23/08/2024
▪ایک ہزار نیکیاں آسانی کیساتھ ▪️
روایت ہے سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
کیا تم میں سے کوئی شخص اس بات سے عاجز ہے کہ ہر روز ایک ہزار نیکیاں کمائے؟ آپ ﷺ کے ساتھ بیٹھے ہوئے لوگوں میں سے ایک نے پوچھا ہم میں سے کوئی شخص ایک ہزار نیکیاں کس طرح کما سکتا ہے؟ آپ نے ﷺ فرمایا: وہ سو بار سبحان اللہ کہے۔ اس کے لیے ہزار نیکیاں لکھ دی جائیں گی اور اس کے سو گناہ مٹا دئیے جائیں گے۔
صحیح مسلم : 6852