شاہد ہے کہ عمران ریاض خان کو غدار اور وطن کہنا پاکستان سے نا انصافی کرنے کے مترادف ہیں
عمران خان کو اگر ذہریلا مادہ نہی دیا گیا تو پھر اسے تشخیص کے لئے نہ جانے دینا سرا سر زیادتی ہے اگر عدالت سے سزا یافتہ لوگ بیرون ملک علاج کے لئے جا سکتے ہیں تو عمران ریاض بھی اتنا ہی حق رکھتا ہے جتنا نواز شریف اسحاق ڈار اور بہت سے لوگ جو عدالتوں سزا پانے بعد پاکستان سے علاج کی غرض سے گئے اور آج تک واپس نہ پلٹے
موجودہ حکومت کا صحافیوں سے اسا متعصبانہ رویہ ناقابل قبول ہے
محب وطن لوگو پہ غداری کے پرچے اور پاکستان کے لئے سکیورٹی رسک صحافی جنھوں نے پاکستان اور آرمی کےخلاف سرعام ٹی چینل پر نام لیکر الزام گائے آرام و سکون کی زندگی گزار رہے ہیں مگر جو جو صحافت سے جڑا انسان محب وطن ہونے کے ساتھ ساتھ حق و سچ کی بات لوگو تک پہنچا رہا ہے وہ ہی پابند سلاسل ہے جو ناقابل برداشت ہے قابل مذمت ہے

‏‏بندوق اٹھانے والوں سے مذاکرات اور سوال اٹھانے والوں کو گرفتار، محب وطن کے ہاتھوں میں ہتھکڑی غداروں کے ہاتھ میں اقتدار ...
07/07/2022

‏‏بندوق اٹھانے والوں سے مذاکرات اور سوال اٹھانے والوں کو گرفتار،
محب وطن کے ہاتھوں میں ہتھکڑی غداروں کے ہاتھ میں اقتدار 🖐🏻۔۔۔۔۔۔
یہ ہے میرا پیارا پاکستان 😔🇵🇰

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan News پاکستان نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share