Rauf Klasra Columns

  • Home
  • Rauf Klasra Columns

Rauf Klasra Columns Real All Columns of Rauf Klasra
* NOTE *
This page has no connection with Rauf Klasra.

رحیم یار خان کا زاہد اسلم 1991 ملتان یونیورسٹی میں انگلش ڈیپارٹمنٹ میں میرا کلاس فیلو تھا۔ وہیں سے ہماری ایک طویل دوستی ...
05/06/2024

رحیم یار خان کا زاہد اسلم 1991 ملتان یونیورسٹی میں انگلش ڈیپارٹمنٹ میں میرا کلاس فیلو تھا۔ وہیں سے ہماری ایک طویل دوستی کا آغاز ہوا۔ ہنس مکھ۔ کھلنڈرا۔ کھلا ڈالا ایک ذہین نوجوان۔ ہر وقت دوستوں کی مدد کے لیے تیار۔ اکثر پیپر کی تیاری زاہد ہی دوستوں کو کراتا تھا۔

Author: Rauf Klasra, Date Published: 6/5/2024, Source: Guest

آج رات دو دوست باہر سے آئے ہوئے تھے۔ انہیں کھانے پر لے گیا۔ کچھ دیر بعد ایک نوجوان لڑکا اور لڑکی میرے پاس میری میز پر آئ...
03/06/2024

آج رات دو دوست باہر سے آئے ہوئے تھے۔ انہیں کھانے پر لے گیا۔ کچھ دیر بعد ایک نوجوان لڑکا اور لڑکی میرے پاس میری میز پر آئے۔ وہ دونوں ریسٹورنٹ میں کھانا کھائے آئے تھے۔ شاید کلاس فیلو ہوں گے۔

Author: Rauf Klasra, Date Published: 6/3/2024, Source: Guest

02/06/2024

سلمان فاروقی کو ایک دن سابق گورنر ایس ایم عباسی کا پیغام ملا وہ ان سے ملنا چاہتے ہیں۔ سلمان فاروقی کے دل میں اس گورنر عباسی کے لیے بہت عزت تھی۔

جب سلمان فاروقی راولپنڈی میں جنرل ایس ایم عباسی سے ان کے گھر پر جا ملے تو انہیں علم نہ تھا کہ وہ کتنے دکھی بیٹھے تھے۔ انہوں نے سلمان فاروقی سے غمگین لہجے میں پوچھا ان کی بیٹی ساتھ یہ سلوک کیوں کیا تھا؟ وہ تو گورنر سندھ کے طور پر سندھیوں کے لیے بہت کام کرکے آئے تھے۔ بولے تمیں تو پتہ تھا میں نے سندھیوں کے لیے کیا کچھ کیا تھا۔ پھر میری بیٹی ساتھ یہ سلوک کیوں؟

لیفٹنٹ جنرل صاحبزادہ محمد صادق الرشید ابراہیم عباسی (ایس ایم عباسی) کو طویل عرصہ گورنر سندھ رہنے بعد جنرل ضیاء الحق نے ہ...
01/06/2024

لیفٹنٹ جنرل صاحبزادہ محمد صادق الرشید ابراہیم عباسی (ایس ایم عباسی) کو طویل عرصہ گورنر سندھ رہنے بعد جنرل ضیاء الحق نے ہٹایا تو وہ فوج سے ریٹائرمنٹ بعد راولپنڈی میں شفٹ ہوگئے تھے۔ سابق بیوروکریٹ سلمان فاروقی نے بھی کراچی میں ان کے ساتھ طویل عرصے تک نوکری کی تھی۔

Author: Rauf Klasra, Date Published: 6/1/2024, Source: Guest

ملکہ ایران فرح کی عمر سات آٹھ سال ہوگی جب اس کا باپ پہلی دفعہ ہسپتال گیا اور پھر کبھی واپس گھر نہ لوٹا۔فرح کے والد ایران...
30/05/2024

ملکہ ایران فرح کی عمر سات آٹھ سال ہوگی جب اس کا باپ پہلی دفعہ ہسپتال گیا اور پھر کبھی واپس گھر نہ لوٹا۔

فرح کے والد ایران کے صوبہ آزربائیجان سے تعلق رکھتے تھے جس پر ایک وقت میں برطانیہ اور روس نے قبضہ کر لیا تھا اور بعد میں ایک معاہدے تحت دونوں ملکوں نے واپس ایران کو دیا۔ فرح اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھی اور باپ کی بہت لاڈلی۔

Author: Rauf Klasra, Date Published: 5/30/2024, Source: Guest

پرانی کتابوں کا بنڈل ابھی گھر لینڈ کیا ہے۔ ان میں ایک کتاب "سفر آدھی صدی کا" عبدالکریم عابد کی ہے تو دوسری کتاب "قصہ ایک...
28/05/2024

پرانی کتابوں کا بنڈل ابھی گھر لینڈ کیا ہے۔ ان میں ایک کتاب "سفر آدھی صدی کا" عبدالکریم عابد کی ہے تو دوسری کتاب "قصہ ایک صدی کا" ملک غلام نبی ملک کی ہے۔ دونوں آپ بیتیاں ہیں۔

Author: Rauf Klasra, Date Published: 5/28/2024, Source: Guest

27/05/2024

شاہ ایران کی ملکہ فرح پہلوی کی خودنوشت ایک پیارے دوست نے گفٹ کی تھی جو میں بڑے عرصے سے ڈھونڈ رہا تھا۔ آج رات شروع کی تو اس سوال کا جواب ملا کہ ہزاروں سال پہلے یونان کے سالانہ میلے میں عظیم ڈرامہ نگار سوفکلیز، آسکائی لس اور یورپیڈیز کے درمیان مقابلہ کیوں ہوتا تھا کہ ان میں سب سے بڑی ٹریجڈی کون لکھ سکتا تھا۔ کون سا ڈرامہ نگار اسٹیج کے سامنے بیٹھے مجمع کو رولا سکتا تھا۔

عام لوگ اپنے جیسے عام لوگوں کی دکھی کہانیوں پر افسردہ نہیں ہوتے تھے نہ روتے تھے۔ انہیں اپنی ٹریجڈی ٹریجڈی ہی نہیں لگتی تھی۔ لیکن جب وہ شاہی خاندان، بادشاہ یا شہزادے کو مشکل میں دیکھتے تھے تو ان کے اندر دو تین احساسات پیدا ہوتے تھے۔

سب سے پہلے تو وہ ڈر جاتے تھے۔ اگر قسمت یا دیوتا ان کے بادشاہ کو بھی تخت سے تختے تک لاسکتا تھا تو وہ کس کھیت کی مولی تھے۔ لہذا ان کے اندر فطری طور پر ڈر خوف اور عدم تحفظ پیدا ہوتا تھا۔ اگر یہ بادشاہ ساتھ ہوسکتا تھا جنہیں وہ طاقتور اور اپنا محافظ سمجھتے تھے تو پھر ہمارے ساتھ تو کسی وقت بھی ہوسکتا تھا۔

شاہ ایران کی ملکہ فرح پہلوی کی خودنوشت ایک پیارے دوست نے گفٹ کی تھی جو میں بڑے عرصے سے ڈھونڈ رہا تھا۔ آج رات شروع کی تو ...
26/05/2024

شاہ ایران کی ملکہ فرح پہلوی کی خودنوشت ایک پیارے دوست نے گفٹ کی تھی جو میں بڑے عرصے سے ڈھونڈ رہا تھا۔ آج رات شروع کی تو اس سوال کا جواب ملا کہ ہزاروں سال پہلے یونان کے سالانہ میلے میں عظیم ڈرامہ نگار سوفکلیز، آسکائی لس اور یورپیڈیز کے درمیان مقابلہ کیوں ہوتا تھا کہ ان میں سب سے بڑی ٹریجڈی کون لکھ سکتا تھا۔ کون سا ڈرامہ نگار اسٹیج کے سامنے بیٹھے مجمع کو رولا سکتا تھا۔

Author: Rauf Klasra, Date Published: 5/26/2024, Source: Guest

کل رات گئے قبلہ جنید کو پنڈی ان کے گھر چھوڑا۔ عموماََ میں کسی اور روڈ سے اسلام آباد لوٹتا ہوں لیکن پتہ نہیں کہ کل رات کی...
24/05/2024

کل رات گئے قبلہ جنید کو پنڈی ان کے گھر چھوڑا۔ عموماََ میں کسی اور روڈ سے اسلام آباد لوٹتا ہوں لیکن پتہ نہیں کہ کل رات کیا سوجھی کہ 9th ایونیو کی طرف سے آیا۔

Author: Rauf Klasra, Date Published: 5/24/2024, Source: Guest

برسوں پہلے جب 2007 میں لندن سے جنگ اخبار کے ادارتی صحفہ کے لیے میں کالم لکھنا شروع کر رہا تھا تو انتہائی قابل احترام محم...
22/05/2024

برسوں پہلے جب 2007 میں لندن سے جنگ اخبار کے ادارتی صحفہ کے لیے میں کالم لکھنا شروع کر رہا تھا تو انتہائی قابل احترام محمود شام صاحب جو اس وقت جنگ کے گروپ ایڈیٹر تھے کو کراچی فون کیا اور کہا سر جی مجھے تو کالم لکھنا نہیں آتا۔ اپنی روایتی مروت، ظرف اور درویشانہ انداز میں انہوں نے دھیمے لہجے میں ایک ہی جملہ کہا تھا۔ آپ بس لکھتے رہیں، لکھنا آ جائے گا۔

Author: Rauf Klasra, Date Published: 5/22/2024, Source: Guest

پرانی کتابوں میں جہاں پرانے زمانے دفن ہیں وہیں ہمارے لیے آج کے زمانوں میں سیکھنے کو بہت کچھ موجود ہے۔ اب اس کتاب کو ہی د...
20/05/2024

پرانی کتابوں میں جہاں پرانے زمانے دفن ہیں وہیں ہمارے لیے آج کے زمانوں میں سیکھنے کو بہت کچھ موجود ہے۔ اب اس کتاب کو ہی دیکھ لیں جو میرے ایک مہربان نے مجھے پرانی کتابوں کی کسی دکان سے خرید کر تحفہ دی ہے۔ (اب الحمد اللہ سب کو میری کمزوری کا علم ہے) یہ غیرمعمولی کتاب دراصل ایران کے مرحوم وزیراعظم اسداللہ عالم کی لکھی ڈائریوں میں چھپی ہوشربا داستانیں ہیں۔

Author: Rauf Klasra, Date Published: 5/20/2024, Source: Guest

لارنس آف عربیہ کی بچپن سے ہی خواہش تھی کسی دن برطانیہ کا بادشاہ 900 سال قدیم روایت کے مطابق تلوار اس کے دونوں جھکے کندھو...
18/05/2024

لارنس آف عربیہ کی بچپن سے ہی خواہش تھی کسی دن برطانیہ کا بادشاہ 900 سال قدیم روایت کے مطابق تلوار اس کے دونوں جھکے کندھوں پر ٹچ کرکے اسے نائٹ کا خطاب عطا کرے۔ آخر وہ دن آن پہنچا جب 30 اکتوبر 1918 کی ایک صبح تیس سالہ نوجوان کرنل تھامس ایڈورڈ لارنس کو شاہی محل بکنگم سے بلاوا آیا کہ بادشاہ سلامت آپ سے ملنا چاہتے ہیں۔

Author: Rauf Klasra, Date Published: 5/18/2024, Source: Guest

16/05/2024

آج قبلہ جنید اور میں نے ایک گھنٹے میں تین تین دفعہ جوتے پالش کرائے۔ جب ٹین ایجر بچے آپ کے پائوں میں پہنے جوتے دیکھ کر پوچھیں کہ پالش کرانے ہیں تو جہاں آپ کا دل دکھتا ہے، وہیں آپ کے اپنے بچے آپ کی آنکھوں سامنے آن کھڑے ہوتے ہیں۔ کم از کم میں انکار کی ہمت نہیں کرسکتا۔ مفت پیسے دینے کی بجائے ان سے کام لے لیا کریں تاکہ ان کی عزت نفس برقرار رہے اور وہ مانگنے کے عادی نہ ہو جائیں۔ آپ سے کام مانگیں پیسے نہیں۔

مجھے نعیم بھائی کی بات یاد آتی ہے۔ بہاولپور میں آئی سپیشلسٹ سرجن تھے۔ انسانی نفسیات ان کا پسندیدہ موضوع تھا۔ کہنے لگے جو بھی بندہ مجھے ملتا ہے تو میری پہلی نظر فطری طور اس کی آنکھوں پر پڑتی ہے کہ اس کی آنکھیں تو ٹھیک ہیں۔ ان میں کوئی الرجی یا بیماری تو نہیں؟

آج قبلہ جنید اور میں نے ایک گھنٹے میں تین تین دفعہ جوتے پالش کرائے۔ جب ٹین ایجر بچے آپ کے پائوں میں پہنے جوتے دیکھ کر پو...
16/05/2024

آج قبلہ جنید اور میں نے ایک گھنٹے میں تین تین دفعہ جوتے پالش کرائے۔ جب ٹین ایجر بچے آپ کے پائوں میں پہنے جوتے دیکھ کر پوچھیں کہ پالش کرانے ہیں تو جہاں آپ کا دل دکھتا ہے، وہیں آپ کے اپنے بچے آپ کی آنکھوں سامنے آن کھڑے ہوتے ہیں۔ کم از کم میں انکار کی ہمت نہیں کرسکتا۔ مفت پیسے دینے کی بجائے ان سے کام لے لیا کریں تاکہ ان کی عزت نفس برقرار رہے اور وہ مانگنے کے عادی نہ ہو جائیں۔ آپ سے کام مانگیں پیسے نہیں۔

Author: Rauf Klasra, Date Published: 5/16/2024, Source: Guest

1970 کی دہائی کا شاید آخری سال ہوگا۔ شام کے سائے ہمارے گائوں کے گھر کے صاف ستھرے صحن میں اتر رہے تھے۔ اماں چولہے پر سالن...
14/05/2024

1970 کی دہائی کا شاید آخری سال ہوگا۔ شام کے سائے ہمارے گائوں کے گھر کے صاف ستھرے صحن میں اتر رہے تھے۔ اماں چولہے پر سالن پکانے کی تیاری کررہی تھی۔ ماموں گھر آئے اور غصے میں اماں کو کہا کچھ خبر بھی ہے۔ تمہارا بیٹا نعیم سگریٹ پیتا ہے۔ ابھی اسے خود رنگے ہاتھوں پکڑا ہے۔ دوستوں ساتھ بیٹھ کر سگریٹ پی رہا تھا۔ مجھے دیکھ کر اس نے سگریٹ چھپانے کی کوشش کی لیکن میں نے بھی جا کر برآمد کر لی۔

Author: Rauf Klasra, Date Published: 5/14/2024, Source: Guest

مجھے یاد نہیں پڑتا میں نے کبھی بچوں کو کہا ہو انہوں نے بڑے ہو کر کیا بننا ہے یا بہت پیسے کمانے ہیں۔ پیسوں کا لالچ تو ان ...
10/05/2024

مجھے یاد نہیں پڑتا میں نے کبھی بچوں کو کہا ہو انہوں نے بڑے ہو کر کیا بننا ہے یا بہت پیسے کمانے ہیں۔ پیسوں کا لالچ تو ان کے دل میں بالکل نہیں ڈالا۔ اتنا کہا وہی بننا جو کام کرنے کو تمہارا دل کرے۔ ہاں میرا کام انہیں اچھی اور معیاری تعلیم دلوانا ہے اور باقی فیصلے انہوں نے خود کرنے ہیں کیونکہ میرا ماننا ہے اچھی تعلیم آپ پر خوش قسمتی کے دروازے خود کھول دیتی ہے۔

Author: Rauf Klasra, Date Published: 5/10/2024, Source: Guest

سوشل میڈیا کی دُنیا میں کئی کمالات ہوئے ہیں۔ فیس بک، یوٹیوب، ٹویٹر، انسٹاگرام، ٹک ٹاک نے دُنیا بھر میں بکھرے اربوں لوگوں...
08/05/2024

سوشل میڈیا کی دُنیا میں کئی کمالات ہوئے ہیں۔ فیس بک، یوٹیوب، ٹویٹر، انسٹاگرام، ٹک ٹاک نے دُنیا بھر میں بکھرے اربوں لوگوں کے اندر چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو دُنیا کے سامنے آشکار کیا ہے۔ جو کل گمنام تھے وہ آج جانے جاتے ہیں، پڑھے جاتے ہیں، مشہور ہوچکے ہیں اور ان کی تحریریں دِلوں پر اثر رکھتی ہیں۔

Author: Rauf Klasra, Date Published: 5/8/2024, Source: Guest

شاید میری رائے ہمارے ملتانی شاکر حسین شاکرکے بارے میں biased ہوسکتی ہے کہ جب میں ملتان یونیورسٹی میں پڑھتا تھا تو ہر ہفت...
05/05/2024

شاید میری رائے ہمارے ملتانی شاکر حسین شاکرکے بارے میں biased ہوسکتی ہے کہ جب میں ملتان یونیورسٹی میں پڑھتا تھا تو ہر ہفتے یونیورسٹی بس پر ملتان کینٹ میں واقع ان کی بک شاپ پر جانا میرا معمول تھا۔ وہ کتابوں پر دس پندرہ فیصد رعایت بھی کرتے اور کبھی کبھار مجھے ادھار بھی کر دیتے تھے۔ کوئی جان پہچان بھی نہیں تھی۔ کوئی گھنٹہ ڈیرہ وہاں گزارتا۔ دو تین کتابیں پسند کیں۔ ایک آدھ کے پیسے دیے اور باقی کے ادھار کے لیے کہانی ڈال دی۔ مظلوم سی شکل بنائی۔ آواز میں رقت طاری کی اور کہا سر جی پیسے نہیں ہیں۔ ادھار ہوسکتی ہے؟

Author: Rauf Klasra, Date Published: 5/5/2024, Source: Guest

جنوری 1889 کا کوئی دن تھا۔شمالی ہندوستان کے شہر الہ آباد کا ایک کش-میری پنڈت موتی لال جس کی عمر اس وقت ستائیس برس تھی او...
01/05/2024

جنوری 1889 کا کوئی دن تھا۔
شمالی ہندوستان کے شہر الہ آباد کا ایک کش-میری پنڈت موتی لال جس کی عمر اس وقت ستائیس برس تھی اور وکالت کررہا تھا، نے رشکیش کا سفر اختیار کیا جو ہمالیہ کی گود میں ہندئوں کے مقدس دریا گنگا کے کنارے ایک قصبہ تھا۔

Author: Rauf Klasra, Date Published: 5/1/2024, Source: Guest

پرسوں نمل یونیورسٹی گیا تھا۔ پروفیسر طاہر ملک نے یوں کہہ لیں بندوق کی نوک پر بلایا۔ کچھ طالبعلموں سے گفتگو کرنی تھی جس س...
29/04/2024

پرسوں نمل یونیورسٹی گیا تھا۔ پروفیسر طاہر ملک نے یوں کہہ لیں بندوق کی نوک پر بلایا۔ کچھ طالبعلموں سے گفتگو کرنی تھی جس سے میری ہمیشہ جان جاتی ہے۔ میں خود کتنے لوگوں کی باتوں کو سنجیدگی سے سنتا ہوں کہ کوئی میری سنے گا۔ ہاں جن کو سنتا تھا وہ اب رہے نہیں چاہے وہ ابن حنیف، ڈاکٹر ظفر الطاف ہوں، اعجاز محمود رانا، نعیم بھائی۔

Author: Rauf Klasra, Date Published: 4/29/2024, Source: Guest

ایک وقت تھا جب کوئی مہربان ملتا اور کہتا آپ کا فین ہوں تو اچھا لگتا تھا۔ تعریف کس کو اچھی نہیں لگتی۔
27/04/2024

ایک وقت تھا جب کوئی مہربان ملتا اور کہتا آپ کا فین ہوں تو اچھا لگتا تھا۔ تعریف کس کو اچھی نہیں لگتی۔

Author: Rauf Klasra, Date Published: 4/27/2024, Source: Guest

بھارت کی پہلی خاتون پولیس کمشنر کی یہ خودنوشت کمال ہے۔ 1980 میں وہ اپنے پولیس بیج میں اکیلی خاتون افسر تھیں جو اکیڈمی می...
25/04/2024

بھارت کی پہلی خاتون پولیس کمشنر کی یہ خودنوشت کمال ہے۔ 1980 میں وہ اپنے پولیس بیج میں اکیلی خاتون افسر تھیں جو اکیڈمی میں امتحان پاس کرنے بعد تربیت لے رہی تھیں اور اپنے male colleagues سے سخت مقابلہ بھی کررہی تھیں جو اسے ہرانے پر تلے ہوئے تھے۔

Author: Rauf Klasra, Date Published: 4/25/2024, Source: Guest

متحدہ برصغیر کے شیخوپورہ کے علاقے ننکانہ صاحب کے مضافات میں جنم لینے والے گورونانک مہاراج نے ایک نئے دھرم کی بنیاد رکھی ...
24/04/2024

متحدہ برصغیر کے شیخوپورہ کے علاقے ننکانہ صاحب کے مضافات میں جنم لینے والے گورونانک مہاراج نے ایک نئے دھرم کی بنیاد رکھی تھی۔ وہ صلح کُل، ایثار اور محبت کے داعی تھے۔ انہوں نے ا پنے عہد کے ہندو سماج کی چھوت چھات، رجعت پسندی اور دیگر سماجی خرابیوں کے خلاف نہ صرف آواز بلند کی بلکہ کُل کی خیر کی صدا لگائی۔

Author: Haider Javed Syed, Date Published: 4/24/2024, Source: Guest

بزم فریدؒ، وسیب اتحاد اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان کے دوستوں اور خانوادہ مرحوم حسن معاویہ بلوچ ایڈووکیٹ سے دل...
20/04/2024

بزم فریدؒ، وسیب اتحاد اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان کے دوستوں اور خانوادہ مرحوم حسن معاویہ بلوچ ایڈووکیٹ سے دلی معذرت کہ ان کے حکم اور خواہش کے باوجود میں ڈسٹرکٹ بار میں جمعہ 19 اپریل کی سپہر میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں اپنی شدید خواہش کے باوجود حاضر نہیں ہوسکا۔

Author: Haider Javed Syed, Date Published: 4/20/2024, Source: Guest

چند ماہ کے وقفے سے دو ماں جائیوں (بھائیوں) کے سانحہ ارتحال کے بعد پہلی عیدالفطر تھی اس لئے امڑی حضور کے شہر ملتان میں حا...
19/04/2024

چند ماہ کے وقفے سے دو ماں جائیوں (بھائیوں) کے سانحہ ارتحال کے بعد پہلی عیدالفطر تھی اس لئے امڑی حضور کے شہر ملتان میں حاضری واجب ہوئی۔ لگ بھگ 6دن اپنے جنم شہر میں بسر کئے والدین اور بھائی کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اپنی امڑی حضور سے ڈھیروں باتیں کیں۔

Author: Haider Javed Syed, Date Published: 4/19/2024, Source: Guest

تاریخ و سیاسیات اور صحافت کے اس طالب کو ہم عصروں اور اہل دانش و سیاست کی اس بات سے اتفاق نہیں کہ جمہوریت ہمارے مزاج سے ل...
18/04/2024

تاریخ و سیاسیات اور صحافت کے اس طالب کو ہم عصروں اور اہل دانش و سیاست کی اس بات سے اتفاق نہیں کہ جمہوریت ہمارے مزاج سے لگا نہیں کھاتی۔ لاریب جمہوریت کے نام پر اس ملک کے لوگوں کے ساتھ جو گھٹالے ہوئے ان کی وجہ سے مایوسی پھلی پھیلی اور بڑھ رہی ہے لیکن کیا سارے مسائل لُولے لنگڑے جمہوری ادوار کے پیدا کردہ ہیں؟

Author: Haider Javed Syed, Date Published: 4/18/2024, Source: Guest

حضرت خواجہ غلام فریدؒ 23 دسمبر 1845ء 1260ہجری خواجہ خدا بخش المعروف خواجہ محبوب الٰہی کے ہاں دریائے سندھ کے کنارے معروف ...
16/04/2024

حضرت خواجہ غلام فریدؒ 23 دسمبر 1845ء 1260ہجری خواجہ خدا بخش المعروف خواجہ محبوب الٰہی کے ہاں دریائے سندھ کے کنارے معروف (اپنے عہد کے) تجارتی قصبے چاچڑاں شریف میں پیدا ہوئے۔ والد بزرگوار نے ان کا نام خورشید عالم رکھا بعدازاں حضرت بابا فرید گنج شکرؒ کی نسبت سے خواجہ غلام فرید تجویز کیا گیا۔ یہی نسبتی نام زمانے میں تعارف بنا اور ہمیشہ رہے گا۔

Author: Haider Javed Syed, Date Published: 4/16/2024, Source: Guest

میڈیا کے مطابق گزشتہ روز درجنوں ڈرونز اور کروز میزائل کے ساتھ براہ راست حملہ کردیا۔  حکام نے اس حملے کو   میں اپنے سفارت...
15/04/2024

میڈیا کے مطابق گزشتہ روز درجنوں ڈرونز اور کروز میزائل کے ساتھ براہ راست حملہ کردیا۔ حکام نے اس حملے کو میں اپنے سفارتی عملے کو نشانہ بنانے کا ردعمل قرار دیا ہے۔ مغربی و عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق *** پر ایران کے براہ راست حملے سے *** میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

Author: Haider Javed Syed, Date Published: 4/15/2024, Source: Guest

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rauf Klasra Columns posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share