Sab Tv News

Sab Tv News Sab Tv News
سب کی خبر۔۔۔سب پہ نظر
One of the Best Pakistan's private Web news chann

     راولپنڈی :تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے میں فائرنگ سے لڑکی جاں بحق ہوگئی۔  پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے فلیٹ میں پارٹی کے...
20/04/2024



راولپنڈی :تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے میں فائرنگ سے لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے فلیٹ میں پارٹی کے دوران ایک شخص نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں لڑکی جاں بحق ہوئی۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہےکہ لڑکی کی شناخت حنا خان کے نام سے ہوئی جب کہ فائرنگ وقار نامی شخص کی جانب سے کی گئی، لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، دیکھا جائیگا کہ پارٹی کس کی جانب سے رکھی گئی۔

     برازیل میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ایک مردہ شخص بینک میں قرض لینے پہنچ گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ...
20/04/2024



برازیل میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ایک مردہ شخص بینک میں قرض لینے پہنچ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ برازیل کی ریاست ریو میں پیش آیا جہاں ایک خاتون وہیل چیئر پر اپنے 68 سالہ بزرگ رشتے دار کو لیے بینک سے قرض لینے پہنچ گئی جو بے جان اور بے حس و حرکت تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ خاتون بینک سے 3 ہزار 250 ڈالر کا قرض لینے آئی تھی جس کی ویڈیو بینک میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوئی جو خبروں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کی بھی زینت بنی ہوئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اپنے مردہ رشتے دار کو بار بار قلم پکڑ کر قرض لینے کیلئے دستخط کا بول رہی ہے، قلم نہ پکڑنے اور آنکھیں بند ہونے پر بینک نمائندے کو تشویش ہوئی جس پر اس نے خاتون سے سوال جواب شروع کیے اور پولیس کو طلب کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بینک پہنچتے ہی خاتون کو گرفتار کیا اور ساتھ ہی مردہ شخص کو سرد خانے منتقل کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کے وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ 68 سالہ شخص کا انتقال بینک میں ہوا تھا جس سے خاتون لاعلم تھی جب کہ پولیس کی فارنزک رپورٹ کے مطابق بزرگ شخص کا انتقال کئی گھنٹے قبل ہو چکا تھا۔

  وفاقی کابینہ نے اہم تعیناتیوں میں 65 سال تک عمر کی حد ختم کر دی جس کے باعث ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعی...
20/04/2024



وفاقی کابینہ نے اہم تعیناتیوں میں 65 سال تک عمر کی حد ختم کر دی جس کے باعث ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے تعیناتیوں میں پی ٹی آئی دور حکومت کی پالیسی میں ترامیم کرتے ہوئے اہم تعیناتیوں میں 65 سال تک عمرکی حدختم کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترامیم کے لیے وفاقی کابینہ سے سرکیولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لی گئی، کابینہ نے اسپیشل پروفیشنل پے اسکیلز پالیسی 2019 میں ترامیم کی منظوری دی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تعیناتیوں کے لیے 65 سال تک عمرکی شرط ختم کر دی گئی ہے، اسپیشل پروفیشنل پےاسکیلز کے تحت تعیناتیوں کے لیے عمرکی بالائی حد نہیں ہوگی، اب 65 سال کے بعد تعیناتی اور موجودہ تعیناتی میں 65 سال کے بعد توسیع ہو سکےگی۔

  کراچی سے سیالکوٹ جانیوالی علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی۔ریلوےحکام کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس میں آگ ل...
20/04/2024



کراچی سے سیالکوٹ جانیوالی علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی۔

ریلوےحکام کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس میں آگ لگنے کا واقعہ رحیم یار خان میں فیروزہ کےقریب پیش آیا جس کے بعد اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا ہے، مسافر ٹرینوں کو ڈاؤن ٹریک سے گزارا جائے گا۔

ریلوے حکام کے مطابق ریلیف ٹرین آنے میں 2 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

      کوئٹہ: پی ڈی ایم اے بلوچستان کا کہنا ہےکہ صوبے کے شمال مشرقی اور مغرب میں مغربی موسمی لہرکمزورپڑگئی ہے اور بارشیں ...
20/04/2024



کوئٹہ: پی ڈی ایم اے بلوچستان کا کہنا ہےکہ صوبے کے شمال مشرقی اور مغرب میں مغربی موسمی لہرکمزورپڑگئی ہے اور بارشیں بھی تھم گئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے بیشترعلاقوں میں بارشیں تھم گئی ہیں مگر طوفانی بارشوں سے مواصلاتی رابطہ نظام شدید متاثرہوا ہے اور رابطہ سڑکوں کوبری طرح سے نقصان پہنچاہے۔

پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ چمن ضلعی انتظامیہ متاثرہ علاقوں تک پہنچ رہی ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر چمن کے مطابق ضلع کمپلیکس میں متاثرین کی مدد کیلئے ہیلپ سینٹر قائم کردیا گیا ہے، انہوں نے درخواست کی کہ متاثرین ہیلپ سینٹر میں مالی وجانی اور علاقےکے نقصانات کی تفصیلات دیں۔

     ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک ب...
20/04/2024



ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کاہوگیا ہے، اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 1286 روپے بڑھ کر 2 لاکھ16 ہزار 221 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر بڑھ کر 2391 ڈالر فی اونس ہے۔

       دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپ واٹس ایپ جہاں صارفین کے ذاتی استعمال کیلئے ایک بہترین انتخاب ہے وہیں اس ایپ کا شما...
20/04/2024



دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپ واٹس ایپ جہاں صارفین کے ذاتی استعمال کیلئے ایک بہترین انتخاب ہے وہیں اس ایپ کا شمار بہترین کاروباری ٹول کے طور پر بھی کیا جانے لگا ہے۔

واٹس ایپ کاروباری صارفین کی آسانی کیلئے ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے، نیا فیچر کاروباری صارفین کیلئے ان کے اہم پیغامات کو محفوظ کرنے کا آپشن فراہم کرے گا۔

واٹس ایپ میں اس وقت صارفین کے پیغامات کو محفوظ کرنے کیلئے چند آپشنز موجود ہیں جن میں starred message یا pinning جیسے آپشن شامل ہیں لیکن اس نئے فیچر کو کاروباری صارفین کے لیے زیادہ اہم تصور کیا جارہا ہے جس کے ذریعے واٹس ایپ میسیج اب Note کی صورت صارف کی چیٹ میں ہی شامل کیے جا سکیں گے۔

واٹس ایپ کا نیا فیچر واٹس ایپ بزنس کے بیٹا ورژن 2.24.9.17 میں شامل کیا گیا ہے، اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے صارفین مخصوص پیغام کو منتخب کرتے ہوئے "Add to Note" میں شامل کریں گے جس کے بعد وہ پیغام بطور نوٹ صارف کے پاس محفوظ ہو جائے گا، اس کے بعد صارفین جب چاہے پیغامات میں نئے نوٹ شامل کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ کا نیا فیچر فی الحال بزنس اکاؤنٹس کے لیے دستیاب ہوگا، امید ہے کہ اس فیچر کو جلد ہی تمام صارفین کے لیے بھی متعارف کروا دیا جائے گا۔

اگرچہ یہ بزنس صارفین کیلئے ایک بہترین ٹول ہے لیکن یہ عام صارفین کی سہولت کیلئے بھی ایک اچھا انتخاب ثابت ہوگا۔

امریکا نے پاکستان کو آلات فراہم کرنے والی چار غیر ملکی کمپنیوں پر پابندی لگادی۔امریکا کی جانب سے جن کمپنیوں پر پابندیاں...
20/04/2024

امریکا نے پاکستان کو آلات فراہم کرنے والی چار غیر ملکی کمپنیوں پر پابندی لگادی۔

امریکا کی جانب سے جن کمپنیوں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں ان میں چین کی تین اور بیلاروس کی ایک کمپنی شامل ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ کمپنیاں پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے آلات فراہم کرتی ہیں۔

امریکی پابندیوں پر ردعمل میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ تازہ ترین امریکی اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ نہیں، پہلے بھی پاکستانی میزائل پروگرام سے متعلق الزامات پر ثبوت کے بغیر تجارتی اداروں کی فہرستیں سامنے آئی ہیں، ماضی میں محض شک پر فہرستیں بنائی گئیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ متعدد بار نشاندہی کی ہے کہ ایسی اشیاء کا جائز اور سویلین تجارتی استعمال ہوتا ہے، برآمدی کنٹرول کے من مانے اطلاق سے گریز ضروری ہے۔

     ملک بھر میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 50 ہزار 700  روپے تک جا پہنچا۔۔۔! ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گ...
19/04/2024


ملک بھر میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 50 ہزار 700 روپے تک جا پہنچا۔۔۔!

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2 لاکھ 50 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے سے 2380 ڈالر فی اونس ہے۔

    کراچی: ماڑی پیٹرولیم نے سندھ میں گیس کے ایک اور بڑے ذخیرے کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری اع...
19/04/2024


کراچی: ماڑی پیٹرولیم نے سندھ میں گیس کے ایک اور بڑے ذخیرے کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔

ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس کنویں سے پاکستان کو یومیہ10.5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس ملے گی۔

ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے کہا کہ کمپنی نے 1483 میٹرتک کھدائی کے بعد گیس دریافت کی ہے۔

     کراچی: بھکاریوں کا بھیک مانگنے کی حدود پر تنازع عدالت پہنچ گیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں خاتون بھکاری نے تی...
19/04/2024


کراچی: بھکاریوں کا بھیک مانگنے کی حدود پر تنازع عدالت پہنچ گیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں خاتون بھکاری نے تین بھکاریوں کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی درخواست کی جس پر عدالت نے فیصلہ سنایا۔

عدالت نے خاتون بھکاری کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھیک مانگنے والا معاملہ انتہائی دکھی کرنے والا ہے، پتا نہیں کونسی ایسی مجبوری ہے جو فریقین بھیک مانگنے پر مجبور ہوتے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ عدالت مجبور لوگوں کے جذبات کی قدر کرتی ہے لیکن عدالت کوئی ایسا فیصلہ نہیں کر سکتی جس کی مانگ غیر قانونی ہو۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ مجبوری اپنی جگہ لیکن بھیک مانگنے کے لیے جگہ مختص نہیں کی جاسکتی، عدالت امید کرتی ہے کہ لوگوں کی مشکلات کم ہوں، دونوں فریقین کے لیے دعا ہے کہ ان کی مشکلات کم ہوں۔

پولیس کے مطابق درخواست گزار خاتون سعود آباد میں فٹ پاتھ پر بھیک مانگتی تھی، تین دیگر بھکاریوں نے خاتون کو جگہ چھوڑنے کا کہا اور خاتون بھکاری نے پولیس میں ہراساں کرنے کی درخواست دائر کی تھی تاہم پولیس نے مقدمہ دائر کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

پولیس کے انکار کے بعد درخواست گزار امیر خاتون نے تین بھکاریوں شفیع، نذیر اور میر گل کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

          غزہ پر اسرائیل کی جنگ رواں دواں: کشیدگی میں اضافے کے ساتھ ہی رفح پر حملے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔اسرائیلی فورسز ن...
19/04/2024


غزہ پر اسرائیل کی جنگ رواں دواں: کشیدگی میں اضافے کے ساتھ ہی رفح پر حملے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔

اسرائیلی فورسز نے رفح سے ملحقہ علاقوں میں مزید فوجی تعینات کر دیے ہیں اور ضلع کے مشرقی علاقوں میں زرعی اراضی کو تباہ کر دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کے لیے فلسطین کی وسیع حمایت یافتہ بولی کو روکنے کے لیے ریاستہائے متحدہ نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنے ویٹو پاور کا استعمال کیا، یہ اقدام فلسطینی ایوان صدر کا کہنا ہے کہ "غیر منصفانہ، غیر اخلاقی اور ناقابل جواز" ہے۔
وفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کے شاتی پناہ گزین کیمپ، غزہ شہر کے شمال میں شیخ رضوان کے علاقے اور فلسطینی علاقے کے وسطی علاقے میں نوصیرات پر اسرائیلی جیٹ طیاروں کے حملوں میں کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 33,970 افراد ہلاک اور 76,770 زخمی ہو چکے ہیں۔ حماس کے 7 اکتوبر کے حملوں میں اسرائیل میں مرنے والوں کی تعداد 1,139 ہے اور غزہ میں درجنوں اسیران قید ہیں۔

      اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ میں 10 ہزار سے زائد خواتین ہلاک: ایجنسی، یو این وومن کی رپورٹ مطابق، غزہ جنگ...
19/04/2024


اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ میں 10 ہزار سے زائد خواتین ہلاک:
ایجنسی، یو این وومن کی رپورٹ مطابق، غزہ جنگ میں ہلاک ہونے والے تقریباً ایک تہائی افراد – کم از کم 10,000 افراد – خواتین ہیں۔

اقوام متحدہ کی خواتین کے مطابق رپوٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان خواتین میں سے 6,000 مائیں ہیں جن کی موت سے 19,000 یتیم ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی نے کہا کہ "جو خواتین اسرائیلی بمباری اور زمینی کارروائیوں سے بچ گئی ہیں وہ بے گھر، بیوہ اور فاقہ کشی کا سامنا کر رہی ہیں۔" "یہ تباہ کن امتیازی اثر غزہ کی جنگ کو خواتین کے خلاف بھی جنگ بنا رہا ہے۔"

      کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر  ہونے والے خودکش دھماکے میں دو دہشتگرد ہلاک ہو گ...
19/04/2024


کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے میں دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک سکیورٹی گارڈ دوران علاج دم توڑ گیا۔

ایس ایس پی ملیر طارق مستوئی کے مطابق گاڑی پرخودکش حملہ ہوا ہے، دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے واقعہ پر پہنچیں اور امدادی سرگرمیاں شروع کرکے واقعے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق جس گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے اس میں غیر ملکی سوار تھے، دھماکے کے وقت فائرنگ بھی کی گئی تھی، دھماکے میں تین افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو پائی ہے تاہم دھماکے میں زخمی ہونے والے دو افراد 45 سالہ نور محمد اور 45 لنگر خان کے ناموں سے شناخت ہوئی ہے دونوں سکیورٹی گارڈ تھے اور غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے ان کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے۔

پولیس کا کہنا ہے دھماکے کا نشانہ بننے والی غیر ملکیوں کی گاڑی کے قریب موٹرسائیکلیں بھی ملی ہیں، دھماکے کے نتیجے میں متاثرہ گاڑی کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

پولیس کے مطابق خودکش حملے کا نشانہ بننے والی وین میں 5 غیر ملکی سوار تھے، وین میں سوار تمام غیر ملکی محفوظ ہیں، غیرملکیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیاگیاہے، ایک خودکش حملہ آور دھماکے میں ہلاک ہوا جبکہ اس کے دوسرے ساتھی کو پولیس نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔

       امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فائر کیے گئے میزائل ایران کے شہر اصفہان کے فوجی اڈے پر لگے جبکہ ایرا...
19/04/2024


امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فائر کیے گئے میزائل ایران کے شہر اصفہان کے فوجی اڈے پر لگے جبکہ ایران نے اصفہان میں اسرائیل کے میزائل حملے کی سختی سے تردید کی ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی میزائل ایران کے شہر اصفہان کے قریب فوجی اڈے پر لگا، اسرائیل کا حملہ انتہائی محدود پیمانے کا تھا۔

دوسری جانب ایرانی حکام نے اسرائیل میزائل حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اصفہان میں کوئی میزائل حملہ نہیں ہوا۔

ایران کے سینئر کمانڈر کا کہنا ہے دھماکے کی آوازیں اصفہان میں مشکوک شےکو نشانہ بنانے کی تھیں، رات کے وقت ہونے والے حملے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

     راولپنڈی میں خاتون نے 6 صحت مند بچوں کو جنم دے دیا۔ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال  راولپنڈی میں ہزارہ کالون...
19/04/2024


راولپنڈی میں خاتون نے 6 صحت مند بچوں کو جنم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال راولپنڈی میں ہزارہ کالونی کے رہائشی وحید کی اہلیہ نے 6 بچوں کوجنم دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوزائیدہ بچوں میں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق 6 بچے اورماں مکمل طورپرتندرست ہیں۔

  ایران پر کوئی حملہ نہیں ہوا، دنیا بھر میں ایران ہر حملے کی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ اسرائیل نے اس خبر کو کسی فیک ویب س...
19/04/2024


ایران پر کوئی حملہ نہیں ہوا، دنیا بھر میں ایران ہر حملے کی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔
اسرائیل نے اس خبر کو کسی فیک ویب سائیٹ پر بریکنگ نیوز بنا کر چلا دی۔

ایران نے اپنے ایئر ڈفینس سسٹم کو چیک کرنے کیلئے خود اپنے ڈرونز اڑائے یے چیک کرنے کیلئے کے کتنی دیر میں ایئر ڈفینس سسٹم ایکٹو ہوتا ہے اور کتنی ٹائیم میں ٹارگیٹ کو تباہ کرتا ہے۔
جیسے ہی ڈرونز اڑے تو ان کا ایئر ڈفینس سسٹم فورن ایکٹو ہوگیا اور ڈرونز کو ٹارگیٹ کر کے ہوا میں ہی تباہ کردیا۔

بریکنگ نیوز:  ایران کا اسرائیل پر حملہ، ڈرون اور کروز میزائلز فائر کر دیے۔۔۔۔ایران نے اسرائیل پر 100کے قریب ڈرون اور کرو...
13/04/2024

بریکنگ نیوز: ایران کا اسرائیل پر حملہ، ڈرون اور کروز میزائلز فائر کر دیے۔۔۔۔

ایران نے اسرائیل پر 100کے قریب ڈرون اور کروز میزائلز فائر کر دیے، جواب میں امریکا اور اردن نے اسرائیل کی مدد کرتے ہوئے کئی ایرانی ڈرونز مار گرائے ہیں۔

ایران نے اسرائیل پر براہ راست ڈرون حملے کیے ہیں، ایرانی پاسدران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیلی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، گولان کی پہاڑیوں اور شام کے قریب اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔

دوسری جانب اسرائیل نے بھی تصدیق کی ہے کہ درجنوں UAVs ڈرونز ایران سے روانہ ہوئے اور اسرائیل کے لیے اپنا راستہ بنا رہے ہیں۔

شوال کا چاند نظر آگیا ہے، کل ملک بھر میں عیدالفطر  منائی جائے گی۔
09/04/2024

شوال کا چاند نظر آگیا ہے، کل ملک بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی۔

08/04/2024

Qasimabad alamdar road par gare ka salancer banate waqt pore gare ko aag lag g*e.

  آئندہ ماہ پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان.اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ ماہ بڑی کمی کا امکان...
23/09/2023



آئندہ ماہ پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان.

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ ماہ بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق روپے کی قدر میں اضافے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

حکام نے کہا کہ یکم اکتوبر سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 98 پیسے کمی ہوسکتی ہے جب کہ ڈیزل 9 روپے 17 پیسے تک سستا ہوسکتا ہے۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت 5.58 روپے نیچے آسکتی ہے۔

واضح رہےکہ حکومت نے 15 ستمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کیا جس میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 26 روپے تک اضافہ کیا گیا۔

 بجلی مزید مہنگی، فی یونٹ 35 روپے سے زائد کا ہوجائے گا.نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے سہ ماہی ا...
23/09/2023


بجلی مزید مہنگی، فی یونٹ 35 روپے سے زائد کا ہوجائے گا.

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے باعث 6 ماہ کے لیے بجلی مہنگی ہونے کے فیصلے کے بعد ماہانہ 101 سے 200 یونٹ استعمال پرنان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے فی یونٹ 35 روپے 92 پیسے کا ہوجائے گا۔

ذرائع کے مطابق اکتوبر 2023 سے مارچ 2024 تک فی یونٹ 2 روپے 40 پیسے اضافی بوجھ آئے گا، ستمبر کے بعد سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا پہلے سے لگا ایک روپے 24 پیسے فی یونٹ اضافہ ختم ہوجائے گا اور پرانی ایڈجسٹمنٹ ختم ہونے سے نئی ایڈجسٹمنٹ 3 روپے 28 پیسے کے بجائے 2 روپے 40 پیسے فی یونٹ رہ جائے گی۔

ذرائع نے بتایاکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین پر ہوگا، ماہانہ 100یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فی یونٹ17 روپے 7 پیسے ہوجائے گا، ماہانہ 101سے 200 یونٹ والے پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 19 روپے 86 پیسے ہوجائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کےلیے فی یونٹ 28 روپے 16 پیسے کا ہوجائے گا اور ماہانہ 101 سے 200 یونٹ استعمال پرنان پروٹیکٹڈصارفین کیلئے فی یونٹ 35 روپے 92 پیسے کا ہوجائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا تاہم سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے صرف لائف لائن گھریلو صارفین مستثنیٰ ہوں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی کی ہے۔

 لاہور میں غیرمعیاری انجکشن سے شوگر کے 40 مریضوں کی بینائی متاثر ہوئی جن میں 12 بصارت سے محروم ہوگئے۔پیپلزپارٹی کے رہنما...
23/09/2023


لاہور میں غیرمعیاری انجکشن سے شوگر کے 40 مریضوں کی بینائی متاثر ہوئی جن میں 12 بصارت سے محروم ہوگئے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے کہا کہ میرے بھائی اور میرے دوست کو قصور میں آنکھوں میں یہ انجکشن لگے جس سے ان کو انفیکشن ہوکر نظربند ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ بھائی کو لاہور کے اسپتال منتقل کیا تو وہاں مزید 18مریض موجود تھے۔

اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو میں نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھاکہ لاہور کے تقریباً 40 افراد غیر معیاری انجکشن سے متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹ سے غیرمعیاری انجکشنز کا سارا اسٹاک اٹھا لیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کروانے کا اعلان کر دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے می...
21/09/2023

الیکشن کمیشن نے جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کروانے کا اعلان کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں کے کام کا جائزہ لیکر فیصلہ کیا کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر کو شائع کر دی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات اور تجاویزکی سماعت کے بعد 30 نومبرکو حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

اعلامیے کے مطاب ق حتمی فہرست کے 54 دن بعد جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کرائے جائیں گے، حتمی فہرست کے بعد 54 دن کا الیکشن پروگرام ہوگا۔

22/05/2023

Sab Tv News
ضلع دادو کے ضلع کونسلر میمبران، میونسپل کمیٹی میمبران، ٹاؤن کمیٹی میمبران، یونین کونسل چیئرمین اور وائس چیئرمین سمیت وارڈ میمبران نے اپنے عہدے کا حلف لے لیا.

LIke & Follow Sab Tv News گزشتہ روز اٹلی کے جنوبی ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی چٹان سے ٹکرانےکا واقعہ پیش آیا جس میں...
27/02/2023

LIke & Follow Sab Tv News
گزشتہ روز اٹلی کے جنوبی ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی چٹان سے ٹکرانےکا واقعہ پیش آیا جس میں اب تک 59 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں 28 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

حکام کا بتانا ہےکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 12 بچے بھی شامل ہیں تاہم حادثے میں 81 افراد کو بچالیا گیا ہے جس میں سے 20 اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

حکام کے مطابق کشتی میں 200 کے قریب تارکین وطن سوار تھے جن میں سے 30 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔

بلوچستان کے ضلع آواران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔کوہ پیما مرکز کے مطابق آواران زلزلے کی شدت 4.6 ریکٹر اسکیل...
26/02/2023

بلوچستان کے ضلع آواران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

کوہ پیما مرکز کے مطابق آواران زلزلے کی شدت 4.6 ریکٹر اسکیل ریکارڈ کی گئی ہے۔

07/02/2023

ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے سے تباہی،سیکڑوں عمارتیں زمین بوس.

05/02/2023
اسلامی ملک ایران کے شمال مغربی حصے میں ترکی کی سرحد کے قریب زلزلے کے نتیجے میں 2  افراد جاں بحق اور  500  افراد زخمی ہوگ...
29/01/2023

اسلامی ملک ایران کے شمال مغربی حصے میں ترکی کی سرحد کے قریب زلزلے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 500 افراد زخمی ہوگئے۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sab Tv News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sab Tv News:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share