KP Post

KP Post Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from KP Post, News & Media Website, .
(2)

کانسٹیبل مطہر باچا کچھ دن قبل لوئر کورس کے لئے ہنگو ٹریننگ سنٹر گیا ہوا تھا، جہاں اُن کو ہارٹ اٹیک پیش آیا جس کے باعث وہ...
12/09/2024

کانسٹیبل مطہر باچا کچھ دن قبل لوئر کورس کے لئے ہنگو ٹریننگ سنٹر گیا ہوا تھا، جہاں اُن کو ہارٹ اٹیک پیش آیا جس کے باعث وہ اس فانی دنیا سے رخصت ہوگیا۔ان کی جسد خاکی آبائی گاوں اسلام پور پہنچا دی گئی

11/09/2024

لکی مروت کے بعد باجوڑ پولیس نے بھی مسلسل ٹارگٹ کلنگ سے تنگ آکر کل ہیڈ کواٹر خار میں احتجاج کا اعلان کردیا ،مزید کیا کہا آپ بھی سنئے

11/09/2024

کبل: علماء حق اہلسنت والجماعت کی جانب سے 12 ربیع الاول شریف کو شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان،17 ستمبر کو ریلی تحصیل کبل اور سوات کے مختلف علاقوں سے نکل کر سیدوشریف میں اختتام پزیر ہوگی۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی سنئے

سوات تعلیمی بورڈ نے ایف اے ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا، ٹیپو ماڈل سکول اینڈ کالج کبل سوات کی ط...
11/09/2024

سوات تعلیمی بورڈ نے ایف اے ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا، ٹیپو ماڈل سکول اینڈ کالج کبل سوات کی طالبہ حفیظ علی رول نمبر 433525 نے 1132 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج مینگورہ سوات کے جنید خان رول نمبر 432880 نے 1125 نمبر لیکر دوسری پوزیشن اور سوات پبلک سکول اینڈ کالج منگورہ سوات کی طالبہ سارہ علی رول نمبر 476103 نے 1121 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔پری انجینئر نگ گروپ میں کیڈٹ کالج سوات کے طالبعلم محمد بشیر خان رول نمبر 450631 نے 1061 نمبر لے پہلی، گورنمنٹ ہائیر سکنڈری سکول فتح پورسوات کے طالبلعم فاروق شاہ رول نمبر 450297 نے 1058 نمبر لے کر دوسری اور کیڈٹ کالج سوات کے طالبعلم حنظلہ جاوید رول نمبر 450622 نے 1045 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔کمپیوٹر سائنس گروپ میں گورنمنٹ ڈگری کالج منگورہ سوات کے طالبعلم فرہادخان رول نمبر 460161 نے 1081 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ گورنمنٹ ڈگری منگورہ کالج سوات کے طالب علم سید رضوان شاہ رول نمبر 460172 نے 994 نمبر لیکر دوسری جبکہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج سیدوشریف سوات کی طالبہ منیزہ رول نمبر417010 نے 990 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔آرٹس گروپ میں گورنمنٹ مدثر خان شہید ہائیرسیکنڈری سکول کبل سوات کے طالبعلم سیف اللہ رول نمبر 475042 نے 1021 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج ڈگر بونیر کے ساجد زرین رول نمبر 464323 نے 1006 نمبر لیکر دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول بینگلئی بونیر کی طالبہ مجلہ نواز رول نمبر 423989 نے987 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی سوات بورڈ کے انٹرمیڈیٹ 2024 کے سالانہ امتحان میں پارٹ ون کے میڈیکل گروپ میں کل 21465 طلباء وطالبات نے حصہ لیا جس میں 14887 کامیاب ہوئے اور نتیجہ %69.35 رہا۔ پارٹ ون کے انجینئر نگ گروپ میں کل 1269 طلباء وطالبات نے حصہ لیا جس میں 524 کامیاب ہوئے اور نتیجہ 41.129% رہا۔ پارٹ ون کے کمپیوٹر سائنس گروپ میں کل 2248 طلباء وطالبات نے حصہ لیا جس میں 839 کامیاب ہوئے اور نتیجہ %37.32 رہا۔ آرٹس گروپ میں کل.7302 طلباء وطالبات نے حصہ لیا جس میں 4234 کامیاب ہوئے اور نتیجہ 57.98 رہا۔ اس طرح پارٹ ون میں کل 32284 طلباء وطالبات نے حصہ لیا جس میں 20484 کامیاب ہوئے اور نتیجہ %63.45 رہا۔ اسی طرح پارٹ سیکنڈ کے میڈیکل گروپ میں کل 23406 طلباء وطالبات نے حصہ لیا جس میں 21691 کامیاب ہوئے اور نتیجہ %92.67 رہا۔ پارٹ سیکنڈ کے انجینئر نگ گروپ میں 1377 طلباء وطالبات امتحان میں شامل ہوئے جس میں 1132 امیدوار کامیاب ہوئے اور نتیجہ %82.21 رہا۔کمپیوٹر سائنس گروپ میں 1675 طلباء وطالبات نے حصہ لیا جس میں 1336 کامیاب ہوئے اور نتیجہ %79.78 رہا۔ جبکہ پارٹ سیکنڈ کے آرٹس گروپ میں 7519 طلباء و طالبات امتحان میں شریک ہوئے جس میں 6396 کامیاب ہوئے اور نتیجہ %85.66 رہا۔ اس طرح پارٹ سیکنڈ میں مجموعی طور پر 33977 طلباء وطالبات نے امتحان میں حصہ لیا جس میں 30555 طلباء وطالبات کامیاب ہوئے اور نتیجہ %89.93 رہا۔ایف اے، اہف ایس سی کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان سوات تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر امتحانات محمد اسحاق نے کیا، اس سے قبل سوات بورڈ کے چئیرمین تسبیح اللہ،سیکرٹری عمرحسین اور سردار علی نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر پوزیشن طلباء وطالبات میں شیلڈ اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

11/09/2024

سوات تعلیمی بورڈ نے ایف اے/ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا، ٹیپو ماڈل سکول اینڈ کالج کبل سوات کی طالبہ سابق تحصیل ناظم گولڈ میڈلسٹ و امیر جماعت اسلامی حاجی رحمت علی کی بیٹی حفیظ علی رول نمبر 433525 نے 1132 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کر کے میدان مارلیا۔ سوات بورڈ میں پوزیشن حاصل کرنے پر حاجی رحمت علی کے خاندان میں خوشی کا سماں۔ مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری۔ اس موقع پر انہوں نے اور حافظ اسرار احمد نے کیا کہا آپ بھی سنئے

10/09/2024

نن ډاکټر سلیم خان( ډي اېچ او سوات) اسسٹنٹ کمشنر کبل افتاب خان ، ډاکټر مهران خان انچارج (آر اېچ سي دیولۍ) ډاکټر لیاقت علی
اي پي ائې کوارډینېټر، ډاکټر فضل عارف نېشنل پروګرام کوارډینېټر چېرمین بهادر علی ، چېرمین شوکت ، او چېرمین ګل شهزاده د ډېنګي په حواله د دیولۍ هسپتال او خواوشا محلو تفصیلي دوره وکړه او په خپله وئینا کښې ئې خلکو ته دا خبره وکړه چې د احتیاط نه کار واخلئ او د هسپتال د انتظامیې سره پوره پوره تعاون وکئ

انا للہ وانا الیه راجعونانتہائی افسوسناک خبر:الطاف سید (سوات کبل نیوز کے اونر) کا چھوٹا بھائی امجد حسین وفات پا گئے ہیں۔...
07/09/2024

انا للہ وانا الیه راجعون
انتہائی افسوسناک خبر:
الطاف سید (سوات کبل نیوز کے اونر) کا چھوٹا بھائی امجد حسین وفات پا گئے ہیں۔ جنازہ کل صبح 10 بجے بروزہ اتوار 8-9-2024 توتانوبانڈئی حاجی بابا جنازگاہ میں ادا ہوگا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغات میں سے ایک باغ بنائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ہم سب دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔

07/09/2024

اہم ترین۔۔تحصیل کبل سے ٹرانسفارمرز چوری میں ملوث گروہ کے اہم اراکین گرفتار،کئی ٹرانسفارمرز سمیت دیگر چوری شدہ سامان برآمد،اس موقع پر SHO سہیل خان ہمراہ دیگر پولیس آفسران تھانہ کبل میں میڈیا کو تفصیلات بیان کرتے ہوئے کیا کہا آپ بھی سنئے

07/09/2024

پاکستانی سمندر میں دنیا کے چوتھے بڑے تیل و گیس کے ذخائر کی نشاندہی کرلی گئی۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق سمندر میں جیوگرافک سروے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، دوست ملک کے ساتھ مل کر 3 سال تک سروے کیاگیا، گیس ذخائر سے متعلق ملنے والے ڈیٹا کا مطالعہ کیا جا رہا ہے۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق تیل مذکورہ نشاندہی کو تیل و گیس کے بھاری ذخائر کہنا قبل از وقت ہے، جب تک ذخائر دریافت نہیں ہوتے ذخیرے کا حجم نہیں بتایا جا سکتا، ایکسپلوریشن کا عمل شروع ہونے کے بعد دریافت کا معلوم ہو سکے گا۔حکام کے مطابق ڈی جی پیٹرولیم کنسیشنز آفس اگلے سال پہلی سہ ماہی میں بڈنگ کرائے گا، کامیاب بولی دہندگان کو آف شور بلاکس ایوارڈ ہوں گے۔ماہرین کے مطابق ماہرین کے مطابق کہ پاکستان کے سمندر میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہونا یقیناً بہت بڑی خبر ہے لیکن اس کے ہر مرحلے پر بہت اگر اور مگر بھی موجود ہیں، اگر دوست ملک کے ساتھ مل کر اتنے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں تو ہم ان شااللہ انہیں نکال بھی لیں گے۔
ماہرین کے مطابق اس سے قبل بھی زیر سمندر تیل و گیس کے ذخائر دریافت کرنے کی کئی بار کوششیں ہوچکی ہیں لیکن ہماری کمزور معیشت کی وجہ سے ہم ڈرلنگ کے اخراجات برداشت نہیں کر پاتے اور جتنی بار ڈرلنگ ہونی چاہیے تھی اتنی بار نہیں ہوئی، اب اگر پہلے سے زیادہ ڈیٹا دستیاب ہے تو جلد از جلد دوبارہ ڈرل ہونی چاہیے کیونکہ یہ ہو نہیں سکتا کہ پاکستان کے آف شور میں کوئی ذخائر نہ ہوں

ایس ڈی ای او چارباغ نے گورنمنٹ پرائمری اسکول جہان آباد منگلور کے ہیڈماسٹر اور سکول ٹیچر کو نوٹس جاری کرکے وضاحت طلب کی ہ...
07/09/2024

ایس ڈی ای او چارباغ نے گورنمنٹ پرائمری اسکول جہان آباد منگلور کے ہیڈماسٹر اور سکول ٹیچر کو نوٹس جاری کرکے وضاحت طلب کی ہے کہ انہوں نے چھت گرنے کی ویڈیو کیوں بنائی اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرائی ۔۔

ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لوئر سوات برادر سید طلحہ اصغر کی ایک وفد کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر کبل  آفتاب احمد خان سے  ڈگری کالج ...
06/09/2024

ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لوئر سوات برادر سید طلحہ اصغر کی ایک وفد کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر کبل آفتاب احمد خان سے ڈگری کالج کبل کے مسائل کے حوالے سے خصوصی ملاقات ۔وفد میں سابق تحصیل ناظم کبل حاجی رحمت علی، صدر کبل بار سردار احمد یوسفزئی ، جنرل سیکرٹری کبل بار احمد حسین ایڈووکیٹ اور صدر الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کبل محمد رشید ٹنڈیل بھی موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر کبل آفتاب احمد خان نے ڈگری کالج کبل سمیت جملہ طلبہ مسائل میں بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی اور تحریری درخواست بھی جمع کرائی گئی۔

06/09/2024

کبل میں بارش شروع،موسم خوشگوار، کبل چوک سے براہ راست مناظر

06/09/2024

پشاور میں منتخب نمائندوں پر تشدد غیر قانونی ہے ویلج چئرمین ننگولئی فتح اللہ خان نے مزید کیا کہا آپ بھی سنئے

06/09/2024

تحصیل انتظامیہ کبل کے زیر اہتمام یوم دفاع کے حوالے سے نکالی گئی ریلی کا منظر اسسٹنٹ کمشنر کبل افتاب احمد خان قیادت کررہے ہیں

ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ضلع لوئر سوات برادر سید طلحہ اصغر کی ایک وفد کے ہمراہ تحصیل ناظم کبل سعید خان سے طلبہ مسائل کے حو...
04/09/2024

ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ضلع لوئر سوات برادر سید طلحہ اصغر کی ایک وفد کے ہمراہ تحصیل ناظم کبل سعید خان سے طلبہ مسائل کے حوالے ملاقات۔ انہوں نے کہا کہ كبل ڈگری کالج سے بی ایس ریاضی اور بی ایس اسلامیات کا خاتمہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ اس کے خلاف ان شاءاللہ تعالیٰ ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے اور طلبہ حقوق کا تحفظ کریں گے۔ تحصیل ناظم کبل سعید خان نے ڈگری کالج کبل سمیت جملہ طلبہ مسائل میں بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کبل کے صدر محمد رشید ٹنڈیل بھی ہمراہ تھے

یہ دونوں بچے سرسینئی میں ایک دکان میں موجود ہیں۔ ۔جس کسی کی ہوں تو اس نمبر پر رابطہ کریں شکریہ 03493955516
03/09/2024

یہ دونوں بچے سرسینئی میں ایک دکان میں موجود ہیں۔ ۔جس کسی کی ہوں تو اس نمبر پر رابطہ کریں شکریہ 03493955516

بالآخر چترال دروش والوں نے اژدھا سے چھٹکارا حاصل کرلیا۔ ذرائع کے مطابق دروش میں لوگوں کی نیندیں حرام کرنے والا اژدھا اپن...
01/09/2024

بالآخر چترال دروش والوں نے اژدھا سے چھٹکارا حاصل کرلیا۔ ذرائع کے مطابق دروش میں لوگوں کی نیندیں حرام کرنے والا اژدھا اپنے انجام کو پہنچ گیا۔ کے مطابق دروش میں پچھلے دنوں سے کوئی بھی سہی طرح سے سو نہیں پایا تھا۔اج لوگوں نے ملکر 15 فٹ لمبا اور 3 فٹ چوڑا اژدھے کو مار دیا۔ زیر نظر تصویر میں اژدھا کی لاش ملاحظہ فرمائیں۔ شکریہ

سوات مینگورہ گلکدہ کی رہائشی ثروت ملک ایڈوکیٹ نے بھائی ڈاکٹر ملک احمد خان کے قتل کو سوچی سمجھی سازش قرار دیتے ہوئے حقائق...
01/09/2024

سوات مینگورہ گلکدہ کی رہائشی ثروت ملک ایڈوکیٹ نے بھائی ڈاکٹر ملک احمد خان کے قتل کو سوچی سمجھی سازش قرار دیتے ہوئے حقائق منظر عام پر لانے کیلئے شفاف انکوائری کا مطالبہ کردیا، ایف آئی آر میں نامزد افراد بے گناہ ہیں جن میں سے کچھ موقع پر موجود بھی نہیں تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، مزید کہا کہ وقوعہ کے دن24 اگست کو میرا بھائی ملک احمد خان جو اسلام آباد میں رہائش پذیر ہے اور کبھی کھبار سوات آتا ہے وہ اپنے گھر آیا ، میں واقعہ کی چشم دید گواہ ہوں، اس کے ساتھ اس کی بیوی بھی تھی اور اس کے ساتھ 18-19 افراد بھی تھے جسے انہوں نے اپنا سکیورٹی گارڈز ظاہر کیا، مذکورہ سکیورٹی گارڈز نے فوری طور پر ہمارے حجرہ میں موجود ملک امیر محمد خان، ملک خواجہ خان اور فرقان کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا میں نے ان کو بچانے کی کوشش کی جس پر ان سکیورٹی گارڈز نے مجھ پر بھی تشدد کیا، بعد ازاں مذکورہ سکیورٹی گارڈ ہمارے گھر اور حجرہ میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈی وی آر وغیرہ کو بھی نقصان پہنچا کر ریکارڈضائع کرنے کے علاوہ پورا ثبوت اپنے ساتھ لے گئے ہیں، واقعہ کی اطلاع ہم نے پولیس کو دی لیکن انہوں نے جائے وقوعہ پہنچ کر پھر بھی ہمارے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا بلکہ ہمارے گھر سے تلاشی کے دوران لائسنس یافتہ اسلحہ بھی ساتھ لے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ہمارے گھر کے مشران ملک حضرت علی اور ملک ایوب خان نے معاملہ حل کرنے کیلئے جرگہ بلایا جرگہ مشران ملک نجیب خان، حبیب خان، ملک ناصر خان، نعیم خان اور ملک قیصر بھی جرگہ میں موجود تھے اور میں خود بھی اس موقع پر موجود تھی جرگہ کے دوران گھر کے چھت پر موجود گارڈز نے اچانک فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں میرا بھائی ڈاکٹر ملک احمد خان شہید ہوگیا، ثروت ملک ایڈوکیٹ نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اگلے روز ایس ایچ او طارق نے ہمارے گھر آکر باقی رہ جانے والے سی سی ٹی وی کیمرہ ریکارڈ کو اپنی تحویل میں لیا جس پر ہمارا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، آئی جی خیبر پختونخوا، کمشنر، ڈی آئی جی، ڈی پی او اور دیگر حکام سے مطالبہ ہے کہ اس واقعہ کی ازادانہ اور شفاف انکوائری کرکے میرے بھائی کے قاتلوں کو بے نقاب کرے اور انہیں قرار واقعی سزادلائیں، بصورت دیگر انصاف لینے کیلئے ہم کسی فورم پر جانے سے دریغ نہیں کریں گے۔

31/08/2024

جماعت اسلامی پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

28/08/2024

سوات: مینگورہ میں بنڑ پولیس چوکی پرنامعلوم افراد کا دستی بم حملہ : حملے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، ڈی پی او سوات

کبل۔ملک بھر میں شٹرڈاؤن، ناروا ٹیکسز اور بدترین مہنگائی کے خلاف تجارتی شہر کبل میں میڈیکل سٹورز کے علاؤہ ہر قسم کاروبار ...
28/08/2024

کبل۔ملک بھر میں شٹرڈاؤن، ناروا ٹیکسز اور بدترین مہنگائی کے خلاف تجارتی شہر کبل میں میڈیکل سٹورز کے علاؤہ ہر قسم کاروبار بند،مکمل شثروڈاون ہڑتال،مارکیٹیں اور بازار بند،

سوات مینگورہ میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ، تمام کاروباری مراکز بند
28/08/2024

سوات مینگورہ میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ، تمام کاروباری مراکز بند

پورے ملک کی طرح مٹہ بازار میں بھی مکمل شٹر ڈاؤن ۔۔بازار کی تمام دوکانیں میڈیکل سٹور فروٹ اور سبزی منڈھی ہوٹلز اور ہرقسم ...
28/08/2024

پورے ملک کی طرح مٹہ بازار میں بھی مکمل شٹر ڈاؤن ۔۔بازار کی تمام دوکانیں میڈیکل سٹور فروٹ اور سبزی منڈھی ہوٹلز اور ہرقسم کاروبار مکمل طور پر بند ہے روڈ پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہ ہونے کی برابر ہے

27/08/2024

لاہور اسلام آباد موٹر وے پر ایکسپائر جوس نے ایک ہی خاندان کے چار افراد کے جان لے لی۔

سوات سیدوٹیچنگ ہسپتال میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ PMDCقوانین کے برخلاف ڈینٹل ڈاکٹر کو ٹیچنگ ہسپتال کا ایڈمنسٹریٹر بنا...
27/08/2024

سوات سیدوٹیچنگ ہسپتال میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ PMDCقوانین کے برخلاف ڈینٹل ڈاکٹر کو ٹیچنگ ہسپتال کا ایڈمنسٹریٹر بنادیاگیا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے اعلامیہ بھی جاری کردیاگیا۔ ڈاکٹرز کمیونٹی کا ڈینٹل ڈاکٹر کے ٹیچنگ ہسپتال کا ایڈمنسٹریٹر بننے کے خلاف سخت احتجاج۔ غیر قانونی تعیناتی کے خلاف پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے رجوع کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سوات میں واقع سیدوگروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے ڈینٹل سرجن ڈاکٹر شرافت علی خان کوایڈمنسٹریٹر کے طور پر تعینات کردیاگیا جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیاہے۔ اس کے خلاف سیدو ٹیچنگ ہسپتال اور سیدو میڈیکل کالج کی ڈاکٹرز کمیونٹی نے اعلامیہ اور تعیناتی کو مسترد کرتے ہوئے سخت احتجاج کیا۔ اس ضمن میں انہوں نے رجسٹرار پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے رجوع کرتے ہوئے ایک درخواست بھی پیش کی جس میں انہوں نے واضح کیا کہ PMDC-2024کے قوانین کے تحت ٹیچنگ ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر کیلئے لازم ہے کہ وہ میڈکل ڈاکٹر کی ماسٹر ڈگری کا حامل ہو جبکہ اس کا کسی ٹیچنگ ہسپتال میں کم از کم پانچ سالہ ایڈمنسٹریشن میں تجربہ بھی لازمی ہے۔ اس کے برعکس ڈاکٹر صاحب موصوف نہ میڈیکل ڈاکٹر ہے، نہ اس کے پاس میڈکل ڈاکٹر کی ماسٹر ڈگری ہے اور نہ ہی ٹیچنگ ہسپتال ایڈمنسٹریشن کا تجربہ۔ یہ اگر ایک طرف PMDCقوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے تو دوسری طرف اس فیصلے سے ڈاکٹرز کمیونٹی اور میڈیکل کے طلبہ کے درمیان مایوسی اور غم و غصہ کی ایک لہر دوڑ گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی ٹیچنگ ہسپتال اور میڈیکل کالج کیلئے بھی زہر قاتل ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس بڑی خلاف ورزی سے میڈیکل کالج کی رجسٹریشن بھی منسوخ ہوسکتی ہے۔انہوں نے مسئلہ کی نزاکت کو جانچتے ہوئے رجسٹرار پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے پرزور مطالبہ کیاہے کہ اس مسئلے کو صوبائی چیف سیکرٹری، صوبائی سیکرٹری ہیلتھ، وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور پرنسپل سیدو میڈیکل کالج کے بشمول اعلیٰ حکام کو شامل کرتے ہوئے اس مسئلے کا فوری حل نکالا جائے۔

تلاش گمشدگییہ بچہ ابوبکر ولد حضرت بلال ساکن باز خیلہ درشخیلہ بعمر قریب 10/11سال مدرسہ بمقام اچکنی نوخارہ سے نکل کر لاپتہ...
21/08/2024

تلاش گمشدگی
یہ بچہ ابوبکر ولد حضرت بلال ساکن باز خیلہ درشخیلہ بعمر قریب 10/11سال مدرسہ بمقام اچکنی نوخارہ سے نکل کر لاپتہ ہوگیا ہے ۔اس نسبت *تھانہ کالاکوٹ* میں رپورٹ درج کی گئی ہے ۔مذکورہ کی نسبت اگر کسی کو کوئی معلومات فراہم ہو جائے تو تھانہ کالاکوٹ سے رابطہ کریں ۔شکریہ *ایس ایچ او تھانہ کالاکوٹ*

یہ بچہ جو اپنا نام سدیس اور اپنے والد کا نام باچا جبکہ بھائی کا نام صدام اور گاؤں کانام کبل بیان کرتا ہے۔بعمر قریب 8/9سا...
20/08/2024

یہ بچہ جو اپنا نام سدیس اور اپنے والد کا نام باچا جبکہ بھائی کا نام صدام اور گاؤں کانام کبل بیان کرتا ہے۔بعمر قریب 8/9سال تھانہ شاہ ڈھیرئ میں موجود ہیں ۔کسی بھی معلومات کے صورت میں تھانہ شاہ ڈھیرئ کے ساتھ رابطہ کریں۔شکریہ
0946-775155
03449905837

20/08/2024

کبل: گزشتہ مخدوش حالات میں جگہ جگہ مارٹر گولے، بارودی مواد اور دیگر خطرناک مواد وقتاً فوقتاً برآمد ہورہے ہیں۔ شہری ایسے مواد سے دور رہیں اور دیکھتے ہی فوراً انتظامیہ کو آگاہ کریں۔ہلال احمر کے زیر اہتمام کبل بلال مسجد میں علماء کرام کے ایک روزہ سیشن کے دوران ملک فرہاد علی، عمران اور دلدار علی نے مزید کیا کہا آپ بھی سنئے

16/08/2024

سوات عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختون خواہ کے صدر میاں افتخار حسین منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے ہیں براہ راست سنئے

16/08/2024

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KP Post posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share