سندھ پاک نيوز

  • Home
  • سندھ پاک نيوز

سندھ پاک نيوز Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from سندھ پاک نيوز, Media/News Company, .

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشکراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔...
21/06/2024

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال، سرجانی ٹاؤن، سائٹ ایریا، میٹروول میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی ہے۔

نارتھ کراچی، موٹروے اور اطراف میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔

ادھر عزیز آباد، گولیمار، گلبہار، کریم آباد، نارتھ ناظم آباد، لیاری، اولڈ سٹی ایریا، ایم اے جناح روڈ اور اطراف میں بھی ہلکی بارش ہوئی ہے۔

گلشن معمار، گڈاپ اور کاٹھور میں بھی ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔

سندھ کے مختلف شہروں میں بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، سکھر میں بارش سے نشیشی علاقے زیرآب آگئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

روہڑی، پنو عاقل، کندھرا اور صالح پٹ میں برسات سے کچے مکانات کو نقصان پہنچا، سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔

ٹھل میں بھی بارش سے بجلی کے فیڈرز ٹرپ کرگئے، مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا۔

کندھ کوٹ میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، سندھ میں رم جھم کا سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے

آج سال کا طویل دن اور مختصر رات ہوگیکراچی: آج سال کا طویل دن اور مختصر رات ہوگی۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ک...
21/06/2024

آج سال کا طویل دن اور مختصر رات ہوگی

کراچی: آج سال کا طویل دن اور مختصر رات ہوگی۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ آج اسلام آباد میں دن 14 گھنٹے 32 منٹ کا ہوگا اور رات 9 گھنٹے 28 منٹ کی ہوگی۔

سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں آج دن 13 گھنٹے 41 منٹ اور رات 10گھنٹے 19 منٹ کی ہوگی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہونا شروع ہو جاتا ہے، 22 دسمبر کو سال کا مختصر دن اور رات طویل ہوتی ہے۔

کراچی: 22 یا 23 جون کو شہر کے مضافات میں بادلوں کے برسنے کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ کل یا پرسو ...
21/06/2024

کراچی: 22 یا 23 جون کو شہر کے مضافات میں بادلوں کے برسنے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ کل یا پرسو سپرہائی وے اور اطراف میں بارش ہوسکتی ہے۔

سردار سرفراز نے رواں سال کراچی سمیت سندھ میں معمول سے زائد بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ پنجاب اور کشمیر میں مون سون کا آغاز 29 یا 30 جون سے ہو سکتا ہے جب کہ سندھ میں 5 یا 6 جولائی کے بعد مون سون کے آغاز کا امکان ہے

دوسری جانب آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں بند اور مطلع آج جزوی ابر آلود ہے جب کہ شہر کے چند مقامات پر بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ہے۔

18/06/2024

ٹائر پھٹنے کے بعد پولیس موبائل کے ساتھ خوفناک حادثہ، 5 اہلکار جاں بحق

حب: بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں ایک پولیس موبائل کو افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لسبیلہ میں وندر دبئی مسجد کے قریب ایک پولیس موبائل الٹنے کے باعث پانچ اہلکار جاں بحق ہو گئے، بتایا جا رہا ہے کہ پولیس موبائل کا ٹائر پھٹ گیا تھا، جس کے باعث وہ الٹ گئی۔

پولیس حکام کے مطابق زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کی شکار موبائل ایس ایس پی لسبیلہ کے اسکواڈ میں شامل تھی اور دریجی سے اوتھل جا رہی تھی

عید کے دوسرے روز خوفناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحقعید کے دوسرے روز پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں خوفناک ٹریفک ح...
18/06/2024

عید کے دوسرے روز خوفناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

عید کے دوسرے روز پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔

یہ افسوسناک حادثہ شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں پیش آیا، جہاں کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔

اس حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق اور ایک بچی شدید زخمی ہوگئی جب کہ کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور فوری امدادی سرگرمیاں شروع کرتے ہوئے لاشوں اور زخمی بچی کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو 1122 حکام کے مطابق مرنے والوں میں والد، اس کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں، جن کی شناخت شہزاد (والد)، فضہ، مہک، سفیان اور فیضان کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ زخمی بچی متوفی شخص کی بھتیجی ہے۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی ہیں جب کہ لاشیں گھر پہنچنے پر محلے میں کہرام مچ گیا۔ اہل محلہ نے ذمے دار کار ڈرائیور کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

سب میرین کیبل میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثرعالمی سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان کے کچھ علاقوں میں ا...
17/06/2024

سب میرین کیبل میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر

عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان کے کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق عالمی سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو فور میں خرابی سامنے آئی ہے جو پاکستان کو ملانے والی سات کیبلز میں سے ایک ہے۔

خرابی سے پیک آورز میں انٹرنیٹ سروس سست ہوسکتی ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ٹیمز فالٹ کا تعین کرکے اسے دور کرنے کی کوشش کررہی ہیں

اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کا انسانیت سوز سلوک، گورنر سندھ کا اہم اعلانکراچی: گورنر سندھ نے سانگھڑ میں مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم ...
15/06/2024

اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کا انسانیت سوز سلوک، گورنر سندھ کا اہم اعلان
کراچی: گورنر سندھ نے سانگھڑ میں مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کے شکار شہری کو 2 اونٹ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع سانگھڑ میں ایک وڈیرے نے کھیت میں داخل ہونے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی تھی، اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اس سلسلے میں متاثرہ شہری کو دو اونٹ دینے کا اعلان کیا ہے، انھوں نے کہا کہ کھیت میں داخل ہونے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دینا انسانیت نہیں، جانوروں سے ایسا سلوک کیا جانا کسی انسان کو زیب نہیں دیتا۔

گورنر سندھ نے کہا اونٹ کی ٹانگ کاٹ کر غریب شخص سے اس کی روزی بھی چھینی گئی، قربانی کا مہینہ دوسروں کے دکھ درد کا احساس جگانے کی کوشش ہے، میں دورہ حیدرآباد کے دوران سانگھڑ کے متاثرہ شخص کو اونٹ دوں گا۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ پولیس واقعے کے اصل ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے، اور مظلوم شہری کو انصاف دیا جائے

14/06/2024

سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا جا رہا ہے

سندھ اسمبلی میں مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش کیا جارہا ہے۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اویس قادر شاہ کی صدارت میں شروع ہوا، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ 30کھرب روپے سے زائد تخمینے کا بجٹ انگریزی میں پیش کر رہے ہیں۔

بجٹ دستاویز کے مطابق سندھ کا مجموعی ترقیاتی بجٹ 959 ارب روپے ہوگا، ترقیاتی بجٹ میں جاری شدہ ترقیاتی اسکیمز بھی شامل، ہیں۔

صوبائی بجٹ میں 32 ارب محمکہ تعلیم اور 18 ارب روپےصحت جبکہ محکمہ توانائی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

بجٹ تجویز کے مطابق صوبائی اسمبلی کیلئے فنڈز میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے بجٹ تقریر میں کہا کہ تنخواہوں میں 22 سے30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

کراچی: سندھ کے آئندہ بجٹ میں نئی اسکیمیں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ک...
13/06/2024

کراچی: سندھ کے آئندہ بجٹ میں نئی اسکیمیں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کل سندھ اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔ سندھ کا نئے مالی سال کا 30 کھرب سے زائد کا بجٹ پیش کیاجائے گا۔

سندھ میں غیر ترقیاتی بجٹ کی مد میں 1900 ارب رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ تنخواہوں کیلئے 728 ارب ،پنشن کیلئے 260 ارب رکھنے کی تجویز ہے

بڑی خبر! اب ریٹائرملازمین کو کتنے سال تک پینشن ملے گی؟اسلام آباد : ریٹائرملازمین کے لئے پینشن کے حوالے سے اہم خبر آگئی ...
12/06/2024

بڑی خبر! اب ریٹائرملازمین کو کتنے سال تک پینشن ملے گی؟

اسلام آباد : ریٹائرملازمین کے لئے پینشن کے حوالے سے اہم خبر آگئی ، اب ملازمین کو کتنے سال تک پینشن ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ کا عوام کیلئے سب سے مشکل بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔

بجٹ 2024-25 میں رضاکارانہ کنٹری بیوٹری پنشن سسٹم متعارف کرانے کا امکان ہے۔

جس کے تحت ریٹائرملازمین کو تاحیات کے بجائے بیس سال تک پنشن دی جائے گی۔

ملازمین کی فیملی پنشن کی مدت دس تا پندرہ سال کرنے ، بیٹی کی پنشن ختم کرنے اور کموٹیشن کم کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 10 سے 15 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

بجٹ پیش کرنے سے قبل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن
کے حوالے سے منظوری لی جائے گی۔

یاد رہے پاکستان اور آئی ایم ایف ٹیم کے درمیان ورچوئل مذاکرات ہوئے تھے، جس میں کاروباری اور تنخواہ دار طبقے پر یکساں ٹیکس لگانے کی تجاویز پر غور کیا گیا تھا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ میں پنشن پر ٹیکس نہ لگانے سے متعلق آئی ایم ایف کو راضی کرلیا تھا

11/06/2024

پاکستان میں عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ فیصلہ ہو گیا

وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے اور وزیراعظم نے اس کی منظوری بھی دے دی ہے۔

وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 17 سے 19 جون تک تین روز کی تعطیلات کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم نے اس کی منظوری دے دی ہے۔

کابینہ ڈویژن نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 17 سے 19 جون تک تین روزہ تعطیلات کی سمری وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کی تھی اور ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اس کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں عیدالاضحیٰ پیر 17 جنوری کو مذہبی جوش وجذبے سے منائی جائے گی اور مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی پیش کریں گے

کل اور پرسوں شدید گرمی پڑے گی! محکمہ موسمیاتموسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 12 اور 13 جون کو ملک...
11/06/2024

کل اور پرسوں شدید گرمی پڑے گی! محکمہ موسمیات

موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 12 اور 13 جون کو ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ دن میں درجہ حرارت 2 سے4 ڈگری معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ عوام گرمی کی شدت سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

آج رات ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے جبکہ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام نے مزید بتایا کہ آج سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سبی، نورپور تھل، ڈی جی خان اور بھکر میں پارہ 47 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، اوکاڑہ، کوٹ ادو، قصور، لیہ، جھنگ اور دادو میں 46 ڈگری سینٹی گرمی ریکارڈ کی گئی۔

پری مون سون کی بارشیں کب سے شروع ہو رہی ہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیامحکمہ موسمیات نے پری مون سون کی بارشوں کے حوالے سے پ...
11/06/2024

پری مون سون کی بارشیں کب سے شروع ہو رہی ہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
محکمہ موسمیات نے پری مون سون کی بارشوں کے حوالے سے پیش گوئی کر دی۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ 19 جون کے بعد ملک میں پری مون سون کی بارشوں کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق اس سال معمول سے زیادہ بارش ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے عید پر بارش کے حوالے سے کہا کہ عید پر میدانی علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ صبح میں ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد رہا اور مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلیں گی

10/06/2024

موٹروے پر خوفناک حادثے میں کئی افراد جاں بحق

راولپنڈی: موٹروے پر خوفناک حادثے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق اور دیگر زخمی ہو گئے۔

ترجمان موٹروے کے مطابق حادثہ سالٹ رینج میں پیش آیا جہاں گیس باؤزر گاڑی سے ٹکرا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق گیس باؤزر کو حادثہ بریک فیل ہونےکے باعث پیش آیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بریک فیل ہونے سے گیس باؤزر مخالف سمت سےآنے والی گاڑی سے ٹکرایا، گیس باؤزر گاڑی سے ٹکرانے کے بعد دونوں کھائی میں جا گرے۔

ترجمان کے مطابق گیس باؤزر راولپنڈی سے فیصل آباد کی جانب جا رہا تھا۔

اطلاع ملنے پر موٹروے پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ریسکیو کارروائیاں مکمل کیں۔ زخمی اور میتیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کی نفری اورسینئر افسران جائے وقوع پر موجود ہے

*از دفتر ایس ایس پی ضلع ملیر**تھانہ میمن گوٹھ**۹ جون ۲۰۲۴*_چھالیہ سمگلر گرفتار، ٹینکر میں چھپائی گئی 1200 کلوگرام چھالیہ...
09/06/2024

*از دفتر ایس ایس پی ضلع ملیر*
*تھانہ میمن گوٹھ*
*۹ جون ۲۰۲۴*

_چھالیہ سمگلر گرفتار، ٹینکر میں چھپائی گئی 1200 کلوگرام چھالیہ برآمد_

میمن گوٹھ تھانہ پولیس نے ٹینکر میں چھپائی گئی 1200 کلوگرام چھالیہ برآمد کر لی۔

09/06/2024

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم رہے گا

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

ملک کے مختلف حصوں میں سورج اپنی تپش سے عوام کو آج بھی ستائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں بارش کی توقع ہے جبکہ سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے

شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے۔

شہر قائد میں ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد رہا جبکہ جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 22 سے24 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت کہاں ریکارڈ کیا گیا؟

گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا، دادو، مٹھی، تربت، بہاول پور میں 42، سبی، موہن جودڑو، کوٹ ادو، ٹنڈو جام اور روہڑی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ ملتان اور حیدر آباد میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور، سرگودھا اور فیصل آباد میں 39 اور کراچی، اسلام آباد اور بنوں میں 36، مظفر آباد میں 34، پشاور میں 33،کوئٹہ میں 32 اور گلگت میں 28 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا

صحافی نصر اللہ گڈانی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتارگھوٹکی سے تعلق رکھنے والے صحافی نصر اللہ گڈانی کو قتل کرنے والے ملزم کو...
09/06/2024

صحافی نصر اللہ گڈانی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

گھوٹکی سے تعلق رکھنے والے صحافی نصر اللہ گڈانی کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کر دیا۔

ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نور نے بتایا کہ نصر اللہ گڈانی کے قتل کر گرفتار کر لیا جس سے قتل میں استعمال ہونے والا پستول اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔

سمیر نور نے بتایا کہ پولیس نے تھانہ میرپور ماتھیلو کی حدود سے ملزم اصغر لونڈ کو گرفتار کیا، اصغر لونڈ کے ساتھی برکت لونڈ کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عبداللہ لونڈ نامی شخص نے ملزمان کی سہولت کاری کی ہے، دونوں ملزمان کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا، ملزمان کی گرفتاری کیلیے جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صحافی نصر اللہ گڈانی کو جاں بحق ہونے سے چار روز قبل میرپور ماتھیلو میں جراوار روڈ پر موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے ٹارگٹ کر کے نشانہ بنایا تھا۔ تین گولیاں لگنے سے ان کا جگر، مثانہ اور پھپھڑے متاثر ہوئے تھے۔

انھیں پہلے شیخ زید اسپتال رحیم یار خان منتقل کیا گیا تھا تاہم بعدازاں ایئر ایمبولینس سے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے تھے۔

صحافی نصر اللہ کی موت پر گھوٹکی یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔ صحافیوں تنظیموں کا کہنا تھا کہ 4 دن گزرنے کے باوجود پولیس حملہ آوارں کا سراغ لگانے میں ناکام ہے، قاتلوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

گھوٹکی یونین آف جرنلسٹ نے ضلع میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا تھا۔ صدر گھوٹکی یو جے اسلم ملک کا کہنا تھا کہ صحافی کے قاتلوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں

سندھ کے تمام بڑے شہروں میں بارش سے اربن فلڈنگ کا خطرہسندھ کے تمام بڑے شہروں میں بارش سے اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے، چیف سیکرٹ...
07/06/2024

سندھ کے تمام بڑے شہروں میں بارش سے اربن فلڈنگ کا خطرہ

سندھ کے تمام بڑے شہروں میں بارش سے اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے، چیف سیکرٹری سندھ نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

ممکنہ طوفانی بارشوں کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اجلاس میں بتایا گیا کہ جولائی تا ستمبر معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں، بارش اور گلیشیئر پگھلنے سے 5 سے 9 لاکھ کیوسک پانی دریائے سندھ میں آسکتا ہے۔

چیف سیکرٹری سندھ کا کہناہے کہ محکمہ ریلیف تمام اداروں کو موسمیات اور انتظامات پر انتظامیہ کو آگاہی دیتا رہے، دریائےسندھ کے کچے کے لوگوں کو بھی صورتحال سے آگاہ رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ادویات کی فراہمی یقینی بنائے۔

اس کے علاوہ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے بحالی کے کاموں میں بلدیاتی نمائندوں کو شامل کرنے کی ہدایت کر دی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریلیف کیمپ یوسی سطح پر بنائے جائیں گے، راشن،ٹینٹ اوردیگرضروری سامان کوضلع سطح پرگوداموں میں رکھا جائے۔حیدرآباد میں واسا کو فنڈز جلد فراہم کئے جائیں گے۔

پشاور میں ذی الحج کا چاند نظر آگیاپشاور میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے ملک بھر میں عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوگ...
07/06/2024

پشاور میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا
پشاور میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے ملک بھر میں عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوگی جبکہ چاند نظر آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

اس سے قبل چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ ذی الحج کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

کراچی میں مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہیں، عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ عوام چاند دیکھنے کا اہتمام کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ شہادتیں موصول ہوں۔

اس سے قبل موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں چاند کا دورانیہ افق پر 72 منٹ ہوگا، چاند کی عمر 26 گھنٹے 8 منٹ ہوگی۔

ترجمان محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی میں موسم جزوی ابر آلود ہے، کراچی میں چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، ملک بھر میں عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ روز ذی الحج کا چاند نظر آگیا۔

سعودی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ وقوف عرفہ 15 جون جبکہ عید الاضحیٰ 16 جون کو ہوگی۔

جولائی اور اگست میں موسلادھار بارشیں : کراچی والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئیکراچی : شہر قائد میں جولائی اوراگست میں مو...
06/06/2024

جولائی اور اگست میں موسلادھار بارشیں : کراچی والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی
کراچی : شہر قائد میں جولائی اوراگست میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی نے شہریوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جولائی اوراگست میں موسلادھاربارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظرکمشنرکراچی کی زیرصدارت جائزہ اجلاس ہوا۔

کمشنر سیدحسن نقوی نے کہا کہ بارشوں سےنمٹنےکیلئےادارےہنگامی منصوبہ ایک ہفتےمیں تشکیل دیں ، برساتی نالوں پرصفائی کاکام بارشوں سےقبل مکمل کیاجائے اور 167 نالوں، 29 ہائی رسک پوائنٹس کی صفائی ترجیحی بنیادوں پر کی جائے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ٹاونز کو واٹر کارپوریشن مین ہولز کےڈھکن فراہم کرےگی۔

مزید پڑھیں : رواں سال ملک بھر میں جون تا اگست مون سون بارشوں پر آؤٹ لک جاری
یاد رہے محکمہ موسمیات نےرواں سال ملک بھر میں جون تا اگست مون سون بارشوں پر آؤٹ لک جاری کیا تھا ، جس میں کہا تھا کہ جون تا اگست ملک کے بیشتر مقامات پرمعمول سے زائد بارشوں کاامکان ہے، وسطی اور شمالی پنجاب میں معمول سے زائد بارشوں کا زیادہ امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے جنوبی سندھ میں بھی معمول سے زائد بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلوچستان میں بھی معمول سے کچھ زیادہ بارشیں متوقع ہیں جبکہ کے پی اور گلگت بلتستان میں معمول کے مطابق بارشیں ہوگی۔

اس سے قبل ڈی جی موسمیات کا مون سون کے حوالے سے کہناتھا کہ جون کے دوسرے ہفتے سے پری مون سون شروع ہوسکتا ہے اس سال مون سون میں بھی معمول سے ذیادہ بارشیں ہوں گے اور زیادہ بارشوں سے سندھ اور بلوچستان ذیادہ متاثر ہونگے

عوام کیلیے نئی زبردست بسیں آگئیںپبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والوں کیلیے اچھی خبر ہے کہ اسلام آباد میں الیکٹرک بسیں آج س...
05/06/2024

عوام کیلیے نئی زبردست بسیں آگئیں

پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والوں کیلیے اچھی خبر ہے کہ اسلام آباد میں الیکٹرک بسیں آج سے پہچنا شروع ہو گئیں۔ 160 میں سے 30 الیکٹرک بسیں پاکستان پہنچ چکی ہیں۔

الیکٹرک بسیں پاکستان پہنچنے کے بعد شہریوں کو جدید اور معیاری سفری سہولیات فراہم ہوسکیں گی۔ کراچی سے 8 بسیں اسلام آباد، جناح کنونشن سینٹر، چارجنگ پوائنٹ پر پہنچ چکی ہیں۔

22 بسیں کل تک اسلام آباد پہنچ جائیں گی۔ ابتدائی طور پر 30 بسیں دو روٹس پر چلائی جائیں گی۔ ایک روٹ نسٹ، اورنج لائن ڈپو، G-11 تا سے پمز ہسپتال تک ہوگا۔

پہلے روٹ میں بس G-11 مرکز، G-10 مرکز، G-9 مرکز اور G-8 سے ہوتی ہوئی پمز تک پہنچے گی۔ پہلا روٹ 13 سٹاپس پر مشتمل ہوگا اور ہر دس منٹ بعد سٹاپ پر بس پہنچا کرے گی۔

دوسرا روٹ پمز سے شروع ہوکر بری امام تک ہوگا۔ دوسرے روٹ میں یہ سروس G-7، G-6، میلوڈی، آبپارہ، اتاترک روڈ، سرینہ ہوٹل، فارن آفس، ریڈیو پاکستان، ڈپلومیٹک انکلیو سے بری امام تک جائے گی۔

یہ سروس صبح 6 بجے تا رات 10 بجے تک استعمال کی جاسکے گی۔ چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر مستحق طبقات بشمول معزور افراد، طلباء و دیگر کو سبسڈی دینے کے لئے بھی طریقہ کار وضع کیا جائے گا

03/06/2024

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق صدر، اولڈسٹی، کلفٹن اور کورنگی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز کراچی سے 15 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ زلزلےکی گہرائی 22 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس سے قبل رواں سال 24 جولائی کو بھی مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے آئے تھے۔ ملیر، لانڈھی، قائد آباد، کاٹھور اور گڈاپ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے ان کی شدت 3.2 اور گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔ جھٹکے 8 بج کر 50 منٹ پر محسوس کیے گئے تھے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمودکو بری کردیاپاکستاناسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں عم...
03/06/2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمودکو بری کردیا

پاکستاناسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمودکو بری کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کردیا۔

اپیلیں سننے والے بینچ میں چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل تھے۔ بینج نے آج سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی اپیلیں منظور کرلیں۔

عدالت کی جانب سے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بریت کا تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی سائفرکیس میں سزا کے خلاف اپیل منظور کی جاتی ہے، ٹرائل کورٹ کا 30 جنوری 2024 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے، عمران خان کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت الزامات سے بری کیا جاتا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف 15اگست 2023 کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا، ایف آئی اے کاونٹر ٹیررازم ونگ نے عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ عمران خان کسی اور مقدمے میں گرفتار نہیں تو رہا کیا جائے۔

فیصلے سنائے جانے کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اسلام آباد ہائیکورٹ میں موجود تھی۔

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹرگوہر،علی محمد خان، فیصل جاوید اور شاندانہ گلزار بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور شاہ محمود قریشی کی اہلیہ اوربیٹیاں بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نےسائفر کیس فیصلے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان اور پاکستان کے 25 کروڑ عوام کے لیے خوشی کا دن ہے، آج عوام نے دیکھا کہ انصاف کا علم بلند ہوا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نےکہا کہ ایک ناحق اور بے بنیاد کیس کا خاتمہ ہوا ہے۔

خیال رہے کہ خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

سائفر کا معاملہ کیا ہے؟
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے امریکا میں پاکستانی سفیر کے مراسلے یا سائفرکو بنیاد بنا کر اپنی حکومت کے خلاف سازش کا بیانیہ بنایا تھا جس میں عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی حکومت کے خاتمے میں امریکا کا ہاتھ ہے تاہم قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سائفر کو لے کر پی ٹی آئی حکومت کے مؤقف کی تردید کی جاچکی ہے۔

اس کے علاوہ سائفر سے متعلق عمران خان اور ان کے سابق سیکرٹری اعظم خان کی ایک آڈیو لیک سامنے آئی تھی جس میں عمران خان کو کہتے سنا گیا تھا کہ ’اب ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکا کا نام نہیں لینا‘۔

اس کے بعد وفاقی کابینہ نے اس معاملے کی تحقیقات ایف آئی اے کے سپرد کیا تھا۔

اعظم خان پی ٹی آئی کے دور حکومت میں اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری تھے اور وہ وزیراعظم کے انتہائی قریب سمجھے جاتے تھے۔

سائفر کے حوالے سے سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا تھا سائفر پر ڈرامائی انداز میں بیانیہ دینے کی کوشش کی گئی اور افواہیں اور جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں جس کا مقصد سیاسی فائدہ اٹھانا تھا

نجی ائیرلائن کے طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، گورنر سندھ بھی سوار تھےکراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیر ...
02/06/2024

نجی ائیرلائن کے طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، گورنر سندھ بھی سوار تھے

کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز نے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، جہاز میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی سوار تھے۔

ذرائع کے مطابق نجی ائیرلائن کی پرواز میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری فیملی کے ہمراہ سوار تھے جب کہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں دیگر 150 مسافر بھی سوار تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ طیارے میں اڑان بھرنے کے فوری بعد اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوئی جس پر کپتان نے کراچی ائیر ٹریفک کنٹرول سے فوری ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد پرواز کو منسوخ کر دیا گیا اور ائیر لائن انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو دوسری پرواز سے اسلام آباد کے لیے آگاہ کر دیا جائے گا۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی گئیوزارت خزانہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردی...
01/06/2024

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی گئی

وزارت خزانہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے فی لیٹرکمی کردی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 268 روپے 36 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 270 روپے 22 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے مٹی کا تیل بھی ایک روپے87 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 171 روپے 61 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل 3 روپے 88 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد 157 روپے 29 پیسے فی لیٹرہو گیا ہے۔

قیمتوں میں کمی کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 60 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم آفس نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے کمی کی سفارش کی تھی تاہم وزارت خزانہ نے وزیراعظم آفس کی ہدایت کے برعکس پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا۔

31/05/2024

عید الاضحٰی پر ملازمین کو کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ اہم خبر آگئی

اسلام آباد : پاکستان میں عید الاضحٰی کے موقع پر طویل چھٹیاں ملنے کا امکان ہے تاہم حتمی اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اس سال عید الاضحٰی کی چھٹی ممکنہ طور پر طویل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق عید قربان 17 جون (پیر) کو ہونے کا امکان ہے، تاہم چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

عید کی تعطیلات 17 سے 19 جون تک ہوں گی لیکن تکنیکی طور پر چھٹیاں 15 جون سے شروع ہوں گی کیونکہ زیادہ تر سرکاری دفاتر ہفتہ اور اتوار کو بند رہتے ہیں۔

اگر عید قربان 18 جون کو آتی ہے تو امید کی جاتی ہے کہ تعطیلات کے شیڈول پر نظر ثانی کی جائے گی اور تعطیلات کا حتمی اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا

31/05/2024

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوشخبری سنادی

کراچی والوں کو خوشخبری سنادی تاہم آج بھی پارہ 42 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہیٹ ویو کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ جاری ہے، شہر میں شدید گرمی کی لہر کا تیسرا روز ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ دو روزتک شہر میں ہیٹ ویوز کی لہر برقرار رہے گی،، تیز دھوپ کے ساتھ تپش اورگرم ہوائیں چلیں گی۔

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری رہنےکا امکان ہے تاہم نمی کےزیادہ تناسب کی وجہ سےگرمی کی شدت زیادہ محسوس ہورہی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ دو جون سے موسم میں بہتری کا امکان ہے اور گرمی کی شدت میں کمی آئے گی تاہم 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔

دوسری جانب موہنجوداڑو، دادو، سبی میں درجہ حرارت اکاون، نوابشاہ میں پچاس، سکھرمیں انچاس ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔

ملک کے جنوبی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ شام کے اوقات میں لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، دیر، چترال، سوات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش متوقع ہے۔

ملتوی شدہ پرچے سے متعلق اہم اعلانثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 28 مئی کو عام تعطیل کے باعث ملتوی ہونے والے پرچے کی نئی تاری...
29/05/2024

ملتوی شدہ پرچے سے متعلق اہم اعلان

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 28 مئی کو عام تعطیل کے باعث ملتوی ہونے والے پرچے کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

ناظم امتحانات کے مطابق میٹرک بورڈ کا 28 مئی کو ملتوی ہونے والا پرچہ 2 جون اتوار کو لیا جائےگا۔ نہم جماعت کا ملتوی ہونے والا اردو کاپرچہ اتوار کو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یکم جون سے انٹر میڈیٹ کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں اس لیے بیک وقت میٹرک اور انٹر کے امتحانات لینا ممکن نہیں، صبح کی شفٹ میں نہم جماعت سائنس گروپ کا اردو لازمی کا پرچہ لیا جائےگا اور دوپہر کی شفٹ میں جنرل گروپ دہم جماعت کا پرچہ لیا جائےگا۔

ہیٹ ویو کے باعث ملتوی ہونے والے میٹرک امتحانات آج سے دوبارہ شروع ہوگئے، صبح میں سائنس گروپ اور دوپہر میں جنرل گروپ کے طلبہ کا امتحان لیا گیا۔

دسویں جماعت سائنس گروپ کے ایک لاکھ 60 ہزار 842 طلبہ امتحان میں شرکت کررہے ہیں اور نویں جماعت جنرل گروپ کے 16 ہزار سے زائد طلبہ امتحان میں شریک ہوں گے۔

طلبا و طالبات کے لیے مجموعی طور پر 505 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں ، گورنمنٹ اسکول کے امتحانی مراکز کی تعداد 148 ہے ہیں جبکہ نجی اسکولوں کے امتحانی مراکز کی تعداد 357 ہے۔

مجموعی طور پر میٹرک امتحانات میں 3 لاکھ 68 ہزار سے زائد طلباء کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔

دوسری جانب شدید گرمی میں کراچی کے متعدد امتحانی مراکز لوڈشیڈنگ کی زد میں ہیں، جن سرکاری اسکولوں بجلی موجود ہے تو وہاں الیکٹرک سسٹم خراب ہیں ، جس کی وجہ سے طلبہ شدید گرمی میں پرچے دینے پر مجبور ہیں

محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کر دیمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 2روز کے دوران بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب کے اضل...
29/05/2024

محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 2روز کے دوران بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب کے اضلاع شدیدگرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں بھی موسم شدید گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شام رات میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہے گا، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، شانگلہ، کرم، باجوڑ میں چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے جبکہ اٹک، چکوال، راولپنڈی، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ کے چند مکانات پر بارش کا امکان ہے۔

نارووال، لاہور، جھنگ، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں چند مقامات پربارش کا امکان ہے جبکہ مری،گلیات اور گردو نواح میں بعد از دوپہر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب شہر قائد میں ممکنہ ہیٹ ویو کے خطرے کے پیش نظر سرکاری اسپتالوں کی انتظامیہ اور طبی عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، مختلف اسپتالوں میں خصوصی ہیٹ اسٹروک وارڈز بھی قائم کردیے گئے ہیں۔
شہر قائد میں کئی روز سے جاری شدید گرمی سے شہری نڈھال ہیں، گزشتہ چند روز کے دوران ہیٹ اسٹروک کے سو سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

انچارج ہیٹ اسٹروک ڈاکٹر عرفان صدیقی کے مطابق جناح اسپتال میں 80 جبکہ سول اسپتال میں 50 سے زائد کیسزرپورٹ ہوئے۔

رواں ہفتے بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری
گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث گیسٹرو کے کیسز بھی بڑھ رہے ہیں، شدید گرمی کے باعث شہر میں جگہ جگہ ریلیف کیمپ لگ گئے ہیں، جہاں شہریوں کومفت ٹھنڈا پانی اور شربت پلایا جارہا ہے

کل میٹرک کے امتحانات ہوں گے؟وزیراعظم کی جانب سے یوم تکبیر پر عام تعطیل کے اعلان کے بعد پرائیویٹ اسکولز نے سندھ میں بورڈز...
27/05/2024

کل میٹرک کے امتحانات ہوں گے؟

وزیراعظم کی جانب سے یوم تکبیر پر عام تعطیل کے اعلان کے بعد پرائیویٹ اسکولز نے سندھ میں بورڈز امتحانات کو شیڈول کے مطابق رکھنے کی استدعا کردی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز حیدرعلی کا کہنا تھا کہ سندھ میں بورڈز امتحانات کو شیڈول کے مطابق رکھا جائے، تعطیل کے باوجود امتحانات رکھے جاسکتے ہیں۔

چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز نے کہا کہ ری شیڈولڈ امتحان ملتوی کرنے سے متاثر ہوں گے، وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ امتحانات شیڈول کے مطابق کرانے کا اعلان کریں

انھوں نے کہا کہ طلبہ اور والدین تذبذب اور غیریقینی کا شکار ہیں، امتحانات کی سنجیدگی اور اہمیت التوا کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 28 مئی یوم تکبیر کو سرکاری چھٹی قرار دے دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ یوم تکبیر قوم کے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے اتحاد کی یاد دلاتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 28 مئی کو فیصلہ ہوا بیرونی دباؤ قبول کرکے سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، یوم تکبیر سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہونے کی یاد دلاتا ہے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when سندھ پاک نيوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share