30/06/2024
ایک گیدڑ نیل کی بالٹی میں گر گیا،اس کی کھال کا رنگ بدل کر نیلا ہو گیا۔۔جنگل میں پہنچا تو سب جانور حیرت سے دیکھنے لگے کہ اس رنگ کا تو کوئ جانور پہلے دیکھا نہ سنا،،اخر یہ اجنبی جانور کون ہے،گیدڑ کو جب معاملے کا علم ہوا تو خوشی سے پھولے نہ سمایا ۔۔خبر ہوتے ہوتے جنگل کے بادشاہ خیر تک پہنچی کہ کوئ بہت ہی منفرد رنگت والا نیا جانور جنگل میں آیا ہے ،آپ خبر لیجئے ۔۔شیر نے اسے بلایا ،اور پوچھا کہ تمہارا نام کیا ہے؟ گیدڑ نے چند لمحے سوچا اور بولا،،میرانام ہے ،،نیل پھپھاڑی،
ایک مکے سے توڑوں سو بندوں کی چباڑی،،
شیر اس جرات سے بہت مرعوب ہوا،اور کہا کہ تم تو بہت طاقتور معلوم پڑتے ہو ،اج سے تم ہمارے دوست اور مہمان ہو ،کہ طاقتور ، طاقتور۔کا اور عقلمند ہی عقلمند کا دوست ہو تا ہے۔۔
اب جناب گیدڑ صاحب مہمان خصوصی بن کر تمام مراعات سے فایدہ اٹھا رہے ہیں ،کبھی مشروب پیش ہو رہا ہے تو کبھی مرغ مسلم کھانے کو مل رہا ہے ،،اب بادشاہ سلامت شکار پہ چلے تو دوست کو بھی ساتھ لیا۔۔۔جدھر جاتے جانور جھک کر دونوں کو سلا م کرتے ،اور گیدڑ صاحب فخر سے گردن اکڑا لیتے ،چلتے چلتے راستے میں ایک درخت آگیا ۔۔شیر نے گیدڑ سے کہا کہ اسے توڑ دو ۔اج میں تمہاری طاقت دیکھتا ہوں،،
درخت کافی بڑا تھا،گیدڑ پریشان ۔۔۔اب بادشاہ سے بولا۔۔۔،،بادشاہ سلامت۔۔میں اس درخت کو توڑ تو دوں لیکن میری طاقت بہت زیادہ ہے ۔اگر اسےتوڑا تو اس جگہ موجود بہت سے درخت میری طاقت سے جڑ سے اکھڑ جائیں گے،اس لئیے یہ چھوٹا سا کام آپ ہی کر لیجئے ،،
شیر اور زیادہ متاثر ہوا کہ آخر کچھ تو بات ہے اتنی زیادہ طاقت والا جانور میرا دوست بنا ،،
اب سفر کے دوران ،دریا آگیا ،شیر نے کہا کہ آؤ تیر کر دریا پار کرتے ہیں۔
،،میں اگر چاہوں تو ایک چھلانگ لگا کر پار اتر جاؤں ۔۔بلکہ اس سے بھی زیادہ۔۔۔لیکن آج تو ہمارے دوست ہمیں سیر کروائیں۔ گے ۔۔،،
شیر نے گیدڑ کو پیٹھ پہ لادا اور تیراکی کرنے لگے ،،جب بیچ دریا میں پہنچے تو پانی کی ایک لہر گیدڑ کو بھگو گئی جس سے اس کا رنگ اتر گیا
جیسے ہی وہ کنارے پہ پہنچے اور شیر نے گیدڑ کو دیکھا تو اسے ایک تھپڑ لگایا ۔گیدڑ پھر سے دریا میں گر گیا اور ڈوب کر مر گیا
ہمارے آس پاس بہت سے لوگ ہیں جو نیلے ہیں ہمیں ان کی انفرادیت متاثر کرتی ہے ،اور جب ملمع اترتا ہے تو وہ تو ہمارے جیسے عام لوگ ہوتے ہیں ۔۔۔بلکہ ہم سے بھی کم تر سطح کے لوگ۔۔۔ہماری آنکھوں کا تجسس انہیں حسین بنا دیتا ہے ،طاقتور بنا دیتا ہے ۔۔ایسے لوگوں کو اپنی زندگی سے نکال باہر کیجئے ،کہ وہ آپ کو سیڑھی نہ بنا سکیں،آپ کا استحصال نہ کر سکیں اور آپ کو کمتر نہ سمجھ سکیں۔۔۔اور گیدڑوں کے لیے مورل لیسن یہ ہے کہ اوپری رنگ کچے ہوتے ہیں ایک ہی ہلّےمیں بہہ جاتے ہیں ۔ان کے زعم میں کسی کو دھوکا مت دیجیے
منتخب