06/12/2023
پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے زیر اہتمام پوزیشن ہولڈرز طلبہ طالبات کے اعزاز میں بیسویں ٹیلنٹ ایوارڈ کی تقریب
تحریر و ترتیب عبدالوحید کیانی
رب کائنات نے انسان کو وجود بخشا اور آدم علیہ السلام حضرت اماں حوا علیہ السلام کے ذریعے زمین کو آباد کرنے کے فیصلے سے فرشتوں کو آگاہ کیا تو فرشتوں نے کہا کہ زمین پر فساد کرے گا ھم آپ کی عبادت ھمیں وقت کرتے ہیں تو رب کریم نے کہا کہ میں بہتر جانتا ہوں آدم علیہ السلام کو زمین پر اتارا تو نبی بنا کر دنیاوی زندگی کا مقصد رضا الہی کا حصول اولاد آدم کے لئے وقت کے نبی کی اتباع پر اطاعت الٰہی کو ضابطہ قرار دیا اولاد آدم کی نسلیں بدلنے کے ساتھ انبیاء علیہم السلام کا تسلسل جاری رہا جن۔ قوموں نے وقت کے نبی کی اتباع کے ذریعے رب کو راضی کیا انہیں کامیابی کی خوشخبری جبکہ نافرمانی کرنے والوں کو دردناک عذاب سے ڈرایا گیا ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نبوت کا دروازے ھمیشہ کےلئے بند کر دیا گیا اور قرآن کریم کے ذریعے احکام الٰہی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل پیرا ہونے والوں کو جنت کی بشارت دی گئی ھے قوموں کے عروج و زوال حالات سے آگاہی کے علم وعمل سے کاروبار زندگی وابستہ ھے ملکوں اور قوموں کی ترقی کا راز ہر دور میں علم سے وابستہ ھے پاکستان و آذاد کشمیر میں تعلیم کے حصول کے جذبے کو اجاگر کرنے کے لیے پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے چیئرمین کیپٹن فائز اختر کیانی اپنی ٹیم کے ہمراہ سال ہا سال سے شبانہ روز محنت کرکے علم کی مشعل تھامے شمع سے شمع جلانے میں مصروف عمل ہیں کرنل سلطان ظہور اختر کیانی مرحوم کے سایہ شفقت میں شروع کیا گیا کام وقت کے ساتھ ساتھ پھیلتا پھلتا پھولتا گیا گیا اور اس شعر کے مصداق اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل لوگ ملتے گئے کارواں بنتا گیا گکھڑ قبیلے کے طلباء طالبات میں تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کی جستجو اور لگن پیدا کرنے کے لیے میٹرک ایف اے سے اعلیٰ تعلیمی منازل پر انعامات سے مختلف شخصیات کے نام پر ایوارڈز کے ذریعے حوصلہ افزائی کی گراں قدر خدمات سر انجام دی جارہی ہیں اس تقریب میں طلبہ طالبات کی حوصلہ افزائی کے ساتھ مختلف علاقوں میں آباد قبیلے کے لوگوں کی باہم ملاقات ایک دوسرے کے حالات سے آگاہی دکھ درد بانٹنے کا موقع بھی ملتا ھے حدیث مبارکہ کے مفہوم کے مطابق صدقہ بلا کو دفع کرتا ھے اور اپنے رشتے داروں کو صدقہ کرنے کا اجر دگنا ھے پر عمل کرتے ہوئے صاحب ثروت افراد قبیلہ کے ضرورت مندوں کے لیے کسی نہ کسی شکل میں مدد بھی کرتے ہیں اس کٹھن کام کا سہرا کپٹن فائز اختر کیانی ان کی ٹیم کو جاتا ھے بیسویں ٹیلنٹ ایوارڈ کی پروقار تقریب میں آذاد کشمیر و پاکستان کے مختلف علاقوں سے پوزیشن ہولڈرز طلبہ طالبات ان کے والدین سرپرستوں نے شرکت کی اس تقریب میں گکھڑ قبیلے کی نامور شخصیات جنھوں نے شبانہ روز محنت سے ملکی و بین الاقوامی سطح پر اپنی خدادا صلاحیتوں کے ذریعے نام پیدا کیا بھی اپنی برادری کی نسل نو کو اپنے تجربات و مشاہدات سے تعلیمی ترقی کے ذریعے ملک وملت کا نام روشن کرنے پر محنت سے مقابلہ کی دوڑ میں آگے نکلنے کی راہ دکھاتے ہیں بیسویں ٹیلنٹ ایوارڈ میں جنرل ریٹائرڈ مسعود الرحمن ہارٹ سپیشلسٹ مالک ہارٹ انٹرنیشنل ہسپتال راجہ مہتاب احمد خان مالک روزنامہ اوصاف سے اے بی این نیوزبرگیڈئیر ریٹائرڈ شیر افگن کیانی برگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز قمر کیانی طارق محبوب کیانی سابق ممبر پنجاب اسمبلی نوید اختر گوگا چیئرمین ضلع کونسل میر پور کرنل ریٹائرڈ عتیق آزمان کیانی ستارہ جرات پرویز اختر کیانی مصنف تاریخ گکھڑاں ڈاکٹر عابد حسین چکوال عمران ظہور کیانی جہلم عمر افضل کیانی جہلم مبین اختر کیانی ایڈووکیٹ راجہ شکیل حیدر کیانی یو کے اذادکشمیر سے آفتاب احمد کیانی ایس ڈی او شاہرات پلندری شوکت کیانی ایڈووکیٹ سابق وائس چیئرمین بار کونسل آذاد کشمیر منیر کیانی سابق کمشنر انکم ٹیکس راقم سمیت ضلع جہلم ویلی کی ایسوسی ایشن عمران کیانی صدر جہلم ویلی قافلے سمیت اورچئیر پرسن یونین کونسل گوہر آباد محترمہ کامران کنول کیانی شریک تھیں جبکہ ضلع باغ سے پروفیسر نصیر کیانی ریٹائرڈ پرنسپل ڈگری کالج بیر پانی لیاقت کیانی تاج کیانی ڈاکٹر محمد یاسین کیانی میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ ھسپتال ہٹیاں بالا سٹیج سیکرٹری کے فرائض تسلیم کیانی جبکہ پوزیشن ہولڈرز طلبہ طالبات کی انرولمنٹ کے فرائض جناب راجہ محمد منیر کیانی ریٹائرڈ کمشنر انکم ٹیکس اور خالد محمود کیانی ریٹائرڈ انکم ٹیکس آفیسر نے سرانجام دئیے برطانیہ کے شیڈو منسٹر افضل خان کیانی عالمی شہرت یافتہ کو پیما نائلہ کیانی نے ویڈیو لنک کے ذریعے گکھڑ ٹیلنٹ ایوارڈ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ اور طالبات کو کو تعلیم کی اہمیت ھمت واستحکامت کے ساتھ تعلیمی منازل طے کرتے ھوئے معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا.