Voice of Keris - VOK

  • Home
  • Voice of Keris - VOK

Voice of Keris - VOK Voice of Keris(VOK) is totally a community page for the people of Keris Gilgit Baltistan. thank you).

You can post any news,media,pictures etc.(Note: Please keep in mind that don't post un ethical things.

17/03/2024
17/03/2024

آہ خبر غم! 😢😭
اسلام آباد میں کریس (برچھونگ) بلتستان سے تعلق رکھنے والے شرافت حسین ولد غلام حسین کونامعلوم افراد نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گئے
اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرما، تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرما آمین

17/03/2024

کریس گلگت بلتستان کا بیٹا اسلام آباد میں بے گناہ قتل،
انتظامیہ نے fIR درج کر کے احتجاج ختم کر دی
انتظامیہ کو 24 گھنٹے کا وقت دیا ہے

10/12/2023

*اعلان بابت داخلہ برائے جماعت نہم:*
بوائز ہائی سکول کریس میں برائے تعلیمی سیشن 2024 جماعت نہم سائنس گروپ میں داخلے کے خواہشمند امیدواروں کو بذریعہ اشتہار ہذا مطلع کیا جاتا ہے کہ ان کا داخلہ ٹسٹ مورخہ 15 دسمبر 2023 بروز جمعہ صبح ٹھیک 9:30 پہ منعقد کیا جائے گا۔ لہذا تمام امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ مذکورہ وقت اور تاریخ کو سکول میں حاضر ہو کر ٹسٹ میں شامل ہوجائیں۔
داخلہ کمیٹی کی سفارشات اور ڈی ڈی او صاحب کی ہدایت کے مطابق جماعت نہم سائنس گروپ میں داخلے کے لئے انٹیک ٹسٹ کوالیفائی کرنا لازمی قرار پایا ہے۔
#نوٹ: ٹیسٹ یکساں قومی نصاب جماعت ہشتم کے منظور شدہ سلیبس کے مطابق اردو، انگریزی، ریاضی اور جنرل سائنس کے مضامین کا ہوگا البتہ یہ چیز ضروری نہیں ہے کہ سوالات کی زبان و عبارات من و عن کتب کے مطابق ہو۔

کریس کی توانا آوازہر دل عزیز  جناب ڈاکٹر حاجی محمد حسن فکری صاحب محکمہ صحت گلگت بلتستان سے اپنی ڈیوٹی ایمانداری کے ساتھ ...
26/10/2023

کریس کی توانا آواز
ہر دل عزیز جناب ڈاکٹر حاجی محمد حسن فکری صاحب محکمہ صحت گلگت بلتستان سے اپنی ڈیوٹی ایمانداری کے ساتھ سر انجام دیتے ہوئے نہایت عزت و احترام کے ساتھ سبکدوش ہوگئے۔
محکمہ صحت گلگت بلتستان کے لئے آپ کی خدمات کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
اس موقع پر ڈاکٹر محمد حسن فکری صاحب اور ان کے اہل خانہ کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
اللہ پاک آپ کو صحت و سلامت کے ساتھ مستقبل میں بھی قوم و ملت کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائیں آمین
(ٹیم وایس آف کریس)

Voice of Keris Awam
07/08/2023

Voice of Keris Awam

06/08/2023

نادرا کے حالیہ مشتہر اسامیوں میں نادرا آفس کریس کو یکسر نظر انداز کرنا سنگین ناانصافی ہے..
ایک ہی دن افتتاح ہونے والے غواڑی نادرا آفس کیلئے 8 آسامیاں اور نادرا آفس کریس کیلئے صرف ایک اسامی وہ بھی خاکروب کی....کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟؟؟؟
تضاد ہی نہیں یہ سراسر علاقہ پرستی اور اقرباء پروری ہے کیونکہ سننے میں آرہا ہے کہ کریس کو اس کے جائز اسامیوں سے محروم کرنے میں نادرا اسلام آباد کے ایک بااثر افسر کا ہاتھ ہے،،
ہم اس ناانصافی پر ہرگز خاموش نہیں رہیں گے اور شدید عوامی ردعمل دیں گے،، کریس کے حقوق پر ڈھاکے کے خلاف ہر فورم پر اپیل کریں گے۔۔۔انشاءاللہ
کاچو محمد اختر خان

Good News
03/08/2023

Good News

موت اس کی ہے کرے جس کا زمانہ افسوس یوں تو دنیا میں سبھی آئے ہیں مرنے کے لیے آہ ! آج یہ اندوھناک خبر دیکھ اور سن کر فرط ا...
13/06/2023

موت اس کی ہے کرے جس کا زمانہ افسوس
یوں تو دنیا میں سبھی آئے ہیں مرنے کے لیے
آہ ! آج یہ اندوھناک خبر دیکھ اور سن کر فرط الم سے جگر لخت لخت ہوا کہ بلتستان کا ابھرتا ہوا سیاسی لیڈر ، کوآرڈینیٹر ٹو سی ایم ،فرزند کریس جناب مزمل ایڈوکیٹ اپنے والد محترم ،حسن اخلاق کا پیکر ،ہر دل عزیز شخصیت محترم حاجی حسن علی آور اپنی والدہ محترمہ سمیت شنگوس کے مقام پر ایک مہلک حادثے میں جاں بحق ہوئے ہیں اور ان کی ہمشیرہ کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ جناب مزمل ایڈوکیٹ اور محترم حاجی حسن علی کی المناک حادثاتی وفات تمام اہل بلتستان کے لیے بالعموم اور ہم اہل کریس کے لیے بالخصوص ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ محترم حاجی حسن علی جیسی ملنسار اور خوش خلق سماجی شخصیت کی سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور جناب مزمل ایڈوکیٹ جو اہل علاقہ کے لیے مستقبل کی بڑی امید تھے ان کی ناگہانی موت سے پیدا ہونے والا خلا تادیر پر نہیں ہو سکے گا۔ ہم غم و الم کی اس گھڑی میں اللہ کے حضور دعاگو ہیں کہ اللہ مرحومین کے سفر آخرت کی منزلیں آسان فرمائے ،انہیں جنۃ الفردوس میں اعلی مقام دے، اللہ زخمی بہن کو شفائے عاجلہ و کاملہ دے اور تمام پسماندگان اور اہل علاقہ کو صبر جمیل دے۔ آمین۔
لوگ اچھے ہیں بہت دل میں اتر جاتے ہیں
اک برائی ہے تو بس یہ ہے کہ مر جاتے ہیں

Well-done Dr. Faisal Mehdi
21/05/2023

Well-done Dr. Faisal Mehdi

علماء کرام اور سرکردگاں کریس کیطرف سے اہم پیغام کریس عوام کے نام۔   آج 14 مئ 2023 بروز اتوار محلہ مونکھور میں مسجد میر م...
15/05/2023

علماء کرام اور سرکردگاں کریس کیطرف سے اہم پیغام کریس عوام کے نام۔ آج 14 مئ 2023 بروز اتوار محلہ مونکھور میں مسجد میر مختار اخیار کریس کی سنگ بنیاد کی مختصر مگر جامع تقریب انعقاد کیا گیا جس میں کریس میں موجود تمام مکاتب فکر کے علماء کرام جس میں پیر طریقت رہبر شریعت سید محمد شاہ نورانی صاحب، سید شمس الدین پیر زادہ صاحب، شیخ محمد جواد صاحب،مولانا اشرف صاحب اور کریس کے سرکردگاں اصلاحی کمیٹی کے ممبران، ایس ایچ او کریس سمیت کثیر تعداد لوگوں نے شرکت کی تقریب کی اختتام پر تقریب میں موجود تینوں مکاتب فکر کے علماء کرام اور سرکردگاں نے حالیہ بجلی بحران اور کریس بجلی صارفین کے لیے ایکسٹرا 300 روپے جرمانے کی مد میں لگانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سختی سے نوٹس لیا اور عوام الناس کو جرمانے کی مد میں لگائے گئے ایکسٹرا 300روپے نہ بھرنے کی ہدایت کی اور محکمہ برقیات سے بھی اپیل کرتے ہوئے اس جرمانے کو ہٹانے کے ساتھ ساتھ آئندہ اس طرح عوام پر دوبارہ بوجھ ڈالنے کی صورت میں بھر پور عوامی ردعمل دیکھانے کی عندیہ بھی دے دی۔

گلگت بلتستان:گلگت بلتستان میں ٹورزم کو ختم کرنے کی مزموم کوشش... اسلام آباد سے سکردو اور گلگت.. جہاز کا کرایہ 25،000 دور...
07/04/2023

گلگت بلتستان:
گلگت بلتستان میں ٹورزم کو ختم کرنے کی مزموم کوشش... اسلام آباد سے سکردو اور گلگت.. جہاز کا کرایہ 25،000 دورانیہ 40 سے 50 منٹ... جبکہ اسلام آباد سے کراچی 15،000 ہزار اوسطاً... اور دورانیہ 2 گھنٹے تو آپ بتائیں کیا اس سال کراچی اور لاہور کے ٹورسٹ علاقے کا رخ کرینگے... دنیا بھر. میں سیاحتی مقامات کے کرائے مناسب رکھے جاتے ہیں.. گنگا الٹی بہتی ہے یہاں.
ذرائع
Down with PIA

Good News!کریس میں بائیوٹیک کلینیکل ڈائیگناسٹک سنٹر کا افتتاح
09/03/2023

Good News!
کریس میں بائیوٹیک کلینیکل ڈائیگناسٹک سنٹر کا افتتاح

05/03/2023

آہ فخر نور بخشیہ 😭
انا لللہ و آنا الیہ راجعون
( آہ خبر غم )( موت العالم موت العالم ) علاقہ کریس کا ایک چمکتا دھمکتا ستارہ مایہ ناز عالم دین عاشق اھلبیت پنجتن کے غلام ، دست بازوئے پیر طریقت ،مسلک صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کا ایک انمول درخشاں ستارہ الحاج علامہ محمد حسن نوری آج بروز اتوار 5مارچ 2023 بمطابق 12 شعبان المعظم کو علالت کے بعد سکردو میں آج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے آپ پیر طریقت کے دست راست ، جانثار ، باوفا عالم دین ھونے کے ساتھ ساتھ نہایت خوش اخلاق ، تہجد گزار صوم و صلوٰۃ و جماعت کے پابند، کئی اسلامی کتابوں کے مصنف شخصیت کا مالک تھا پوری زندگی مسلک کی آبیاری اور خدمات میں گزاری آپ گورنمنٹ آف پاکستان کے تعلیمی ڈیپارٹمنٹ میں بطور ڈی ڈی او ریٹائر ھوا محلہ ڈنگاہ کے مسجد نوریہ میں پیش امام اور خانقاہ معلیٰ میر مختار اخیار کریس میں بطور امام جمعہ و جماعت خدمات سر انجام دیتے رھے اللہ بحق محمد و آل محمد مرحوم کو جوار رحمت میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرما آمین

17/12/2022

Raised good point.

Proud daughter of KerisCongratulations
24/11/2022

Proud daughter of Keris
Congratulations

شکریہ چیف سیکریٹری صاحب اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری صاحبایڈیشنل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان جناب عزیز جمالی کا کریس گرلز ہائر...
12/11/2022

شکریہ چیف سیکریٹری صاحب اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری صاحب
ایڈیشنل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان جناب عزیز جمالی کا کریس گرلز ہائر سکینڈری سکول کا تفصیلی دورہ جس میں پچھلے مہینے چیف سیکریٹری صاحب گلگت بلتستان کے دورہ کریس میں کئے گئے مطالبات کی عمل درآمد کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے باقی ماندہ کام بروقت کرنے کےلئے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو احکامات جاری کیے گئے دورے کریس کے موقع پر سکول ہذا کے پرنسپل صاحب سمیت تعلیمی کمیٹی ممبران بھی تھے

آج جمعہ کے بعد مین بازار کرسیں میں ایک پرامن احتجاج ریکارڈ کیا گیا۔ جس میں حالیہ بجلی کے بندش اور کرسیں کے ساتھ ناانصافی...
28/10/2022

آج جمعہ کے بعد مین بازار کرسیں میں ایک پرامن احتجاج ریکارڈ کیا گیا۔ جس میں حالیہ بجلی کے بندش اور کرسیں کے ساتھ ناانصافی کے خلاف پرامن احتجاج کیا۔ جس میں کاچو محمد اختر صاحب نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر برقیات اور مہکمہ پاور کے ایکسن سے پرو زور مطالبہ کیا۔اور کرسیں کے ساتھ ہونے والے' ناانصافیاں کا فی الفور انصاف کریں۔اور حلقہ ون کے بڑے یونین ہوتے ہوئے ۔ یہ سب کچھ ہونا وزیر برقیات پر سوالیہ نشان ہیں۔ اور کرسیں کے پورا عوام بھی شدید اس نا انصافی کا مزمت کرتے ہیں۔ اور جلد از جلد دو تین دن کے اندر مسائل حل کرکے شکریہ کا موقع بخش۔ وگرنہ عوام اپنے حقوق کے لیے روڈ پر آنے پر مجبور ہونگے۔۔۔ منجانب سول سوسائٹی کرسیں

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Keris - VOK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share