Women journalist

  • Home
  • Women journalist

Women journalist Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Women journalist, Media/News Company, .
(5)

31/05/2024

ڈیرہ اسماعیل خان موسمیاتی تغیر اور اسکے اثرات سے آگہی کے حوالہ سے خصوصی مہم کا اہتمام کیا گیا ، سرچ فار کامن گراؤنڈ ، عورت فاؤنڈیشن اور ہر پیئر فاؤنڈیشن کے اشتراک سے جاری اس مہم میں ڈیرہ اسماعیل خان کے نوجوانوں نے امن ماحولیاتی تبدیلیوں اور انصاف کے نام پر شہر کے متعدد علاقوں میں شجرکاری کی اور شہریوں میں آگہی پمفلٹ تقسیم کیئے اور محکمہ جنگلات کا دورہ کیا ۔ نوجوانوں کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیئے ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں کا ادراک اور اسکے سدباب کے اقدامات کے بارے میں آگاہ ہونا اور مشترکہ کوششیں بروئے کار لانا ضروری ہے انہوں نے اس موقع پر واک کا بھی اہتمام کیا

30/05/2024

*وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات*

ملاقات میں صوبہ خیبر پختونخوا کے امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو.

گورنر خیبر پختونخوا نے حکومت کی کاروبار و سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی بدولت ملک میں بڑھتی ہوئی بیرونی سرمایہ کاری پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا.

ملاقات میں خیبر پختونخوا کے مسائل اور انکے پائیدار حل کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی.

ملاقات میں وفاقی وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ اور وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ بھی شریک تھے.

Peshawar – U.S. Consulate Medical Specialist Timothy Gibson trained 13 KP journalists in basic first aid techniques they...
28/05/2024

Peshawar – U.S. Consulate Medical Specialist Timothy Gibson trained 13 KP journalists in basic first aid techniques they can use to help colleagues, friends, or family members in emergency situations.

Gibson, who has over 32 years of experience treating patients in emergency situations, shared skills the journalists need to stabilize patients until medical help arrives.

At the end of the session, U.S. Consul General Shante Moore gave out certificates and first-aid kits to the participants.

“Journalists are usually the first persons to reach an incident and their safety is of utmost importance,” he said. “We hope that today’s session has prepared you to deal with emergency situations while performing your reporting duties from the front lines.”

The journalists said that the hands-on training made them feel more confident to tackle any emergency health situations they might encounter.

Govt focuses on economic stability for country’s development: MNAMember National Assembly (MNA), Naima Kanwal has said t...
23/04/2024

Govt focuses on economic stability for country’s development: MNA

Member National Assembly (MNA), Naima Kanwal has said that the government is giving top priority to the country’s development through economic stability.

She expressed these views while visiting the Press Information Department(PID) Dera Ismail Khan here on Tuesday.

She said the country was facing challenges on the economic front, but the federal government was committed to meet those challenges and in this regard PPP being partner of the present set-up would play its full role in line with the vision of Shaheed Zulfikar Ali Bhutto.

As part of a multi-pronged strategy aimed at strengthening of the country, she said the federal government was actively pursuing efforts to build trust with friendly countries and added that high-level visits of Saudi Arabia, China, and Iran within a month and a half were practical examples in this regard.

She highlighted such as the Pakistan-Iran gas pipeline and the China-Pakistan Economic Corridor as milestones which she said were achieved during the previous tenures of President Asif Ali Zardari.

She said that Prime Minister Shabaz Sharif and President Asif Ali Zardari were effectively pursuing policies to address the problems the country was facing at the international level.

She hoped those efforts would start yielding results in a few months’ time.

She also expressed her resolve for the welfare of people of Dera Ismail Khan besides addressing genuine issues being faced by the federal government departments and their officials at Dera Ismail Khan.

Over the last 10 years, she lamented that a single family prevailed politically in Dera Ismail Khan for being in power at both federal and provincial levels, but even then it failed to deliver.

She said that residents were still facing problems and electricity and gas loadshedding had made their life miserable.

Similarly, the sewerage system too, in dilapidated condition leading to heaps of garbage everywhere in the city, flies, mosquitoes, and darkness in streets.

She also vowed to make efforts to provide employment opportunities for young people, especially women, in Dera Ismail Khan.

She said that two days of the week will be dedicated to resolve the problems of people of Dera Ismail Khan at their doorstep in the presence of relevant departments.

He expressed resolve to adhere to the directives of the party policy and utilize her energies for the public service.

On the occasion of his arrival, PID Dera Ismail Khan Incharge Muhammad Fazal ur Rehman presented a bouquet to the MNA.

Pakistan Peoples Party leader Malik Farhan Afzal Dhap and senior journalist Muhammad Rehan were also present on the occasion.
APP/

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمٹرین نے سینٹ کیلئے خیبرپختونخوا کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دہے- جنرل سیٹ کیلئے فدا خان، خواتی...
20/03/2024

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمٹرین نے سینٹ کیلئے خیبرپختونخوا کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دہے- جنرل سیٹ کیلئے فدا خان، خواتین سیٹ پر روبینہ خالد اور ٹیکنوکریٹ سیٹ پر قیضار میانخیل کو ٹکٹ جاری کر دیے ہیں۔

18/03/2024

٭٭٭
جنت کی بشارت پر اپنے ہی مدرسہ کی اٹھارہ سالہ خاتون ٹیچر کو چھریوں سے ذبح کر نے والی دو طالبات کو سزائے موت،ایک طالبہ کو عمر قید کی سزاسنادی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان .ایڈیشنل سیشن جج 2 ڈیرہ محمد جمیل نے گساخ رسول ہونے کے شبہ میں مدرسہ کی اٹھارہ سالہ خاتون ٹیچر کے گلے پر چھریاں پھر کر اسے بے دردی کے ساتھ ذبح کر نے کے مشہور زمانہ مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مدرسہ کی دو طالبات کو سزائے موت اور بیس بیس لاکھ روپے جبکہ ایک نابالغ طالبہ کو جونائل ہونے کے باعث عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کے احکامات جاری کردیئے ،استغاثہ کی جانب سے پبلک پراسیکیوٹر تنصیر علی اور حاجی شکیل ایڈووکیٹ جبکہ ملزمات کے طرف سے اسدعزیز ایڈووکیٹ نے اس اہم مقدمہ کی پیروی کی۔ ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود ڈیرہ ملتان روڈ پر علاقہ انجم آباد میں واقع مدرسہ جامعہ اسلامیہ فلاح البنات کی اٹھارہ سالہ تین طالبات رضیہ حنیفہ، عائشہ نعمان دختران اللہ نوازاور عمرہ امان حنیفہ دختر دین بادشاہ اقوام محسود سکنائے انجم آباد نے29 مارچ سال20222 بروزمنگل کی صبح 7بجے کے قریب مدرسہ کے گیٹ پر اپنے مدرسہ کی اٹھارہ سالہ ٹیچر”س “بی بی قوم محسود سکنہ تیارزہ جنوبی وزیرستان حال علاقہ نواب ملتان روڈ ڈیرہ کو قابو کرکے اس کے گلے پر چھریاں پھیر کر بڑی بے دردی کے ساتھ اسے ذبح کرکے قتل کرڈالا۔ مقتولہ ”س “بی بی کے چچا کے مطابق وہ گھر پر موجود تھا کہ مدرسہ کی انتظامیہ کی جانب سے گھر کے نمبر پر اطلاع دی گئی کہ میری بھتیجی پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے، ہم مدرسہ پہنچے تو بھتیجی کی تشدد زدہ اور ذبح شدہ لاش گلی میں موجود تھی۔ اس نے بتایا کہ میری بھتیجی مدرسہ میں پڑھاتی تھی ، صبح سات بجے رکشہ سے وہ مدرسہ کے گیٹ پر اتری،گیٹ بند ہونے پر وہ جونہی وہاں رکی تو اس دوران وہاں گیٹ پر پہلے سے موجود تینوں طالبات نے اس پر حملہ کرکے اسے قتل کردیا، پولیس نے مقتولہ کے چچاکے بیان پر ابتدائی کاروائی کے بعد واقعہ میں ملوث تینوں خواتین کو حراست میںلے کر گرفتار خواتین سے آلہ قتل چھریاں اور لاٹھی بھی برآمد کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کو دیئے گئے ابتدائی بیان میں گرفتار طالبات نے پولیس کو بتایا کہ مدرسہ میں ان کی ایک ساتھی طالبہ نے ان کے سامنے اپنا خواب بیان کیا کہ مقتولہ گساخ رسول ہے اور اسے قتل کرنے والے کو جنت کی بشارت دی گئی ہے،

بنوں۔ ریسرچ ایجوکیشن ڈویلپمنٹ (R.E.D) انٹرنیشنل کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر بسمہ مرزا نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع ...
13/03/2024

بنوں۔ ریسرچ ایجوکیشن ڈویلپمنٹ (R.E.D) انٹرنیشنل کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر بسمہ مرزا نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کے طلبہ باصلاحیت ہیں انکو کاروبار سے متعلقہ امور میں راہنمائی کی فراہمی سے معاشی ترقی کے بہترین نتائج متوقع ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے طلبہ کے لیئے تین روزہ انٹرایکٹو بلڈ انٹرپرینیورشپ سکلز ٹریننگ (B.E.S.T) بوٹ کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ بنوں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے منعقدہ اس بوٹ کیمپ سے یونیورسٹی ٹیچنگ اسٹاف ایسوسی ایشن) کے صدر، ڈاکٹر عامر نواز،چیئرمین الیکٹریکل انجینئرنگ- UST-بنوں، ڈاکٹر محمد آصف، ڈائریکٹر پروگرامز نے شرکت کی۔ آر ای ڈی انٹرنیشنل مسٹر عابد حسین، لیکچرر شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ، ڈاکٹر وہاب خان نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ ریڈ انٹرنیشنل کے اس بوٹ کیمپ سے ہمارے طلبہ کو جدید ضروریات کے مطابق کاروباری معاملات سمجھنے اور ان پر کام کرنے کا موقع ملا ایسے اقدامات اور سیشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے بوٹ کیمپ کا مقصد کاروباری افراد کی صلاحیت کو ڈیزائن تھنکنگ، بزنس ماڈل کینوس کے تصورات پر استوار کرنا ہے، تاکہ شرکاء کو اپنے کاروباری منصوبوں کو بہتر بنانے اور ان کی فروخت کی پچوں کو تیار کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔مقررین نے کہا کہ بوٹ کیمپ کو شرکاء کی مختلف سیکھنے کی ضروریات اور کاروباری آئیڈیاز تیار کرنے اور ان پر عمل درآمد کرنے میں درپیش چیلنجوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن اور ڈیلیور کیا گیا تھا۔ کل 11 اسٹارٹ اپس اور 6 بزنس آئیڈیاز کی اسکریننگ کی گئی اور بوٹ کیمپ کے اختتام پر کامیاب ٹرینیز کو اختتامی تقریب میں سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا۔انہوں نے یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کی انتظامیہ بالخصوص صدر ڈاکٹر عامر نواذ۔ چیئرمین ڈاکٹر محمد آصف اور لیکچرر ڈاکٹر وہاب کے کردار اور تعاون کو سراہا

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر غلام محمد علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم وزیراعظم زرعی ایمر...
10/03/2024

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر غلام محمد علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم وزیراعظم زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت پاکستان میں گندم کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے زرعی سائنس دانوں کی محنت اور کاشتکاروں کے باہمی اعتماد کی بدولت پاکستان میں گزشتہ چھ ماہ میں گندم کی پیداوار نوے من فی ایکڑ تک پہنچ گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت گندم کے کاشتکاروں کی اگہی برائے جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے ذریعے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے موضوع پر منعقدہ کنونشن سے خطاب کے دوران کیا کنونشن سے زرعی یونیورسٹی اور گومل یونیورسٹی کے وائس چانسر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ، نیشنل پراجیکٹ ڈائریکٹر برائے گندم ڈاکٹر محمد یعقوب ، ممبر پلانٹ سائنس ڈویژن ڈاکٹر امتیاز حسین ، ڈائریکٹر ایرڈ زون بھکر ڈاکٹر محمد اسلم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید گلفام عباس شاہ، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ پیر ارشد فاروق، ڈائریکٹر ایگریکلچر ریسرچ سینٹر ڈیرہ اسماعیل خان عبدالقیوم خان ڈائریکٹر جنرل ریسرچ خیبر پختون خواہ ڈاکٹر عبدالباری ، کوارڈینیٹر گندم ڈاکٹر محمد سہیل اور دیگر ماہرین نے بھی خطاب کیا جبکہ ڈاکٹر افتاب احمد عوان نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیے مقررین نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں پاکستان میں گندم کی اوسط پیداوار 28 من سے بڑھ کر 84 منفی ایکڑ ہو گئی ہے گزشتہ چار سالوں کے دوران اس اضافے سے 400 ارب روپے کا فائدہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ زمینداروں کی جانب سےجدید ٹیکنالوجی پر منتقل ہونے سے ان کی پیداواری صلاحیت میں بھی اضافہ ہوا ہے زمینداروں کو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ ٹیکنالوجی کا استعمال کریں انہوں نے کہا کہ ہم گندم کی پیدوار کا رقبہ بڑھانے کی بجائے پیداوار بڑھانے پر فوکس کر رہے ہیں خیبر پختون خواہ کے زمینداروں کو چاہیے کہ وہ اپنی زمینوں پر زیادہ انویسٹ کریں جس سے ان کو زیادہ فوائد ہوں گے زمیندار گندم اور دیگر فصلوں کی کاشت کے وقت جتنا زیادہ کھاد اور دیگر ضروری اشیاء پر صرف کرینگے اور جدید ٹیکنالوجی پر منتقل ہونگے ان کی پیداواری صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا
زمینداروں کو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ ٹیکنالوجی کا استعمال کریں انہوں نے کہا کہ ہم گندم کا ایک رقبہ بڑھانے کی بجائے پیداوار برہانے پر فوکس کر رہے ہیں خیبر پختون خواہ کے زمینداروں کو چاہیے کہ وہ اپنی زمینوں پر زیادہ انویسٹ کریں جس سے ان کو زیادہ فوائد ہوں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تل کی کاشت میں اضافے کا رجحان چین میں تل کی امپورٹ کی وجہ سے ہو رہا ہے بھکر پاکستان کے ان اضلاع میں شامل ہے جہاں تل کی فصل بڑے پیمانے پر کاشت ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 20 لاکھ ایکڑ رقبہ میں چنا کاشت کیا جاتا ہے جس میں 10 لاکھ ایک رقبہ صرف ضلع بھکر کا شامل ہے مقررین نے کہا کہ پاکستان میں وہ وقت بھی تھا جب لوگ ڈیپو پر لائنوں میں لگ کر اٹا لیتے تھے اور اب زرعی ماہرین کی محنت اور کاشتکاروں کے باہمی تعاون سے پاکستان غذائی طور پر انتہائی خود کفیل ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں 1200 سے زائد رجسٹر ہوئے ورائٹیز مختلف اجناس کی ہیں جن سے کاشتکار بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ماضی میں 31 من فی ایکڑ مکئی پیدا کی جاتی تھی جبکہ اب65 من فی ایکڑ مکئی پیدا کی جا رہی ہے جو ایشیا میں سب سے زیادہ اگے ہے، مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر غلام محمد علی ہی کی چاول کی چار ورائٹیز ہیں جن کی پیداوار 110 سے 115 من فی ایکڑ ہے پاکستان کو زراعت نے بچایا ہوا ہے ہمیں اس شعبہ میں بھرپور محنت اور توجہ کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان معاشی طور پر مزید خوشحال ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان سے ہم نے 50 ارب انڈومنٹ فنڈ کی درخواست کی ہے جس کی منظوری سے ملک میں زراعت کی تحقیق کے کام میں مزید مدد ملے گی۔ پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر غلام محمد علی نے ڈیرہ اسماعیل خان رتہ کلاچی تحقیقاتی فارم میں کاشت کی گئی فصلوں کا بھی معائنہ کیا انہوں نے کھجور کی پیداوار میں اضافے کے لیے ہائبرڈ سولر ٹنل کا افتتاح کیا اس موقع پر انہوں نے فوڈ ٹیکنالوجی شعبہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزادہ ارشد سلیم سدوزئی اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا تقریب کے اختتام پر اعلی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں اور عملہ میں اسناد اور شیلڈ تقسیم کی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان : آٹھ مارچ عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے غیر سرکاری تنظیم سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام تقریب ک...
09/03/2024

ڈیرہ اسماعیل خان : آٹھ مارچ عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے غیر سرکاری تنظیم سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احد یوسف۔انچارج ایس آر ایس پی امان اکبر، ڈسٹرکٹ اٹارنی تمغہ امتیاز فرحاج سکندر یار بلوچ۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر محمود جان بیٹنی، معروف سماجی کارکن عامر مغل، معروف سماجی کارکن ناہید بخاری، دلشاد بیگم، سمیڈا کی نورین شہریار سمیت مختلف اداروں کے سربراہان سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی ۔اس موقع پر مقررین نے آج کے عالمی دن کے حوالے سے روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں خواتین کی خدمات اور کردار لائق ستائش ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی کے لیئے خواتین کو مزید سرپرستی اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ایس آر ایس پی کی جانب سے متعدد علاقوں میں قائم خواتین کی تنظیموں کی جانب سے مقامی دستکاریوں کی حوصلہ افزائی کے زریعے خواتین کو معاشی آسودہ بنانے میں کوشاں ہیں

08/03/2024

International Women's Day

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ ریڈیو پاکستان ڈیرہ کے زیر اہتمام سلسلہ حسن جمہوریت کے تحت خصوصی مذاکرہ کا انعقاد کیا گیا جسکے میزبان ...
07/03/2024

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ ریڈیو پاکستان ڈیرہ کے زیر اہتمام سلسلہ حسن جمہوریت کے تحت خصوصی مذاکرہ کا انعقاد کیا گیا جسکے میزبان پروڈیوسر اسد مختار تھے ، عوام کو با اختیار بنانا اور اجتماعی فلاح میں جمہوریت کے کردارکے موضوع پر منعقدہ مذاکرہ کے شرکاء میں سینیئر صحافی کالم نگار اسلم اعوان، سینیئر صحافی کالم نگار ابوالمعظم ترابی اور پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ریجنل دفتر کے انچارج محمد فضل الرحمان شامل تھے جنہوں نے اقتدار کی عوام تک منتقلی میں عوام کو با اختیار بنانے کی اہمیت ، اجتماعی فلاح میں جمہوریت کے کردار ، عوام کے مسائل انکے منتخب کردہ نمائندوں کے زریعے حل کرنے میں عوام کو حاصل سہولیات پر بحث کی گئی شرکاء مذاکرہ نے کہا کہ ایک مظبوط جمہوری نظام میں جمہوریت کا تسلسل اور مظبوط پارلیمنٹ خصوصی اہمیت کی حامل ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی اور قومی اسمبلیوں کے علاؤہ بلدیاتی نظام جمہوریت اور گراس روٹ لیول تک اختیارات کی منتقلی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی تقویت میں حکومتی اداروں کا آئین وقانون کے مطابق دائرہ اختیار میں رہنا ضروری ہے عوام کو صحت, تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ پُرامن ماحول کی فراہمی بھی عوام کو با اختیار بنانے کے عمل میں انتہائی ضروری عوامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی ترقی کے لیئے برداشت رواداری اور جمہوری اقدار کو فروغ دینا انتہائی ضروری ہے انہوں نے اس اہم موضوع پر مذاکرہ کے انعقاد پر ریڈیو پاکستان کا شکریہ ادا کیا

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*               *پریس ریلیز*      مورخہ : 2024۔02۔17*تھانہ کینٹ پولیس کی چوری کیخلاف بڑی کامی...
17/02/2024

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*
*پریس ریلیز*
مورخہ : 2024۔02۔17
*تھانہ کینٹ پولیس کی چوری کیخلاف بڑی کامیابی*
*موٹرسائیکل و کار چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث گروہ کے 02 کارندے گرفتار*
*سرقہ شدہ 05 عدد موٹرسائیکل اور مالمسروقہ فروختگی رقم 37 لاکھ روپے برآمد*
♦️ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی کی ہدایت پر تھانہ کینٹ پولیس زیر قیادت ایس ڈی پی او سٹی محمد عدنان ہمراہ ایس ایچ او گل شیر خان نے چوروں و ڈکیتوں کیخلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے گاڑیاں و موٹرسائیکل کی متعدد وارداتوں میں ملوث گروہ کو ٹریس کرکے گروہ کو دو کارندے اکرم اور اکرام کو نہایت حکمت عملی سے گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے سرقہ شدہ 05 عدد موٹرسائیکل اور گاڑیاں و موٹرسائیکل فروختگی رقم مبلغ 37 لاکھ روپے برآمد کرلئے ۔ ڈی ایس پی سٹی محمد عدنان کا کہنا ہے کہ متذکرہ بالا گروہ اور گروہ کے گرفتار کارندے ضلع میں ہونیوالی چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں جن کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں ۔
*ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*

15/02/2024
06/02/2024

ڈیرہ اسماعیل خان کے شہری کس کو ووٹ دے رہے ہیں ۔

04/02/2024

میرا ووٹ پی پی پی کا۔
میرا ووٹ فیصل کریم کنڈی کا ۔۔۔ مگر کیوں ؟؟

ڈیرہ اسماعیل خان .وفاقی وزارت اطلاعات کے زیر اہتمام پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ریجنل دفتر کے انچارج محمد فضل الرحمان نے کہ...
03/02/2024

ڈیرہ اسماعیل خان .وفاقی وزارت اطلاعات کے زیر اہتمام پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ریجنل دفتر کے انچارج محمد فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آٹھ فروری کے انتخابات ملکی ترقی و خوشحالی کے نئے سفر کا آغاز ہونگے انتخابی عمل میں ووٹرز اور بالخصوص نوجوانوں اور خواتین کی شمولیت انتہائی ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریڈیو پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان میں الیکشن 2024 میں نوجوانوں کی شمولیت و اہمیت کے حوالہ سے منعقدہ مذاکرے میں گفتگو کے دوران کیا مذاکرہ کے میزبان سینئر پروڈیو اسد مختیار تھے جبکہ شرکا مذاکرہ میں شعبہ لا ، ایمرجنگ یوتھ اکیڈیمی کے طالب علم عون محمد ، پولیٹیکل سائنس کی طالبہ علینہ خان اور شعبہ صحافت کی طالبہ نائلہ علی تھیں۔ شرکا مذاکرہ نے کہا کہ ووٹرز آگہی کے حوالہ سے وزارت اطلاعات و نشریات اسکے ماتحت ادارے پی آئی ڈی۔ ریڈیو پاکستان ، پی ٹی وی، اے پی پی، برگد، ایمرجنگ یوتھ لیڈرز اکیڈیمی اور دیگر سماجی تنظیمیں بھرپور کوشاں ہیں اس حوالہ سے الیکشن کمشن آف پاکستان کی جانب سے بھی ووٹرز کی راہنمائی اور انتخابی عمل میں سہولت کے لیئے 8300 کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ شرکا نے کہا کہ ووٹرز مذکورہ سہولت سے فایدہ لیکر مقررہ بولنگ بوتھ پر پہنچیں۔ بیلیٹ پیپرز پر متعلقہ حکام کے دستخط کو چیک کریں اپنے پسندیدہ انتخابی نشان کے سامنے ہی مہر لگائیں اور سیاہی خشک ہونے کے بعد بیلٹ پیپرز فولڈ کریں تاکہ ووٹ ضائع ہونے کا کم سے کم خطرہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ابادی کی بڑی تعداد خواتین پر مشتمل ہے انہیں بولنگ بوتھ پر لے جانے کے حوالہ سے معاشرہ کا ہر شہری اپنا کردار ادا کرے ۔ انہوں نے اس اہم موضوع پر مذاکرہ کا انعقاد کرنے پر ریڈیو پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان اور اسٹیشن منیجر صاحبزادہ ڈاکٹر نجم الحسن اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا

03/02/2024

ڈیرہ اسماعیل خان کی معذور خاتون کا اعلان۔۔ ووٹ تیر کا۔ ووٹ بے نظیر کا

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Women journalist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share