Hasan Niazi

Hasan Niazi Hasan Niazi

27/05/2023

My favourite cutting is Fauji cutting
My favourite hafiz is hafiz alama syed Asim Munir shah Sahib ,
My favourite law is Marshallaw,
My fav foundation is fauji foundation,
My favorite bank is Askari Bank,
My favorite shopping mall is CSD,
My favorite clothes is Fauji Apparel,
My favorite TV show is Ahed-e-Wafa,
My favorite pizza is Papa Johns,
My favorite Shoe maker is Askari Project,
My favorite meat is Fauji Meat,
My favorite contractor is FWO,
My favorite power is Fauji Power Co.,
My favorite fuel is Askari Gas,
My favorite fertiliser is Fauji Fertiliser,
My favorite sugar is Army WF sugar mills,
My favorite trust is Army Welfare Trust,
My favorite building is AWT,
My favorite logistic company is NLC,
My favorite porridge is Fauji Cereal,
My favorite Cement is Askari Cement,
My favorite society is DHA

اب میں ایک Certified محب وطن پاکستانی ہوں! آپ سب اپنا اپنا دیکھ لو! 😎✌️

ہمیں صرف آسان دین چاہیے کوئی ہماری جگہ سے دعائیں کرے کوئی ہمارے گناہ معاف کروائے کوئی ہماری بخشش کروائے ، بغیر سوچے سمجھ...
03/05/2023

ہمیں صرف آسان دین چاہیے کوئی ہماری جگہ سے دعائیں کرے کوئی ہمارے گناہ معاف کروائے کوئی ہماری بخشش کروائے ، بغیر سوچے سمجھے اندھی تقلید کرنے والی قوم ہیں ۔

میرا اعتراض بلوچی بزرگ پر نہیں ہے اور نہ ہی ہم ان کی مقبولیت سے خائف ہیں ۔ میرا اعتراض اس قوم پر ہے ۔ سادہ سا باریش اور معمر شخص قادر بخش مری صرف اپنے حلیے اور ہیئت سے مسلمانوں کی اتنی بڑی تعداد کو اپنا مرید بنا گیا ۔ کچھ تو جذبات میں اس قدر بہہ گئے کہ مشابہت صحابہ سے کردی ۔ بعض جوشیلوں نے سیدھا سیدھا حضرت ابو بکر صدیق سے ملا دیا ۔

ایک نو سیکنڈ کی ویڈیو اس قوم میں ایک اجنبی شخص سے اس قدر عقیدت بھر دیتی ہے کہ وہ جوق در جوق اس کی جھونپڑی میں جا پہنچتے ہیں ، ہاوسنگ سوسائیٹی میں پلاٹ نام کردیتے ہیں ، جاوید آفریدی حج کے مفت پیکج کا اعلان کرتا ہے ، حب کی ایک جھونپڑی بوسہ گاہ خلائق بن جاتی ہے ٹی وی اور یو ٹیوب چینلز انٹرویو کے لیے ٹوٹ پڑتے ہیں ۔۔۔۔تو سوچیے
سوچیے !
جب دجال کا ظہور ہوگا ۔۔۔ تو ہم اس کے حلیے اور ہیئت سے متاثر نہ ہوں گے ؟ جو دنیا بھر کے شعبدے لے کر مشرق سے نکلے گا ، بارش برسائے گا ، صحرا گلستان میں بدلے گا ، کئی معجزات کھلی آنکھوں سے دکھائے گا ، جنت اور جہنم ساتھ لے کر چلے گا، تو کیا ہمارا ایمان متزلزل نہ ہوگا ؟

قادر بخش مری کی کوئی کرامت دیکھے بنا صرف اس کے لباس اور چال ڈھال کو دیکھ کر ہم مرمٹے ہیں ۔

30/04/2023

ھمارے ساتھ ، کوئی بیٹھ کر نہیں رویا
سبھی نے جان چُھڑائی ، دُعائیں دیتے ھُوئے۔

عمران خان  کے اپنے تین سالہ عہد میں کچھ اہم کارنامے‏1-انڈیا کو کہا منہ توڑ جواب دونگا اگلے دن انڈیا کے دو جہاز گرا  دیئے...
28/03/2023

عمران خان کے اپنے تین سالہ عہد میں کچھ اہم کارنامے

‏1-انڈیا کو کہا منہ توڑ جواب دونگا اگلے دن انڈیا کے دو جہاز گرا دیئے اور پائلٹ کو گرفتار کر کے دنیا کے سامنے جرات کا مظاہر ہ کیا
‏2-اس نے کہا تھا کہ میں ڈرون اٹیک نہیں ہونے دونگا اس کے دور میں کوئی ڈرون اٹیک نہیں ہوا ۔
‏3-پاکستان مسلم لیگ ن اورپی پی پی کے مہنگے رینٹل منصوبوں کے بجائے تین بڑی ڈیمز بنائیں
‏4-ایکسپورٹ کو فقط تین سالوں میں 21 بلین ڈالر سے بڑا کر 38 بلین ڈالر کر دیا
‏5-اسلام فوبیا اور نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخانہ خاکوں پر یورپ اور مغرب میں ایک مضبوط موقف اپنایا ۔ نبی پاک ﷺ سے بے لوث محبت ہر مقام پر ظاہر کی ۔

‏6-مودی کو دنیا کے سامنے ہٹلر کے جانشین کے طور پر پیش ۔کلبھوشن کو دنیا میں دہشت گردی کی علامت کے طور پر پیش کیا ۔
‏7- ریکوڈیک میں ضائع کئے گئے گیارہ بلین ڈالر جرمانے کو نو ارب ڈالر انویسٹمنٹ میں تبدیل کروا کے ملک قوم کی خدمت
‏کی
‏8- پی آئی اے کو خسار ے سے نکال کر منافع کی طرف گامزن کیا ۔ سالوں بعد ائیرلائن کروڑوں منافع تک پہنچ چکی ہے اور نواز شریف اسے سستی ترین قیمت میں بیچنے لگا تھا۔ ان کی غداریوں کو نہ بھلا کریں پاکستانیو۔
‏9-کنسڑیکشن انڈسڑی کے لئے شاندار پیکجز کا اعلان کیا جس سے 8 لاکھ نئی نوکریا ں پیدا ہوئیں حتی کہ کورونا عروج پر تھا ۔
‏10- ٹیکسٹائل کی تباہ حال انڈسڑی کو دوام بخشا ۔ ایکسپورٹ کو 20 ارب ڈالر تک لیکر گیا جو کہ گزشتہ حکومتوں
‏میں فقط 9-10 ارب ڈالر تک محدود ہو کر رہ گئی تھی
‏11-بلین ٹریز سونامی پروجیکٹ لانچ کیا جسے عالمی سطح پر بے پنا ہ پذیرائی ملی جس کے تحت 2 بلین درخت لگائے جا چکے ہیں جس نے عالمی سطح کلائمیٹ تبدیلی میں اہم کردار ادا کیا
‏12- کئی سالوں بعد کسان دوست پالیسی کی وجہ سے گندم ،چاول ،کپاس،اور گنے کی شاندار فصلیں ملیں جو کہ گزشتہ ادوار میں بہت کم ہو چکیں تھیں ۔ تاریخ میں بہت سالوں بعد کسان خوشحال ہوا۔ گنے کے پیسے فوری ادا کیے گئے اور کسانوں کیلیے بہت سہولیات دی گئیں جن میں کسان کارڈ وغیرہ شامل ہیں ۔ اور فصلوں کا پورا ریٹ دیا گیا۔ ماضی کے ادوار میں ایسا ہوتا رہا تھا کہ کسان کم ترین ریٹ کی وجہ سے اپنی فصلوں کو احتجاجاً آگ لگا دیا کرتے تھے۔
‏13- پچاس سال بعد دو نئی نہروں کا منصوبہ لانچ کیا گیا ۔
‏14-پاکستان ائیر فورس نے 1983 کے بعد پہلی بار نئے جدید جنگی جہاز خریدے جو کہ جے ایف دس کی صورت میں اس 23 مارچ کو ہمارے جنگی بیڑے میں شامل ہو چکے ہیں ۔
‏15- بینکو ں کو انتہائی کم ریٹ پر مڈل کلاس لوگوں کو گھروں کے لئے قرضے دینےپر راضی کیا جس کے تحت بے شمار لوگوں کو قرضے جاری کیے جا چکے ہیں
‏16-ان تین سالوں میں ملک میں کاروں ، موٹرسائیکل ، اور ٹریکٹر کی ریکارڈ پروڈکشن ہو ئی جو کہ بہتر معشیت کے اشارے ہیں ۔ سب سے زیادہ سیل اسی عمران خان دور میں ہوئی۔
‏17-پورے ملک کے ہیلتھ انشورنس کا پروگرام لایا گیا ۔
‏جس میں ہیلتھ کارڈ ایک شاندار کامیاب پراجیکٹ ہے۔جس میں ہر فیملی کو 10لاکھ تک کا علاج فری دیا گیا جن میں ایسی بیماریاں شامل ہیں جو زیادہ غریب لوگوں کو افیکٹ کرتی ہیں جیسے کہ بچے کے دل میں سوراخ ۔ یہ مرض غریب عورتوں کو حمل کے دوران صحت مند خوراک نہ ملنے کی وجہ سے پیدا ہونے والے بچوں میں ہوتی یے اور اس کی زیادہ شرح صرف غریب گھرانے کے بچوں میں ہے اور اسکا آپریشن 7 لاکھ تک ہوتا تھا جو کہ عمران خان کے پراجیکٹ کی وجہ سے فری ہونے لگا وہ بھی اعلیٰ ترین پرائیویٹ ہسپتالوں میں ۔
‏18-سردیوں میں ایک خاندان کو سڑک پر سوتے دیکھا تو ملک بھر میں 150 پناہ گاہیں اور شلڑ ہومز بنا دیئے جہاں کھانے تک مفت مہیا کیا جانے لگا ۔
‏19- ستر سالوں میں پہلی بار ایک نصاب تعلیم کو رائج کر کے غریب اور امیر کی تقسیم ختم کر دی اور مدرسے کے طالب علموں کو بھی آگے بڑھنے کا رستہ دیا۔
‏20- سٹیزن پورٹل سے عام شہری کو وزیراعظم تک براہ راست رسائی دی ۔ جس سے اب تک 45 لاکھ لوگوں کے مسائل بروقت حل ہوئے
‏21-ٹرمپ کو ٹویٹر پر انتہائی سخت جوابات دیئے اور اس کے بعد اسی ٹرمپ کے سٹیٹ مہمان کے طور پر امریکہ کادورہ کیا ۔
‏22-تاریخ میں پہلی بار امریکہ کے شہر میں بڑا جلسہ کیا جس میں لاکھوں پاکستانیوں نے شرکت کی
‏23-امریکہ افغانستان کی جنگ کا بہترین خاتمہ کیا
‏24-تاریخ میں پہلی بار اورسیز پاکستانیوں کو براہ راست پاکستانی بینکوں تک رسائی دیکر 3 بلین ڈالر کی انویسٹمنٹ روشن ڈیجٹیل اکاوئنٹ کے ذرائع پاکستان لایا
‏25- غیر ملکی زرمبادلہ کو 19 بلین ڈالر سے بڑھا کر 31 بلین ڈالر تک لےگیا۔
‏26-ملکی خود مختاری کا سودا ہر گز نا کیا اور عالمی طاقتوں کو absolutely Not کہا جہاں ہمارے سابق حکمران فقط ایک فون کال پر لیٹ جایا کرتے تھے
27-کورونا لاک ڈاؤن کو عالمی دباو کے باوجود بہترین انداز میں ہینڈل کیا کہ UN/WHOنے دنیا سے کہا کہ پاکستان سے سیکھو۔
‏28- روس کا تاریخی دورہ کیا اور حالت جنگ میں روسی صدرکے ساتھ تین گھنٹے کی طویل ملاقات کی اور شاندار ایگریمنٹ ہوئے جس میں 20 سے 30 فیصد سستا پٹرول وغیرہ شامل تھے، جنکو موجودہ امپورٹڈ حکومت آگے نہیں بڑھا رہی۔
‏29-بچوں کی ذہنی نشو و نما کو بہتر کرنے میں کردار ادا کیا تاکہ بچے جو کمزور پیدا ہوتے ہیں انکی کمزوری کا بروقت علاج کیا جا سکے۔
‏30- پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے مختلف کام کئے ۔ ڈسکور پاکستان چینل بنایا سکردو انٹرنیشنل ائیر پورٹ کا قیام ، بہترین نئے روڈز، نئی وادیوں کی پہچان کروانا، ٹور پوائینٹس کو دریافت کرنا ان میں سے چند ایک ہیں
‏31- خطے میں اس وقتپاکستان میں سب سے کم بے روزگاری ہے ۔
‏32- پی ٹی وی کو HD میں تبدیل کیا
‏33-صحافیوں اور چینلز کی خرید وفروخت میں ملوث نا ہوا ۔ عورت کی سیاست ، مذہب کارڈ , قومیت کارڈ (سندھی، بلوچی، پنجابی، مہاجری وغیرہ) سے مکمل دوری اختیار کی جس وجہ سے تحریکِ انصاف پورے پاکستان کی پارٹی بنی۔قوم کو ایک جگہ متحد کر کے قوم بنایا جبکہ سابقہ کرپٹ ٹولے نے قوم کو ہمیشہ تقسیم ہی کیا۔
‏34- آئی ٹی سیکٹر نے سو فیصد ترقی کی جس کی ایکسپورٹ کا حجم 2 بلین ڈالر تک پہنچایا ۔ پانچ لاکھ نئےروزگار کے مواقع مہیا کئے ۔ لوگوں کو مفت انٹرنیٹ سکلز سکھائیں۔ گھریلو خواتین کو انٹرنیٹ پر مہارت دی جس وجہ سے ہزاروں لوگ اپنے گھروں میں بیٹھے ان سکلز کے زریعے لاکھوں کما رہے ہیں ۔
‏36-ساڑھے تین سال میں ڈیڑھ لاکھ نئی کمپنیاں رجسڑڈ ہوئیں جو کہ گزشتہ حکومتوں کے مقابلے میں دس گنا زیادہ ہیں
‏37-القادر یونیورسٹی اور رحمت العالمین اتھارٹی کا قیام۔
‏38-ساڑھے تین سال میں عورتوں کے اوپر ہونے والے پر تشدد واقعات کو منطقی انجام تک پہنچایا ۔ نور مقدم کیس ۔ سیالکوٹ موٹروئے کیس ۔ اور E-11ویڈیو کیس ۔ تمام ملزمان کو سزا ئے موت ہوئی ۔ اور کچھ ایسے قوانین عورتوں کے تحفظ کیلیے متعارف کروائے جو بہت شاندار ہیں ، جن میں ایک یہ کہ اگر کوئی میسج یا فون وغیرہ پر یا ویسے تنگ کرو تو تھانے جائے بغیر آن لائن عورت اس پر FIR درج کروا کر اسے گرفتار کروا سکتی ہے۔ اور ایسے لڑکوں کیلیے سخت سزائیں رکھیں تاکہ بچیوں کو مکمل تحفظ پاکستانی معاشرے میں مل سکے۔
‏39-ایرن ،چین،روس،سعودی عرب کے ساتھ برابری کی سطح پر مثالی تعلقات قائم کئے '
‏40-ناصرف وزیراعظم ہاوس میں رہا نہیں بلکے کسی دوسرے گھر کو وزیراعظم ہاوس کا درجہ بھی نہیں دلوایا تاکہ عوامی پیسہ ضائع نا ہو اور اربوں کی بچت ہو سکے۔جبکہ گزشتہ ادوار میں نا صرف وزیراعظم ہاوس میں رہتے تھے بلکے آبائی گھروں کو وزیراعظم ہاوس کا درجہ دلوا کر عوامی دولت کو بے جا خرچ کرتے تھے ۔ موجودہ بھکاری حکومت اب تک 3 گھروں کو وزیراعظم ہاوس کا درجہ دیکر کروڑوں ٹھکانے لگا چکی ہے۔
‏41-کسی ملکی کا پر تحاش دورہ نہیں کیا ۔ پہلی کوشش کی کہ پی آئی اے کے جہاز پر سفر کرے نہیں تو ائیر فورس کے چھوٹے طیارے کو ترجیج دی جبکہ گزشتہ ادوار میں بوئنگ جہاز میں سفر کیا جاتا تھا اور ساتھ سینکڑوں خاندانی افراد کے ہمراہ بے شمار من پسند اینکر حضرات کو بھی نوازا جاتا تھا
‏42-گلگت اور کشمیر کے الیکشن جیت کر ثابت کیا کہ تحریک انصاف پورے ملک کی پارٹی ہے پنجاب یا اندرون سندھ کی جماعت نہیں
‏43-فاٹا کو کے پی کا حصہ بنایا تاکہ کوئی غیر ملکی طاقت جنگی قبائلی علاقہ کہہ کر ان پرحملہ نا کر سکے
‏44-ڈمی کے بجائے ایک صحتمند شخص کو صدر پاکستان بنا کر اس عہدے کا وقار بحال کیا
‏45-پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں پہلی بار قومی سیکورٹی پالیسی بنائی
‏46- کوئی کرپشن کا کیس ساڑھے تین سالہ اقتدار میں اس شخص پر نا بن سکا

47-ٹیکس کا حجم 6000 ارب تک پہنچایا۔
‏48-غربت کے خاتمہ کے لئے احساس راشن پروگرام چلایا جو کہ اس وقت دنیا میں چوتھا بہترین پروگرام مانا جاتا ہے
‏49-کامیاب نوجوان سیکم کے تحت 50-30 لاکھ روپے کے قرضے براہ راست نوجوانوں کو دیئے ۔ بجائے فراڈ لیپ ٹیپ یا جھوٹی شہرت والے پروگرامز کے ۔
‏50-پہلی بار پاکستان میں 70 فیصد اپنی ضرورت کے موبائل فون بنائے گئے ۔الیکٹرک موٹرسائیکل اور کمپوٹر بنانے کے کارخانے پاکستان میں لگائے گئے ۔بارڈر پر بار لگا کر سمگلنگ روکی گئی جس کی وجہ سے ملکی انڈسڑی کو عروج حاصل ہوا ۔ ملکی حقیقی معاشی ترقی کی طرف گامزن ہوا ۔ جو چوروں اور غداروں کو پسند نا تھا ۔
‏51. دنیا کی تاریخ میں بہت عرصے بعد کسی مسلمان لیڈر نے آقا کریم محبوب رب العالمین حصرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناموس کیلیے حقیقی محافظ بن کر کام کیا۔ دنیا کے ہر فورم میں گستاخی کے خلاف آواز پوری شدت سے بلند کی، جس وجہ سے دنیا کو یہ تسلیم کرنا پڑا کہ مسلمانوں کے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی آزادی رائے میں نہیں آتی ، اور ایک دن اقوامِ متحدہ میں منظور کروایا جس دن انٹرنیشنل لیول پر اسلاموفوبیا کے خلاف احتجاج ہو گا۔ یہ ایک ایسا عمل تھا کہ جسے پوری دنیا میں سراہا گیا اور ہر ملک میں عمران خان کیلیے دعائے خیر کروائی گئی۔
‏52. ملک میں 10 نئے ڈیمز پر فوری تعمیر کا کام شروع کروایا گیا۔ جو 2028 تک مکمل ہوں گے اور پاکستان میں ایک نئی زندگی کی لہر آئے گی۔ تیزی سے پانی کی کمی پر بھی قابو پایا جائے گا۔
‏53۔ قوم کو شعور دیا۔ اقبال رح کی خودی کا فلسفہ سمجھایا اور پوری دنیا میں ہرے پاسپورٹ کی عزت میں بہت اضافہ کیا۔ اوورسیز بتاتے ہیں کہ سابقہ کرپٹ ادوار میں ہم اپنے آپکو بنگالی یا انڈین کہتے ٹھے کیونکہ یہ مشہور تھا کہ "پاکستانی ہیں ہی حرامی، یہ بات سعودیہ میں خصوصاً زیادہ مشہور تھی۔" جب سے عمران خان آیا ہے تب سے ہم فخر سے اپنے آپکو پاکستانی کہہ کر تعارف کرواتے ہیں۔
‏54. قادیانیت کے خلاف حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خاتم النبیین پر پہرہ دیا اور قانون پاس کیا کہ چھوٹی جماعت سے بڑی تک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام مبارک کے ساتھ "خاتم النبیین لفظ " ہر بار لکھا جائے تاکہ بار بار پڑھ کر ہمارے بچوں کے زہنوں میں یہ لفظ پتھر کی طرح نقش ہو جائے اور کوئی اسے گمراہ نہ کر سکے۔
‏55. انٹرمیڈیٹ کی کتابوں سے مسٹر چپس جیسے گندے رومانوی ناول کو ختم کر کے اس کی جگہ حضور نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرتِ مبارکہ کے مضامین شامل کیے تاکہ نوجوانوں کی تربیت اسلامی ہو سکے ناکہ یہودیوں والی اور مسلمان اپنے اخلاق کو پہنچان کر اپنے آپ کو آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طریقے پر ڈال سکے۔
‏56. ہر تعلیمی ادارے میں قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی قرار دیا تاکہ مسلمان یہودیوں کی بجائے حقیقی اسلامی تعلیم کے ساتھ منسلک رہیں اور مستقبل میں ایک بہترین اسلامی نوجوان کی قوم تیار ہو سکے جو پوری دنیا میں اسلام اور پاکستان کا نام حقیقی معنی میں روشن کر سکے۔
‏57. موجودہ حکومت اب خود مان چکی ہے کہ پٹرول کی اصل قیمت 200 سے بھی اوپر بنتی یے۔ مگر عمران خان نے اپنی قوم کو تاریخی ریلیف دیا اور ہر قسم کا ٹیکس ختم کر کے قیمت 152 پر کئ مہینوں کیلیے فکس کر دی۔
‏58. بجلی میں 5 روپے یونٹ خصوصی ریلیف دیا۔ جسے موجود کرپٹ حکومت نے آتے ہی ختم دیا اور 3 روپے مزید مہنگی بھی کر دی۔ یعنی مجموعی طور پر 8 روپے یونٹ بجلی مہنگی کر دی جو کہ عمران خان 8 روپے یونٹ سستی دے رہا تھا۔
‏59۔ نادرا اور بلدیہ کی آن لائن سہولیات عوام کو مہیا کیں تاکہ عوام کو لمبی لائنوں میں نہ لگنا پڑے۔
‏60. کشمیر کا مقدمہ دنیا کے ہر فورم پر پوری قوت سے لڑ کر اسے ایک انٹرنیشنل مسئلہ قرار دلوایا اور دنیا کی توجہ کشمیر کی طرف دلائی۔
‏61. پاکستان میں پہلی دفعہ وینٹلی لیٹرز کی پروڈکشن کا کامیاب آغاز کیا گیا۔
‏62. پوری دنیا میں جہاں ہر کچھ وقت کے بعد کوئی نہ کوئی آقا کریم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذاتِ پاک پر کوئی نہ کوئی گستاخی کرتا تھا، کتاب ، تصویر، فلم یا خاکے وغیرہ کی صورت میں، عمران خان کی ہر فورم پر محنت کی وجہ سے ،کسی کی جرات نہیں ہو سکی پوری دنیا میں کہ وہ کوئی بکواس کر سکے۔
‏جیسے ہی عمران خان کو ہٹایا گیا فورا فرانس کے کتے گریٹ ویلڈر نے گستاخی کے کام کا پھر آغاز کر دیا اور اس کرپٹ حکومت سے اس کے خلاف نہ بولا گیا اور نہ احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔
‏63. سی پیک میں شفافیت اور تیزی کیلیے سی پیک اتھارٹی کا قیام کیا ، جسے آتے ساتھ ہی اس نالائق حکومت نے ختم کر دیا اور اب تک 2000 سے زیادہ چینی ماہرین واپس جا چکے ہیں ، کام بھی بہت سست ہو چکا ہے۔ جس وجہ سے چائنہ کے ساتھ تعلقات کافی کشیدگی کا شکار ہو گئے ہیں۔

‏”عزت و وقار انسانوں اور انسانی زندگیوں کا ہوتا ہے اداروں کی عزت و وقار نہیں زمہ داریاں ہوتی ہیں“ محمد علی جناحقائد اعظم...
22/03/2023

‏”عزت و وقار انسانوں اور انسانی زندگیوں کا ہوتا ہے اداروں کی عزت و وقار نہیں زمہ داریاں ہوتی ہیں“ محمد علی جناح

قائد اعظم کے اس فرمان کو زیادہ سے زیادہ ریٹویٹ کریں تاکہ ہمارے تمام معزز اداروں کو اپنی اوقات کا پتہ چل سکے۔


12/02/2023

میں چوکیدار کو 1650 تنخواہ دیتا ہوں اپنی صحت پر13 روپے اور تعلیم پر75 روپے خرچ کرتا ہوں،باقی گھر کا گزارا قرض لیکر کرتا ہوں.
چوکیدار ہر روز ایک نئے خطرے سے ہمیں ڈراتا ہے اور پھر دوسرے دن اسکا حل بھی لے آتا ہے ۔

چوکیدار کا اپنا بزنس الگ سے بھی ہے اور ہمارے گھر سے زیادہ مالدار ہے لیکن نا صرف اسکا نان نفقہ ہمارے ذمے ہے بلکہ اپنے سارے پیسے پڑوسیوں کے گھر چھپا کر رکھتا ہے کیونکہ ہمارے گھر کی سیکورٹی اچھی نہی ہے ، مزے کی بات یہ ہے کہ چوکیدار انھی پڑوسیوں سے ڈرا کر ہم سے ایکسٹرا پیسے بھی لے جاتا ہے ۔ 😁

اگر میں چوکیدار کو اسکی ڈیوٹی بتاوں تو وہ بہت جلد ناراض ہو جاتا ہے اور کہتا ہے کہ اب سے تم گھر کے مالک نہیں ہو تمہارا دوسرا بھائی گھر کا مالک ہوگا اور چوکیدار کہتا ہے کہ میں نے تمہارے دادا کو وعدہ دیا تھا کہ میں اس گھر کی خود حفاظت کرونگا چاہے مجھے تمہیں ہی گھر سے نکالنا پڑے۔۔ ۔

مطلب
گھر کا سربراہ کون بنے گا یہ فیصلہ بھی چوکیدار ہی کرتا ہے۔

مجھے بتائیں کہیں میں احمق تو نہیں ہوں؟




12/02/2023

‏‎‎💔
”یہ صرف ”عمر ابصار عالم“کی کہانی نہیں بلکہ ھر اس بچے/نوجوان کی کہانی ھے جو”شہرِ ناپرساں“میں جنم لیکر زندگی کو سزا کی طرح بھگت رہا ھے۔
یہ کالم آپکو توڑ دیگا،تو سوچو ابصار عالم کتنا چکنا چور ہوا ہوگا 😥

جنرل باجوہ کا بیٹا اور میرا بیٹا

از قلم ابصار عالم...
فروری 11, 2023

پچھلے دنوں جنرل باجوہ اور ساتھ اُن کے صاحبزادے کو دُبئی میں مٹر گشت کرتے ہوئے سڑک کراس کرنے کے لیے ریڈ سگنل پر بغیر حفاظتی کمانڈوز کے انتظار کرتے دیکھ کر میرا کمزور دل تو ٹوٹ ہی گیا۔

کُچھ ہی ہفتوں پہلے ایک وقت تھا کہ وطنِ عزیز میں پاک فوج کے سپہ سالار کے گھر سے نکلنے سے کئی گھنٹے پہلے شاہراہیں بند کردی جاتی تھیں، جہاں سے شاہی سواری گُزرنا ہوتی فوجی کمانڈوز مشین گنیں اُٹھائے سڑکوں کے دونوں اطراف قطار اندر قطار ایسے ایستادہ کھڑے ہوتے کہ فاتح قلو پطرہ، مصر، یونان، فرانس، سپین، سوئٹزرلینڈ، بیلجیم، ہالینڈ اور برطانیہ، رومن شہنشاہ جولیس سیزر بھی دیکھ لیتا تو بروٹس کے خنجر کے وار کی بجائے حسد کی آگ میں جل مرتا۔

مارچ 2020 میں میرا بیٹا، مُحّمد عُمر ابصار، اپنا پہلا کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے پنڈی سٹیڈیم کے سامنے مری روڈ پر اپنے کزنز کا انتظار کر رہا تھا کہ وہ پہنچیں تو سب مل کر اکٹھے پی ایس ایل کا میچ دیکھنے سٹیڈیم میں داخل ہو سکیں۔ وہیں سے اُس نے فون پر اپنے کزنز کو اپنی لوکیشن بتائی کہ وہ کہاں کھڑا ہے تاکہ وہ اُس کو آسانی سے ڈھونڈ سکیں۔ یہ فون کال کرنا اُس کا جُرم ٹھہری کیونکہ اُسی دن سپہ سالار اعظم جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی اپنے لاڈلے بچوں کے ساتھ میچ دیکھنے آنا تھا۔

ابھی فاتح کشمیر براستہ واشنگٹن صاحب بہادر کے گھر سے نکلنے میں دو گھٹے باقی تھے لیکن مری روڈ پر حفاظتی انتظامات ایسے مبالغہ آمیز کہ امریکی صدر بھی دیکھے تو دانتوں میں اُنگلی داب لے۔

مری روڈ پر چہار اطراف پاک فوج کے بہادر اور پنجاب پولیس کے گھبرو جوان ہزاروں کی تعداد میں سویلین کپڑوں اور یونیفارم میں ڈیوٹی پر موجود تھے۔ چھتوں پر خودکار رائفلوں کے ساتھ شارپ شُوٹرز کالے چشمے لگائے مشکوک افراد کو ڈھونڈ رہے تھے۔ سیکورٹی اداروں کی بم پرُوف گاڑیاں مُسلح فوجیوں کو بٹھائے مری روڈ پر زن زن کرتے ایسے گُزر رہی تھیں جیسے انڈیا نے کہوٹہ ایٹمی پلانٹ پر حملہ کر دیا ہو۔

ان فرض شناس اہلکاروں نے جب ایک بیس سالہ لڑکے کو فون پر بات کرتے ہوئے دیکھا تو بھگدڑ مچ گئی۔ فوج اور پولیس کے چاک و چوبند جوانوں نے فوراً اُس کو گھیر لیا، اُس کے ہاتھ سے فون چھین لیا اور اُسے گھسیٹتے ہوئے ساتھ لے گئے۔

پوچھا کہ وہ کون ہے تو اُس نے اپنا نام بتایا اور مزید پوچھنے پر بتایا کہ وہ ابصار عالم کا بیٹا ہے۔

بس یہ سُننا تھا کہ پاک فوج اور پنجاب پولیس کے تقریباً 15/16 شیر جوان اُسے دھکے دیتے ایک بلڈنگ میں لے گئے، اندر لے جا کر وہ سب اُس نہتے لڑکے پر پَل پڑے۔

گھونسوں، تھپڑوں، لاتوں اور ٹھڈوں سے اُسے مارنا شروع کردیا۔ ساتھ اُس کا “جُرم” بتاتے رہے کہ ”تُمہیں پتا نہیں تھا آرمی چیف آرہے ہیں اور تُم نے یہاں کھڑے ہو کر فون پر بات کر کے سیکورٹی بریچ کردی ہے، بتاؤ اس وی آئی پی موومنٹ کی انفارمیشن کس کو دے رہے تھے۔“

اُس کمرے میں دھینگا مُشتی کے دوران ایک پولیس والے کو ہونٹ پر ذرا سی چوٹ آگئی جس کا الزام میرے بیٹے پر لگا دیا گیا۔ چُونکہ کشمیر پلیٹ میں رکھ کر مُودی کو دینے اور دلی کے لال قلعے پر جھنڈا نہ لگانے کا دُکھ ابھی کم نہیں ہوا تھا اس لیے عُمر کو اُٹھا کر پولیس گاڑی میں پھینکا گیا اور تھانہ نیو ٹاؤن شفٹ کر دیا گیا، وہاں لے جا کر اُس پر تشدد کا دوسرا راؤنڈ شروع ہوا اور پھر کار سرکار میں مُداخلت اور سرکاری مُلازم پر حملہ کرنے کے الزام میں پرچہ کاٹ کر اُُسے عادی اور نشئی مُلزمان کے ساتھ سیل میں بند کر دیا گیا۔

اکیسویں صدی میں پیدا اور بڑے ہونے والے میرے “گُستاخ” بیٹے کو پتا نہیں تھا کہ وہ باجوہ ڈاکٹر ائن کی تخلیق کردہ اُس عمرانی ریاستِ مدینہ کے ٹیکس پئیر کا بیٹا ہے جہاں سرکاری نوکر بادشاہ ہوتا ہے اور وطن کے مالک عوام اُس بادشاہ کے غُلام۔ اور اپنے ہی مُلازموں کے غُلام عوام پر لازم ہے کہ بادشاہ سلامت کی سواری گُزرنے سے کئی گھنٹے قبل ہی اپنی عزت اور جان بچانے کی خاطر ایسی جگہوں سے میلوں دور رہیں جہاں سے ظلِ الٰہی کا قافلہ گُزرنا ہے۔

رات دیر گئے عُمر واپس گھر پہنچا تو جس بیٹے کو ہمیشہ قانون پر عمل کرنے اور سیدھے راستے پر چلنے کی تربیت دی تھی، جب وہ میرے بازوؤں میں تڑپ کر رویا تو میرے پاس اُس کی بھیگی اور اُداس آنکھوں میں کُلبلاتے کسی بھی سوال کا جواب نہیں تھا۔

اُس رات سے میرے اکلوتے بیٹے کے نفسیاتی مسائل شروع ہوئے جن کا علاج اور تھیراپی آج تیسرے سال بھی جاری ہے۔ پُورے خاندان نے جو پریشانی اُٹھائی وہ ایک طرف لیکن اُس کا ایک تعلیمی سال ضائع ہو گیا اور آج بھی وہ اپنے ٹراما سے نکلنے کی مُسلسل کوشش کر رہا ہے۔

یہ واقعہ صرف میرے بیٹے کا نہیں. اس مُلک کے ہزاروں بیٹوں کو اپنے بچے باہر سیٹل کروانے والے جعلی سیزروں کی محدود دماغی سوچ کی بھینٹ مُختلف اندرونی و بیرونی ایڈونچرز میں یا تو قُربان کروا دیا گیا جیسے کارگل، جہاں سے شہیدوں کے جسدِ خاکی لینے سے بھی انکار کیا گیا، یا پھر اُن کو پہلے مُجاہد اور پھر دہشت گرد بنا کر ڈالرز کے لیے مُسلط کی گئی پرائی جنگوں کا ایندھن بنا دیا گیا۔

قوم کے ہزاروں بلوچ، پختون، سندھی، مہاجر، کشمیری اور پنجابی بیٹے اس لیے غائب کر دئیے گئے کہ وہ اس وطن پر اپنا حق جتلاتے ہیں، اور یہیں رہ کر اپنے حقوق کے لیے آواز اُٹھاتے ہیں۔ لیکن اُن کو اُٹھانے والے، تشدد کرنے والے ترقیاں پاتے، ارب پتی بن کر ریٹائر ہوتے اور اہل و عیال کے ہمراہ بیرون مُلک چلے جاتے ہیں۔

لیکن یہ رعایا بھی اتنی ڈھیٹ ہے کہ پھر بھی یہ خُود اور اُن کے بچے یہیں رہنا، جینا اور مرنا چاہتے ہیں،
کیونکہ جنرل باجوہ صاحب یہ سب لوگ اپنے وطن سے بے لوث خلوص اور بے غرض مُحبت کرنے والے ہیں، یہ مُنافق نہیں ہیں، اِن کے بچے آپ جیسے نوکری پیشہ کے بچے ہونے کے باوجود پیدائشی ارب پتی نہیں ہوتے. یہ لوگ حلال مواقع ہونے کے باوجود آپ کی طرح اپنے بچوں کو یہاں کے جہنم سے نکال کر ترقی یافتہ مغربی ممالک میں سیٹل نہیں کرواتے۔

یہ اپنے ہی وطن کے مفادات کی جڑیں کاٹ کر، لوگوں کو غربت، مہنگائی اور اپنی جاہلانہ، ہوس سے بھری، ذاتی مفاد پر مبنی پالیسیوں کی بھینٹ چڑھا کر، تنخواہ دار ہونے کے باوجود شہنشاہوں کی زندگی نہیں گُزارتے بلکہ یہ اپنے وطن کو خوش، خوشحال، عزت دار، ترقی یافتہ بنانا اور دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس لیے اسی بوسیدہ نظام کے جہنم میں رہ کر اپنی بساط سے بڑھ کر نسل در نسل اپنی مُشقت جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ اِن کا خمیر اس دھرتی کی بساندی مٹی سے اُٹھا ہے نہ کہ امریکی ڈالر یا برطانوی پاؤنڈ کے نئے کرنسی نوٹوں کی خوشبو سے۔

جنرل قمر باجوہ، میرے اور قوم کے بیٹوں اور آپ کے بیٹوں میں فرق صرف یہ ہے کہ ہمارے بچے بدقسمت ہیں کیونکہ وہ اُن والدین کی اولاد ہیں جو ہمیشہ ایمانداری سے اپنا رزق حلال اسی وطن میں کماتے ہیں، ٹیکس دیتے ہیں، اپنے بچوں کو وطن سے مُحبت سکھاتے ہیں، یہیں گھر بناتے اور کاروبار کرتے ہیں، حرام کا اربوں روپیہ لوٹ کر، زمینوں پر قبضے کر کے، ہر ہاؤسنگ سوسائیٹی میں خاندان کے ہر فرد کے نام پر بھتے میں پلاٹ اور محل نُما گھر ہتھیا کر اپنے اور اپنی سات نسلوں کے لیے جائیدادیں نہیں بناتے۔

اس مُلک کے مالک شہری وہ بدقسمت رعایا ہیں جو اپنے بچوں کو تمام عمر رزقِ حلال کما کر پالتے ہیں، بغیر کسی انصاف، آزادی، تحفظ، عزت اور بُنیادی حقوق کے بدلے یہ رعایا اپنے بچوں کا رزق کاٹ کر تمام عمر سینکڑوں قسم کے ٹیکس ادا کرتے ہیں تا کہ ججوں، جرنیلوں اور اشرافیہ کا نہ بھرنے والا بھوکا پیٹ بھر سکیں،
ان ٹیکس کے پیسوں سے جنرل باجوہ جیسے سرکاری نوکر نہ صرف سرکاری گاڑی میں سرکاری پٹرول ڈلوا کر سرکار کے خرچ پر سرکار کی سیکورٹی لگوا کر میچ دیکھنے آتے ہیں بلکہ اپنے بچوں کو بیرون مُلک تعلیم دلوا کر وہیں سیٹل بھی کرواتے ہیں اور اگر رعایا کا کوئی فرد اس پر سوال اُٹھائے تو اُسے ہی اُٹھا لیا جاتا ہے۔

وطن عزیز میں کئی سال مُفتے کا کروفر انجوائے کرنے کے بعد جنرل باجوہ کو اس طرح جرنیلی ٹھاٹھ باٹھ کے بغیر، بے نیل و مرام دُبئی کی سڑکوں پر اپنے بیٹے کے ساتھ پیدل جُوتے چٹخاتے دیکھ کر مُسرت نہیں حسرت ہوئی ۔۔۔ کہ کاش ہمارے وطن کی بھی اتنی قسمت ہوتی جہاں پر آپ جیسے گھر کے ببر شیر اور مُحلے کے خرگوش کراچی، کوئٹہ، کشمیر، پشاور، لاہور کی سڑکوں، چوراہوں اور اسلام آباد کی مار گِلہ روڈ پر آئین، قانون کی حُرمت کرتے ریڈ سگنل پر اپنی درجنوں بمب اور بُلٹ پروف گاڑیوں میں ریڈ سگنل کا احترام کرتے دکھائی دیتے۔

اُس آئین کی جس کی عزت اور حفاظت کرنے کا حلف اُٹھانے کے بعد ہی یہ رعایا آپ کو بندوق خرید کر دیتی ہے تاکہ آپ اُس بندوق سے ہمارے بچوں کی حفاظت کریں، نہ کہ اُسی بندوق کے زور پر ہمارے بیٹوں کو اغوا کریں، تشدد کریں، گولی ماریں یا اُن کی تشدد زدہ لاش کو ویرانے میں پھینک دیں۔

اور خُود کئی سال اس مُلک کو لُوٹنے کھسوٹنے، اور تباہ کرنے سے فارغ ہو کر ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی دولت سمیٹیں، لگژری چارٹرڈ طیارے میں اُڑتے ہوئے کسی محفوظ، ماڈرن اور خوبصورت شہر میں لینڈ کرجائیں، اپنے بچوں کی خوشیاں دیکھیں اور آخری دن ہمارے ٹیکس کے پیسوں سے چلنے والے بے انصاف نظام کے مُنہ پر کالک اور گارڈ آف آنر کا طمانچہ رسید کرکے میرے پاک وطن کے جھنڈے میں دفن ہونے کے لیے ایک لکڑی کے بکسے میں واپس آجائیں۔

ٹک حرص و ہوا کو چھوڑ میاں،مت دیس بدیس پھر مارا
قزاق اجل کا لوٹے ہے دن رات بجا کر نقارا
کیا گیہوں چاول موٹھ مٹر، کیا آگ دھواں کیا انگارا
سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گا بنجارا....



27/01/2023

کیا ضرورت تھی قانون کی کتابیں لکھنے کی،
صرف اتنا ہی لکھ دیتے کہ جس میں طاقت زیادہ ہوگی عدالت اُنکی غلام ہوگی...!

27/01/2023

#غورطلب
غیبی مدد

غیبی مدد نہ اسپین کے وقت آئی, نہ خلافت عثمانیہ کو بچانے کے لئے آئی, نہ اسرائیل کا قیام روکنے کے لئے آئی, نہ بابری مسجد کے وقت آئی, نہ عراق اور شام کے وقت آئی, نہ میانمار کے وقت آئی, نہ گجرات کے وقت آئی، نہ کشمیر کے لئے آئی۔

پھر بھی گھروں اور مسجدوں میں بیٹھ کر غیبی مدد کی صدا ؟
غیبی مدد جنگ بدر میں آئی۔ جب 1000 کے مقابلے میں 313 میدانِ جنگ میں اُترے۔
غیبی مدد جنگ خندق میں آئی جب اللہ کے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم نے پیٹ پر 2 پتھر باندھے اور خود خندق کھودی اور میدانِ جنگ میں اُترے۔

غیبی مدد افغانستان میں آئی۔ جب بھوکے پیاسے مسلمان بے سرو سامانی کے عالم میں میدانِ جنگ میں اُترے۔
دنیا کا قیمتی لباس پہن کر, مال و زر جمع کر کے, لگژری ایئر کنڈیشنڈ گاڑیوں میں بیٹھ کر, جُھک جُھک کر لوگوں کے ہاتھ چومنے کی خواہش لے کر, لوگوں کی واہ واہ کی ہنکار کی خواہشات لئے مسجدوں کے ممبروں پر بیٹھ کر بددعائیں کر کے غیبی مدد کے منتظر ؟؟
طاغوت کے نظام پر راضی اور پھر غیبی مدد کے منتظر ؟؟
اللہ کی زمین پر اللہ اور اُس کے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کے نظام کے نفاذ کی جدوجہد کے بجائے صرف نعت خوانی, محفلِ میلاد یا تسبیح کے دانوں کو دس لاکھ بیس لاکھ گھما کر غیبی مدد کے منتظر ؟

آفاقی دین کو چند جزئیاتِ عبادت میں محصور و مقید کر کے غیبی مدد کے منتظر ؟
مسلمانوں کو مجاہد کے بجائے مجاور بنا دینے کے بعد غیبی مدد کے منتظر ؟

جہاد فی سبیل اللہ اور جذبہ شہادت سے دُور رہ کر اور دُور رکھ کر مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و جبر اور مصائب و مشکلات دیکھ کر
اللہ دشمن کو غرق کر دے.

اللہ دشمن کو تباہ و برباد کر دے.
یا اللہ مظلوموں کی مدد فرما.
یا اللہ دشمنوں کو ہدایت عطا فرما دے اور اگر اُن کے نصیب میں ہدایت نہیں تو انہیں غرق کر دے.

جیسی بد دعاؤں پر اکتفاء کر کے سکوت اختیار کر لینے اور سکون سے نوالہ حلق سے نیچے اُتار کر پیٹ بھر بھر کر گہری نیند سونے والے غیبی مدد کے منتظر ؟
یعنی سب کچھ اللہ کے ذمہ لگا کر اور خود کنارہ کشی اختیار کر کے غیبی مدد کے منتظر ؟
میدان جہاد میں اُترنے سے ڈرتے اور کتراتے ہوئے آسمانوں سے فرشتوں کے نازل ہو کر مسلمانوں کی غیبی مدد کے منتظر ؟
سُنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم تو ہمیں بتاتی ہے کہ پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میدانِ جنگ سجایا اور بعد میں اللہ کی غیبی مدد کے لئے دُعا کے لئے ہاتھ بلند فرمائے جبکہ آج کا جہاد صرف بد دعا ہے، اور نہ دُعا سے پہلے اور نہ دعا کے بعد کوئی عملی اقدامات و جدوجہد.
ایسی صورت میں صرف اللہ کی پکڑ اور عذاب ہی آتا ہے نہ کہ کوئی غیبی مدد

اللہ سبحانہ و تعالی نے بنی آدم کو اپنے قرآن میں اپنا نائب کہہ کر مخاطب کیا تو کیا ہم اللہ کی اس زمین پر اللہ کے نائب ہونے کا حق ادا کر رہے ہیں؟
غور طلب

10/01/2023

اے میرے اللہ اُس دن کی ذِلت سے بچانا جب تو پکارے
" وَامْتَازُ الْیَوْمَ اَیُّھَا الْمُجْرِمُوْن "
اے مُجرموں آج تم الگ ہو جاؤ

کل ممکن ہے اے اہلِ چمن کھلیان برابر بٹ جائیںکل ممکن ہے اے اہلِ چمن آقا نہ رہے بندہ نہ رہے!- ابنِ منیب
24/12/2022

کل ممکن ہے اے اہلِ چمن کھلیان برابر بٹ جائیں
کل ممکن ہے اے اہلِ چمن آقا نہ رہے بندہ نہ رہے!
- ابنِ منیب

25/08/2022




نگاہ بلند سخن دلنواز جان پر سوز یہی ھے رخت سفر میر کارواں کیلیے
24/08/2022

نگاہ بلند سخن دلنواز جان پر سوز
یہی ھے رخت سفر میر کارواں کیلیے

23/08/2022

خودی کا سِرِّ نہاں لَا اِلٰہَ اِلّاَ اللہ
خودی ہے تیغ، فَساں لَا اِلٰہَ اِلّاَ اللہ
یہ دَور اپنے براہیم کی تلاش میں ہے
صنم کدہ ہے جہاں، لَا اِلٰہَ اِلّاَ اللہ
کِیا ہے تُو نے متاعِ غرور کا سودا
فریب سُود و زیاں، لَا اِلٰہَ اِلّاَ اللہ
یہ مال و دولتِ دنیا، یہ رشتہ و پیوند
بُتانِ وہم و گُماں، لَا اِلٰہَ اِلّاَ اللہ
خرد ہوئی ہے زمان و مکاں کی زنّاری
نہ ہے زماں نہ مکاں، لَا اِلٰہَ اِلّاَ اللہ
یہ نغمہ فصلِ گُل و لالہ کا نہیں پابند
بہار ہو کہ خزاں، لَا اِلٰہَ اِلّاَ اللہ
اگرچہ بُت ہیں جماعت کی آستینوں میں
مجھے ہے حُکمِ اذاں، لَا اِلٰہَ اِلّاَ اللہ



06/08/2022

خطاب بہ جوانانِ اسلام
کبھی اے نوجواں مسلم! تدبّر بھی کِیا تُو نے
وہ کیا گردُوں تھا تُو جس کا ہے اک ٹُوٹا ہوا تارا
تجھے اس قوم نے پالا ہے آغوشِ محبّت میں
کُچل ڈالا تھا جس نے پاؤں میں تاجِ سرِ دارا
تمدّن آفریں، خلاّقِ آئینِ جہاں داری
وہ صحرائے عرب یعنی شتربانوں کا گہوارا
سماں ’الفُقْرَ و فَخرْی‘ کا رہا شانِ امارت میں
“بآب و رنگ و خال و خط چہ حاجت رُوے زیبا را”
گدائی میں بھی وہ اللہ والے تھے غیور اتنے
کہ مُنعم کو گدا کے ڈر سے بخشش کا نہ تھا یارا
غرض مَیں کیا کہُوں تجھ سے کہ وہ صحرا نشیں کیا تھے
جہاں‌گیر و جہاں‌دار و جہاں‌بان و جہاں‌آرا
اگر چاہوں تو نقشہ کھینچ کر الفاظ میں رکھ دوں
مگر تیرے تخیّل سے فزوں تر ہے وہ نظّارا
تجھے آبا سے اپنے کوئی نسبت ہو نہیں سکتی
کہ تُو گُفتار وہ کردار، تُو ثابت وہ سیّارا
*گنوا دی ہم نے جو اسلاف سے میراث پائی تھی*
*ثُریّا سے زمیں پر آسماں نے ہم کو دے مارا*
حکومت کا تو کیا رونا کہ وہ اک عارضی شے تھی
نہیں دنیا کے آئینِ مسلَّم سے کوئی چارا
مگر وہ عِلم کے موتی، کتابیں اپنے آبا کی
جو دیکھیں ان کو یورپ میں تو دل ہوتا ہے سیپارا


27/07/2022

وہ کر رہا تھا تکبر میں گفتگو ایسے
مجھے لگا وہ زمین ہی اُچھال ڈالے گا
‎ ‎

11/07/2022

ایک تصویر دو رخ ۔۔۔۔۔
Must Listen Complete Video


05/07/2022


05/07/2022

برا نہ مان ، ذرا آزما کے ديکھ اسے
فرنگ دل کی خرابی ، خرد کی معموری

The West is a treasure‐house for the reason’s quest;
But for the heart it is a source of decay and death

بے شک میں کہتا ہوں کہ مغربی علوم سے اگرچہ دماغوں میں اک گونہ روشنی پیدا ہوجاتی ہے اور ان سے عقل میں تیزی آجاتی ہے لیکن دل نور ایمان سے خالی ہوجاتاہے اور یہ سراسر ویرانہ بن جاتاہے، تو میرے اس قول کو سوچے سمجھے بغیر نظر انداز نہ کر اور برا نہ مان، تجربہ کرکے خود اس کی سچائی کو آزما کر دیکھ۔

شرح (غلام رسول مہر)

جون میں دسمبر بنا دیا مالک 😊بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے
23/06/2022

جون میں دسمبر بنا دیا مالک 😊
بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے

20/06/2022

‏بھئی اگر پٹرول کی قیمتیں پاگل پن کی حد تک بڑھا کر اور سارے کا سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال کر ہی معیشت بچانی تھی(جو کہ پھر بھی سنبھلتی نظر نہیں آتی) تو یہ کام تو گلی میں پکوڑے بیچنے والا بھی کر سکتا تھا اس کے لئے “اچھے ایڈمنسٹریٹر” کی کیا ضرورت تھی؟؟؟

27/05/2022

تمہیں یاد ہو کہ نا یاد ہو


02/05/2022

‏جہانگیر ترین اور علیم خان کیوجہ سے نون لیگ والے کہتے تھے کہ عمران کے دائیں بائیں چور کھڑے ہیں اب وہ دونوں نون لیگ کے ہوگئے ہیں۔

‏یہ بندہ شہباز شریف کی حکومت گراۓ گا۔۔۔ سکرین شارٹ لے لیں۔
02/05/2022

‏یہ بندہ شہباز شریف کی حکومت گراۓ گا۔۔۔ سکرین شارٹ لے لیں۔

‏زندگی اتنی غنیمت تو نہیں جس کے لئےعہد کم ظرف کی ہر بات گوارہ کر لیں‎  ‎  ‎
27/04/2022

‏زندگی اتنی غنیمت تو نہیں جس کے لئے
عہد کم ظرف کی ہر بات گوارہ کر لیں


جو سازش کا حصہ تھے انہی کی زیر صدارت فیصلہ ہوا کہ سازش نہیں ہوئی ۔ قوم کے محافظ سوچ رہے ہیں کیا کر بیٹھے ہیں ۔
23/04/2022

جو سازش کا حصہ تھے انہی کی زیر صدارت فیصلہ ہوا کہ سازش نہیں ہوئی ۔ قوم کے محافظ سوچ رہے ہیں کیا کر بیٹھے ہیں ۔

23/04/2022

رانا ثناءاللہ نے رانا ثناءاللہ کا نام ECL سے نکال دیا۔
رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ بےقصور ھے۔ 🖐️🖐️

21/04/2022

لاہور جلسہ

21/04/2022
19/04/2022

ماشاءاللہ پاکستان تحریک انصاف کیلئے
ایک اور نیو ترانہ تیار ؛ راحت فتح علی خان







19/04/2022

لاہور جلسے کیلئے ترانہ تیار






عجیب الخلقت خاندان نواز شریف 67 سال کا ہے لیکن69 سال والے شہباز سےسے بڑا ہے نواز شریف نے جب کلثوم بی بی بیمار تھی کہا تھ...
19/04/2022

عجیب الخلقت خاندان
نواز شریف 67 سال کا ہے لیکن69 سال والے شہباز سے
سے بڑا ہے
نواز شریف نے جب کلثوم بی بی بیمار تھی کہا تھا
میرا ان سے چالیس سال رفاقت کا رشتہ ہے ،جبکہ حسین 48 سال
اور مریم 46 کی تھی حسن 42 سال کا
نواز شریف کا ابا امیر تھا ،شہباز کا غریب
مریم کہتی ہے حسین نواز کا دادا ارب پتی تھا
جبکہ حمزہ کا دادا ایک مزدور تھا
جدہ سٹیل 2006 میں بیچ کے اسی پیسے سے 2002 میں لندن فلیٹ
خریدے جبکہ حسن نواز 1992 میں ادھر رہ رہا تھا
چودھری نثار کہتا ہے لندن فلیٹس 93 سے شریف خاندان کی ملکیت ہیں
سن 68 میں لگنے والی اتفاق فاؤنڈری نے 65 کی جنگ میں ٹینک بنائے تھے
جدہ سٹیل بیچی اور لندن کی پراپرٹی خریدی ،لیکن الحمد للہ جدہ سٹیل اب
بھی ہماری ہے 1989 ابوظہبی سے سٹیل مل شفٹ کرکے 1988 میں
جدہ میں لگا لی
ہم الحمد اللہ 1988 میں ارب پتی تھے لیکن ٹیکس صرف 900 دیتے تھے
سن 1992 میں چار ہزار سات سو ٹیکس دیا
میں جب وردی پہن کر گآؤں جاتا تو گاؤں کی عورتیں چھت پر چڑھ کر
دیکھتیں ،صفدر اعوان
حسین نواز نے دو سال کی عمر میں شیخ جاسم کے والد سے پارٹنر شپ
کا معاہدہ کیا
کلیبری فونٹ ایجاد ہونے سے پہلے اس خاندان نے استعمال کر لیا
ایک سال پہلے میری لندن تو کیا پاکستان میں کوئی پراپرٹی نہیں
لیکن ایک سال بعد الیکشن کے کاغذات میں پانچ ملیں سینکڑوں ایکڑ
زرعی اراضی ،شاپنگ مالز ،لندن میں پراپرٹی اور اٹلی میں سٹیل مل
وہ مہر النساء والی بات غیر اخلاقی ہے
Copied




Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hasan Niazi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share