Walayat News Official

  • Home
  • Walayat News Official

Walayat News Official Rising of the sun of journalism, the only and first representative voice in Urdu language of Maktab-

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان    کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ بشارت حسین امامی مرکزی نائب صدر مخدوم سید فرزند علی شا...
19/02/2024

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ بشارت حسین امامی مرکزی نائب صدر مخدوم سید فرزند علی شاہ کاظمی #لاڑکانہ پریس کلب میں تازہ ترین ملکی صورتحال کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں اس موقع پر مرکزی رابطہ سیکرٹری برائے سندھ عمار یاسر علوی صوبائی صدر علامہ سید محمد علی شاہ ذیدی صوبائی ناظم الامور علامہ قاضی غلام رضا ودیگر موجود ہیں

19/02/2024
شبیہہ پیمبر ؐ شہزادہ علی اکبرؑ ۔ آرٹیکل قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسویروزنامہ نوائے وقت 16فروری 2024 ء ایڈیش...
19/02/2024

شبیہہ پیمبر ؐ شہزادہ علی اکبرؑ ۔ آرٹیکل قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی
روزنامہ نوائے وقت 16فروری 2024 ء ایڈیشن
سیرت آل محمدؐ سے دنیاکو اجالنے کے مشن موسویؒ پر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پیہم کوشاں ۔۔۔
ویل ڈن شعبہ نشرو اشاعت تحریک نفاذ فقہ جعفریہ

19/02/2024

علی مسجد ولا و عزا کا بے لوث نمائیندہ مرکز ہے ۔تمام پیروان جعفر ابن محمد ص پر لازم ہے کہ وہ اپنے مرکز کیساتھ مربوط رہیں۔ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفی کا مرکز و مرکزیت کے بارے میں دوٹوک واضح بیان

*وطن عزیز میں سیاسی ہنگام و مفادات کی رسہ کشی داخلی و خارجی خطرات کا باعث بن سکتی ہے۔ علامہ آغا حسین مقدسی**سیاستدانوں ک...
17/02/2024

*وطن عزیز میں سیاسی ہنگام و مفادات کی رسہ کشی داخلی و خارجی خطرات کا باعث بن سکتی ہے۔ علامہ آغا حسین مقدسی*

*سیاستدانوں کے فہم و بصیرت اور ملک و قوم سے اخلاص اور محبت کا امتحان شروع ہو چکا ہے۔ حسین مقدسی*

*گذشتہ پچہتر سالہ سے جناح اور اقبال کا پاکستان مجروح ہو رہا ہے، بانیان پاکستان کے نظریے کو لہولہان کیا گیا*۔

*"ہر کہ آمد عمارت نوساخت" کے مصداق حکمرانوں نے مملکت کی بنیادیں تک ہلا دیں مگر سیاسی پختگی اور فراست کے کہیں کوئی آثار نظر نہیں آرہے،*

*وطن و اہلِ وطن کو مزید تختہ ستم بجانے کے بجائے مفاہمت، عفو و درگزر، وسعت قلبی کیساتھ ساتھ عدل و انصاف کے تقاضے پورے کیے جاییں*

*حضرت عباس علمدار کی وفا شعاری، اطاعت امام اور جرات وشجاعت کو مشعلِ راہ بنا کر ملک کو بے یقینی کے اندھیروں سے نکالا جا سکتا ہے۔*

*تلہ گنگ میں عظیم الشان جشن مولا غازی عباس علمدار سے سربراہ ٹی این ایف جے کا خطاب۔*

تلہ گنگ( )وطن عزیز میں سیاسی ہنگام و مفادات کی رسہ کشی داخلی و خارجی خطرات کا باعث بن سکتی ہے،سیاستدانوں کے فہم و بصیرت اور ملک و قوم سے اخلاص اور محبت کا امتحان شروع ہو چکا ہے، گذشتہ پچہتر سالہ سے جناح اور اقبال کا پاکستان مجروح ہو رہا ہے، بانیان پاکستان کے نظریے کو لہولہان کیا گیا "ہر کہ آمد عمارت نوساخت" کے مصداق حکمرانوں نے مملکت کی بنیادیں تک ہلا دیں مگر سیاسی پختگی اور فراست کے کہیں کوئی آثار نظر نہیں آرہے، وطن و اہلِ وطن کو مزید تختہ ستم بجانے کے بجائے مفاہمت، عفو و درگزر، وسعت قلبی کیساتھ ساتھ عدل و انصاف کے تقاضے پورے کیے جاییں، حضرت عباس علمدار کی وفا شعاری، اطاعت امام اور جرات وشجاعت کو مشعلِ راہ بنا کر ملک کو بے یقینی کے اندھیروں سے نکالا جا سکتا ہے۔ امام بارگاہ جاگیر علی اکبر چکوال روڈ تلہ گنگ میں عظیم الشان جشن میلاد عباس علمدار علیہ السلام سے خطاب کرتے ہوئے
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے باور کرایا کہ قائد اعظم کے احسانات کا بدلہ ان کے نظریات و افکار کا احیاء کے سوا کچھ اور نہیں ہوسکتا اسی عظیم اور مقدس مشن کے لیے ٹی این ایف جے نے جدوجہد کی اور نظریہ اساسی کو بچایا۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز سے محبت کا جو عملی درس قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے دیا کسی اور نے نہیں دیا، آمر وڈکٹیٹر سے ٹکرا کر بھی کلمہ حق منوایا تو فقط آقائے موسوی نے۔ علامہ مقدسی نے کہا کہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کو تایید معصومین ہے اور خاص لطف و کرم حضرت عباس علمدار بھی شامل حال ہے۔ علامہ مقدسی نے اس عہد کا اعادہ کیا کہ پرچم عباس علمدار کی آب و تاب کی بقاء کے لیے پاکیزہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔
امام بارگاہ وادی حسین نزد السید پٹرولیم تلہ گنگ میں جشن ولادت پرنور حضرت عباس علمدار ع میں خصوصی خطاب سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان علامہ سید آغا حسین مقدسی نے کیا۔
قبل ازیں آقائے مقدسی کا شاندار استقبال کیا گیا، مختار فورس ضلع تلہ گنگ کے رضاکاروں نے سیکورٹی کے انتظامات سنبھال رکھے تھے جشن میں ذاکر یاسر غفار کوثر، ذاکر ذیشان عالم، ذاکر منتظر مہدی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اختتام جشن ملک و قوم اور عساکر پاکستان کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

لاڑکانہ میں ہفتہ ولائے محمد ؐ و آل محمد ؐ کی تقریب7شعبان المعظم ۔ یوم نوشہ کربلا
11/02/2024

لاڑکانہ میں ہفتہ ولائے محمد ؐ و آل محمد ؐ کی تقریب
7شعبان المعظم ۔ یوم نوشہ کربلا

یکم تا 7    عالمی ہفتہ ولائے محمد(ص) و آل محمد(ص) #الأفراح  #الشعبانيّة
11/02/2024

یکم تا 7 عالمی ہفتہ ولائے محمد(ص) و آل محمد(ص)

#الأفراح #الشعبانيّة

11/02/2024

کوہاٹ (ولایت نیوز) مرکز مکتب تشیع تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی ہر کال پر سب سے پہلے لبیک کہنے والے

11/02/2024

پشاور(ولایت نیوزرپورٹ حیدر علی خان ) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی قیادت کے 40 سال

11/02/2024

تحریر : اے ڈبلیو یوسفی انتخابات کے حتمی نتائج آنے سے پہلے اور آزاد امیدواروں کا پھر سے غلامی کی

11/02/2024

کراچی (ولایت نیوز ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی کال پر10فروری 2024ء کو قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی

11/02/2024

ملتان ( ولایت نیوز ) اگر10فروری 1984کو ملت جعفریہ کو قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی

11/02/2024

وطن عزیزکوفلاحی اسلامی ریاست بنانے کیلئے 73ء کے متفقہ آئین پر عمل درآمد کیاجائے۔ ٹی این ایف جےتشکیل پاکستان میں

*وطنِ عزیز کو فلاحی اسلامی ریاست بنانے کیلئے 73ء کے متفقہ آئین پر عمل درآمد کِیا جائے۔ ٹی این ایف جے**تشکیلِ پاکستان میں...
10/02/2024

*وطنِ عزیز کو فلاحی اسلامی ریاست بنانے کیلئے 73ء کے متفقہ آئین پر عمل درآمد کِیا جائے۔ ٹی این ایف جے*

*تشکیلِ پاکستان میں کلیدی کردار ادا کرنے والے سُنی شیعہ مسلمہ مکاتب کو دیوار سے لگانے کا سلسلہ بند کِیا جائے۔ علامہ آغا سید حسین مقدسی*

*ولایتِ علیؑ، عزاداری کے تحفظ، مذہبی و ملی حقوق کے دفاع و پاسداری کیلئے قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسویؒ کے اصولوں پر کاربند رہیں گے*

*ملکی بقاء و استحکام کیلئے فیصلے خود کِئے جائیں اور تمام رنجشوں کو ختم کر کے ملک و قوم کے وسیع تر مفاد کو ہر شے پر ترجیح دی جائے*

*آغا موسویؒ اگر مذہبی جلوسوں پر مارشل لائی پابندی کے خلاف آواز نہ اٹھاتے تو جمہوریت کبھی بحال نہ ہوتی، آنے والی حکومت انتہا پسندوں کو دُم چھلہ نہ بنائے*

*موسویؒ جونیجو معاہدہ مذہبی آزادیوں، نظریۂ پاکستان کے تحفظ کی جد و جہد کا درخشاں باب ہے، تمام مکاتب صوبوں و قومیتوں کو حقوق دیے جائیں، سربراہ ٹی این ایف جے کا خطاب*

*بعض قوتیں ایکشن پلان کی راہ میں حائل ہیں جن پر ہاتھ ڈالے بغیر کوئی آپریشن کا میاب نہیں ہو سکتا، تجدیدِ عہدکی تقریب سے مرکزی عہدیداران، ذیلی شعبہ جات کے سربراہان کا خطاب*

راولپنڈی( ) تحریکِ نفاذِ فقۂ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ نظریۂ اساسی کی پاسداری، وطنِ عزیز کو فلاحی اسلامی ریاست بنانے اور حقیقی نفاذِ شریعت کیلئے 73ء کے متفقہ آئین پر اسکی روح کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنانا ضروری ہے، تشکیلِ پاکستان میں کلیدی کردار ادا کرنے والے سُنی شیعہ مسلمہ مکاتب کو عرصہ دراز سے دیوار سے لگانے کاسلسلہ جاری ہے اور تمام مملکتی اداروں پر مخصوص مسلک کی اجارہ داری ہے جس کی وجہ سے عوام کے حقوق غصب ہو رہے ہیں اور مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے لہٰذا تمام مکاتب کی مشترکہ قربانیوں اور متحدہ عملی جد و جہد سے معرضِ وجود میں آنے والے اس پاک وطن کے تمام باسیوں کے حقوق برابری کی سطح پر ادا کر کے ان کے احساسِ محرومی کو دور کِیا جائے، اسطرح ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ اور اسے امن کا گہوارہ بنانے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کِیا جائے، ولایتِ علیؑ، عزاداری کے تحفظ و فروغ اور مذہبی و ملی حقوق کے دفاع و پاسداری کیلئے قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسویؒ کے اصولوں پر کاربند رہیں گے، 10 فروری عہد و پیمان کی تجدید اور مرکزیت سے وابستگی کا دن ہے، سُنی شیعہ اسلام کے دو مضبوط بازو ہیں جن کے اتحاد و یکجہتی کا عملی مظاہرہ باطل قوتوں کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے، ملکی بقاء و استحکام کیلئے فیصلے خود کِئے جائیں اور تمام رنجشوں کو ختم کر کے ملک و قوم کے وسیع تر مفاد کو ہر شے پر ترجیح دی جائے۔ اس امر اظہار انہوں نے قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسویؒ کی قیادت کے چالیسویں ”یومِ تجدیدِ عہد“کے موقع پر ہیڈکوارٹر مکتبِ تشیُع علیؑ مسجد میں مرکزی تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کِیا۔ آغا مقدسی نے باور کرایا کہ 9-10 فروری 1984ء کو اسد آباد دینہ میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا آل پاکستان شیعہ کنونشن منعقد ہوا اور شیعیانِ حیدرِ کرارؑ نے نظریۂ پاکستان سے غیر متزلزل وابستگی اور اس کیلئے ہر قربانی دینے کے عزم کا اعادہ کِیا جبکہ بعض علماء نے وہی کِیا جو امیر المومنین علیؑ ابنِ ابیطالبؑ کے ساتھ کِیا گیا تھا یعنی اپنے وعدے اور الفاظ سے پھر گئے۔ انہوں نے کہا کہ تحریکِ نفاذِ فقۂ جعفریہ کے قیام کا مقصد تمام مسالک مکاتب اور اقلیتوں کو ان کے عقائد کے مطابق زندگی بسر کرنے کے مواقع کے حصول کی جد و جہد تھی جس کی ضمانت بانیانِ پاکستان نے ملک کے ہر شہری کو دی تھی، تمام مسالک، مکاتب، صوبوں اور قومیتوں کو حقوق دیے جائیں، اپنا عقیدہ دوسرے پر مسلط نہیں کرنا چاہتے کسی دوسرے کو بھی ایسا نہیں کرنے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ جب 79ء میں آمر ضیاء الحق نے پاکستان کے نظریۂ اساسی کو جھٹلاتے ہوئے پاکستان کو گروہی سٹیٹ بنانے کا اعلان کِیا تو قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسویؒ نے علیؑ مسجد سے مارشل لائی اعلان کو للکارا اور واضح کِیا کہ پاکستان کے نظریۂ اساسی پر ضرب نہیں لگانے دیں گے۔ انہوں نے اس عہد و پیمان کا اظہار کِیا کہ ہم نے وطنِ عزیز کے اتحاد و یکجہتی اور اپنے عقائد و حقوق کے بارے میں نہ پہلے سودا بازی کی نہ ہی کسی سودا باز کو آئندہ ایسا کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومتیں سیاسی مفادات کیلئے انتہا پسند جماعتوں کی جانب سے آنکھیں بند نہ کرتیں تو دہشت گردی کا نام و نشان مٹ جاتا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی بعض قوتیں ایکشن پلان کی راہ میں حائل ہیں جن پر ہاتھ ڈالے بغیر کوئی آپریشن کا میاب نہیں ہو سکتا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بشارت حسین امامی نے کہا کہ تاریخی ایجی ٹیشن کے نتیجے میں 21 مئی 85ء کا جونیجو موسویؒ معاہدہ عمل میں آیا جو آقای موسویؒ کی بصیرت افروز قیادت کا وہ انمول تحفہ ہے جو میلاد و عزاء کے جلوسوں کے تحفظ کی گارنٹی ہے جس کے تحت کوئی مائی کا لال ان جلوسوں کو بند یا محدود نہیں کر سکتا، انہوں نے کہا کہ اگر حکمران، سیاستدان واقعی دہشتگردی کا قلع قمع کرنا چاہتے ہیں تو افواجِ پاکستان کو نیک نیتی کیساتھ سپورٹ کریں، نیشنل ایکشن پلان کی تمام شِقوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی عالمی مسئلہ بن چکا ہے، پاکستان کو نظریۂ اساسی کی سزادی جا رہی ہے لہٰذا دشمن قوتوں کو آپس کے مثالی اتحاد کیساتھ ناکام کرنا ہو گا۔ ٹی این ایف جے کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید قمر حیدر زیدی نے کہا کہ پاکستان کو مکتبی اسٹیٹ بنانے کی ضیائی سازش کو ناکام بنانا ٹی این ایف جے کا طرۂ امتیاز ہے جس پر ہم آقای موسویؒ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آقای موسویؒ نے تحریک کو ہر قسم کی کثافتوں سے پاک رکھ کر پورے مکتبِ تشیُع پر دہشتگردی کا لیبل لگنے سے قوم کو بچایا جو انکا قوم پر احسان عظیم ہے۔

09/02/2024

آل نبی ص کا پیارا ھے موسوی قائد ھمارا ھے
10فروری 2024 - یوم تجدید عہد مرکزیت
پیشکش: عبیرزیدی (میڈیا کوآرڈینیٹرسکینہ جنریشن)

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Walayat News Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Walayat News Official:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share