02/01/2024
*بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ*
*(وَصَلَّی اللہُ عَلَی النَّبِیِ الکَرِیم)*
*اُم المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے چھ اصحاب کے ہمراہ کھانا تناول فرما رہے تھے، ایک اعرابی (بدو) آیا وہ (سارا کھانا) دو لقموں میں کھا گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:*
*’’ اگر یہ شخص بسم اللہ پڑھ لیتا تو کھانا تمہارے لیے کافی ہو جاتا، چنانچہ تم میں سے جو شخص کھانا کھائے اسے چاہیے کہ بسم اللہ پڑھ لے، اگر شروع میں بسم اللہ پڑھنا بھول جائے تو (یاد آنے پر) یوں کہہ لے: ( بِسْمِ اللهِ فِيْ أَوَّلِه وَآخِره) ’’ اللہ کے نام کے ساتھ (کھانا شروع کرتا ہوں) اس کے شروع اور اس کے آخر میں۔‘‘*
*(ابنِ ماجہ:3264)*
*19،جمادی الثَّانی،1445ھ*
*02،جنوری،2024ء*