Official page of Pakistan Federal Union of Journalists (Dastoor)
20/11/2022
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر محمد نواز رضا اور سیکریٹری جنرل اے ایچ خانزادہ نے صحافی اسد طور اور علی عمران جونیئر کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے کے منافی قرار دیا ہے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں پی ایف یو جے دستور کے سیکریٹری جنرل اے ایچ خانزادہ نے ایک خبر کی اشاعت پر صحافی اسد طور اور علی عمران جونیئر کے وارنٹ گرفتاری کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ صحافی برادری نے پہلے بھی دھونس دھمکیوں اور مقدمات کا سامنا کیا ہے اب بھی مقدمات اور دھمکیوں کا سامنہ کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن ہم کسی بھی صورت آزادی اظہار رائے پر قدغن برداشت نہیں کریں گے اور صحافی برادری کا ہر فورم پر دفاع کریں گے۔
24/10/2022
کراچی: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) دستور کے صدر حاجی محمد نواز رضا، سیکریٹری جنرل اے ایچ خانزادہ اور مجلس عاملہ کے اراکین نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کو سچ کی پاداش میں قتل قرار دیتے ہوئے، قاتلوں کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا اس قتل کو قلم کا قتل، آزادی اظہار رائے کا قتل بھی کہا جاسکتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ارفد شریف ایک بہادر اور بےباک صحافی تھے۔ ان کے قتل پر حکومت کینیا کی حکومت سے رابطہ کرکے حقائق کا سراغ لگانے کے لئے سفارتی اقدامات کرے۔ صحافی رہنماوں نے مظلوم و مقتول صحافی کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔
Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Federal Union of Journalists - PFUJ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.