11/06/2023
شدید طوفانی بارشوں سے متاثر بنوں اور لکی مروت میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ،چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ہیلتھ کے خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد رحمان آفریدی نے دور دراز دیہاتوں میں میڈیکل ٹیمیں بھجوا دیئے ہیں ۔
سپیشل میڈیکل ٹیموں کو ضروری ادویات اور جدید میڈیکل آلات مہیا کر دیے گئے ہیں ۔جنہوں نے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے ۔میڈیکل ٹیموں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تر سہولیات مہیا کر دیے گئے ہیں ۔
دوسری طرف ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بنوں اور لکی مروت میں تمام سرکاری ہسپتالوں ،صحت کے مراکز کو بھی میڈیکل آلات اور ادویات سے لیس کر دیے گئے ہیں ۔اور ان کو کے پی حکومت کے ویژن کے مطابق کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر رحمان آفریدی کا کہنا ہے ۔کہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز اور سیکرٹری ہیلتھ کی جانب سے متاثرہ اضلاع میں ایمرجینسی نافذ کردی گئی ہیں ۔ان اضلاع میں کسی قسم کی کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔