ABS TV

ABS TV Haq haqdar taq 03316050802

01/01/2023

کوٹ مٹھن کے علاقہ کوٹلہ حسین میں ڈکیتی کی واردات مزاحمت پر فائز کھول دئیے دو افراد شدید زخمی، عوام نے دونوں ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا

16/12/2022

تحصیل پھالیہ میں سائنس فن گالا دو روزہ پروگرام الائیڈ سکول چناب کیمپس سٹی پاہڑیانوالی میں آغاز کر دیا گیا ہے جس کا افتتاح بارہ دری کیمپس گجرات کے ڈائریکٹر شہزاد صاحب نے فیتا کاٹا مزید اس وقت ہمارے نمائندے محمد شہباز...
وہاں پر موجود ہیں مزید ان سے جانتے ہیں جی شہباز مغل تفصیلات سے آگاہ کیجئے گا....

15/12/2022

راجن پورانسانیت کی خدمت ہی سےقلبی سکون ملتاہےسیلاب متاثرہ بھائیوں کی مددکےلیےجدہ کی سانول سماجی تنظیم کی طرف سے راجن پور میں 200 سیلاب متاثرین میں گرم کمبل جرسیاں راضائیاں اور گرم کپڑے تقسیم کیے۔

15/12/2022

راجن پور۔
کسی زبان کے خلاف نہیں ائینی جمہوری حقوق کی حمایت کرتے ہیں پاکستان کی قومی اسمبلی سرائیکی وسیب کی جمہوری اواز سنیں اور سندھیوں۔ بلوچوں پشتونوں پنجابیوں کی طرح سرائیکیوں کے ائینی جمہور ی مطالبات تسلیم کرے

15/12/2022

راجن پور ضلعی امن کمیٹی کی جانب سے ضلعی انتظامیہ، پولیس کا امن میں کردار کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ضلع بھر کے پولیس آفیسران، امن کمیٹی کے ممبران، انجمن تاجران اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

15/12/2022

ڈپٹی کمشنر راجن پور عارف رحیم کی ہدایت پر کھاد ڈیلروں کےخلاف اور زیادہ منافع خوری کرنے والے ڈیلر حضرات کے خلاف زیادہ قیمت پر کھاد لینے والے کسانوں کی شکایت پر ایف آئی آرکا اندراج کیا گیا ۔

12/12/2022

منڈی بہاءالدین ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو ون وے روڈ کی خلاف ورزی کرنے ہر 40 افراد کے چلان کر کے 25 ہزار روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا. ہمارے نمائندے محمد شہباز مغل کی اس رپورٹ کے مطابق

11/12/2022

جنوبی پنجاب کےکوٹ نوجوانوں نے منشیات سے اِنکار کھیلوں سے پیار کا عزم کرلیا شہرِ فرید میں سجا دنگل کا خوبصورت میلہ جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں سے آئے پہلوانوں نے دِکھائے اپنے فَن کے جوہر شہریوں سمیت بچوں نے بھی خوب انجوائے کیا۔۔راجن پور سے شیرعلی سنجرانی کی رپورٹ کے مطابق

11/12/2022

اے بی ایس نیوز کا نیا لوگو متعارف کروا دیا گیا

11/12/2022

راجن پور کوٹ مٹھن دربار حضرت خواجہ غلام فرید رحمتہ اللہ علیہ کے احاطہ میں موجود تقریباً 250 سال قبل بنائی جانے والی جامع مسجد آج بھی فرزندان اسلام کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اس مسجد میں حضرت خواجہ غلام فرید رحمتہ اللہ علیہ نماز بھی ادا کرتے رہے اس مسجد کا سنگ بنیاد حضرت عبداللہ شاہ دیوان نے رکھا جس کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد درس قرآن کا فوری آغاز کر دیا گیا

11/12/2022

منڈی بہاءالدین میں نئے ایس ایچ او کی تعیناتی پر تھانے کے عملے نے انوکھا استقبال کیا، ایس ایچ او کی بینڈ باجوں اور ڈھو ل کے ساتھ تھانے میں انٹری ہوئی ، اہلکار نوٹ نچھاور کرتے رہے ہمارے نمائندے ڈسٹرکٹ بیورو چیف محمد شہباز مغل کی اس رپورٹ کے مطابق

10/12/2022

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر منڈی بہاوالدین انجینئر عمران خان کی زیرنگرانی ضلع منڈی بہاوالدین کی کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی ھیڈ کوارٹر ٹھوکر نیاز بیگ لاہور میں منعقدہ قومی سطح کے مقابلوں شاندار کارکردگی، مجموعی طور پر پانچویں اور گوجرانولہ اور گجرات ڈوثزن میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی،مقابلوں میں ڈنمارک ،سری لنکا ، پاکستان آرمی سمیت متعدد اداروں سے 59 کیمونٹی ایمرجنسی ٹیموں کی شرکت

Welcome to Rajanpur DPO Faisal GulzarRajanpur Police
10/12/2022

Welcome to Rajanpur DPO Faisal Gulzar
Rajanpur Police

10/12/2022

Rajanpur Police
Welcome to rajanpur DPO Faisal Gulzar

09/12/2022

پاکستان کی پارلیمنٹ کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں سرائیکیوں کے ائینی حقوق کو تسلیم کیے بغیر ملک میں حقیقی جمہوریت اور استحکام کی تحریک ممکن نہیں پاکستان کی پارلیمنٹ سرائیکستان
صوبہ بل منظور کرے سرائیکیوں کو زبان سے محبت کو ووٹ کی شکل میں اظہار کرنا ھو گا

۔۔کوٹ مٹھن سے رپورٹ ۔
طاہر فیض ۔کے مطابق۔

09/12/2022

پٹرولنگ پوسٹ بنگلہ دھینگن کی کارکردگی پٹرولنگ پوسٹ بنگلہ دھینگن ہمہ وقت عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت کے لیے کوشاں تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ بنگلہ دھینگن کے انچارج ایس ائی عبدالرحمن خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

کوٹ مٹھن سے رپورٹ
۔طاہر فیض کے مطابق

08/12/2022

امپورٹڈ حکومت کی چند ماہ کی کارکردگی مایوس کن معیشت کا جنازہ نکل گیا قومی الیکشن وقت کی ضرورت اسمبلیوں کے توڑنے کا سن کر وفاقی حکومت سکتے میں ہے 13جماعتیں عمران خان کے خلاف ہیں اور عوام کے مفادات کے خلاف بیرونی اشاروں پر اقتدار تک پہنچنے والی پی ڈی ایم عوام کی عدالت میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے

کوٹ مٹھن سے رپورٹ طاہر فیض کے مطابق

08/12/2022

محمد نواز پرارہ فریدی نے
اے بی ایس کے رپورٹر طاہر فیض ۔
سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
تحصیل لیاقت پور کے مشہور
آستانہ عالیہ چشتیہ نظامیہ فخریہ پرارہ شریف
کے عظیم روحانی بزرگ
حضرت خواجہ قطب الدین عرفان سائیں ؒ
کا سالانہ عرس مبارک
25/26/27 جمادی الاول شریف
20/21/22دسمبر
بروز منگل بدھ جمعرات
منعقد ہو رہا ہے

کوٹ مٹھن سے رپورٹ طاہر فیض کے مطابق ۔

08/12/2022

جمعیت علماء اسلام پنجاب کے ترجمان وسینئر نائب امیر مولانا عبدالصمد درخواستی نے کہا ہے کہ دینی مدارس امت کے محسن ادارے ہیں ہم مدارس کے محافظ وامین ہیں۔

کوٹ مٹھن سے ( رپورٹ ) طاہر فیض۔۔ کے مطابق۔

07/12/2022

خبر شامل کرتے کوٹ مٹھن سے ہمارے نمائندے خصوصی راجن پور مخدوم زوہیب بخاری کے مطابق گزشتہ روز دربار فرید رح پر خاتون ٹک ٹاکر نے خواتین کا دربار کے اندر داخلہ پر پابندی کے باوجود دربار کے نگران عملہ کی ملی بھگت سے اندر داخل ہوکر ویڈیوز بنائی اور اس ویڈیو میں نازیبہ گانے لگا کر سوشل میڈیا پر شئیر کر دیا۔

07/12/2022

بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئ۔
اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا۔

جام عطا حسین جامڑہ کے نام سے ایک سنہرا دور اور پرمشقت باب تمام ہوا۔

کوٹ مٹھن سے رپورٹ۔
طاہر فیض۔۔

07/12/2022

ڈسٹرکٹ انچارج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام آفس راجن پور جام امام بخش نے کہا کہ

جن خواتین اور مرد حضرات کو 8171 کے ذریعہ پیغام موصول ہوا ہے اور انہوں نے ابھی تک بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقم وصول نہیں کی وہ جلد از جلد اپنے قریبی HBL ریٹیلر سے اپنے پیسے وصول کریں۔کسی بھی پریشانی کی صورت میں متعلقہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تحصیل آفس میں رابطہ کریں اور اپنے بچوں کا وظیفہ کا بھی اندراج کروائیں۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے امدادی رقوم حاصل کرنے والی خواتین اپنے بچوں کا ب فارم ہمراہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام آفس رابطہ کریں تاکہ ان کے بچوں کی رجسٹریشن کی جائے اور ان کے بچوں کا وظیفہ جاری ہو سکے۔

کوٹ مٹھن سے (رپورٹ )طاہر فیض ۔

07/12/2022

محب میرج ہال میں الخدمت فاونڈیشن ضلع راجن پور کی طرف سے 100سیلاب زدگان کےمکان بنانے کے لیے پہلی قسط جاری ۔۔۔۔محب میرج ہال فاضل پور میں 100سیلاب زدگان کا پروگرام رکھا گیا۔اس پروگرام میں مبلغ50000 پچاس ہزار روپے فی مکان کی پہلی قسط کا چیک تقسیم کیاگیا ۔
رپورٹ طاہر فیض ۔

06/12/2022

ڈپٹی کمشنر راجن پور عارف رحیم کی ہدایت پر کھاد ڈیلروں کےخلاف اور زیادہ منافع خوری کرنے والے ڈیلر حضرات کے خلاف زیادہ قیمت پر کھاد لینے والے کسانوں کی شکایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) راجنپور کا بھرپور ایکشن۔۔

کوٹ مٹھن سے خبر شامل کرتے ہیں ہمارے نمائندے طاہر فیض کے مطابق ۔

06/12/2022
06/12/2022

کوٹ مٹھن میں ٹِک ٹاکر خاتون نے بے شرمی کی ساری حدیں پار کردیں اولیاء اللہ حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے مزار شریف کی بے حرمتی ہونے لگی بے پردہ ٹِک ٹاکر خاتون مزار شریف کے عین قریب تر کھڑی ہوکر بیہودہ گانوں پر ٹِک ٹاک بنانے لگی شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جانے لگا شہریوں کا محکمہ اوقاف کے اعلیٰ آفیسران اور ڈپٹی کمشنر راجن پور سے نوٹس لینے کا مطالبہ

03/12/2022

خبر شامل کرتے مدینہ السادات اوچ شریف ہمارے نمائندے خصوصی مخدوم زوہیب بخاری کے مطابق بزمِ سخن اوچشریف کے زیر اہتمام پہلی تقریب رونمائی و مشاعرہ آج ہوا جس کی صدارت بانی بزمِ سخن اوچشریف سید تحسین عباس گوہر اوچشریف نے کی۔

03/12/2022

خبر شامل کرتے ہیں تحصيل روجھان سے ہمارے اے بی ایس کے ڈسٹرکٹ رپورٹر محمدعلی بلوچ سے ۔۔ امن وامان کی بگڑتی صورتحال اور گیارہ روز سے اغواء ہونیوالے مغوی دو افراد کی عدم بازایابی پر سینکڑوں افراد سڑکوں پر آگئے

03/12/2022

بریکنگ نیوز :
پھالیہ حوالات میں مبینہ ذیادتی، ار پی آر نوٹس
پھالیہ تھانے پولیس ملازم کی حوالات میں قید ملزم کیساتھ مبینہ زیادتی
آر پی او گجرات کے نوٹس پر پولیس اہلکار متہ گرفتار

01/12/2022

پاکستان کی پارلیمنٹ سات کروڑ سرائیکیوں کا ائینی بل بل سرائیکستان صوبہ بل اسمبلی میں پیش کر ے ملک میں صدارتی نظام کی نھیں مضبوط پارلیمنٹ کی ضرورت ہے پاکستان کی پارلیمانی پارٹیاں سرائیکیوں کے ائینی حقوق تسلیم کریں
کوٹ مٹھن سے رپورٹ کر رہے ہیں ۔
طاہر فیض ۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ABS TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share