وائس آف باجوڑ /Voice of Bajaur

  • Home
  • وائس آف باجوڑ /Voice of Bajaur

وائس آف باجوڑ /Voice of Bajaur It’s All about pashtoons

ہنگو/ یوم تکبیرہنگو میں یوم تقریب کی مناسبت سے ریلیاں اور تقاریبہنگو: سول سوسائٹی کے زیر اہتمام مین چوک سے ریلوے چوک تک ...
28/05/2024

ہنگو/ یوم تکبیر
ہنگو میں یوم تقریب کی مناسبت سے ریلیاں اور تقاریب

ہنگو: سول سوسائٹی کے زیر اہتمام مین چوک سے ریلوے چوک تک ریلی

ہنگو: ڈپٹی کمشنر آفس میں مرکزی یوم تکبیر کی تقریب

ہنگو؛ تقریب میں ایس پی اسد زبیر،امن کمیٹی ممبران بلدیاتی نمائیندوں اور صحافیوں نے شرکت کی

ہنگو . مرکزی تقریب سے ڈی سی حیدر حسین،مولانا عبدالستار،مولانا ارشاد،سئنیر صحافیوں طارق محمود مغل اور اسرار احمد اورکزئی کا خطاب

ہنگو: یوم تکبیر پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے اعلان کا مظہر ہے،مقرریں

ہنگو؛ 28 مئی کو پاکستان نے ہر دباؤ کو پس پشت ڈال کر ایٹمی دھماکے کیے۔مقررین

ہنگو: پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،مقررین

ہنگو: پاکستان کے ایٹمی اثاثے پاکستان کی قوم کے اثاثے ہیں،مقررین

ہنگو: دشمن کے خلاف پاکستانی قوم متحد اور یک جان ہے،مقررین

ہنگو؛ تقریب میں قومی پرچم کشائی بھی کی گئی

ہنگو؛ڈی سی حیدر حسین کی قیادت میں ریلی بھی نکالی گئی

ہنگو۔ریلی کے شرکاء نےپاکستان افواج پاکستان اور عسکری اداروں کے حق میں فلک بوس نعرے بازی کی

 گورنمنٹ ہائی سکول اخوروال درہ آدم خیل میں یوم تکبیر 28 مئی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا    - گورنمنٹ ہائی سکول اخوروال ...
28/05/2024



گورنمنٹ ہائی سکول اخوروال درہ آدم خیل میں یوم تکبیر 28 مئی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا


- گورنمنٹ ہائی سکول اخوروال میں یوم تکبیر کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، ہیڈ ماسٹر محمد جمشید خان صاحب نے اپنے تقریر میں طلباء کو یوم تکبیر کے حوالے سے آگاہ کیا ،
اساتذہ کرام نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 28 مئی پاکستان کی دفاعی تاریخ میں خاص اہمیت کا حامل دن ہے۔ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے بھارتی کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں بلوچستان کے ضلع چاغی کے مقام پر کامیاب ایٹمی تجربہ کرتے ہوئے ایٹمی طاقت بننے کا اعلان کیا۔ پاکستان کے قومی ہیرو ڈاکٹر عابد القدیر خان ایٹمی پروگرام کے روح رواں اور ایٹمی دھماکوں کے ہیرو سمجھے جاتے ہیں۔ پاکستان نے چاغی کے سنگلاخ پہاڑوں کو ریت کے ذروں میں بدلتے ہوئے اقوام عالم کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور جو بھی وطن عزیز کی جانب میلی نگاہ سے دیکھے گا وہ عبرت ناک انجام کے لیے تیار رہے۔
الحمدللہ قیام پاکستان سے لیکر اب تک پاکستان کی بہادر افواج نے اس ملک کی عزت، خودمختاری اور سالمیت پر پہرہ دیا ہے اور کبھی پاکستان کی عزت و تکریم پر آنچ نہیں آنے دی۔ جرات و بہادری کی نشان افواجِ پاکستان نے دشمن کی ہر اینٹ کا جواب پتھر سے دیا ہے اور پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔
اس سنگ میل نے ہماری قوم کی تاریخ میں ایک اہم کامیابی کی نشاندہی کی، جو ہماری لچک اور عزم کا ثبوت ہے۔
آئیے آئندہ نسلوں کے لیے ایک محفوظ اور زیادہ پرامن دنیا کی تعمیر کے لیے مل کر کام کریں۔

ہم اس اہم موقع پر پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور سب کے روشن مستقبل کے لیے کام جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں۔

28/05/2024

ضلع صوابى۔ صوابى میں یوم تکبیر کے حوالے سے ریلیوں کا انعقاد

صوابى۔ ریلی میں سول سوسائٹی اور تاحر برادرى اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکهنے والے لوګو نے شرکت کی

28/05/2024

وصال محمدخان آج پوری پاکستانی قوم یومِ تکبیرمنارہی ہے اس دن پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے اقوامِ عالم کوورطہء حیرت میں مبتلاکردیاتھاپاکستان جیسے تیسری دنیاکے معاشی ...

اورکزئی ۔ قبائلی ضلع اورکزئی میں یوم تکبیر کے حوالے سے ریلیوں کا انعقاد اورکزئی ۔ کلایا ہیڈ کوارٹر اور غلجو ہیڈ کوارٹر م...
28/05/2024

اورکزئی ۔ قبائلی ضلع اورکزئی میں یوم تکبیر کے حوالے سے ریلیوں کا انعقاد

اورکزئی ۔ کلایا ہیڈ کوارٹر اور غلجو ہیڈ کوارٹر میں ریلیاں نکالی گئیں۔

اورکزئی ۔ ریلی میں سول سوسائٹی اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی

اورکزئی۔ قبائلی نے ہمیشہ ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے ہر محاذ پر قربانی دی ہے

اورکزئی۔ یوم تکبیر کا دن ہمارے لئے انتہائی خوشی اور مسرت کا دن ہے قبائلی عمائدین

سب ڈوژن حسن خیل؛پاک فوج کیجانب سے تعمیر کردہ سکول اور سول ڈسپنسری کا افتتاحسب ڈویژن حسن خیل میں خواندگی مہم ''علم ٹولو د...
11/05/2024

سب ڈوژن حسن خیل؛پاک فوج کیجانب سے تعمیر کردہ سکول اور سول ڈسپنسری کا افتتاح

سب ڈویژن حسن خیل میں خواندگی مہم ''علم ٹولو دہ پارہ " کو فروغ دینے کی مسلسل کوششوں کے تحت آج مقامی برگیڈ کمانڈر برگیڈئیر محمد ساجد محمود نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول موسیٰ درہ کا افتتاح کیا گیا۔ موسیٰ درہ سب ڈویژن حسن خیل کے سنگم پر پشاور شہر سے تقریباً 3 گھنٹے کی مسافت پر ایک دور افتادہ گاؤں ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ سکول میں لڑکیوں کا داخلہ شروع ہو چکا ہے اور گاؤں کی تقریباً 200 لڑکیاں اس اقدام سے مستفید ہوں گی۔
سکول کے ساتھ ساتھ پاک آرمی کیجانب سے تعمیر کردہ سول ڈسپنسری کا بھی افتتاح کیا گیا جس سے موسیٰ درہ کے مکینوں کو گھر گھر صحت کی سہولیات میسر آئیں گی۔
مزید برآں موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مقامی برگیڈ کمانڈر نے افتتاحی تقریب میں شامل عمائدین علاقہ سے جرگہ کیا۔ جرگے میں علاقے میں امن و استحکام برقرار رکھنے، تعلیم کے فروغ خصؤصآ لڑکیوں کی تعلیم اور سیکیورٹی امور میں بہتری کیلئے باہمی تعاون کے فروغ کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عمائدین علاقہ نے فوج کی تمام کوششوں کو خاص طور پر امن کی بحالی اور علاقے کی مجموعی بہتری کے لیے کاوشوں بے حد سراہا ہے۔

30/04/2024

خیبر پختونخوا میں پولیس اور پاک فوج کے مابین دہشت گردی کے خلاف مثالی تعاون جاری

- پاک فوج کے تعاون سے قائم کردہ سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز پشاور کا افتتاح کر دیا گیا -

۔ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا اور نئی تعمیر شدہ بلڈنگ کا افتتاح کیا۔

۔ نئے تعمیر شدہ ہیڈ سی ٹی ڈی کوارٹرز میں جدید طرز پر کرائم سین یونٹ، ڈیٹا کولیکشن ، ڈیٹا مائنگ اور فورنزک لیب قائم کی گئی ہے ۔

۔ علاوہ ازیں کور کمانڈر پشاور نے سنٹرل پولیس آفیسں میں آپریشن روم کا بھی افتتاح بھی کیا جو جدید مانیٹرنگ سمیت ضلعی رابطوں کیلئے فیوژن سنٹر کا کردار ادا کرے گا ۔

۔ پولیس حکام نے کور کمانڈر کو سی ٹی ڈی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔

۔ ہیڈ کوارٹرز کی تعمیر سے سی ٹی ڈی کی استعداد کار کو مزید تقویت ملے گی ۔

۔ کور کمانڈر پشاور نے خیبر پختونخوا پولیس اور خصوصاً سی ٹی ڈی پولیس کی دہشت گردی کے خلاف کارکردگی کو سراہا ۔

۔ پولیس کی استعداد کار کو بڑھانے میں پاک فوج اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی

16/04/2024

*بھارت کے ہمسایہ ممالک شدید ناراض - بی بی سی رپورٹ*

انتخابات کے پیش نظر گودی میڈیا مودی کی تعریفوں کے پل باندھنے میں مصروف ہے جبکہ بین الاقوامی میڈیا مودی سرکار کا بھیانک چہرہ بے نقاب کررہا ہے

مودی سرکار کے بے شمار اندرونی تنازعات کیساتھ ساتھ بیرونی روابط بھی شدید کشیدگی کا شکار ہوگئے ہیں

مودی سرکار کے اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بدترین نہج پر پہنچ چکے ہیں، بی بی سی

بھارت خطے میں اپنی دھاک بٹھانے کی کوشش کررہا ہے لیکن چھوٹے ممالک بھی بھرپور جواب دے رہے ہیں، بی بی سی

بنگلادیش میں بائیکاٹ انڈیا کی مہم زور پکڑ رہی ہے جبکہ چین کے ساتھ لداخ تنازعہ بھی سنگین کشیدگی اختیار کرچکا ہے، بی بی سی

بھارت کے پاکستان کیساتھ تعلقات تو پہلے ہی خراب ہیں لیکن اب مالدیپ، سری لنکا، یہاں تک کہ دوست ملک بنگلادیش کیساتھ بھی دوستی خطرے میں ہے، بی بی سی

بنگلادیش میں اینٹی انڈیا مہم دیکھ کر پتا چلتا ہے کہ وہاں کی عوام میں بھارت کو لے کر بہت غصہ موجود ہے، بی بی سی

مالدیپ میں بھی انڈیا آؤٹ مہم زور پکڑ چکی ہے جبکہ صدر محمد معیز نے صاف الفاظ میں کہا کہ؛

"مالدیپ کی سرزمین پر کسی بھی بھارتی فوجی کو رہنے کی اجازت نہیں دی جائیگی"

بھارت کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے کچاتھیو جزیرہ سری لنکا کو تحفے میں دیا تھا جبکہ مودی سرکار نے اسے بڑی غلطی قرار دیا

مودی سرکار نے ماضی کی حکومتوں کے برعکس ایک جارحانہ پالیسی اختیار کی ہے، بی بی سی

"بھارت کا اپنے پڑوسی ممالک کے مابین رعب اور دبدبہ ختم ہوچکا ہے"
(غزالہ وہاب، سیاسی تجزیہ کار)

"انڈیا خطے میں غیر متعلقہ ہوچکا ہے اور مغربی ممالک بھی انڈیا کی اوقات جان چکے ہیں"
(غزالہ وہاب، سیاسی تجزیہ کار)

مودی سرکار ایونٹ مینجمنٹ اور پی آر مینجمنٹ میں بہت ماہر ہے، بھارت میں کچھ بھی اچھا ہو تو اسکا سہرا مودی کے سر سجا دیا جاتا ہے، بھارتی عوام

مودی سرکار انتخابات کے پیش نظر ہمسایہ ممالک کیساتھ تنازع کو طول دے کر انتہاپسند عوام کے ووٹ حاصل کرنا چاہتا ہے، بھارتی عوام

مودی سرکار ہمسایہ ممالک کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے، بھارتی عوام

ہماری خارجہ پالیسی کی جڑیں زمین میں بہت کمزور ہوچکی ہیں، غزالہ وہاب

بین الاقوامی سطح پر اپنی ساکھ کو مظبوط بنانے کیلئے بھارت کے اپنے ہمسایہ ممالک کیساتھ مثبت تعلقات ناگزیر ہیں، بی بی سی

باجوڑ میں فرنٹیئر کور نارتھ کیجانب سے منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئ! ایف سی نارتھ کے جوانوں نے مشکوک افراد کے ساتھ فا...
15/04/2024

باجوڑ میں فرنٹیئر کور نارتھ کیجانب سے منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئ! ایف سی نارتھ کے جوانوں نے مشکوک افراد کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ کے بعد تین افراد کو گرفتار کیا۔ گرفتار افراد سےچوبیس لاکھ انتیس ہزار روپے مالیت کے 44 پیکٹ حشیش(52.8 کلوگرام) برآمد کی گئ۔

 #ارنگ باجوڑ ارنگ غیور عوام نے پاکستان کی تاریخ میں پہلے بار شدید بارش کی باوجود عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد کیا، جس م...
14/04/2024

#ارنگ
باجوڑ ارنگ غیور عوام نے پاکستان کی تاریخ میں پہلے بار شدید بارش کی باوجود عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد کیا، جس میں کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کئے۔
اس موقع پر این اے 8 اور پی کے 22کے امیدوار مبارک زیب خان سمیت آر زیڈ کے کے سینئر ممبرز نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر ارنگ کے غیور عوام نے چئیرمین مبارک زیب خان کو ہر قسم تعاون کے یقین دہانی کرئے اور 21 اپریل پر الیکشن میں مکمل سپورٹ کرنے کا وعدہ کیا۔
انتخابی نشان نلکہ 🚰




14/04/2024
جنوبی وزیرستان کے علاقے تنائی میں کمانڈنٹ گومل سکاؤٹس کی زیر صدارت  احمد زئی وزیر اور دوتانی قبیلے کے مشران پر مشتمل جرگ...
28/02/2024

جنوبی وزیرستان کے علاقے تنائی میں کمانڈنٹ گومل سکاؤٹس کی زیر صدارت احمد زئی وزیر اور دوتانی قبیلے کے مشران پر مشتمل جرگے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے،سمگلنگ کی روک تھام، علاقے میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو ریگولائز کرنے اور علاقے کی ترقی و خوشحالی کے حوالے سے مؤثر تجاویز پر مشاورت کی گئی ۔

28/02/2024

خیبر پختونخوا کی اہم خبریں🌹🌹

28/02/2024

عادل راجہ بھگوڑہ رانگ نمبر ہے، شیر افضل مروت

09/02/2024
09/02/2024

پی کے 21 سے جماعت اسلامی کا امیدوار حاجی سردار خان کامیاب

باجوڑ حلقہ پی کے 20 سے جماعت اسلامی کا اُمیدوار مولانا وحید گل کامیاب
09/02/2024

باجوڑ
حلقہ پی کے 20 سے جماعت اسلامی کا اُمیدوار مولانا وحید گل کامیاب

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when وائس آف باجوڑ /Voice of Bajaur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share