رحیم یارخان، کراچی سے راولپنڈی آنے والی تیز گام ایکسپریس ٹرین المناک حادثہ کا شکار، 62 مسافر جاں بحق،39زخمی
رحیم یارخان: لیاقت پور کے قریب کراچی سے راولپنڈی آنے والی تیز گام ایکسپریس ٹرین المناک حادثہ کا شکار ہو گئی ۔ ٹا نوری ریلوے اسٹیشن 6 چک کے قریب ٹرین کی ائیر کنڈیشنڈ، بزنس کلاس کی تین بوگیوں میں آتشزدگی سے 62مسافر جاں بحق اور 39زخمی ہو گئے۔ ریلوے حکام کے مطابق ان تین بوگیوں میں 209 مسافر سوار تھے۔ فوری طور پر آتشزدگی کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ جان بحق مسافروں کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیاقت پور منتقل کی جا رہی ہیں۔متاثرہ بوگیوں میں کولنگ اینڈ سرچ آپریشن جاری ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان جمیل احمد جمیل اور ڈی پی او امیر تیمور موقع پر پہنچ گئے ہیں اور ڈپٹی کمشنر ریسکیو سرگرمیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کا کہنا ہے کہ زخمی مسافروں کو شیخ زید ہسپتال برن یونٹ منتقل کیا جا رہا ہے، بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ شیخ زید ہسپتال برن یونٹ میں 30 مریضوں کے لئے بیڈ لگائے گئے ہیں اورسینئرز ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل سٹاف اور ادویات برن یونٹ میں موجود ہیں۔ ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور ریسکیو 1122، پولیس، فائر برگیڈ، سمیت دیگر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر