07/06/2024
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی خصوصی کمیٹی کا جنرل سیکرٹری آئی ڈی ایف ڈاکٹر مشتاق کی سربراہی میں چیف ایگزیکٹو آفیسر پی جی ایم آئی کیساتھ میٹینگ ۔
میٹینگ میں ڈاکٹر تواب اور ڈاکٹر عارف کی بھی شرکت ۔
میٹینگ میں نئے ٹرینی میڈیکل آفیسرز کے حوالے سے انڈکشن پالیسی میں کچھ ترامیم تجویز کیے جس پر سی ای او پی جی ایم آئی نے مکمل اتفاق کیا۔
1) سرجری ، ڈینٹسری اور میڈیسن کا الگ الگ میرٹ لسٹ بنایا جائے، تاکہ ہر اُمیدوار کو اپنی متعلقہ ترجیحی سپیشلیٹی کے سٹیٹس کا اندازہ ہو۔
انڈکشن پروسس مکمل صاف اور شفاف ہوگا ، اور تمام دستیاب سلاٹس کو پُر کیا جائے گا ۔ جبکہ مزید نئے سلاٹس کی درخواست بھی انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی کیجانب سے کردی گئی ہیں۔
الحمدُللّٰہ ان تجاویز پر پی جی ایم ائی نے مکمل اتفاق کیا اور ہنگامی طور پر نافذ کرنے کا بھی اعلان کردیا ۔
2) جو سپیشلیٹیز پیرافریز میں خالی رہ جائے اس کیلئے جنرل امیدوار بھی اپلائی کرسکے تو اس سے ہمارے پیرافریز مضبوط ہونگے ۔ اس عمل سے ریفرل میں واضح کمی آئی گی۔
اس معاملے پر بہت جلد انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا لیٹر بھیجی گی اور پی جی ایم ائی کے آنے والے ایکزیکٹیو کونسل اجلاس میں اس پر تفصیلی بحث ہوگی۔
3) تمام میڈیکل کالجز کے سکل لیب پی جی ایم ائی کے سکل لیب کیساتھ لنک کیے جائے اور انکے ٹرینی میڈیکل آفیسرز سٹوڈنٹس کی ٹریننگ کی زمہ داری بھی پی جی ایم ائی کے سٹاف کی ہوگی۔
4) کیٹیگری بی مسئلے میں انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کیجانب سے دوسرا لیٹر فائنانس ڈیپارٹمنٹ کو ایشو ہوچکا انشاءاللّٰہ بہت جلد فنڈز ریلیز ہونگے۔
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کبھی بھی اپنی ہیلتھ کیئر کمیونٹی کو مایوس نہیں کریگی ۔ انشاء اللّٰہ
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل