موقع :
اگر وقف بورڈ کے حق میں ووٹنگ کو ضروری سمجھتے ہیں تو کل جلوسوں میں اسکا خاص اعلان اور مکمل انتظام ہونا چاہئے.
(شئر)
12/09/2024
افسوس یہ نہیں ہے کہ وہ ہمارے خلاف سازش کر رہے ہیں یہ تو پہلے بھی ہوتا تھا.
افسوس یہ ہے کہ ہم کوئی تدبیر بھی نہیں کر رہے ہیں .
12/09/2024
کوئی کسی کی پروپرٹی پر ناجائز دعویٰ کردے اور اکثریت اس کی حمایت کردے تو کیا وہ پروپرٹی مدعی کو دے دی جائے گی.؟
04/09/2024
پوچھنا یہ تھا کہ اماموں کا مسجد میں تقرر زیادہ آسان ہے یا ان کو نکالنا؟
03/09/2024
جہاد کے لئے کن حالات اور شرطوں کا پایا جانا ضروری ہے؟
01/09/2024
عرس اعلی حضرت علیہ الرحمہ کے موقع پر دیے گئے تاجدار اہل سنت حضور مفتئ اعظم ہند علیہ الرحمہ کے ایک مصرعہ "دونوں عالم پاتے ہیں صدقہ اسی سرکار کا" پر ایک کاوش.
ہر سخن ور ہے دیوانہ آپکی گفتار کا
خالق کردار خودہے مدح خواں کردار کا
کیا بیاں ہوگا کسی سے حسن اس رخسار کا
صاحب قرآں ہے ذاکر جس تبسم زار کا
سارے مل کر ایک شبہ مصطفی لاکر تو دو
کیا مماثل لاؤگے خالق کے اس شہکار کا
مالک گلزار امکاں نے بھی واضح کہہ دیا
کوئی اب ثانی نہ ہوگا اس گل گلزار کا
آپکی باتیں وحی اور عادتیں قرآن پاک
ذکر ہے سارے صحیفوں میں شہہ ابرار کا
علم و حکمت لائے جب اللہ کے شاگرد خاص
چار سو پھیلا اجالا آپکے انوار کا
سب پڑھیں آگے بڑھیں سرکار کا اعلان ہے
علم کی باتوں پہ کچھ قبضہ نہیں اشرار کا
قصر دین و سنیت پر آج بھی احسان ہے
مسلک احمد رضا کی آہنی دیوار کا
میں در آل نبی کا سگ صحابہ کا غلام
کیوں کہ شجرہ پاس ہے احمد رضا سرکار کا
بغض جسکو بھی ہوا احمد رضا سرکار کا
ہر سند منسوخ اسکی آدمی بےکار کا
ہم نپٹ لیں گے کھلے دشمن سے کچھ مشکل نہیں
ہم کو تو افسوس ہے لیکن چھپے غدار کا
باغ کے پتے ہرے سے زرد جب ہونے لگیں
یہ نہیں ہیں اچھے دن موسم ہے یہ ادبار کا
جب تلک حاصل نہ ہو مرد خدا کی اک نظر
فائدہ کیا ہے کتب کے دفتر و انبار کا
اے رضا بس اک نظر حامی کو کردو باہنر
یہ بھی پروردہ ہے ان گلیوں کا اس دربار کا
15/08/2024
Kuch log Bangladesh ke mazloomon ke liye is liye bhi aawaz nahi utha rahe hain ki unse koi Palestine ke bare me na pooch le.
03/08/2024
وَ لَا تُصَلِّ عَلٰۤى اَحَدٍ مِّنْهُمْ مَّاتَ اَبَدًا وَّ لَا تَقُمْ عَلٰى قَبْرِهٖؕ-اِنَّهُمْ كَفَرُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ مَاتُوْا وَ هُمْ فٰسِقُوْنَ(84)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور ان میں سے کسی کی میت پر کبھی نماز جنازہ نہ پڑھنا اور نہ اس کی قبر پر کھڑے ہونا۔ بیشک انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ کفر کیا اور نافرمانی کی حالت میں مرگئے ۔
ہمارا اسلام بی جے پی سے بہت پرانا ہے. کس کی نماز جنازہ میں شریک ہونا ہے اور کس کی میں نہیں یہ اصول بہت پرانے ہیں قرآن و حدیث میں اللہ اور رسول کے دشمنوں، فاسقوں، والدین کے قاتلوں ڈاکوؤں وغیرہ کی نماز جنازہ سے سختی کے ساتھ روکا گیا ہے.
حضرت مولانا صوفی راشد صاحب امام جامع مسجد کندرکی نے کوئی نیا فیصلہ نہیں لیا ہے بلکہ امامت کے لئے جس وقت ہم لوگوں کو رکھا جاتا ہے اسی وقت یہ بات طے ہو جاتی ہے کہ میں کسی بھی ایسے شخص کا جنازہ نہیں پڑھاؤں گا جس کی اجازت شریعت اسلامیہ نہ دیتی ہو. اس کو لیکر کچھ لوگ ناراض ہو جاتے تھے اسی اختلاف کو لیکر اب یہ شرط رکھی جانے لگی ہے کہ نماز جنازہ امام کی ذمہ داری نہیں ہوگی.
صرف نماز جنازہ کا مسئلہ نہیں ہے،بلکہ نکاح، دعوت، قربانی فاتحہ وغیرہ میں بھی امام نہیں جاتا ہے.
صوفی صاحب نے جو فیصلہ لیا ہے بالکل درست لیا ہے اگر کوئی شخص قرآن و حدیث کی روشنی میں مستحق نماز جنازہ نہ ہو تو اس کی نماز نہیں پڑھائی جائےگی.
Be the first to know and let us send you an email when Mufti Riyazul Hasan Hami Manzari posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.