H.n.i News Agency

  • Home
  • H.n.i News Agency

H.n.i News Agency Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from H.n.i News Agency, News & Media Website, .

20/08/2023
30/07/2023

beautiful picture of the day ❤❤❤






’sgo
Islamic video 1See less See less See less See See less See less Se See less See less See less See less See less See less See less See less See less See less See less See less

        🇵🇰
02/08/2022

🇵🇰

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں غوثیہ نلی اور قادری بریانی کو سیل کردیا گیا۔۔فکر نہ کریں گدھے یا کتوں کا گوشت نہیں بیچ رہے...
12/05/2022

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں غوثیہ نلی اور قادری بریانی کو سیل کردیا گیا۔۔
فکر نہ کریں گدھے یا کتوں کا گوشت نہیں بیچ رہے تھے بلکہ ضلعی انتظامیہ کا کہناہے کہ یہ ہوٹل اس وقت سیل رہیں گے جب تک یہ اپنے گاہکوں کیلئے پارکنگ کا مناسب بندوبست نہیں کرلیتے۔
PRESS RELEASE HNI

27/04/2022

فقیر کالونی روڈ کی تعمیر میں قواعد نظر انداز
روڈ کی تعمیر میں بے قاعدگیاں،ایگریگیٹ بھی کم بچھایا گیا نہ ہی مناسب رولر چلایا گیا اور نہ ہی پانی کا چھڑکاؤ ہوا ، بس چلا چلاؤ ہوا، پانی کی نکاس کا کوئی موثر انتظام نہیں رکھا گیا ، لیول بھی نہیں ہوا ، بس اس سال مون سون کی بارش اللہ کرے اچھی ہو پھر دیکھیں یہ سڑک ادھڑ کر وہیں جائے گی جیسی اس سے پہلے پریشان چوک سے این فور موڑ تک گئی تھی
PRESS RELEASE HNI

12/04/2022

اورنگی ٹاؤن تھانہ اقبال مارکیٹ کے حدود بھاشانی سویٹس چشتی نگر والے بیکری پر ڈکیتی واردات کی ویڈیو۔۔۔
PRESS RELEASE HNI

Press Reporter HNI
11/04/2022

Press Reporter HNI

(اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار میں تجاوزات کا بھر مار)    شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری نظر آرہے ہیں پر ضلع غربی ا...
11/04/2022

(اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار میں تجاوزات کا بھر مار)

شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری نظر آرہے ہیں پر ضلع غربی اورنگی ٹاؤن میں تھانہ اقبال مارکیٹ کے حدود میں واقع اورنگی کی سب سے بڑی مارکیٹ پاکستان بازار میں تجاوزات کی اس قدر بھر مار ہے کہ لوگوں کا پیدل چلنا محال پاکستان بازار مین روڈ میں ٹھیلے والوں سے جو جگہ بچتی ہے وہاں موٹر سائیکل اور رکشہ کھڑی کر دی جاتی ہے ایمبولینس کی گزر پاکستان بازار سے کتئی ممکن نہیں شہر بھر میں لگی غیرتجاوزات کوہٹا دیا گیا لیکن اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار سیکٹر ساڑھے گیارہ میں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ٹھیلہ مافیا سے موصول ہوتی بھتے کی وجہ سے افسرانِ بالا کی آنکھوں میں پردا پڑا ہوا ہے قانون کی بالا دستی قائم کرنے والے تھانہ اقبال مارکیٹ میں آنے والے افسران کو کچھ خبر ہی نہیں ہوتی ہے کیونکہ یہ باہر سے آتے ہیں اور باہر سے ہی چلے جاتے ہیں میونسپل کمشنر D.M.C کو وقت میسر نہیں کہ وہ علاقے کی صاف صفائی میں توجہ دیں وہ دفتر میں آتے بھی ہیں یا نہیںاس بات کا ثبوت یہ ہے کہ علاقے کی حالت بد سے بدترین ہوتی جارہی ہے اور تاجران پاکستان بازار کو بے حد مشکلوں کا سامنہ کرنا پڑھ رہا ہے
(Press Report HNI)

*ڈسٹرکٹ ویسٹ:اورنگی ٹاون کا ٹاپ کا لینڈ گریبر و منشیات فروش جمیل ڈائری کے کارندے آپے سے باہر**خبر لگانے پر صحافی کو دھمک...
09/04/2022

*ڈسٹرکٹ ویسٹ:اورنگی ٹاون کا ٹاپ کا لینڈ گریبر و منشیات فروش جمیل ڈائری کے کارندے آپے سے باہر*
*خبر لگانے پر صحافی کو دھمکیاں جمیل ڈائری کے کارندے شہنشاہ ولد محمد خلیل کی جانب سے سرعام اپنے مکروہ دھندوں کا اعتراف*
*آپ تو صرف لینڈ مافیا و منشیات فروشی کی خبریں چلا رہے ہو ہم سرعام عورتوں کی عزتوں سے بھی کھیلتے ہیں ،جو کرسکتے ہو کرلو،سب کو کھلاتا ہوں:شہنشاہ *
*کراچی(کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ ویسٹ اورنگی ٹاون کے ٹاپ کے لینڈ گریبر و منشیات فروش جمیل ڈائری کے کارندے آپے سے باہر ہوگئے، خبر شائع کرنے پر صحافی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں، جو کرسکتے ہو کرلو،سب کو کھلاتا ہوں،شہنشاہ ولد محمد خلیل کا سرعام اپنے مکروہ دھندوں کا اعتراف تفصیل کے مطابق کراچی کے ایک مقامی اخبار میں ڈسٹرکٹ ویسٹ اورنگی ٹاون کے رہائشی جمیل ڈاہری کے خلاف مبینہ طور پر غریب لوگوں کے پلاٹوں پر قبضہ کرنے و منشیات فروشی کے اڈے چلانے پر خبریں شائع کی گئیں جس پر امروز پاکستان پیپلزپارٹی کی آڑ میں لینڈ گریبنگ و منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والے جمیل ڈائری کے کارندے شہنشاہ ولد محمد خلیل نے مقامی اخبار کے صحافی کو فون کرکے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی اور مبینہ طور پر فون کر کے اپنے لینڈ گریبنگ و منشیات فروشی کے اڈے چلانے کا اعتراف کیا اور مزید کہا کہ جتنی خبریں لگانی ہیں لگا لو اور جو کرسکتے ہو کر لو ہم سب کو کھلاتے ہیں چھوٹی سی عمر میں اتنا بڑا نام کمایا ہے مزید جمیل ڈائری کے کارندے کریمنل شہنشاہ ولد محمد خلیل کا کہنا تھا کہ آپ تو صرف لینڈ مافیا و منشیات فروشی کی خبریں چلا رہے ہو ہم سرعام عورتوں کی عزتوں سے بھی کھیلتے ہیں اور کوئی بھی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا جس پر صحافی کے سامنے اعترافی بات کرتے ہوئے کریمنل شہنشاہ ولد محمد خلیل نے اپنے خلاف درج مقدمہ نمبر 1117/2021بجرم دفعہ 354اے،506بی پی ایس پاکستان بازار کی ایف آئی آر کی کاپی بھی سنڈ کی اور کہا کہ جتنا بھی خبریں شائع کرسکتے ہو کرلو ہمارا کوئی بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتا واضح رہے کہ مقامی روزنامے کے صحافی منیب احمد ساحل کی جانب سے قبضہ مافیا و منشیات فروش جمیل ڈائری و اسکے کارندوں کے خلاف مسلسل خبریں شائع کی جارہی ہیں جسکی وجہ سے قبضہ مافیا ومنشیات فروش جمیل ڈائری اور اسکے کارندے صحافی کو قتل کرنے کی و خاموش رہنے کی دھمکیوں پر اتر آئے ہیں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ،ڈی آئی جی ویسٹ زون،ایڈیشنل آئی جی کراچی و آئی جی سندھ کو معاملے کا نوٹس لینا چاہیے اور صحافی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا جائے اور صحافی کو تحفظ فراہم کیا جائے*

*اورنگی ٹائون کا بدنام زمانہ منشیات فروش لینڈ گریبر جمیل ڈائری ڈکیت بھی نکلا**عدالت سے ضمانت پر ہونے کے باوجود بھی لینڈ ...
08/04/2022

*اورنگی ٹائون کا بدنام زمانہ منشیات فروش لینڈ گریبر جمیل ڈائری ڈکیت بھی نکلا*
*عدالت سے ضمانت پر ہونے کے باوجود بھی لینڈ گریبنگ کا مکروہ دھندا جاری، الطاف نگر میں منشیات فروش لینڈ گریبر کیخلاف علاقہ مکینوں نے بینر لگا دیئے*
*جمیل ضیاء عرف جمیل ڈائری پولیس و دیگر افراد کو دبائو میں لینے کیلئے پیپلز پارٹی کے ایک عہدیدار جو کہ وزیراعلیٰ سندھ کے ایڈوائزر بھی ہیں کا نام استعمال کرتا ہے*
*جمیل ضیاء عرف جمیل ڈائری نے اپنے گینگ کو سیاسی چھتری استعمال کرنے کیلئے پیپلز پارٹی میں شامل کرایا ہوا ہے*
*ڈائری گینگ کے بعض کارندے خیر آباد الطاف نگر اور اتحاد ٹائون میں منشیات فروخت کرکے پارٹی کی ساکھ اور وزیراعلیٰ سندھ کے ایک ایڈوائزر کی نیک نامی کو شدید نقصان پہنچارہے ہیں*
*کراچی(انوسٹی گیشن ایڈیٹر)اورنگی ٹائون کا بدنام زمانہ منشیات فروش لینڈ گریبر جمیل ڈائری ڈکیت بھی نکلا،عدالت سے ضمانت پر ہونے کے باوجود بھی لینڈ گریبنگ کا مکروہ دھندا جاری، الطاف نگر میں منشیات فروش لینڈ گریبر کیخلاف علاقہ مکینوں نے بینر لگا دیئے،تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون کا بدنام زمانہ منشیات فروش جمیل ضیاء عرف جمیل ڈائری لینڈ گریبر ہونے کے ساتھ ساتھ ڈکیت بھی نکلا، روزنامہ پیارا وطن کو موصول تفصیلات کے مطابق جمیل ضیاء عرف جمیل ڈائری نے مدعی لیئق اللہ ولد اکرام اللہ کو اپنے ساتھیوں شمیم ولد عین الحق مختیار ولد طالب حسین، حنیف سرفراز تیلی ، اکرم اور دیگر کے ہمراہ گلشن بہار اسٹاپ سیکٹر 16کے قریب گن پوائنٹ پر ان سے ایک لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے تھے،مدعی کی جانب سے درج کروائی گئی پاکستان بازار تھانے میں ایف آئی آر نمبر322/21بجرم دفعہ 392-397-506B/34کے مطابق جمیل ڈائری کے اور اس کے ساتھیوں نے مکان بنانے پر بھتہ مانگا تھا نہ دینے پر فائرنگ کی تھی اور تشدد کیا تھا، بعد ازاں جمیل ضیاء عرف جمیل ڈائری نے ضمانت کروا لی تھی اور دھڑلے سے اپنے کالے دھندے جاری رکھے ہوئے ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ جمیل ضیاء عرف جمیل ڈائری پولیس و دیگر افراد کو دبائو میں لینے کیلئے پیپلز پارٹی کے ایک عہدیدار جو کہ وزیراعلیٰ سندھ کے ایڈوائزر بھی ہیں کا نام استعمال کرتا ہے،انتہائی باخبر ذرائع نے روزنامہ پیارا وطن کو بتایا کہ جمیل ضیاء عرف جمیل ڈائری نے اپنے گینگ کو سیاسی چھتری استعمال کرنے کیلئے پیپلز پارٹی میں شامل کرایا ہوا ہے ، اس کے گینگ کے بعض کارندے خیر آباد الطاف نگر اور اتحاد ٹائون میں منشیات فروخت کرکے پیپلز پارٹی کو بدنام کر رہے ہیں جس سے پارٹی کی ساکھ اور وزیراعلیٰ سندھ کے ایک ایڈوائزر کی نیک نامی کو شدید نقصان پہنچ رہاہے*

*اورنگی ٹاؤن میں سندھ رینجرز کو بدنام کرنے کی گھنائونی سازش کا انکشاف**اورنگی ٹائون میں جمیل ڈائری کے بندے عمران نے سندھ...
07/04/2022

*اورنگی ٹاؤن میں سندھ رینجرز کو بدنام کرنے کی گھنائونی سازش کا انکشاف*

*اورنگی ٹائون میں جمیل ڈائری کے بندے عمران نے سندھ رینجرز کے نام پر بھتہ خوری شروع کردی*

*اپنے آپ کو سندھ رینجرز کا جوان ظاہر کرکے اورنگی ٹاؤن الطاف نگر کے پلاٹس پر بھتہ لیتا ہے*

*اورنگی ٹاؤن کا بدنام زمانہ منشیات فروش و لینڈ گریبر جمیل ڈائری کا رائٹ ہینڈ سرفراز جوجی اس کے ساتھ گھنائونے کام میں ملوث ہے*

*اس معلون نے سندھ رینجرز کی وردی کی پکس اپنے واٹس ایپ کی ڈی پی پر بھی لگا رکھی ہے*

*اورنگی ٹاؤن میں زمینوں پر قبضے میں جمیل ڈائری کے ساتھ بھی یہ ملوث ہے*

*قانون۔ نافذ کرنے والے اداروں سے درخواست ہے کہ سندھ رینجرز کا نام استعمال کرکے بھتہ خوری کرنے والے اس لعنتی اور اس کے ساتھی سرفراز جوجی اور ان کے سرپرستوں کے خلاف کاروائی کی جائے*

07/04/2022

*بدنام زمانہ منشیات فروش جمیل ڈائری بیوہ کے پلاٹ پر قابض 2008میں جمیل ڈائری کرائے کے مکان میں رہتا تھا اور سلام بہاری کا چوکیدار تھا*
*تھورانی گوٹھ میں چرس اور شراب بیچنے والا اورنگی ٹائون کا بدنام زمانہ منشیات فروش جمیل ڈائری اورنگی ٹائون کا سب سے بڑا لینڈ گریبر ہے*
*کراچی(انوسٹی گیشن ایڈیٹر)بدنام زمانہ منشیات فروش جمیل ڈائری بیوہ کے پلاٹ پر قابض،عدالتی حکم کے باوجود ایک عرصہ تک قابض رہا،تفصیلات کے مطابق تھورانی گوٹھ میں چرس اور شراب بیچنے والا اورنگی ٹائون کا بدنام زمانہ منشیات فروش جمیل ڈائری نے بیوہ کے پلاٹ پر بھی قبضہ کیا تھا،ذرائع نے روزنامہ پیارا وطن کو بتایا کہ ڈسکو موڑ پر بھاشانی بیکری والے عمران مرحوم نے 2008 ممبر سندھ کونسل آفاق خان شاہد ضیا عالم ایڈوکیٹ صدر PS-95 سلام بہاری جنرل سیکٹری آصف خان کی درخواست پر پیپلز پارٹی سے ہمدردی کرتے ہوئے دفتر کھولنے کی اجازت دی اسکے بعد عمران کا قتل ہوگیااس کے بعدپیسہ کے لالچ میں اسکے پلاٹ پر جمیل ڈائری اور طارق جودی نے جعلی کاغذات بنا کر قبضہ کرلیا ، جمیل ڈائری اور طارق جودی نے ایگریمنٹ کے جعلی کاغذات 2008 کے بنائے جبکہ 2008میں خود جمیل ڈائری کرائے کے مکان میں رہتا تھا اور سلام بہاری کا چوکیدار تھا اور اس کی ڈائری پکڑتا تھا جس کی وجہ سے وہ ڈائری کے نام سے مشہور ہوا، جعلی کاغذات بنا کر قبضہ کرنے والے اس جعل ساز لینڈ گریبر منشیات فروش کیخلاف تاحال کوئی کاروائی نہ ہو سکی ہے، یاد رہے کہ عدالت نے جعلی کاغذات کو مسترد کرتے ہوئے دفتر خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔ جمیل ڈائری کے سیاہ کارناموں کی مزید تفصیلات کل کے شمارے میں شائع کی جائیں گی*

07/04/2022

*اورنگی کا بدنام زمانہ منشیات فروش جمیل ڈائری لینڈ گریبر کے ساتھ قاتل بھی نکلا*

*پی ایس 95کے شہید جنرل سیکرٹری محمد شاہد کے بھائی کے مطابق شاہد بہاری کو جمیل ڈائری نے عہدہ حاصل کرنے کیلئے قتل کروایا*

*پیپلز پارٹی کا مقامی رہنماجمیل ضیا عرف ڈائری عرصہ دراز سے پیپلزپارٹی کی آڑ میں جرائم کی سرپرستی کرتا آرہا ہے*

*جمیل ڈائری آصف تیلی،سرفراز تیلی،نور اسلام بنگالی،علی شاہ ،رستم بلوچ ،منا نیپالی و دیگر لینڈ گریبروں پر مشتمل ٹیم کے ذریعے لوگوں کے مکانوں پر قبضہ کرتا ہے*

*ایس ٹی ون سیکٹر 14اے پر فلاحی پلاٹ پر بھی سیل ایگریمنٹ بنایا ہواہے،جمیل ڈائری پہلے سلام بہاری کا منشی ہوتا تھا اور عزیز نگر میں کرائے کے مکان میں رہتا تھا*

*کراچی(انوسٹی گیشن ایڈیٹر)اورنگی کا بدنام زمانہ منشیات فروش جمیل ڈائری لینڈ گریبر کے ساتھ قاتل بھی نکلا،روزنامہ پیارا وطن کو موصول ہونے والی دستاویزات میں ایک درخواست کے مطابق پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کو پی ایس 95کے جنرل سیکرٹری محمد شاہد کے بھائی نے تحریری درخواست دی تھی ،درخواست کے الفاظ کے مطابق اورنگی ٹائون کے منشیات فروش جمیل ضیاء عرف ڈائری نے عہدے کی لہالچ میں اپنے ٹارگٹ کلرز کے ذریعے محمد شاہد کا قتل کروایا تا کہ جمیل ڈائری خود عہدہ لے سکے،درخواست کے مطابق جمیل ڈائری لوگوں کو جھوٹے مقدمات بنوا کر بند کرواتا ہے اور دیگر پیپلز پارٹی کے کارکنان کے قتل میں بھی ملوث ہے،انتہائی باخبر ذرائع نے پیارا وطن کو بتایا کہ پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما جمیل عرف ڈائری کا اورنگی ٹاون میں وڈیرہ نظام قائم ہے ، جس کی وجہ سے پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے فورا بعد جمیل عرف ڈائری کی سفارشی کال آ جاتی ہے اور یوں جرائم پیشہ افراد مقدمہ درج ہونے سے قبل اسے چھوڑ دیا جاتا ہے ،جرائم پیشہ افراد کو نہ چھورنے کی صورت میں پولیس کو بھی تبادلوں کی دھمکیاں دی جاتی ہیں ۔معلوم ہوا ہے کہ پیپلز پارٹی کا مقامی رہنماجمیل ضیا عرف ڈائری عرصہ دراز سے پیپلزپارٹی کی آڑ میں جرائم کی سرپرستی کرتا آرہا ہے،آصف تیلی،سرفراز تیلی،نور اسلام بنگالی،علی شاہ ،رستم بلوچ ،منا نیپالی و دیگر لینڈ گریبروں پر مشتمل ٹیم کے ذریعے لوگوں کے مکانوں پر قبضہ کرتا ہے،متعد د بار حساس اداروں کی کارروائی سے جمیل ضیا عرف ڈائری بچ جاتا ہے ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جمیل ڈائری کا پرانا ریکارڈ چیک کیاجائے اور کم وقت میں اتنی دولت کا سراغ بھی لگایا جاتا جا سکتا ہے ۔۔مزکورہ پیپلز پارٹی کے رہنماکی جانب سے اے سی ، ڈی سی ، ریونیو ڈپارٹمنٹ اور اینٹی انکڑوچمنٹ اور متعلقہ تھانہ میں اپنا راج قائم رکھا ہوا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ جمیل ڈائری پہلے سلام بہاری کا منشی ہوتا تھا اور عزیز نگر میں کرائے کے مکان میں رہتا تھا،یاد رہے کہ جمیل ڈائری پیپلز پارٹی کے ہی کئی کارکنان پر تشدد میں ملوث ہے،جمیل ڈائری کے سیاہ کرتوتوں اور اس کی زندگی کے سیاہ کارناموں پر مبنی مزید تفصیلات کل شائع کی جائینگی*

07/04/2022

اتحاد ٹائون اور خیر آباد میں عقیل گنجا،آصف مادھوری اور شان ڈان کا منشیات کا اڈا آباد
پیپلز پارٹی کی آڑ لیکر منشیات کے اڈے چلنے لگے،نوجوان نسل برباد
آصف احمد عرف مادھوری اور شان علی عرف ڈان کی وجہ سے اورنگی ٹائون میں منشیات کا ناسور تیزی سے پھیل رہاہے
کراچی(کرائم رپورٹر)اورنگی ٹائون ،اتحاد ٹائون اور خیر آباد میں آصف مادھوری اور شان ڈان کا منشیات کا اڈا آباد،پولیس خاموش تماشائی،پیپلز پارٹی کی آڑ لیکر منشیات کے اڈے چلنے لگے،نوجوان نسل برباد،تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹائون اور خیر آباد میں آصف مادھوری اور شان ڈان نے منشیات کے اڈے کھول لئے ہیں،ذرائع کے مطابق آصف مادھوری اور شان ڈان عادی منشیات فروش ہیں جبکہ یہ پیپلز پارٹی میں شامل ہیں جس کی وجہ سے پولیس ان کیخلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف عرف مادھوری اتحاد ٹائون کے مکان نمبر306کا رہائشی ہے اور اتحاد ٹائون اور اورنگی ٹائون خیر آباد میں اپنے ساتھی شان علی کے ہمراہ منشیات کے اڈے چلا رہاہے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ آصف کا بھائی کاشف احمد بھی منشیات فروشوں کی باہمی چپقلش میں قتل ہوا تھا،آصف احمد عرف مادھوری اور شان علی عرف ڈان کی وجہ سے اورنگی ٹائون میں منشیات کا ناسور تیزی سے پھیل رہاہے، علاقہ مکینوں نے ڈی آئی جی ویسٹ، ایس ایس پی ویسٹ سے اپیل کی ہے کہ آصف مادھوری اور شان ڈان کے منشیات کے اڈے بند کرواکر انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

28/10/2021

Nasla Tower ki rehaishi ka sansani khez interview! Hum ne apni zindagi bhar ki kamayi se ye ghar banaya or aaj isko torne ki baat har koi kar raha hai! Hum log interviews de de k thak gaye magar humara masla hal nahi hua.

22/10/2021

گلشن ضیاء اورنگی ٹاؤن سندھ پولیس کا اہلکار معراج پولیس والا لیڈی کانسٹیبل روزی اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے ڈی آئی جی سندھ پولیس سے بے خوف ہو کر نہتے شہریوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے کی فوٹیج ملاحظہ فرمائیں
آئی جی سندھ سے مطالبہ ہے اپنے بے لگام سپاہیوں کو لگام ڈالیں کیونکہ گزشتہ تین سالوں سے آپ کے نام نہاد پولیس اہلکاروں نے تھانہ پاکستان بازار اور تھانہ منگو پیر کے حدود پر لینڈ گراپر قبضہ مافیا کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر غریبوں کی قبضہ کروانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تاکہ افسران بالا تک ہماری آواز پہنچ سکے

19/07/2021

کراچی ضلع غربی اورنگی ٹاؤن تھانہ اقبال مارکیٹ کے حدود اقبال مارکیٹ سلیم آباد کے علاقے پر عوام الناس کا پانی کے خلاف احتجاج
مظلوم عوام الناس کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین ماہ سے ہمارے علاقے سلیم آباد کا پانی یہاں کے سیاسی جماعتوں نے بند کر رکھا ہے اور ٹینکر مافیا کی ملی بھگت سے لائن کا پانی چوری کروا کر نینکر کے ذریعے فروخت کروایا جا رہا ہے غریب عوام الناس کا کوئی پرسان حال نہیں ہے
عوام الناس کی افسران بالا سے حکومت وقت سے اور بالخصوص ڈی جی رینجرز سندھ سے اپیل ہے کہ ہمارے اس مصائل کو فوری طور پر حل کیا جائے

07/07/2021

میرے عظیم پاکستانیو

07/07/2021

غدارپاکستان اور مسلمانوں کی پیٹھ میں خنجر مارنے والے لوگ

06/07/2021

*پولیس آڈر کی خلاف ورزی*

*ت پ442 کے تحت جرم میں ملوث پولیس اہلکار*

*کراچی رپورٹ (ایچ۔این۔آئ)*

*اندھیر نگری چوپٹ راج*

*سندھ پولیس کو بدنام کرنے میں پی ایس پاکستان بازار کے اہلکاروں نے کوئی قصر نہیں چھوڑی*

*پی ایس پاکستان بازار کے اہلکاروں نے بتاریخ 18/2/21 کو رات 2 am کو تھانہ منگو پیر میں بغیر انٹری کے پولیس آڈر کی خلاف ورزی کر کے منگو پیر تھانہ کی حدوں میں جاکر خانقاہ قادریہ چشتیہ اشرفیہ مدرسہ شاہِ اجمیر کے دروازے کا تالا توڑ کر فیملی کو گھسانے میں قبضہ مافیا کی مدد کیا*

*گزشتہ دو سالوں سے لینڈ گراپر جاوید ملک،پاکستان پیپلز پارٹی کا رئیس کاظمی،عمران عرف عدنان کالا،کلعدم تنظیم کا یاسین ضمیر،ایم کیو ایم لندن کا عارف مہاجر،ہوم ڈپارٹمنٹ کا ملازم سعید مہاجر،پاکستان پیپلز پارٹی کا امیراللہ بنگالی عرف موسی خان،خیرآباد ویلفیئر سوسائٹی کا منشیات فروش اکبر بروہی اورنگی ٹاؤن اور گڈاپ ٹاؤن میں زمین قبضہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور پی ایس پاکستان بازار ہو یا پی ایس منگو پیر قبضہ مافیا سے بھاری رقم وصول کرتی ہے اور علاقے کے کسی بھی زمین پر جالی کاغذات کے زریعے زمین پر قبضہ کرنے میں ان لوگوں کی پشت پناہی کرتی پے*

*پلاٹ کے فائل کو ڈبلنگ کرنا اور قبضہ کرنے کے بعد لاکھوں روپے بھتہ وصولی کرنا یا پھر دس روپے کی چیز کو دو روپے میں خالی کروانا ورنہ پھر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا اور مختلف طرح سے حراسہ کرنا معمولی سی بات ہے*

*اورنگی ٹاؤن کے واٹر بورڈ علاقہ انسپکٹر حیدر امام اور گڈاپ ٹاؤن کے علاقہ انسپکٹر شیخ کلام لاکھوں روپے نقد قیش ان قبضہ مافیا سے وصول کرتے ہیں اور اورنگی ٹاؤن کے شیٹ سے جالی پانی کا بل گڈاپ ٹاؤن حدود پر بنا کر قبضہ مافیا کو مہیا کرتے ہیں*

*اعلی آفسران آئی جی سندھ ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جی ویسٹ اور خاص طور پر ایس ایس پی ویسٹ پی ایس پاکستان بازار اور پی ایس منگو پیر تھانہ کو قبضہ مافیا کی پشت پناہی کو رکوانے میں کلی طور پر ناکام نظر آرہی ہے*

*عوام الناس کی پاکستان آرمی سے پرزور اپیل ہے کہ اس مصلے پر خصوصی توجہ فرمائے اور ان تمام لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ مظلوم عوام الناس کو ان کا حق دلوائے اللہ پاک آپ کا حامی و ناصر ہو آمین ثم آمین*

28/06/2021

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when H.n.i News Agency posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share