Jamrud Media

Jamrud Media Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jamrud Media, Media/News Company, .

خاصہ دار فورس کو مزید ترقی نہیں دی جائے گی۔ اس قسم کے بیانات سے خاصہ دار فورس میں مایوسی پھہلے گی جس سے ان کی کارکردگی م...
01/11/2022

خاصہ دار فورس کو مزید ترقی نہیں دی جائے گی۔ اس قسم کے بیانات سے خاصہ دار فورس میں مایوسی پھہلے گی جس سے ان کی کارکردگی متاثر ہوگی،دی فورس

25/09/2022

مقامی ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں پاک گن شپ ہیلی کاپٹروں نے مبینہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جبکہ عسکری ذرائع نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے ،بمباری سے فوری طور پر کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی ہے

خیبر پولیس میں ٹرانسفر پوسٹنگ
02/08/2022

خیبر پولیس میں ٹرانسفر پوسٹنگ

جمرود، جماعت اسلامی نے بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف 21جولائی کو ہونے والا  دھرنا موخر کردیا، جمرود یوتھ کے ساتھ ٹیسکو کی طرف س...
19/07/2022

جمرود، جماعت اسلامی نے بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف 21جولائی کو ہونے والا دھرنا موخر کردیا، جمرود یوتھ کے ساتھ ٹیسکو کی طرف سے چھ گھنٹے بجلی فراہمی کے معاہدے کی توثیق، معاہدے پر عمل نہ ہوا تو جماعت اسلامی قومی مشران و سیاسی جماعتوں کے ہمراہ منظم احتجاج کرے گی۔ پریس کانفرنس
جمرود،جمرود پریس کلب میں جماعت اسلامی جمرود کے زیر اہتمام پریس کانفرنس ہوئی جس میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں زرغون شاہ، بخت جمال، سمیت قومی مشرانوں ملک اسرار،حاجی برکت،اسد ایڈوکیٹ،تاج محل سمیت، بلدیاتی،سیاسی و وکلاء تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی، شرکاء نے جمرود میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف 21 جولائی کو ہونے والے اپنے احتجاج کی کال واپس لے کر گذشتہ روز جمرود یوتھ کے احتجاج کے دوران ٹیسکو کے ساتھ چھ گھنٹے بجلی فراہمی کے معاہدے کی توثیق کی تاہم شرکاء نے چھ گھنٹے بجلی فراہمی کے دورانئے پر اپنے تحفظات کا بھی اظہار کیا۔پریس کانفرنس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ جمرود گریڈ سٹیشن نے اگر اس معاہدے پر عمل در آمد نہ کیا توجماعت اسلامی قومی مشران،نوجوانان و سیاسی جماعتوں کے ہمراہ منظم احتجاج کرے گی اور اس سلسلے میں احتجاجی دھرنے کا اپنا حق محفوظ رکھتی ہے۔اس موقع پر شرکاء کا مزید کہنا تھا کے عوام نے ٹیسکو حکام کو جمرود گریڈ سٹیشن کی تعمیر کیلئے اپنی زمین بلا معاضہ فراہم کی تھی تاکہ جمرود کے مکینوں کو بجلی کے مسائل سے چھٹکارا دلائے مگر افسوس ایسا نہ ہوا اور فاٹا انضمام کے بعد بجلی کی صورتحال ابتر ہوگئی،سخت گرمی میں علاقہ کربلا کا سماء پیش کررہاہے،مساجد میں پانی دستیاب نہیں، گھروں میں بجلی نہ ہونے سے بچے،بوڑھے اور مریض رل رہے ہیں لیکن ادھر جمرود میں سینکڑوں کارخانوں کو بجلی بلاتعطیل جاری ہے،آخر یہ ظلم کیوں اور کب تک؟ انہوں نے کہا کہ اگر جمرود میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈ نگ کا خاتمہ نہ کیا گیا تو جمرودگریڈ سٹیشن کا تالے لگا دیں گے،انہوں نے ٹیسکو حکام کو منتبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا قبلہ درست کرلے اور عوام کی حالت زار پر رحم کرے اور جمرو د میں بجلی ترسیل کا سلسلہ یقینی بنائے۔

تنظیم نوجوانان کوکی خیل کے زیراہتمام جمرود سیاسی اتحاد وغیر سیاسی تنظیموں پر مشتمل ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں تن...
19/07/2022

تنظیم نوجوانان کوکی خیل کے زیراہتمام جمرود سیاسی اتحاد وغیر سیاسی تنظیموں پر مشتمل ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں تنظیم نوجوانان کوکی خیل کے صدر عبدالجلیل خان ,عرفان کوکی خیل,چیئرمین جمرود الحاج سید نواب آفریدی-زوان کوکی خیل نائب صدر اشفاق آفریدی ،جے ہو آئی کے عفران اللہ خیبری سید کبیر آفریدی ,جماعت اسلامی کے حاجی محمد امین ,صفدر خان کے علاوہ کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ ہوا کہ جمرود میں رواں بدترین بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل تیار کرکے احتجاج کرینگے

محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے تنخواہوں میں اضافے، ایڈہاک ریلیف الاؤنسز ضم کرنے اور وفاق کے طرز پر نئے بیسک سکیل-2022ء کا ن...
14/07/2022

محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے تنخواہوں میں اضافے، ایڈہاک ریلیف الاؤنسز ضم کرنے اور وفاق کے طرز پر نئے بیسک سکیل-2022ء کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف جمرود گریڈ سٹیشن کے سامنے احتجاج، پاک افغان شاہراہ بند
04/07/2022

بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف جمرود گریڈ سٹیشن کے سامنے احتجاج، پاک افغان شاہراہ بند

جمرود، قبائیلی اضلاع کیلئے مختص آسامیوں پر غیر مقامی افراد کی بھرتیاں بددیانتی پر مبنی  ہے،واضح ہوچکا فاٹا انضمام قبائلی...
29/06/2022

جمرود، قبائیلی اضلاع کیلئے مختص آسامیوں پر غیر مقامی افراد کی بھرتیاں بددیانتی پر مبنی ہے،واضح ہوچکا فاٹا انضمام قبائلی عوام کے حقوق اور ان کے وسائل پر قبضے کا نام ہے، فاٹا قومی جرگہ
جمرود، جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاٹاقومی جرگے کے ممبران نے قبائلی اضلاع کیلئے مختص 481آسامیوں پر دوسرے اضلاع سے امیدوارون کی بھرتی کی مذمت کرتے ہوئے صوبائلی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ آسامیوں پر حالیہ بھرتیوں مراسلے کو منسوخ کر کے ا ن آسامیوں پر مقامی قبائلی عوام کی بھرتی کو یقینی بنایا جائے، فاٹا قومی جرگے کے ممبران ملک بسم اللہ خان آفریدی،ایڈوکیٹ خبیس شنواری و دیگر نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے عوام کیلئے صحت کار ڈکو بند کرنا قبائل دشمنی کے مترادف ہے اسے جلد سے جلد بحال کیا جائے اور بجلی بحالی کے دورانئے اپنی سطح پر بحال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ فاٹا انضمام کی حقیقت اب قبائلی عوام کے سامنے کھل کر آچکی ہے جس کا واحد مقصد قبائلی عوام کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے، انہوں نے کہاکہ فاٹا انضمام کا خاتمہ محض مشران کا نہیں بلکہ قبائلی عوام کا مطالبہ ہے،اگر اس میں کسی کو کوئی شک ہو تو فاٹا کی حثیت پر ریفرنڈم کرایا جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔جرگے کے مشران کا مزید کہنا تھا فاٹا انضمام میں قبائلی عوام کو جو سبز باغ دکھائے گئے تھے وہ محض دھوکہ تھا جبکہ اس اقدام سے قبائل سے جینے کے تمام امیدوں کو چھین لیا گیا ہے، فاٹا کوماورائے آئین اور قبائلی روایات کو نظر انداز کرکے صوبے کے ساتھ شامل کیا گیا ہے جس کی ہر ہر سطح اور ہر فورم پر مخالفت کی جائے گی اور اپنے آئینی قانونی موقف سے ایک انچ بھی پیچے نہیں ہٹیں گے،انہوں نے کہا کہ پچیسیوں ترمیم کو واپس کیا جائے اور فاٹا کی پرانی حثیت کو برقرار رکھا جائے جبکہ فاٹا میں اصلاحات کیلئے قبائلی مشران کو اعتماد میں لیا جائے۔

سرکاری ملازمین کی تنظیم آل گورنمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائنس خیبر پختونخوا(اگیگا) کے زیر اہتمام جمرود پریس کلب کے سامنے صوب...
28/06/2022

سرکاری ملازمین کی تنظیم آل گورنمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائنس خیبر پختونخوا(اگیگا) کے زیر اہتمام جمرود پریس کلب کے سامنے صوبائی حکومت کی ملازمین دشمن پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
آل ٹرائبل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع خیبر کے صدر سرور خان آفریدی، جنرل سیکرٹری عتیق الرحمان آفریدی،شاہ جہان آفریدی, محمد صادق آفریدی و دیگر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ دوسرے صوبوں کے سرکاری ملازمین کو دی جانیوالی مراعات خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کو بھی دی جائے بصورت دیگر بنی گالا اور صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نےاپنے مطالبات کے حوالے سے مزید بتایا کہ میڈیکل الاونس اور پنشن کا خاتمہ ظلم ہے اور یہ کسی صورت قابل قبول نہیں, آئی ایم ایف کی ایماء پر کے پی صوبے میں ظالمانہ پالیسیاں نافذ کی جا رہی ہیں ۔ مقررین نے کہا کہ ایڈہاک ملازمین کو مستقل کیا جائے،سرکاری ملازمین کا استحصال بند کیا جائے،پنشن اصلاحات صرف کے پی کے کےلئے کیوں؟۔وفاق اور دیگر تینوں صوبوں میں 15 فیصد ایڈہاک ریلیف دیا گیاجبکہ کنونس الاؤنس کو ڈبل کردیا گیا ہے اور ہاوسرینٹ میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے مگر خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے باامر مجبوری تنخواہوں میں 16 فیصد اضافہ تو کردیا ہے تاہم ہاوس رینٹ اور کنونس الاؤنس میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔صوبائی حکومت نے پنشن کو سابقہ تین سالہ بنیادی تنخواہ پر دینے کا اعلان کردیا ہے جس سے صوبے بھر کے ملازمین میں شدید غم و غصہ اور بے چینی پائی جاتی ہے۔صوبائی حکومت محکمہ تعلیم اور دیگر محکموں میں اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو کنٹریکٹ اور ایڈہاک پر بھرتی کر رہی ہے جس پر نوجوان طبقہ مایوسی کا شکار ہے۔

لیوی سنٹر شاکس کی خبرامن و امان کی مخدوش صورتحال اور پولیس فورس میں کمی کے باوجود لیوی سنٹر شاکس میں اثر و رسوخ رکھنے وا...
27/06/2022

لیوی سنٹر شاکس کی خبر
امن و امان کی مخدوش صورتحال اور پولیس فورس میں کمی کے باوجود لیوی سنٹر شاکس میں اثر و رسوخ رکھنے والے پولیس اہلکار گھروں پر بیھٹے تنخواہیں وصول کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گھروں پر بیٹھے یہ اہلکار اپنے سینئرز کی مٹھی گرم کرکے مطلوبہ ڈیوٹیوں کے ادائیگیوں میں چھوٹ حاصل کررہے ہیں جبکہ اس کے برعکس عام اور غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکار نا صرف یہ کہ ڈہوٹیوں کی ادائیگیوں میں ان پر سختی کی جاتی ہے بلکہ ان پر گھر بیٹھے اثر و رسوخ رکھنے والے پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیوں کا بوجھ بھی ڈالا جاتا ہے اور انہیں ایمرجنسی حالات میں چھٹی بھی نہیں ملتی جس لی وجہ سےیہ بے چارے پولیس اہلکار سخت ذہنی دباو کا شکار ہیں, اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس سلسلے میں حکام بالا اس صورتحال کی انکوائری کرائے اور حالات کو درست ڈگر پر لے آئے اور فورس میں موجود بدعنوان سینئر اہلکاروں کا محاسبہ کریں۔

27/06/2022

لیوی سنٹر شاکس کی خبر
امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باوجود لیوی سنٹر شاکس میں اثر و رسوخ رکھنے والے پولیس اہلکار گھروں پر بیھٹے تنخواہیں وصول کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گھروں پر بیٹھے یہ اہلکار اپنے سینئرز کی مٹھی گرم کرکے مطلوبہ ڈیوٹیوں کے ادائیگیوں میں چھوٹ حاصل کررہے ہیں جبکہ اس کے برعکس عام اور غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکار نا صرف یہ کہ ڈہوٹیوں کی ادائیگیوں میں ان پر سختی کی جاتی ہے بلکہ ان پر گھر بیٹھے اثر و رسوخ رکھنے والے پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیوں کا بوجھ بھی ڈالا جاتا ہے اور انہیں ایمرجنسی حالات میں چھٹی بھی نہیں ملتی جس لی وجہ سےیہ بے چارے پولیس اہلکار سخت ذہنی دباو کا شکار ہیں, مذوکرہ حالات ناخوشگوار وقعات کا سبب بن سکتے ہیں اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس سلسلے میں حکام بالا اس سورتحال کی انکوائری کرائے اور حالات کو درست ڈگر پر لے آئے اور فورس میں موجود بدعنوان سینئر اہلکاروں کا محاسبہ کریں۔

05/05/2022

حاجی چاند اکرم ولد حاجی میراکرم خرکئی آباد انتقال کرگئے ہیں۔مرحوم ممتاز اکرم کے بھائی اور حاجی فاروق، ٹاؤن 7 چئئرمیں حاجی عظمت،حاجی محمد عالم کے چچازاد تھے نمازہ جنازہ آج شام 30۔6 بجے دو غنڈوں قبرستان میں ادا کیجائیگی۔

باب خیبر کے سامنے فاٹا کا صوبہ سرحد میں جبری انضمام کے خلاف آج ہونے والے قبائلی عوام کے مظاہرے کا منظر
01/03/2022

باب خیبر کے سامنے فاٹا کا صوبہ سرحد میں جبری انضمام کے خلاف آج ہونے والے قبائلی عوام کے مظاہرے کا منظر

15/01/2022

خیبر میں لوکل گورنمنٹ کی جانب سے برتھ سرٹیفیکیٹ کی فراہمی میں تعطل سے مختلف ہسپتالوں میں آپریشن کے منتظر سینکڑوں بچوں کی زندگیاں خطرے میں,والدین میں سخت تشویش,برتھ سرٹیفیکیٹ کے اجراء کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اپیل

ملک نصیر احمدایس ایچ او اکبر افریدی کے سربراہی میں خانزیب خاندان اور مولایانو خاندان کے درمیان امن معاہدہ تیگہ 6مہینوں ک...
11/01/2022

ملک نصیر احمدایس ایچ او اکبر افریدی کے سربراہی میں خانزیب خاندان اور مولایانو خاندان کے درمیان امن معاہدہ تیگہ 6مہینوں کے لئے رکھ دیا گیا جرگہ میں قومی مشران حاجی یوسف۔نورمراز ۔ملک خالد اکبر۔حکم خان وغیرہ نے ان دونوں خاندانوں کے درمیان امن تیگہ رکھ لیا خلاف ورزی کرنے کے صورت پر 50لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا جائے گا اس دوران قومی مشران پولیس انتظامیہ ان کے درمیان مسئلہ ختم کرنے کی بھرپور کوشش کریگا یاد رہے کہ اس تنازع میں کئ قیمتی جانیں ضائع ہوئے ہیں اور ایک ایڈیشنل ایس ایچ او جمرود سمیت کئی افراد معزور اور زخمی ہوچکے ہیں

جمرود، ٹاون ون غاڑیزہ کے عوام کا بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی کیمپ تیسرے روز بھی جاری رہی کیمپ شرکاء کا کہنا ہ...
03/01/2022

جمرود، ٹاون ون غاڑیزہ کے عوام کا بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی کیمپ تیسرے روز بھی جاری رہی
کیمپ شرکاء کا کہنا ہے کہ مطالبات نہ مانے گئے تو پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کرینگے۔ غاڑیزہ طورخیل قوم نے جمرود تختہ بیگ پل کے نزدیک بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی کیمپ لگایا ہے جس میں کثیر تعداد میں کشران مشران شرکت کر رہے ہیں شرکاء نے کیمپ میں گریڈ اسٹیشن عملے،ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندگان کے خلاف بینرز آویزاں کئے ہیں۔احتجاجی کیمپ شرکاء کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے غاڑیزہ کی بجلی مکمل غائب ہے جس کے باعث عوام کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔علاقے میں صاف پانی ناپید ہونے سے لوگ تالابوں کا گندہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہے۔ کیمپ شرکاء نے کہا کہ ہمارے علاقے سے بجلی کاٹ کر کرش مشینوں کو دی جاتی ہے۔ایکسئن اور ایس ڈی او ہمارے ساتھ دشمنی پر اترے آئے ہے۔ ہمارے حصے کی بجلی پیسے لیکر بااثر شخصیات پر فروخت کی جارہی ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر جمرود جواد علی نے ہمارے ساتھ چھ گھنٹے بجلی فراہمی کا وعدہ کیا تھا جو پورا نہیں ہورہا ،ہمارے ساتھ علیحدہ فیڈر کا وعدہ پورا کیا جائے، مطالبات پر عمل درآمد نہیں ہوا تو پاک افغان شاہراہ ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کرینگے۔منتخب نمائندگان نے ہمارے مسائل حل کرنے سے مکمل منہ موڑ لیا ہے اور آج تیسرا دن ہونے کے باوجود منتخب نمائندگان نے کیمپ آنے کی زحمت گوارا نہیں کی ہے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamrud Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share