25/01/2024
میرےانتہائی قابل اور شفیق استاد محترم راؤ ارشاد صاحب لاہلی والے(سائنس ٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول پھلروان)داعی اجل کو لبیک کہہ گئے
استاد محترم رائو ارشاد صاحب منفرد انداز میں پڑھانے اور سخت محنت کے ساتھ اپنے فرائض منصبی کو نبھانے والے استاتذہ میں شامل تھے مجھے یاد ہے کہ استاد محترم درس و تدریس کے دوران کبھی کرسی پر نہ بیٹھتے تھے انہوں نے ہمیں فزکس اور کیمسٹری پڑھانے کے دوران کئی بار مسلسل تین تین پریڈ کھڑے ہوکر پڑھایا میرے سکول دور میں رائو ارشاد صاحب اور خالد نعیمی صاحب جوسکول پرنسپل تھے طلباء کو سبق پڑھانے اور یادکروانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے یہی وجہ ہے کہ ہمیں فزکس کیمسٹری اور بیالوجی کے لیے کبھی کوئی گائیڈ یا خلاصہ خریدنا نہیں پڑا۔
اللہ کریم میرے تمام استادوں کو دنیا و آخرت اور قبر و حشر کی نہ صرف کامیابیاں عطا کرے بلکہ انہیں جنت میں جانے تک اپنی رحمتوں و حفاظتوں کے حصار میں رکھے۔آمین
رائو ارشادعلی صاحب کی جدائی پر دل بہت ہی دکھی ہے اللہ کریم انکی کامل مغفرت فرمائے آمین
از ساجدانصاری