Tahera Bukhari

  • Home
  • Tahera Bukhari

Tahera Bukhari Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Tahera Bukhari, Media, .

25/06/2023
پاک فوج کو نشانہ بنانیوالوں کو معافی نہیں ملنی چاہیے، طاہرہ بخاری پشاور (خبر نگار ) مسلم لیگ ن ممبر قومی اسمبلی طاہرہ بخ...
05/06/2023

پاک فوج کو نشانہ بنانیوالوں کو معافی نہیں ملنی چاہیے، طاہرہ بخاری

پشاور (خبر نگار ) مسلم لیگ ن ممبر قومی اسمبلی طاہرہ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت پوری دنیا کو خطرناک ترین دہشتگردوں سے چھٹکارہ دلانے والی پاک فوج کو نشانہ بنانے والے شرپسندوں کو کسی صورت بھی معافی نہیں ملنی چاہیے۔ اس واقعہ میں ملوث بلاوائیوں کو عبرتناک مثال بنانا ہو گا۔ شرپسندوں کیخلاف سخت ایکشن ہونا چاہیے اور واقعہ میں ملوث افراد کوقرار واقعی سزا بھی ملنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نو مئی کے سانحہ کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ یہ کام کوئی بھی محب وطن پاکستانی نہیں کرسکتا ۔ یہ کام ایک مذموم ایجنڈے کے تحت ہمارے ملک میں موجود دشمن کے ایجنٹوں نے کیا ہے جن کو معافی نہیں ملنی چاہیے۔ بلکہ ایسے تمام لوگوں اور ان کے سہولت کاروں کو عبرت کا نشان بنا دینا چاہیے۔

نوازشریف سے ہونیوالی سیاسی زیادتی کا ازالہ کیا جائے،طاہرہ بخاری پشاور (خبر نگار ) مسلم لیگ (ن) ممبر قومی اسمبلی طاہر بخا...
02/06/2023

نوازشریف سے ہونیوالی سیاسی زیادتی کا ازالہ کیا جائے،طاہرہ بخاری

پشاور (خبر نگار ) مسلم لیگ (ن) ممبر قومی اسمبلی طاہر بخاری نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف سے زیادتی کا ازالہ کئے بغیر الیکشن کا انعقادممکن نہیں۔نوازشریف کو اقامے پر نااہل کردیا اور عمران نیازی کو 60ارب کے کیس میں رہا کیا جا تا ہے۔انصاف کا دوہرا معیار نظام عدل پر مسلسل سوالات کھڑے کررہا ہے۔فرد واحد کیلئے ترازو کا جھکاو عدلیہ کیلئے بھی لمحہ فکر ہے۔سپریم کورٹ میں واضح تفریق سامنے آرہی ہے۔چیف جسٹس اور دیگر دو ججز سے متعلق آدیو لیکس ہیں وہ اپنے ہی متعلقہ کیس نہیں سن سکتے۔ججز کسی بھی مہذب معاشرے کیلئے مثال ہوتے ہیں۔مس کنڈکٹ اور رولز کی خلاف ورزی ججز کو شعبہ نہیں دیتی۔انہوں نے کہا میاں نوازشریف نے چار سال میں پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا لیکن اچانک ایک جھوٹے مقدمے میں انکو وزارت عظمیٰ سے ہٹادیا۔2017کے بعد پاکستان میں مسلسل بحرانی کیفیت ہے اسکا ذمہ دار عمران نیازی اور اسکے چند سہولت کار ہیں جہنوں نے خود اربوں کھربوں کمالیے جبکہ ملکی خزانے کو دیمک کی طرح چاٹ گئے۔قوم سے روٹی چھیننے والے کسی معافی کے مستحق نہیں ہیں

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tahera Bukhari posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share