شیخوپورہ
5 اکتوبر :- معاون خصوصی وزیر اعلیٰ خرم منور منج یوم اساتذہ منانے اپنے اساتذہ کے گھر پہنچ گئے۔ خرم منج اساتذہ کیلئے تحائف بھی ہمراہ لے کر گئے۔ انہوں نے اساتذہ کے ساتھ وقت گزارا اور ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کی۔ خرم منج نے اساتذہ کی محنتوں پر ان سے اظہار تشکر کیا اور ان کے ساتھ گذشتہ یادیں تازہ کیں۔ اس موقع پر اساتذہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے خرم منور منج نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے زندگی نے دوبارہ آپ سے ملاقات کا موقع دیا۔ آپ کی تدریس کے ایام مجھے آج بھی یاد ہیں۔ خرم منج نے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ معاشرہ خوش قسمت ہے جسے آپ جیسے اساتذہ میسر ہیں۔ انہوں نے اساتذہ کی معیت میں گزرے دن اپنی زندگی کے خوبصورت دن قرار دئیے اور مزید کہا کہ ہمارا تشخص بنانے میں اساتذہ کا نمایاں کردار ہے۔ اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے خرم منج کا کہنا تھا کہ آپ کے ساتھ احترام اور شفقت سے بھرپور رشتہ اک تاریخ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ استاد کے ادب و احترام کے تقاضے پورے کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنی چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار کی شیخوپورہ متحدہ امن کونسل کے اجلاس میں خطاب ۔
*شیخوپورہ(ملک عمران سے )نشیمن پارک رحمان سٹریٹ نزد پنجاب مارکی گھر میں آگ لگ گئی آگ سٹور روم میں الیکٹرک شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی فائر فائٹنگ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا تاہم کولنگ کا عمل بھی جاری ہے۔
شیخوپورہ ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی کی 2 فائر وہیکلز اور 1 ایمبولینس اور ایک سپیشل ریسکیو ہیکل آگ بجھانے میں مصروف ہے۔
تعزيتی ریفرنس مر حوم رانا محمد اشرف خاں کی زندگی کے حوالے سے سنیروائس چیرمین پریس کلب شیخوپورہ ملک محمد بوٹا صاحب اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل پریس کلب شیخوپورہ امجد نذیر بٹ ۔صدر پریس کلب مبشر حسن بٹ ۔جنرل سکریٹری رانا محمد عثمان ۔سابق صدر پریس کلب شیخوپورہ شہباز احمد خان ۔رانا زاہد ۔رانا شاہد ۔رانا عمر اشرف خاں ۔رانا جوہر اشرف خاں کے علاوہ صحافیوں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔