AAJ Alerts

AAJ Alerts Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from AAJ Alerts, Media/News Company, .

16/06/2024

عید الاضحٰی کے موقع پر سنت ابراہیمی کی اداٸیگی کے لیے جہاں جانوروں کی خریداری جاری ہے وہی جانور قربان کرنے کے چھریاں اور ٹوکے تیز کرنے والوں کی دکانوں پر رش بڑھ گیاہے۔منڈی بہاوالدین سے رضوان نیازی کی رپورٹ

16/06/2024
منڈی بہاؤالدین شانہ لوک سے  جوا سالہ لڑکی اور لڑکے کی لاش برآمد پولیس منڈی بہاؤالدین لڑکے اور لڑکی نے ایک سال کے پہلے گھ...
16/06/2024

منڈی بہاؤالدین شانہ لوک سے جوا سالہ لڑکی اور لڑکے کی لاش برآمد پولیس

منڈی بہاؤالدین لڑکے اور لڑکی نے ایک سال کے پہلے گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کی تھی پولیس

منڈی بہاؤالدین لڑکے کو گولی مار کر جب کے لڑکی کو مبینہ طور پر پانی میں گرا کر قتل کیا گیا ہے پولیس

منڈی بہاؤالدین میاں بیوی کی عمریں 21 سے 25 سال کے درمیان ہے پولیس

منڈی بہاؤالدین میاں بیوی کا تعلق نواحی گاؤں مونگ سے ہے پولیس

*AAJ ALERTS Breaking News:* *اٹک میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے دو وکلاء کو قتل کردیا۔*۔۔۔۔پولیس کے مطابق ایلیٹ فورس کے...
15/06/2024

*AAJ ALERTS Breaking News:*
*اٹک میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے دو وکلاء کو قتل کردیا۔*۔۔۔۔
پولیس کے مطابق ایلیٹ فورس کے اے ایس آئی انتظار شاہ نے رنجش پر وکیل کے چیمبر میں داخل ہو کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار اٹک ممبر پنجاب بار کونسل ملک اسرار احمد ایڈووکیٹ اور ذوالفقار مرزا ایڈووکیٹ جانبحق ہوگئے۔
وجہ عناد یہ تھی کہ ملزم مذکور کو رنج تھا فیملی کورٹ کے کیس میں وکلاء کی وجہ سے اس کو اپنی بیوی کو طلاق دینا پڑی۔

14/06/2024

18 جون سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی ۔۔۔گرمی کی لہر میں کمی کے واضح امکانات

14/06/2024

منڈی بہاءالدین: مونہ ڈپو قبرستان کے قریب موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، پولیس

منڈی بہاءالدین: مقتول اصغر تلہ موٹر سائیکل پر میانہ گوندل سے ملکوال جا رہا تھا، پولیس

منڈی بہاءالدین: مقتول اور ملزم پارٹی کے درمیان دیرینہ دشمنی ہے، پولیس

منڈی بہاءالدین: لاش پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال ملکوال منتقل ملزم فرار، پولیس

14/06/2024

خطبہ ججتہ الوداع
میدان عرفات میں حضرت محمدﷺ نے جو خطبہ حج دیا تھا۔ آئیے اس خطبے کے اہم نکات کو دہرا لیں، کیونکہ ہمارے نبی نے کہا تھا، میری ان باتوں کو دوسروں تک پہنچائیں۔

*۱*۔ اے لوگو! سنو، مجھے نہیں لگتا کہ اگلے سال میں تمہارے درمیان موجود ہوں گا۔ میری باتوں کو بہت غور سے سنو، اور ان کو ان لوگوں تک پہنچاؤ جو یہاں نہیں پہنچ سکے۔

*۲*۔ اے لوگو! جس طرح یہ آج کا دن، یہ مہینہ اور یہ جگہ عزت و حرمت والے ہیں۔ بالکل اسی طرح دوسرے مسلمانوں کی زندگی، عزت اور مال حرمت والے ہیں۔ (تم اس کو چھیڑ نہیں سکتے )۔

*۳*۔ لوگو کے مال اور امانتیں ان کو واپس کرو،

*۴*۔ کسی کو تنگ نہ کرو، کسی کا نقصان نہ کرو۔ تا کہ تم بھی محفوظ رہو۔

*۵*۔ یاد رکھو، تم نے اللہ سے ملنا ہے، اور اللہ تم سے تمہارے اعمال کی بابت سوال کرے گا۔

*٦*۔ اللہ نے سود کو ختم کر دیا، اس لیے آج سے سارا سود ختم کر دو (معاف کر دو)۔

*۷*۔ تم عورتوں پر حق رکھتے ہو، اور وہ تم پر حق رکھتی ہیں۔ جب وہ اپنے حقوق پورے کر رہی ہیں تم ان کی ساری ذمہ داریاں پوری کرو۔

*۸*۔ عورتوں کے بارے میں نرمی کا رویہ قائم رکھو، کیونکہ وہ تمہاری شراکت دار (پارٹنر) اور بے لوث خدمت گذار رہتی ہیں۔

*۹*۔ کبھی زنا کے قریب بھی مت جانا۔

*۱۰*۔ اے لوگو! میری بات غور سے سنو، صرف اللہ کی عبادت کرو، پانچ فرض نمازیں پوری رکھو، رمضان کے روزے رکھو، اورزکوۃ ادا کرتے رہو۔ اگر استطاعت ہو تو حج کرو۔

*۱۱* ۔زبان کی بنیاد پر, رنگ نسل کی بنیاد پر تعصب میں مت پڑ جانا, کالے کو گورے پر اور گورے کو کالے پر, عربی کو عجمی پر اور عجمی کو عربی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں, ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے۔ تم سب اللہ کی نظر میں برابر ہو۔
برتری صرف تقوی کی وجہ سے ہے۔

*۱۲*۔ یاد رکھو! تم ایک دن اللہ کے سامنے اپنے اعمال کی جوابدہی کے لیے حاضر ہونا ہے،خبردار رہو! میرے بعد گمراہ نہ ہو جانا۔

*۱۳*۔ یاد رکھنا! میرے بعد کوئی نبی نہیں آنے والا ، نہ کوئی نیا دین لایا جاےَ گا۔ میری باتیں اچھی طرح سے سمجھ لو۔

*۱۴*۔ میں تمہارے لیے دو چیزیں چھوڑ کے جا رہا ہوں، قرآن اور میری سنت، اگر تم نے ان کی پیروی کی تو کبھی گمراہ نہیں ہو گے۔

*۱۵*۔ سنو! تم لوگ جو موجود ہو، اس بات کو اگلے لوگوں تک پہنچانا۔ اور وہ پھر اگلے لوگوں کو پہنچائیں۔اور یہ ممکن ہے کو بعد والے میری بات کو پہلے والوں سے زیادہ بہتر سمجھ (اور عمل) کر سکیں۔

*پھرآسمان کی طرف چہرہ اٹھایا اور کہا*،
*۱٦*۔ اے اللہ! گواہ رہنا، میں نے تیرا پیغام تیرے لوگوں تک پہنچا دیا۔

: اللہ تعالیٰ ہمیں ان لوگوں میں شامل کرے، جو اس پیغام کو سنیں/پڑھیں اور اس پر عمل کرنے والے بنیں۔ اور اس کو آگے پھیلانے والے بنیں۔ اللہ ہم سب کو اس دنیا میں نبی رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ❤️ کی محبت اور سنت عطا کرے، اور آخرت میں جنت الفردوس میں اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھااکٹھا کرے، آمین۔

وفاقی حکومت کا عید الاضحی پر 17 سے 19 جون تک تعطیلات کا فیصلہوزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ ڈویژن کی سمری کی منظوری دے دی...
12/06/2024

وفاقی حکومت کا عید الاضحی پر 17 سے 19 جون تک تعطیلات کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ ڈویژن کی سمری کی منظوری دے دی، ذرائع

کابینہ ڈویژن نے عید الاضحیٰ تعطیلات کی سمری وزیراعظم سیکرٹریٹ کو ارسال کی تھی، ذرائع

11/06/2024

اطلاع عام و اہم معلومات

آپ سبکی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ ایشیا کا بڑا کینسر ہسپتال جسکا نام
Cancer care hospital
کینسر کئیرھاسپیٹل ہے
لاھور کے نزدیک رائیونڈ تبلیغی جماعت کے مرکز کے قریب وسیع رقبہ پر تعمیر کیا گیا ہے
یہ شوکت خانم ہسپتال سے بھی زیادہ جدید مشینری سے آراستہ ہے
‏اس ہسپتال نےکام شروع کر دیاھے ہسپتال میں دور دراز سے آئےلوگوں
کیلئےقیام گاہ بھی تعمیر کی گئی ہے یہاں پر غریب لوگوں کا علاج قیام وطعام بالکل مفت ھے
صرف صاحب حیثیت لوگوں سےعلاج کےمناسب پیسے لئےجاتےہیں
یہاں پر افغانستان، خیبر پختون خواہ اور گلگت بلتستان وغیرہ سے مریض
آ رھےہیں
‏جنکا علاج مفت کیا جا رہاھے ہسپتال میں لاعلاج مریضوں کو گھر بھیج دیا جاتاھے
جہاں وہ بہت تکلیف دہ حالت میں موت کا انتظار کرتےہیں
لیکن یہاں پر الحمد للہ 250 بیڈ کا علیحدہ بلاک قائم کیا گیاھے
جہاں پر لاعلاج مریضوں کو ڈیتھ (موت) تک رکھا جاتاہے اور انکی زندگی میں
‏تکلیف کو ہر ممکن کم کیا جاتاھے اور خدمت کیجاتی ہے یہ بہت بڑی سہولت ھے

آپ سب سے گزارش ہے کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اس ہسپتال کےمتعلق آگاہ کریں تاکہ کینسر زدہ مریض اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں
یہاں پر پاکستان کے نامور اور انتہائی تجربہ کار ڈاکٹر صاحبان کی ٹیم کام کر رہی ہے
‏ہسپتال میں مریضوں اور انکے لواحقین کیلئےایک عالیشان اور جدید سہولتوں سے آراستہ مسجد بھی تعمیر کی گئی ھے
پاکستان نیک و مخیر حضرات کی وجہ سےقائم ھے اور یہ اللہ تعالی کا خاص کرم ہے

ڈاکٹر شہریار ۔ ماہر کینسر
(ہسپتال کےانچارج ہیں)
نےبتایا کہ کوئی صاحب جنکو وہ بھی نہیں جانتےہیں
‏روزانہ 250 مریضوں اور ان کے لواحقین کے لئے کھانا بھجوا رہے ہیں ۔ *سبحان اللہ ۔*

شکریہ و جزاک اللہ

Hospital Site :
1.5 km off Pajian chowk Ijtama road Bypass (Rohi Nala) Raiwind Lahore, Pakistan.
‏PHONE No.
0092 423 52 18 956-60
0092 423 53 97 605

10/06/2024

موٹروے پر کلرکہار سالٹ رینج میں المناک ٹریفک حادثہ، 6 افراد جانبحق

موٹروے سالٹ رینج میں سیمنٹ والا بوذر کار سے ٹکرا گیا، ریسکیو

بوذر مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرا گیا، 6 افراد جاں بحق، ریسکیو

بوذر بریک فیل ہونے سے بے قابو ہوکر دوسری سائیڈ پر کار سے ٹکرایا.

بوذر نے کار کو کچل دیا اور دونوں میں آگ لگ گئی، تمام افراد جل گئے، ریسکیو

ابھی تک 4 افراد کی لاشیں ٹراما سنٹر منتقل کر دی گئی ہیں۔

: امدادی کاروائیاں جاری، تاحال ہلاکتوں کی تعداد کنفرم نہیں، ریسکیو

: کار لاہور سے اسلام اباد آرہی تھی، جس میں ایک ہی فیملی سوار تھی

ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ، ہسپتال ذرائع

10/06/2024

‏انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا نے پی ٹی آئی کے میانوالی 9 مئی کیسز کا فیصلہ سنادیا

ایم این اے عمیر نیازی، امجد نیازی باعزت بری

*منڈی بہاؤالدین /منشیات فروشوں کے خلاف تھانہ سٹی کا کریک ڈاون**41 کلو 500 گرام چرس 2200 گرام افیون 3 لاکھ 90 ہزار رقم وٹ...
10/06/2024

*منڈی بہاؤالدین /منشیات فروشوں کے خلاف تھانہ سٹی کا کریک ڈاون*

*41 کلو 500 گرام چرس 2200 گرام افیون 3 لاکھ 90 ہزار رقم وٹک 3 ترازو برآمد ملزمان گرفتار*

، ایس ایچ او تھانہ سٹی عدیل ظفر بوسال کی قیادت میں تھانہ سٹی پولیس نے دوران کاروائی ملزم نعیم سے 35 کلو گرام چرس 2200 گرام افیون اور 3 لاکھ 50 ہزار روپے رقم وٹک ، ملزم علی رضا سے پانچ کلو گرام چرس اور چالیس ہزار روپے رقم وٹک اسی طرح ملزم نوید سے 1400 گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کرلیا سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

01/06/2024

منڈی بہاؤ الدین میں بچوں کی لڑائی میں ایک بڑے نے ایک بچےکو قتل کر دیا، جس پر مخالفین نے بچوں کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کر.وا دیا، ڈی پی او منڈی بہاؤالدین احمد محی الدین نے انکوائری کے دوران بچوں کو بے گناہ کرنے کےحکامات دیے اور گناہ گار کو چلان کرنے کا کہا، مدعی کو مطمئن کرتے ہوئے... ویلڈن

*منڈی بہاؤالدین/ ٹائوٹ گرفتار/مقدمہ درج**قتل کے مقدمہ کے مجرم اشتہاری کو چھڑوانے کے لئے ایس ایچ او تھانہ سٹی کو رشوت کی ...
31/05/2024

*منڈی بہاؤالدین/ ٹائوٹ گرفتار/مقدمہ درج*

*قتل کے مقدمہ کے مجرم اشتہاری کو چھڑوانے کے لئے ایس ایچ او تھانہ سٹی کو رشوت کی پیشکش کرنے والا ٹائوٹ سلیمان عرف بابا شاعر گرفتار ، مقدمہ درج*

ٹائوٹ ملزم سلیمان عرف بابا شاعر نے مجرم اشتہاری بلال جو کہ قتل کے مقدمہ کا مجرم اشتہاری ہے اور بند حوالات تھانہ سٹی ہے کو چھڑوانے کی نیت سے ایس ایچ او تھانہ سٹی سب انسپکٹر عدیل ظفر کو رشوت دینے کی کوشش کی جسے ٹھکرا دیا گیا
ملزم سلیمان عرف بابا پیشہ ور ٹائوٹ ہے ، ملزم نے پولیس آفیسر کو مجرم اشتہاری چھڑوانے کے لئے رشوت دینے کی کوشش کر کے جرم کا ارتکاب کیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے

31/05/2024

بڑی خبر🚨
پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کر دی گئی
پیٹرول 4 روپے 74 پیسے جبکہ ڈیزل 3 روپے 84 پیسے کم ہو گیا

31/05/2024

منڈی بہاؤالدین/ لوڈشیڈنگ،،
ماہ جون 2024 کیلئے گیپکو نے لائینوں کی مرمت کیلئے،،
واسو، کچہری روڈ، کرسٹل، کمپلکس، گلشن اقبال، گوڑھا، کینال، پھالیہ روڈ، جھولانہ، صوفی سٹی، شاہ تاج، سوہاوہ اور سٹی فیڈر کی بجلی مورخہ، 2،6،9،13،23،27،30 جون کو صبع 7 بجے سے لیکر دوپہر 11 بجے تک مکمل طور پر بند کرنے کا شیڈول جاری کردیا ،،

منڈی بہاوالدین۔تھانہ سول لاٸن کے مختلف مقامات ناکے،6افراد کو حراست میں لےلیامنڈی بہاوالدین۔آہلہ روڈ پر ناکہ پر مشکوک افر...
30/05/2024

منڈی بہاوالدین۔تھانہ سول لاٸن کے مختلف مقامات ناکے،6افراد کو حراست میں لےلیا

منڈی بہاوالدین۔آہلہ روڈ پر ناکہ پر مشکوک افراد کے دستاویزات چیک کٸے گٸے۔ایس ایچ او محمد ارشد گوندل

منڈی بہاوالدین۔لوڈر گاڑیوں کی بھی چیکنگ کی گٸی،پولیس

منڈی بہاوالدین۔بغیر کاغذات اور بغیر نمبر پلیٹ موٹرساٸیکلز کو بھی چیک کیا گیا۔پولیس

منڈی بہاوالدین۔ڈی پی او کے حکم پر جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ایس ایچ او محمد ارشدگوندل

28/05/2024

منڈی بہاوالدین۔سات سرا کے قریب فروٹ کے سٹالز کو آگ لگ گٸی۔ریسکیو1122

منڈی بہاوالدین۔لاکھوں روپے مالیت کا فروٹ،سبزی اور لہسن جل کرخاکستر.

منڈی بہاوالدین۔ریسکیو 1122کی 2گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف

منڈی بہاؤالدین.. آگ سوکھے لہسن کے چھلکوں پر سگریٹ پھینکنے سے لگی.. شہری

منڈی بہاوالدین۔ آگ نے فروٹ کے 8 سٹالز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

25/05/2024

منڈی بہاؤ الدین، میں چند روز پہلے شہر میں ہونے والی ڈرامہ ڈکیتی کی انکوائری تکمیل کے آخری مراحل میں. ڈکیتی ہوئی یا ڈرامہ؟. بہت جلد "آج الرٹس" پر

24/05/2024

منڈی بہاؤالدین،شدید گرمی کے نہر میں نہاتے ہوئے 3 دوست ڈوب گئے،1جاں بحق

منڈی بہاؤالدین، 2 نوجوانوں کو نکال لیا گیا، لاش کی تلاش کےلئے ریسکیو آپریش جاری

منڈی بہاؤالدین، ڈوبنے والے 21 سالہ نوجوان کی شناخت ثقلین کے نام سے ہوئی ہے ۔ریسکیو

منڈی بہاؤالدین۔جاں بحق نوجوان کا تعلق نواحی گاوں ڈھل ڈھولہ سے ہے،ریسکیو

منڈی بہاؤالدین۔3 دوستوں نے نہر میں اکٹھے چھلانگ لگائی تھی ۔عینی شاہدین

منڈی بہاؤالدین، نوجوان کی موت کی اطلاع گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا

24/05/2024

جمعہ مبارک

22/05/2024

‏انتہائی قیمتی معلومات۔

حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سےایک تقریب منعقد کی گئی جس میں مسجد نبوی کے بارے معلومات فراہم کی گئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قبر مبارک کے بارےمیں مکمل وضاحت کی گئی“
گزشتہ ساڑھے پانچ صدیوں میں کوئی شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک تک نہیں جا سکا ہے۔
وہ حجرہ شریف جس میں آپ اور آپ کے دو اصحاب کی قبریں ہیں،اس کے گرد ایک چار دیواری ہے،اس چار دیواری سے متصل ایک اور دیوار ہے جو 5 دیواروں پر مشتمل ہے
یہ 5 کونوں والی دیوار حضرت عمر بن عبد العزیز رحمۃ اللہ علیہ نے بنوائی تھی۔ اور اس کے پانچ کونے رکھنے کا مقصد اسے خانہ کعبہ کی مشابہت سے بچانا تھا۔
اس پنج دیواری کے گرد ایک اور پانچ دیواروں والی فصیل ہے۔ اس پانچ کونوں والی فصیل پر ایک بڑا سا پردہ یا غلاف ڈالا گیا ہے۔ یہ سب دیواریں بغیر دروازے کے ہیں،
لہذا کسی کے ان دیواروں کے اندر جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
روضہ رسولؐ کی اندر سے زیارت کرنے والے بھی اس پانچ کونوں والی دیوار پر پڑے پردے تک ہی جا پاتے ہیں۔

روضہ رسولؐ پر سلام عرض کرنے والے عام زائرین جب سنہری جالیوں کے سامنے کھڑے ہوتے ہیں تو جالیوں کے سوراخوں سے انہیں بس وہ پردہ ہی نظر آ سکتا ہے، جو حجرہ شریف کی پنج دیواری پر پڑا ہوا ہے۔
اس طرح سلام پیش کرنے والے زائرین اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر اطہر کے درمیان گو کہ چند گز کا فاصلہ ہوتا ہے لیکن درمیان میں کل چار دیواریں حائل ہوتی ہیں۔
ایک سنہری جالیوں والی دیوار، دوسری پانچ کونوں والی دیوار، تیسری ایک اور پنج دیواری، اور چوتھی وہ چار دیواری جو کہ اصل حجرے کی دیوار تھی۔
گزشتہ تیرہ سو سال سے اس پنج دیواری حجرے کے اندر کوئی نہیں جا سکا ہے سوائے دو مواقع کے۔
ایک بار 91 ہجری میں حضرت عمر بن عبد العزیز رحمتہ اللہ علیہ کے دور میں ان کا غلام
اور دوسری بار 881 ہجری میں معروف مورخ علامہ نور الدین ابو الحسن السمہودی کے بیان کے مطابق وہ خود۔

مسجد نبوی میں قبلہ کا رخ جنوب کی جانب ہے۔ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا روضہ مبارک ایک بڑے ہال کمرے میں ہے۔
بڑے ہال کمرے کے اندر جانے کا دروازہ مشرقی جانب ہے یعنی جنت البقیع کی سمت۔
یہ دروازہ صرف خاص شخصیات کے لیے کھولا جاتا ہے۔ اس دروازے سے اندر داخل ہوں تو بائیں جانب حضرت فاطمۃ الزہرہ رضی اللہ تعالی عنہا کی محراب ہے۔ اس کے پیچھے ان کی چارپائی (سریر) ہے۔
1406 ہجری میں شاہ فہد کے دور میں اس غلاف کو تبدیل کیا گیا۔
اس سے قبل ڈھانپا جانے والا پردہ 1370 ہجری میں شاہ عبد العزیز آل سعود کے زمانے میں تیار کیا گیا تھا۔
مذکورہ دیوار 881 ہجری میں اُس دیوار کے اطراف تعمیر کی گئی جو 91 ہجری میں حضرت عمر بن عبدالعزیز نے تعمیر کی تھی۔ اس بند دیوار میں کوئی دروازہ نہیں ہے۔ قبلے کی سمت اس کی لمبائی 8 میٹر، مشرق اور مغرب کی سمت 6.5 میٹر اور شمال کی جانب دونوں دیواروں کی لمبائی ملا کر 14 میٹر ہے۔
91 ہجری سے لے کر 881 ہجری تک تقریباً آٹھ صدیاں کوئی شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کو نہیں دیکھ پایا۔
اس کے بعد 881 ہجری میں حجرہ مبارک کی دیواروں کے بوسیدہ ہو جانے کے باعث ان کی تعمیر نو کرنا پڑی۔ اس وقت نامور مورخ اور فقیہ علّامہ نور الدین ابو الحسن السمہودی مدینہ منورہ میں موجود تھے، جنہیں ان دیواروں کی تعمیر نو کے کام میں حصہ لینے کی سعادت حاصل ہوئی۔
وہ لکھتے ہیں 14 شعبان 881 ھ کو پانچ دیواری مکمل طور پر ڈھا دی گئی۔ دیکھا تو اندرونی چار دیواری میں بھی دراڑیں پڑی ہوئی تھیں، چنانچہ وہ بھی ڈھا دی گئی۔ہماری آنکھوں کے سامنے اب مقدس حجرہ تھا۔مجھے داخلے کی سعادت ملی۔میں شمالی سمت سے داخل ہوا۔خوشبو کی ایسی لپٹ آئی جو زندگی میں کبھی محسوس نہیں ہوئی تھی۔میں نے رسول اللہ اور آپ کے دونوں خلفاء کی خدمت میں ادب سے سلام پیش کیا۔مقدس حجرہ مربع شکل کا تھا چار دیواری سیاہ رنگ کے پتھروں سے بنی تھی، جیسے خانہ کعبہ کی دیواروں میں استعمال ہوئےہیں۔ چار دیواری میں کوئی دروازہ نہ تھا۔
میری پوری توجہ تین قبروں پر مرکوز تھی۔ تینوں سطح زمین کے تقریباً برابر تھیں۔ صرف ایک جگہ ذرا سا ابھار تھا۔ یہ شاید حضرت عمر کی قبر تھی۔ قبروں پر مٹی پڑی تھی۔اس بات کو 5 صدیاں بیت چکی، جن کے دوران کوئی انسان ان مہربند اور مستحکم دیواروں کے اندر داخل نہیں ہوا۔
علامہ نور الدین سمہودی نے اپنی کتاب (وفاءالوفاء) میں حجرہ نبوی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ”اس کا فرش سرخ رنگ کی ریت پرمبنی ہے۔
اس دوران حجرے پر موجود چھت کو ختم کر کے اس کی جگہ ٹیک کی لکڑی کی چھت نصب کی گئی جو دیکھنے میں حجرے پر لگی مربع جالیوں کی طرح ہے۔اس لکڑی کے اوپر ایک چھوٹا گنبد تعمیر کیاگیا جس کی اونچائی 8 میٹر اور یہ گنبدخضراء کے عین نیچے واقع ہے“
اس طرح کی مزید معلومات کے لیے پیچ کو فالو کریں شیئر کرکے باقی احباب تک پہنچائیے ، شکریہ,

21/05/2024

‏*پنجاب اسلمبلی میں ہتک عزت کا بل منظور کر لیا گیا*

اس حوالے سے آپ سب کو *اہم تاکید کی جاتی ہے پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا* پر کسی بھی ادارے ، شخصیت کے بارے میں *غیر حقیقی ، یک طرفہ اور فریقین کے موقف کے بغیر اور عدم شواہد پر مبنی خبر شئیر نہیں کریں گے۔*

‏*ہتک عزت بل 2024 کیا ہے؟*

ہتک عزت بل 2024بل کا اطلاق پرنٹ، الیکٹرونک اورسوشل میڈیا پر ہو گا اور یہاں پھیلائی جانے والی جھوٹی، غیر حقیقی خبروں پر ہتک عزت کا مقدمہ درج ہو سکے گا۔

یوٹیوب اور سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جانے والی جعلی خبروں پر بھی بل کا اطلاق ہو گا۔ ذاتی زندگی، عوامی سطح پر بھی شخصیت کو نقصان پہنچانے کے لیے پھیلائی جانے والی خبروں پر کارروائی ہو گی۔

ہتک عزت کے مقدمات کے لیے ٹربیونل قائم ہوں گے جو کہ چھ ماہ میں فیصلہ کرنےکے پابند ہوں گے۔

صوبائی اسمبلی میں منظور ہونے والے ہتک عزت بل 2024 کے تحت ٹی وی چینل اور اخبارات کے علاوہ فیس بک، ٹک ٹاک، ایکس، یوٹیوب، انسٹاگرام پر بھی غلط خبر یا کردار کشی پر 30 لاکھ روپے ہرجانہ ہو گا۔

21/05/2024

بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں نئے بورڈز آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کیلئے سمری کابینہ کو ارسال

21/05/2024
21/05/2024

پنجاب فوڈاتھارٹی کی دودھ سپلائی وین اور ریسٹورنٹ کے خلاف کارروائی...

منڈی بہاؤالدین.. کے علاقہ بوسال سے جہلم ملاوٹی دودھ کی ترسیل کی چیکنگ .. پنجاب فوڈاتھارٹی

منڈی بہاؤالدین.700لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کیا گیا.

منڈی بہاؤالدین. سپلائی کیے جانے والے ملاوٹی دودھ میں پانی کی ملاوٹ پاٸی گٸی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

منڈی بہاؤالدین.. غیر معیاری دودھ گاڑی میں بوسال سے جہلم سپلاٸی کیا جارہا تھا۔ عاصم جاوید
منڈی بہاؤالدین.. ملاوٹی دودھ بیچنے اور خریدنے والے پوائنٹس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جارہی ہیں۔عاصم جاوید

منڈی بہاؤالدین.. ڈیری سیفٹی ٹیمیں علی الصبح ناکہ بندیوں سمیت مارکیٹ میں دودھ کی سپلائی چین کی مسلسل چیکینگ کر رہی ہیں۔ ڈی جی فوڈ

منڈی بہاؤالدین.. پنجاب میں دودھ کی مکمل ٹریسیبیلٹی کے لیے بین الاقوامی طرز پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔ عاصم جاوید

منڈی بہاؤالدین.. پنجاب فوڈاتھارٹی ٹیم کی جیل روڈ پر واقع ریسٹورنٹ پر بھی کارروائی..

منڈی بہاؤالدین ریسٹورنٹ پر قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں اور فریزر کی انتہاٸی ناقص حالت پاٸی گٸی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

منڈی بہاؤالدین.. ریسٹورنٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات، کھلےگٹروں اور فضلات کی موجودگی پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ۔ عاصم جاوید

منڈی بہاؤالدین. صحت مند پنجاب مشن پر عمل درآمد تیزی سے جاری ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

21/05/2024

منڈی بہاءالدین:منشیات فروشوں اور اشتہاری ملزمان سے مبینہ رابطوں کا انکشاف، پولیس

منڈی بہاءالدین:دو پولیس اہلکار معطل، چارج شیٹ کرکے انکوائری شروع کردی گئی، پولیس

منڈی بہاءالدین:معطل اہلکاروں میں ایک کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل شامل، پولیس

منڈی بہاءالدین:انکوائری مکمل ہونے پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی، پولیس

منڈی بہاؤالدین۔سٹی پولیس کی شہر کے مختلف مقامات پر رات گئے ناکہ بندی منڈی بہاؤالدین ۔ دوران چیکنگ،5افراد کو حراست میں لے...
18/05/2024

منڈی بہاؤالدین۔سٹی پولیس کی شہر کے مختلف مقامات پر رات گئے ناکہ بندی

منڈی بہاؤالدین ۔ دوران چیکنگ،5افراد کو حراست میں لے لیاگیا۔ سٹی پولیس

منڈی بہاؤالدین ۔چیمہ چوک میں سٹی پولیس کی گاڑیوں کی چیکنگ

منڈی بہاؤالدین ۔موٹرساٸیکل سواروں کو بھی روک کر چیک کیا گیا۔پولیس

منڈی بہاؤالدین ۔مشکوک افراد کےشناختی کارڈ ودیگر ضروری دستاویزات چیک کٸے گٸے۔ ایس ایچ او عدیل ظفر بوسال

منڈی بہاؤالدین ۔بغیر نمبرپلیٹ موٹرساٸیکلز اور کالےشیشے والی گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ ایس ایچ او سٹی

منڈی بہاؤالدین ۔گاڑیوں کے شیشوں پر لگےبلیک پیپر اتار دیے گٸے۔پولیس

منڈی بہاؤالدین ۔اسلحہ کی نماٸش اور ون ویلنگ کی اجازت ہرگز نہیں دی جاٸے گی۔ڈی پی او احمد محی الدین

17/05/2024

منڈی بہاؤالدین کے تھانہ ملکوال کے علاقہ نورپور پتن پر کشتی الٹنے کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔جبکہ 3نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق دریائے جہلم میں کشتی حادثہ ملاحوں کی لاپرواہی اور غفلت کی وجہ سے ہوا،کشتی اوور لوڈڈ اور حفاطتی انتظامات نہ ہونے کے برابر تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ چھوتھے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔گذشتہ روز کشتی حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق ہو گئے تھے

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AAJ Alerts posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share