Bhakkar Nama

Bhakkar Nama یہ پیبج ضلع بھکر سے متلعق خبریں شکایات خراج تحسین کے لیے تشکیل دیا گیا ہے

29/06/2024

ملک بھر میں ہفتے سے پیر 3 روز تک بینک بند رہیں گے، ترجمان
پیر کو نئے مالی سال کے پہلے روز بینکوں کی چھٹی ہوگی، اسٹیٹ بینک
پیر کو بینکس کا عملہ کام پر آئے گا لیکن پبلک ڈیلنگ نہیں ہوگی.

27/06/2024

یکم جولائی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ متوقع

27/06/2024

3 سے12 جولائی کے درمیان بھکر میں طوفانی بارشوں کا امکان
25 جولائی تک بھکر میں وقفے وقفے سے مون سون کی بارشوں کا امکان ۔
باقی

27/06/2024

تازہ ترین خبروں اور اطلاعات کے مطابق پنجاب میں درج ذیل محکموں کو ضم کیے جانے کا امکان ہے۔

1. پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ صحت
2. محکمہ زراعت اور محکمہ لائیو سٹاک
3. محکمہ تعلیم اور محکمہ خواندگی
4. محکمہ اطلاعات و ثقافت اور یوتھ افیئر ڈیپارٹمنٹ
5. محکمہ ماحولیات اور محکمہ جنگلات
6. پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ
7. محکمہ ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ
Copy (as Received)

27/06/2024

السلام وعلیکم
27 جون
بھکر میں موسم آج خشک اور شدید گرم رہنے کی توقع ہے
سیکنڈ ٹاہم شام سے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بھکر کے اکا دکا مقامات پر گرج چمک والے بادل بننے کے ساتھ بارش کے کچھ امکان بن سکتے ہیں
جیسے سسٹم ایکٹیو ہوا تو بھکر ویدر گروپ آگاہ کر دے گا
اچھی اور ملگیر بارشیں انشاء اللہ 3 جولائی سے

**اطلاع برائے عوام: چیف منسٹر پنجاب شکایات سیل**آپ سب کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ عوام کی سہولت کے لئے چیف منسٹر پنجاب شکا...
26/06/2024

**اطلاع برائے عوام: چیف منسٹر پنجاب شکایات سیل**

آپ سب کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ عوام کی سہولت کے لئے چیف منسٹر پنجاب شکایات سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اگر آپ کو کسی بھی قسم کی شکایات ہیں یا کسی مسئلے کا سامنا ہے تو
رابطہ نمبر 0800 02345 پر کال کر سکتے ہیں
یا پورٹل
https://crm.punjab.gov.pk/cmccpublic
پر اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔

وزیراعلٰی پنجاب کی جانب سے عوام کی شکایات کے فوری حل کا خودکار نظام

26/06/2024

بھکر انتظامیہ کا شکریہ جنہوں بھکر نامہ کی شکایت پر نوٹس لیا اور آج منڈی ٹاون میں عملہ صفائی متحرک نظر آ رہا ہے۔

25/06/2024

محکمہ موسمیات پاکستان نے ایڈوائزری جاری کی ہے تو 27 سے 29 جون کے درمیان بھکر میں بارش کے امکانات ہو گے
پیرامیٹرز ہر روز تبدیل ہوتے رہتے ہیں
تو 27 سے 29 جون کے درمیان بھکر والو کو پری مون سون کی انشاء اللہ ایک اچھی بارش مل سکتی ہے
ساتھ ساتھ گرمی کی شدت برقرار رہے گی
جس دن بھکر میں اچھی بارش کے امکانات ہو گے بھکر ویدر گروپ روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی صبح کی اپڈیٹ میں آگاہ کر دے گا
شکریہ

25/06/2024

*زندگی تو بھی بے وفا نکلی*

*کیا سمجھتے تھے اور کیا نکلی*

*‏ کچھ دیر قبل سنگاپور کیسینو میں 4 ملین ڈالر جیتنے والا شخص خوشی برداشت نہ کرسکا اور جوش و خروش کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔*
25 جون

25/06/2024

!*

بینظیر انکم سپورٹ کا شفاف طریقے سے رقم کی ترسیل کے لیے بہت بڑا اور اچھا فیصلہ --

ایسی خواتین جو کسی بھی وجہ سے خود اپنے پیسوں سے کٹوتی کروائیں گی-- -- --

ان کو اب احساس کفالت پروگرام سے مستقل طور ہر نکال دیا جائے گا-- ---

اور ان کو پھر کبھی بھی بینظیر انکم سپورٹ میں شامل نہیں کیا جائے گا -

25/06/2024

*‏"حضرت سليمانؑ کیلئے جنات کے کھودے ہوئے کنویں۔"*

سعودی عرب کا ایک دور افتادہ گاﺅں ”لینہ“ عہد قبل از تاریخ کے کئی عجائبات پر مشتمل ہے۔ یہاں حضرت سلیمان علیہ السلام کے لشکر کیلئے جنات کے کھودے ہوئے 300 کنوئیں بھی ہیں۔ ان میں سے بیشتر اگرچہ ناکارہ ہو چکے ہیں، مگر 20 کنوﺅں سے اب بھی لوگ میٹھا پانی حاصل کرتے ہیں۔ جنات نے یہ کنوئیں زمین کے بجائے سخت ترین چٹانوں کو توڑ کر بنائے تھے، جس پر اب بھی ماہرین حیران ہیں۔ ان عجائبات کو دیکھنے کیلئے دور دور سے سیاح اس علاقے کا رخ کرتے ہیں۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کا یہ تاریخی گاﺅں ”لینہ“ مملکت کے شمالی شہر رفحا سے 100 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ قدیم علاقہ اسٹرٹیجک اہمیت کے ساتھ متعدد آثار قدیمہ کی وجہ سے ملک بھر میں شہرت رکھتا ہے۔ یہاں ایک قدیم قلعہ بھی ہے۔ پرانے زمانے میں بیت المقدس اور یمن کے مابین پیدل سفر کا مشہور راستہ اسی گاﺅں سے گزرتا تھا۔ عدن سے عراق جانے والا ملکہ زبیدہ کی بنائی ہوئی مشہور سڑک ”درب زبیدہ“ بھی یہیں سے ہو کر جاتی تھی۔ اب بھی سیر و تفریح کے شائقین بڑی تعداد میں اس علاقے کا رخ کرتے ہیں۔

سعودی محقق حمد الجاسر کا کہنا ہے کہ یہ قدیم گاﺅں میں حضرت سلیمان علیہ السلام کا لشکر بھی اترا تھا۔ سلیمان علیہ السلام جب اپنا لشکر لے کر یمن جا رہے تھے تو یہاں ٹھہرے تھے۔ اس بےآب و گیاہ علاقے میں لشکر کو پانی کی ضرورت آئی تو حضرت سلیمان علیہ السلام نے جنات کو حکم دیا کہ وہ ہنگامی طور پر کنوئیں کھودیں تو جنات نے چٹانوں پر مشتمل اس سخت ترین زمین میں 300 کنوئیں کھود دیئے تھے۔ یہ انتہائی گہرے کنوئیں اب بھی اصلی حالت پر موجود ہیں۔ جنہیں زمین پر اب بھی اپنا وجود رکھنے والا معجزہ قرار دیا جاتا ہے۔ جنات نے چٹانوں کو کاٹنے کیلئے ڈرل مشین کی طرح کوئی آلہ استعمال کیا تھا، جس کے نشانات اب بھی کنوﺅں کی چاروں اطراف واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

ماہرین اس پر تحقیق کر رہے ہیں کہ جنات نے آخر کس طرح ان سخت ترین چٹانوں کو 60 سے 80 میٹر گہرائی تک کاٹا تھا اور انہوں نے کونسے آلات کی مدد حاصل کی تھی۔ اگرچہ ان 300 میں سے اس وقت صرف 20 کنوئیں ہی کارآمد رہ گئے ہیں، تاہم سارے کنوﺅں کے نشانات اب بھی یہاں موجود ہیں۔ ان کنوﺅں کو دیکھنے والا ہر شخص حیرت زدہ ہو کر رہ جاتا ہے۔

تاریخی روایات کے مطابق جب حضرت سلیمان علیہ السلام اپنے لاﺅ لشکر سمیت یمن جارہے تھے تو وہ یہاں دوپہر کے کھانے کے لیئے اترے تھے۔ لشکر میں جنات کی بھی شامل تھے۔ جب لوگ پیاسے ہوئے تو حضرت سلیمان علیہ السلام نے جنات کے کمانڈر ”سبطر“ کی طرف دیکھا تو وہ ہنس رہا تھا۔ حضرت سلیمان علیہ السلام نے اس سے ہنسنے کی وجہ پوچھی تو اس نے کہا کہ، "آپ لوگ پیاس سے تڑپ رہے ہیں، مگر میٹھا پانی آپ کے قدموں کے نیچے ہی ہے۔" حضرت سلیمان علیہ السلام نے سبطر کو پانی نکالنے کا حکم دیا تو تھوڑی دیر میں ہی اس نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے 300 کنوئیں کھود دیئے اور سیدنا سلیمانؑ کا پورا لشکر سیراب ہو گیا۔

معروف مورخ یاقوت حموی کے دور تک یہ سارے کنوئیں میٹھے پانی سے لبالب بھرے ہوئے تھے۔ یاقوت حموی نے اپنی مشہور کتاب ”معجم البلدان“ میں لکھا ہے کہ ”لینہ“ عراق کے شہر واسط سے مکہ مکرمہ جاتے ہوئے ساتویں منزل پر آتا ہے۔ یہ علاقہ اپنے میٹھے پانی کے کنوﺅں کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے۔ ان کنوﺅں کی وجہ سے یہ علاقہ بعد میں ایک تجارتی مرکز بن گیا تھا۔ جہاں عراق اور عرب کے تاجر منڈیاں لگاتے۔ نجد سمیت سعودی عرب کے شمالی علاقوں کے لوگ یہاں آکر خریداری کرتے۔ تاجر اپنے سامان تجارت کو یہیں اگلے سیزن تک محفوظ کیلئے پہاڑوں پر بنے بڑے بڑے گوداموں میں رکھتے۔ جنہیں ”سیابیط“ کہا جاتا ہے۔ یہ گودام اب بھی وہاں موجود ہیں۔

علاوہ ازیں یہ علاقہ مختلف آثار قدیمہ کی وجہ سے بھی شہرت رکھتا ہے۔ سعودی حکومت نے یہاں ایک شاہی قلعہ بھی تعمیر کرایا ہے۔ 1354ھ میں تعمیر ہونے والے اس قلعے کو گارے، پتھروں اور لکڑیوں سے بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کو حق تعالیٰ نے جنات پر بھی حکومت دی تھی۔ جنات نے ان کے حکم سے بیت المقدس کی تعمیر میں حصہ لیا تھا۔ وہ دور دراز سے پتھر اور سمندر سے موتی نکال کر لاتے تھے۔ ان کی تعمیر کردہ عمارتیں اب بھی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ بھی حضرت سلیمان علیہ السلام جنات سے بہت سے کام لیتے تھے۔ جس کا ذکر قرآن کریم میں بھی واضح طور پر کیا گیا ہے۔

25/06/2024

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس

پہلی مرتبہ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنز، سی ای او، ڈی ای او اور ڈی ڈی ای او کی تعیناتی کے شفاف طریقہ کار کی منظوری

محکمہ ہائر ایجوکیشن اور سکول ایجوکیشن میں انتظامی افسروں کی تعیناتی کے لئے آئی ٹی سکریننگ ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا

تحریری امتحان اور انٹرویو کے بعد امیدوار کو نفسیاتی ٹیسٹ بھی پاس کرنا ہوگا

ایجوکیشن کے انتظامی افسروں کو سلیکشن کے بعد لمز سے ٹریننگ کرائی جائے گی

پنجاب میں تمام محکموں کے لائبریرین (BS-16) کو ماسٹر ڈگری حاصل کرنے پر (BS-17) دینے کی منظوری

25/06/2024

Chief Secretary Punjab Commissioner Sargodha Division Govt of Punjab DGPR Punjab

With Deputy Commissioner, Bhakkar – I just got recognised as one of their top fans! 🎉
25/06/2024

With Deputy Commissioner, Bhakkar – I just got recognised as one of their top fans! 🎉

23/06/2024

کیا بھکر میں صفائی صرف کسی ہفتہ صفائی یا عید پر ہوا کرے گی یا جب وزیر اعلی کا حکم ہو گا جب ہی۔ کیونکہ اس کے علاوہ تو صفائی ہوتی نظر نہیں آ رہی منڈی ٹاون میں جیسے ہفتہ صفائی کے لیے آئے تھے تو انہیں معلوم تھا کہاں کہاں برسوں سے صفائی نہیں کی اور اب پھر وہی صورتحال ہے جو پیسے دیتا ہے اسی کے سامنے صفائی ہوتی ہے ورنہ عوام تو گندگی میں وڑ گئی۔

17/06/2024

بھکر انتظامیہ ضلع بھر میں اب تک صفائی کے بہترین انتظامات کرنے میں کامیاب رہی ہے ڈی سی بھکر اور دیگر افسران لائق تحسین ہیں۔
اس کے ساتھ ہی بھکر کی مین شاہراہ چشتی چوک سے الفلاح بینک تک ہمارے لیے تکلیف اور شرمندگی کا باعث ہے۔اگر وزیر اعلی کو اچانک آنا ہو تو یقین ہے یہ روڈ ایک رات میں ٹھیک کر لیا جائے گا تو یہی عزت عوام کو دے دی جائے عامر شہانی صاحب نئے اتحاد سے آپ کو نظر لگ گئی ہے۔

17/06/2024

عید کے دن بھی قاتل ایم ایم روڈ نے مزید قیمتی زندگیاں نگل لیں ذمہ دار کون ہم عوام یا وہ سیاسی قائدین جن کو اس کا احساس نہیں ہوتا یا شاید اتنی وققت نہیں کہ وہ اس روڑ کو دو رویہ کروا سکیں یا بہتر کرا سکیں۔

16/06/2024

Chief Secretary Punjab Commissioner Sargodha Division Govt of Punjab DGPR Punjab @

16/06/2024

ملتان میانوالی روڈ جب بھی بنا بھکر ہی کا کیوں پہلے خراب ہوتا ہے یا التوا کا شکار ہوتا ہے یا وقت پر مرمت نہیں ہوتا کیوں لیہ یا میانوالی کی حدود میں جاتے ہی سفر آرام دہ لگتا ہے یہ وہ سوال ہیں جو بھکر کے سیاسی لیڈرز کے لیے لمحہ پریشا نی اور لمحہ شرمندگی ہونا چاہئے۔

16/06/2024
15/06/2024

پٹرول سستا کیا اور ادھر بجلی 5 روپے سے زائد مہنگی کر دی گئی۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہ 25 فی صد اضافہ پھر انکا انکم ٹیکس بھی لگ بھگ اتنا ہی بڑھا دیا گیا۔ یاد رہے سرکاری ملازم ملک کا زیادہ ٹیکس ادا کرتا ہے۔

14/06/2024

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام وقتی ریلیف تک تو ٹھیک تھامگر مستقل بنیادوں پر قوم کی بیٹیوں کو فقیر بنانا تذ لیل کرنا سڑکوں پر لائن میں کھڑا کرنا اور ان کے ساتھ آئے مرد سیگریٹ اور چائے سے محظوظ ہوتے نظر آتے ہیں خواتین پیسہ لے کر آتی ہیں مرد 125 یا کار میں واپس اب ںہ تو وہ مرد کسی محنت طلب کام کا عادی رہے گا نہ اس عورت کو مانگنا عیب لگے گا اچھے اچھے خاندان کے افراد اس گداگر کا شکار ہو چکے کیا بہتر ہوتا کہ ان پیسوں سے کار خانے لگتے یہی لوگ فخر سے اپنے خاندانوں کو پالتے اور اس ملک کو ایک خودار نسل ملتی

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bhakkar Nama posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share