This Page is all about Police Dept. Posting Only Police News or Relevant.
25/07/2024
ڈڈیال پولیس کی دوران گشت کاروائی، شراب کے نشہ میں ملوث ملزمان گرفتار، شراب اور اسلحہ ناجائز برآمد، مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق ڈڈیال پولیس اسٹیشن کےایس ایچ او راشد حبیب کی نگرانی میں تفتیشی آفیسر محمد شفیق نے معہ طاہر عباس، نصیب احمد و دیگر کے دوران گشت امب میں کاروائی کرتے ہوئے شراب کے نشہ میں غل غپاڑہ کرنے والے پانچ ملزمان محمد منیب، محمد فاروق، احتشام، نعمان، ذیشان چونگی ملازم کو شراب سمیت گرفتار کرلیا ہے، دوسری کاروائی کے دوران ملزم تنویر ولد حنیف ساکنہ ڈگار کو ناجائز اسلحہ پستول برآمد ہونے پر بند حوالات کردیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ اور اسلحہ ایکٹ کے تحت ایف آئی آرز درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
25/07/2024
ڈڈیال (25 جولائی 2024)
ڈڈیال پولیس کی کاروائی، 4 غیرملکیوں سمیت 13 مشکوک افراد گرفتار، تفصیلات کے مطابق ڈڈیال پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او راشد حبیب کی نگرانی میں پولیس کی مخلتف ٹیموں نے ڈڈیال شہر میں سیکٹر 5، سیکٹر 6، بٹلی، خادم آباد میں سرچ آپریشن کے دوران چار غیر ملکیوں سمیت 13 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس نے غیر قانونی اور سفری دستاویزات کے بغیر رہائش پذیر غیر ملکی افراد کے خلاف فارنرز ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرکےتفتیش کا آغاز کردیا ہے، جبکہ دیگر مشکوک افراد کو بعد از چھان بین سب ڈویژنل مجسٹریٹ کے پیش کیا گیا، سب ڈویژنل مجسٹریٹ ڈڈیال نے مشکوک افراد کو تحصیل بدر کردیا ہے۔
15/07/2024
ڈڈیال (15 جولائی 2024)
ڈڈیال پولیس نے بدکاری میں ملوث تین مزید ملزمان گرفتار کرلئے، نائیکہ سمیت ملزمان کی تعداد 6 گئی، تفصیلات کے مطابق ڈڈیال پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او راشد حبیب کی نگرانی میں سب انسپکٹر عمران سید نے معہ DFCs نصیب احمد، طاہر عباس،محمد یاسر، نے ایک ہفتہ قبل بھلوٹ میں ایک ڈیرہ پر چھاپہ مارکر قابل اعتراض حالت میں موجود جہلم کی رہائشی نائیکہ سمیت دو خواتین اور ایک مرد سفیر ساکنہ بہاری کو گرفتار کیا تھا، جبکہ دیگر ملوث ملزمان فرار ہوگئے تھے، ڈڈیال پولیس نے تین مزید ملوث ملزمان عدیل ساکنہ تھلہ راجولی، عثمان و کامران ساکنان سورکھی کو گرفتار کرلیا ہے، مزید ملزمان کی تلاش جاری ہے، اس مقدمہ میں قبل ازیں گرفتار نائیکہ سمیت دو خواتین اور ایک مرد کی ضمانت عدالت تحصیل فوجداری ڈڈیال نے منسوخ کردی تھی، عوامی، سماجی اور دینی حلقوں نے ڈڈیال پولیس کی بدکاری کے اڈہ اور ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کو سراہا ہے۔
30/03/2024
ڈی آئی جی میرپور چوہدری سجاد حسین ایس ایس پی میرپور کامران علی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں
ڈی ایس پی عنصر علی کی نگرانی میں ایڈشنل ایس ایچ او وحید انجم معہ محمد عارف Asi نصیب احمد Dfc طاہر عباس شاہ معہ نفری کاروائی کرتے ہویے پہلی کاروائی میں محمد ادریس ولد محمد بشیر قوم مغل ساکن ناڑ مالک Dixy سے گاڑی Rang Rover نان کسٹم گاڑی ضبط دوسری کاروائی میں
محمدبشیرولد
عبدلمجیدقوم مغل ساکن سیاکھ سے گاڑی نان کسٹم Toyota priva ضبط مزید کاروائیاں جاری
08/09/2023
الیکٹرانک میڈیا ڈڈیال کے جنرل سیکریٹری ملک عقیل نذیر، سنئیر نائب صدر ہارون بٹ اور سیکریٹری مالیات وقاص انصاری کی چوہدری سجاد حسین ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس میرپور ریجن میرپور سے ملاقات
08/09/2023
الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ڈڈیال کی ٹیم ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سلیم کو عمرہ کی سعادت حاصل پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے۔
18/07/2023
ڈڈیال میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کی روک تھام کے لیے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ڈی ایس پی چوہدری عنصر ، ایس ایچ او سردار اکمل شریف،صدر بار ایسوسی ایشن ندیم کیانی ایڈووکیٹ،صدرتحصیل پریس کلب ڈڈیال خواجہ مسعود،چیئرمین یونین کونسل رٹہ سہیل الطاف،ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر ضلع میرپور ڈاکٹر ظہیر ،صدائے حق ڈڈیال کے رہنما راجہ حبیب سمیت صحافیوں اور سول سوسائٹی کے دیگر افراد نے شرکت کی اس موقع پر مشترکہ اجلاس میں ڈڈیال میں نوجوان نسل میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کو روکنے کے لیے سنجیدہ قسم کی بھرپور پالیسی پر اتفاق کیا گیا
18/07/2023
*تھانہ پولیس تھوتھال*
کی تگڑی کاروائی تھانہ اسلام گڑھ اور تھوتھال میں مختلف گھروں کی چوریوں میں مطلوب 2 رکنی گروپ اسلحہ اور مال مسروقہ 21 تولہ سونا اور 15 لاکھ روپےےسمیت گرفتار ،
تفصیلات کے مطابق،
انسپکٹر جنرل پولیس آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر *ڈاکٹر امیر احمد شیخ*
اور
ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن میرپور
*ڈاکٹر خالد محمود چوہان*
کے نوٹس اور احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوۓ
*ایس ایس پی میرپور عرفان سلیم *
کی ہدایات پر ڈی ایس پی/سٹی راجا ندیم عارف کی نگرانی میں sho تھانہ تھوتھال زوہیب طاہر کی ہمراہ ٹیم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوے لوگوں کے گھروں کے تالے توڑ کر چوری کرنے والے ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے دو ملزمان
۱- محمد جاوید ولد محمد غلام حیدر قوم اعوان ساکن میرہ کانسی دھنی مظفرآباد اور
۲-محمد دلاور ولد محمد حنیف قوم اعوان ساکن کنڈ جبڑا مانسہرہ کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کر لیا ملزمان حوالات بند مزید انکشاف کی توقع تفتیش جاری۔
20/06/2023
ایس ایچ او تھانہ پولیس ڈڈیال کو چاہیے کہ وہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کریں
05/06/2023
ایس ایچ او تھانہ پولیس ڈڈیال سردار عدنان صابر کے خلاف سوشل میڈیا پر جو خبریں گردش کر رہی ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی ہونی چاہیے..............
ایس ایچ او تھانہ پولیس ڈڈیال سردار عدنان صابر صاحب ایک فرض شناس ایماندار اور دلیر آفیسر ہیں۔
سوشل میڈیا پر چند صحافیوں نے موصوف کے خلاف بے بنیاد خبریں پھیلائی ہیں کہ ڈڈیال قتل کیس میں ملزم کا ساتھ دے رہے ہیں اور تفتیش ٹھیک سے نہیں کر رہے جو بلکل مکمل ایک جھوٹ ہے ۔۔
ایس ایچ او تھانہ پولیس ڈڈیال سردار عدنان صابر کو قتل کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور کچھ منٹوں میں ہی ملزم کو گرفتار کر لیا برآمدگی کر کے تفتیش بھی شروع کر دی۔۔
تفتیش میں ڈی ایس پی صاحب بھی شامل ہیں صاف اور شفاف کی جا رہی ہے.اب باقی جو فیصلہ ہے وہ عدالت میں پیش ہونے کے بعد ہو گا۔۔
صحافی برادر مجھے یہ بتائیں آپ لوگ موصوف کی معطلی کا احتجاج کس بنا پر کرنے جا رہے ہیں عدالت کے فیصلے کا انتظار کریں ان شاءاللہ عدالت میرٹ پر فیصلہ کرے گی
بلاوجہ ایک فرض شناس اور دلیر آفیسر پر بے بنیاد الزامات لگانے سے گریز کریں۔۔
موصوف کی تعیناتی کے دوران جرائم میں واضح کمی ھوئی ہے۔۔اپنی تمام کارروائیوں میں انصاف اور میرٹ کو ہمیشہ قائم رکھا۔موصوف کی تعیناتی کے دوران منشیات فروش اور دیگر جرائم پیشہ عناصر میں کھلبلی مچ گئی۔۔۔ اور علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔۔۔
کچھ شر پسند اور انتشار پسند عناصر کو ان کی تعیناتی اور ،کامیابی اور قانون کی بالادستی ہضم نہیں ہو رہی۔
انشاء اللہ قانون کی بالادستی ہمیشہ قائم رہے گی۔ کوئی بھی شخص کیسی پولیس افسر کو بلیک میل کر کے اپنی من مانی نہیں منوا سکتا۔۔۔۔۔۔۔۔
30/05/2023
ڈڈیال دانگلی چیک پوسٹ سے تین ڈاکو گرفتارکرلیے گے دو پولیس اہلکار زخمی ایک ڈاکو بھی زخمی چیک پوسٹ انچارج ASI طارق کی کامیاب حکمت عملی سے پولیس اہلکار نوید مسعود شاہ نے گرفتار کیا اور دونوں زخمی بھی ہوئے اور اس وقت THQ ہسپتال میں زیر علاج ہیں کوئی خطرے والی بات نہیں معمولی زخمی ہونے کی اطلاع ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ۔۔۔
تفصیلات کے مطابق
ڈڈیال سوچانی چوہدری محمد الیاس کے گھر ڈکیتی چار ڈکیت رات ایک بجے گھر میں داخل ہوئے اور گھروالوں کو یرغمال بنا کر تشدد کرکے 9 لاکھ روپے طلائی زیورات لوٹ لیے ریسوں سے جکڑ کر فرار ہوگے رات تین بجے پولیس تھانہ ڈڈیال کواطلاح دی گئ جس کے بعد صبع 6 بجے ٹائم والی روٹ کی گاڑی پنڈی جاتے ہوئے دانگی چیک پوسٹ پر asi طارق ہمراہ نوید مسعود شاہ ودیگر نے گاڑی کو روکا جانچ پڑتال پر گاڑی میں موجود ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو وہ مزاحمت پر اتر ائےچاروں ڈاکو پٹھان ہیں جس میں دو پولیس اہلکار اور ایک ڈاکو زخمی بھی ہوئے تھانہ پولیس ڈڈیال کو اطلاع دی گئی کچھ دیر میں پولیس موقع پر پہنچ گی تین ڈاکو گرفتار کرلیے گے جبکہ ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا زرائع کے مطابق یہ ڈاکو خادم اباد کسی ٹھیکے دار کے پاس کام کرتے تھے کامیاب ڈکیتی کی واردات کرنے کے بعد فرار ہونے لگے تھے واردات کے پانچ گھنٹے کے بعد دانگلی پولیس نے گرفتار کر لیے انہی نے موقع پر برآمدگی بھی کی اپنے اپ کو خطرہ میں ڈال کرمال مسروقہ سمیت ملزمان بھی پکڑ لیے ۔۔۔۔۔
25/05/2023
مورخہ 23-05-18بعد دوپہر کو ایک موٹرسائیکل بدوں نمبر کلر سیداں کی طرف سے دھانگلی چیک پوسٹ پر آیا جس کو ڈیوٹی پر ۔موجود کنسٹیبلان نوید 207مسعود 388نے روکا اور مذکور سے نام و پتہ دریافت کیا مذکور نے اپنا نام عامر ولدمحبوب قوم آرائیں ساکن کٹھاڑ بتلایا موٹرسائیکل کی ملکیت کے حوالہ سے مذکور سے کاغذات طلب کیے اور نمبر پلیٹ نہ ہونے کی وجہ پوچھی تو مذکور نے کہا کہ اس کے پاس موٹرسائیکل کی نسبت کاغذات نہ ہیں اور نہ ہی اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہے جس پر ڈیوٹی پر موجود کنسٹیبلان نے کہا کہ کاغذات پاس رکھنے چاہیں اس پر عامر مذکور نے موٹرسائیکل وہاں پر ہی کھڑا کر کے کنٹسٹیبلان کو یہ کہا کہ میں ٹیچر ہوں یہ موٹرسائیکل تم لوگ گھر کٹھاڑ آ کر دو گے ۔اور مذکور پبلک سروس ٹیوٹا ہائی ایس میں بیٹھ کر ڈڈیال کی طرف روانہ ہو گیا ۔اس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال سردار فیصل مغل کے آفس میں ڈی ایس پی ڈڈیال چوہدری عنصر علی کی موجودگی میں ٹیچروں کی مٹینگ ہوئ اور مذاکرات میں طے پایا کہ آپ دھان گلی پل چیک پوسٹ پر سے تحت ضابطہ لے جا سکتے ہیں جو موٹر سائیکل عامر نامی شخص کھڑا کر گیا تھا ۔ ٹیچرز کی طرف سے اب یہ ڈیمانڈ ہے کہ موٹر سائیکل کو ہمارے گھر میں پہنچایا جائے جس پر وہ اب احتجاج کر رہے ہیں جس کا جواز ہی نہیں بنتا۔متذکدہ بالا موٹرسائیکل کو بدوں کاغذات بدوں نمبر پلیٹ ضبط کیا گیا۔
Be the first to know and let us send you an email when PolicePost News TV AJK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.