25/09/2022
کشمیر کو تو بخش دیں(سپیڈبریکر، میاں حبیب ) ٹانگیں کھینچنے کا کلچر پورے ملک ایک جیسا ہی ہے ہمیں اپنے حساس معاملات کا بھی ادراک نہیں ہوتا افراتفری پیدا کر کے ہم خوش رہتے ہیں چلتے کام میں ٹانگ اڑا کر کام خراب کرنے پر ہم فخر محسوس کرتے ہیں اپنی انا اور ضد پر ملک قربان کر دیتے ہیں اندازا کریں کہ اچھا بھلا ملک چل رہا تھا رجیم چینج کے نام پر ایسا ان ریسٹ پیدا ہوا ہے کہ پورے ملک کابھٹہ بیٹھ گیا ہے اب حالات یہ ہیں کہ پورے ملک میں غیر یقینی کا بسیراہے کوئی کام کرنے کے لیے تیار نہیں سیاستدان آپس کی لڑائی میں لگے ہوئے ہیں بیورو کریسی تماشہ دیکھ رہی ہے بلکہ بیورو کریسی نے تو کافی عرصہ سے ہاتھ کھڑے کر رکھے ہیں اور ایسے معلوم ہوتا ہے کہ وہ صرف ڈنگ ٹپا رہے ہیں ان کی وہ والی دلچسپی نہیں جو ریاست کو بچانے اور آگے لے کر جانے والی ہوتی ہے ریاست اور شہریوں کی فلاح وبہبود سے ان کا کوئی کنسرن نہیں رہا ایسے لگتا ہے بیورو کریسی ریاستی امور سے لاتعلقی شو کر رہی ہے وفاقی حکومت سے لے کر تمام صوبائی حکومتوں آذاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں میں بھی اتنی غیر یقینی ہے کہ صبح گئے یا شام گئے والی کیفیت ہے ملکی معاملات چل نہیں رہے بلکہ رینگ رہے ہیں اس سے کم تر لفظ مجھے مل نہیں رہا یا یوں کہہ لیں کہ ہر چیز سٹک ہو چکی ہے صرف حکمران اپنی مرضی کے وہ والے کام کر رہے ہیں جس کا انھیں سیاسی طور پر فائدہ ہو یا ذاتی فائدہ ہو البتہ دکھاوئے کے لیے ہم سب کو بہت فکر ہے اوپر انٹرو میں ایک بات کہی کہ ہم چلتے کام میں ٹانگ اڑا کر اسے خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں اس کا عملی مظاہرہ ہم نے آذاد کشمیر میں دیکھا لاہور اور اسلام آباد کے صحافیوں کے ایک وفد نے آذاد کشمیر کا وزٹ کیا اس کے اہتمام میں ہمارے دوست نصر اللہ ملک اور سیکرٹری لاہور پریس کلب عبدالمجید ساجد کا کلیدی کردار تھا وہاں ہماری وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس، صوبائی کابینہ کے ارکان سے ملاقاتیں ہوئیں مختلف بریفنگز میں شرکت کی یہ جان کر بہت دکھ ہوا کہ وفاقی حکومت محض مخالف سیاسی جماعت کی حکومت کو تنگ کرنے کے لیے ایسے ایسے حربے استعمال کر رہی ہے جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا آذاد کشمیر کی حکومت پہلے ہی محدود وسائل میں کام کر رہی ہے اوپر سے وفاقی حکومت نے طے شدہ بجٹ سے بھی 15 ارب روپے روک لیے ہیں وفاقی حکومت کے لیے یہ مونگ پھلی کے دانے جتنی رقم ہے لیکن آذاد کشمیر کے لیے یہ زندگی موت کا مسئلہ ہے پورے ملک کے ملازمین کی تنخواہیں بڑھی ہیں لیکن کشمیر کے ملازمین کی تنخواہوں پر کٹ لگانے کا کہا جا رہا ہے جس پر کشمیر کے ملازمین نے ہڑتال کر دی بڑی مشکل سے حکومت نے انھیں دلاسے دے کر راضی کیا ہے یہ ایک قسم کا وفاقی حکومت کا کشمیر کے ملازمین کو کشمیر حکومت کے خلاف اکسانے والی بات ہے وفاقی حکومت کشمیر کے شہریوں کے صحت کارڈ کی سہولت کو ڈسٹرب کرنے کے لیے ان کا پریمیم ادا نہیں کر رہی آذاد کشمیر کی حکومت کو جھکڑنے کے لیے مالی بحران پیدا کر دیا گیا ہے اگر وفاقی حکومت نے ان کے فنڈز ریلیز نہ کیے تو شاید اگلے مہینے آذاد کشمیر حکومت ملازمین کو تنخواہیں بھی نہ دے پائے لیکن ان تمام تر مشکلات کے باوجود درویش صفت وزیر اعظم سردار تنویر الیاس نے ہمت نہیں ہاری انھوں نے کہا کہ ہم بینکوں سے او ڈی لیں یا اپنے طور پر مینج کریں ہم کسی صورت بھی نہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر کٹ لگائیں نہ ہی عوامی منصوبوں پر کوئی سمجھوتہ کریں گے بات تنگ کرنے تک ہی رہتی تو اور بات تھی لیکن وفاقی حکومت اچھی بھلی چلتی ہوئی آذاد کشمیر کی واضح اکثریت والی حکومت کو گرانے کے لیے جو سیاسی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے اس سے نہ صرف کشمیر میں سیاسی عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے بلکہ عالمی سطح پر کشمیر کاز کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے پی ڈی ایم کی وفاقی حکومت اپنے مخالفین کے لیے پاکستان میں جو بھی کر رہی ہے کم از کم کشمیر کو تو بخش دیں کشمیر کی حساسیت کا ہی کچھ خیال کر لیا جائے یہ معاملہ صرف کشمیر تک ہی محدود نہیں گلگت بلتستان کے وزیر اعلی سے ہماری کوئی ڈیڑھ ماہ پہلے ملاقات ہوئی تھی وہ بھی یہی رونا رو رہے تھے کہ وفاقی حکومت نے ان کے 6 ارب کے فنڈز روک لیے ہیں اور یہ محض اس لیے کیا جا رہا ہے کہ دونوں جگہوں پر تحریک انصاف کی حمایت یافتہ حکومتیں ہیں وفاقی حکومت کو اپنی ان پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے کشمیر اور جی بی کے معاملات کو چلتے رہنے دینا چاہیے اس میں قمر الزمان کائرہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ریونیو کے وزیر ماجد خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاق کی غلط پالیسیوں کے باعث آذاد کشمیر میں 236 صنعتی یونٹ بند ہو چکے ہیں جس سے بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے ہم سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ہم 15 ویں ترمیم کے ذریعے اپنے اقتصادی معاملات سے دستبردار ہو جائیں 32 سال کے بعد آذاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن ہونے جا رہے ہیں لیکن وفاقی حکومت اسے بھی سبوتاژ کرنا چاہتی ہے وزیر صحت نثار عنصر ابدالی نے صحت کی سہولتوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر صحافیوں سے طویل گپ شپ کی یہ تو سیاسی باتیں تھیں کہتے ہیں اچھی بات آگے پھیلانی چاہیے مجھے تو وزیر اعظم آزاد کشمیر بہت سادہ اور درویش لگے ایک تو وہ اپنی ہر گفتگو سے پہلے اور ہر تقریب کے آغاز پر تلاوت قرآن پاک کے بعد خود بھی درود شریف پڑھتے ہیں اور شرکاء کو بھی پڑھواتے ہیں انھوں نے رحمت العالمین اتھارٹی قائم کر دی ہے علاوہ ازیں تمام سرکاری محکموں تعلیمی اداروں کو احکامات جاری کیے ہیں کہ وہ ہر تقریب کے آغاز میں درود شریف لازمی پڑھیں ہمارے ساتھ ان کی ملاقات، بریفنگ اور ہمارے اعزاز میں منعقدہ ڈنر جس میں کشمیر کی تمام اہم شخصیات مدعو تھیں تینوں تقریبات میں انھوں نے اپنے ساتھ حاضرین کو بھی باآواز بلند درود شریف پڑھوایا وہ ہر شخص کے پاس خود چل کر گئے اور ہر ایک کا حال احوال پوچھا سادگی اتنی کہ وزیراعظم ہاوس میں کوئی روائیتی پروٹوکول نہیں صرف ایک حوالدار رینک کا دربان کھڑا ہے مہمان نوازی ایسی کہ رات پونے دو بجے تک ہمارے ساتھ گپ شپ کرتے رہے دروازے تک چھوڑنے کے لیے آئے کشمیر میں سکون اتنا کہ کرائم ریٹ نہ ہونے کے برابر پورے کشمیر میں ایک جیل ہے جس میں بند لوگوں کی تعداد دو سو سے بھی کم ہے سردار تنویر الیاس 29 ستمبر کو عمران خان کا جلسہ کروا رہے ہیں آج کل اس کی تیاریوں میں بھی مصروف ہیں ان کی عوام میں مقبولیت کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے آخر میں اپنے شعبہ کے حوالے سے بات کرلی جائے ایک تو کشمیر کی سیکرٹری اطلاعات مدحت شہزاد بہت اعلی پائے کی منتظم ویژنری پر اثر شخصیت کی حامل افسر ہیں پی آئی ڈی کے ڈائریکٹر جنرل راجہ اظہر اقبال بھی کمال کی شخصیت ہیں لیکن انھوں نے جو کمال صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے کیا ہے وہ بہت۔متاثرکن ہے انھوں نے اعلی عدلیہ کے حاضر سروس جج کی سربراہی میں پریس فاونڈیشن بنائی ہوئی ہے جس میں سرکاری عہدیداروں کے علاوہ صحافیوں کے منتخب نمائندے بھی شامل ہیں فاونڈیشن کے پاس کروڑوں کے فنڈز موجود ہیں اس میں حکومت کی سالانہ گرانٹ کے علاوہ میڈیا کے ادارے بھی اپنا حصہ ڈالتے ہیں دنیا سے رخصت ہو جانے والے صحافی کے لواحقین کی 6لاکھ کی مالی مدد کی جاتی ہے بیمار ہونے والے صحافی کو 50 ہزار تک کی مالی مدد دی جاتی ہے اسی طرح صحافیوں کے بچوں کی تعلیم پر پہلے 50 فیصد تک کے اخراجات فاونڈیشن ادا کرتی تھی اب صحافیوں کے بچوں کی مکمل تعلیم مفت ہے چاہے وی پی ایچ ڈی کریں یا کوئی بھی اعلی پروفیشنل تعلیم حاصل کرنا چاہے تمام اخراجات فاونڈیشن برداشت کرتی ہے قرآن حفظ کرنے والے صحافیوں کے بچوں کو خصوصی سکالر شپ دیا جاتا ہے صحافیوں کے بچوں کی شادی پر بھی گرانٹ دی جاتی ہے اور صحافیوں کی اپنی شادی پر بھی ایک لاکھ کی گرانٹ دی جاتی ہے بلکہ آذاد کشمیر کی حکومت وانفارمیشن کا شعبہ اتنا فراخ دل ہے کہ صحافیوں کو دوسری شادی پر بھی گرانٹ دے کر دوسری شادی کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ پریس فاونڈیشن کا ممبر بننے کے لیے میرٹ کی چھاننی سے گزرنا پڑتا ہے ممبر بننے کے لیے امید وار کی کم از کم تعلیم بی اے اور تجربہ کا معیار مقرر ہے اس کے لیے باقاعدہ ایک ٹیسٹ پاس کرنا بھی ضروری ہے پاکستان بھر کی صحافی تنظیموں اور حکومتوں کو صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے اس پیٹرن کا جائزہ لینا چاہیے خصوصی طور پر پنجاب جرنلسٹ سپورٹ پروگرام کے حوالے سے نظرثانی کی اشد ضرورت ہے آذاد کشمیر کی پی آئی ڈی کی نئی بلڈنگ اور اس میں جدید طرز کے شعبہ جات واقعی متاثر کن ہیں ایک اور معاملے میں آذاد کشمیر حکومت نمبر لے گئی ہے اور وہ یہ ہے کہ کشمیر میں سوشل میڈیا کو باقاعدہ سرکاری اشتہارات دیے جا رہے ہیں شاید خیبر پختون خواہ کی حکومت بھی سوشل میڈیا کو اشتہارات جاری کر رہی ہے لیکن ملک کے کسی دوسرے حصے میں ایسا نہیں ہو رہاہم خالد گردیزی اور پی آئی ڈی کے ڈائریکٹر راجہ امجد منہاس کی میزبانی کبھی نہیں بھول سکتے جو دن رات ہمارے ساتھ رہے اور ہمارا بہت خیال رکھا