PID Kotli Digital

  • Home
  • PID Kotli Digital

PID Kotli Digital Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PID Kotli Digital, Digital creator, .

19/06/2024
18/06/2024
16/06/2024

محکمہ اطلاعات آزاد کشمیر

14/06/2024
14/06/2024

اسلام آباد
*خصوصی ویڈیو پیغام وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ*

عشرہ ذوالحجہ کے مبارک ایام چل رہے ہیں ،وزیر اطلاعات آزادکشمیر

اللہ پاک نے ان ایام کی قسم کھائی ہے ،پیر محمد مظہر سعید

جو لوگ گرفتار ہیں وہ بھی ریاست کے باشندے ہیں جو ان کے لئے آواز اٹھا رہے ہیں وہ بھی ہمارے بھائی ہیں آئیے مل بیٹھ کر یہ مسائل حل کرتے ہیں ،وزیر اطلاعات آزادکشمیر

ان مبارک ایام میں پلندری ،کوٹلی اور پونچھ میں جو حالات ہیں اس کے حوالے سے ہم عوام کے درد کو سمجھتے ہیں ،وزیر اطلاعات آزادکشمیر

آٹے اور بجلی کے بنیادی مسائل حل چکے ہیں ،پیر محمد مظہر سعید

عوامی ایکشن کمیٹی کے تحفظات کو دور کریں گے،وزیر اطلاعات آزادکشمیر

احتجاج کرنے والے افراد کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں ،پیر محمد مظہر سعید

چند شرپسند عناصر بہت اخلاق سے گری ہوئی گفتگو کر رہے ہیں،وزیر اطلاعات آزادکشمیر

اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا جائے ،پیر محمد مظہر سعید

سیاحت کا سیزن ہے آئے روز کی ہڑتال سے پونچھ ڈویژن خاص کر پلندری اور راولاکوٹ میں سیاحت کی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں،وزیر اطلاعات آزادکشمیر

تاجروں کا نقصان ہو رہا ہے ،پیر محمد مظہر سعید

حکومت بات چیت سے مسائل حل کرے گی ہم انہیں پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں ،وزیر اطلاعات آزادکشمیر

۔ فکری اختلاف ضرور رکھیں مگر اخلاق سے گری ہوئی تحریر اور پوسٹوں سے اجتناب کریں،پیر محمد مظہر سعید

حکومت ریاست کے اندر امن امان چاہتی ہے ،پیر محمد مظہر سعید

،

11/06/2024
10/06/2024

کھوئی رٹہ (سردارساجدآزاد)وزیر صحت عامہ آزاد کشمیر ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے کھوئی رٹہ پریس کلب کے صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھوئی رٹہ کی پر امن فضا ہے ہم سب مل کر اسے امن کا گہوارہ بنائیں گے کھوئی رٹہ واقعہ پر سابق پی آر او راجہ جہانگیر احمد خان اور عابد راجوروی کی طرف سے مثبت پیغام آنا خوش آئند ہے جلد کھوئی رٹہ میں آکر سب مل بیٹھیں گے باہمی طریقہ سے تمام معاملات حل ہوں گے ہر دو طرف سے مثبت پیغام وادی بناہ کھوئی رٹہ کی بالغ نظری ظاہر کرتا ہے ہمیں کھلے دل سے ایک دوسرے کے ساتھ رواداری کی سیاست کو فروغ دینا ہو گا وزیر صحت عامہ ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے اپنے کارکنان کو ہدایت کی کہ کھوئی رٹہ واپسی پر تمام معاملات میں سب کو اعتماد میں لیا جائے گا دونوں اطراف سے بردباری، صبر و تحمل کا مظاہرہ ہونا کھوئی رٹہ کے امن کے لئے ضروری ہے ہم اپنے معاملات مل بیٹھ کر طے کریں گے انھوں نے مزید کہا کہ کھوئی رٹہ میں امن نہ ہونے سے پورے علاقے کا نقصان ہے بطور منتخب نمائندہ حلقہ اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا مجھے معلوم ہے کہ میری ذمہ داریاں بھی زیادہ ہیں تمام لوگ مطمئن رہیں عوامی امنگوں کے مطابق حلقہ کی سیاست، تعمیر و ترقی، نوجوانوں کے مستقبل آنے والی نسلوں کے لئے بہتر فیصلے کریں گے۔

08/06/2024

کھوئی رٹہ (سردارساجدآزادسے)وزیر صحت عامہ آزاد کشمیر ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے گزشتہ روز کھوئی رٹہ میں ہونے والے واقعہ پر کہا ہے کہ اولین فرصت میں کھوئی رٹہ آ کر سارے معاملات کا ازسرنو جائزہ لوں گا قانون کے مطابق غیر جانبدارانہ تحقیقات یقینی بنائی جائیں گی کسی بے گناہ کے خلاف کارروائی میرا منشور نہیں ہے تمام بے گناہ گرفتار شدگان کو پہلے ہی دن رہا کر دیا گیا ہے عوام علاقہ تسلی رکھیں چونکہ بچے میرے تھے اس لیے خاموش ہوں اگر میری ذات شامل نہ ہوتی اور اس طرح کا واقعہ خدا نہ کرے حلقہ میں کسی اور کے ساتھ پیش آتا تو میں اپنی طاقت ضرور پیش کرتا۔
خدشہ ہے کہ تبادلہ جات اور دیگر اختلافی موضوعات پر مکمل معلومات کے بغیر طبع آزمائی پر میرے چند دوستوں کو حسب سابق شرمندہ ہونا پڑ جائے گا حلقے کی سیاسی قیادت نے اکثریت میں مثبت رویوں کا اظہار کیا ان کا مقروض ہوں اور تمام سیاسی کارکنان کی عزت کرنا چاہتا ہوں صحافی برادری سیاسی جماعتوں اور ایکشن کمیٹی کی اس قیادت کا مشکور ہوں جنہوں نے حادثے کے بعد مثبت رویوں کی مثال قائم کی ہے اگلے چند دنوں میں اہم انکشافات متوقع ہیں کارکناں اپنی تمام تر توجہ حلقے کے لوگوں کی خدمت پر صرف کریں میں آپ سے حسب سابق ذمہ دارانہ رویوں کی توقع رکھتا ہوں۔

06/06/2024
04/06/2024
04/06/2024

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PID Kotli Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share