"Tum kaisi muhabbat kertay ho"

  • Home
  • "Tum kaisi muhabbat kertay ho"

"Tum kaisi muhabbat kertay ho" تہمت تمہارے عشق کی, اوڑھ لی چادر کی طرح
(41)

محبت آخرش کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔؟
میں شاعر ہوں تو اکثر لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں
اس حسیں اسرار کے بارے میں
بتاءیں تو بھلا کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
محبت آخرش ہے کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
وصی میں ہنس کے کہتا ہوں
کسی پیاسے کو اپنے حصے کا پانی پلانا بھی
محبت ہے
بھنور میں ڈوبتے کو ساحلوں تک لے کے جانا بھی
محبت ہے
کسی کے واسطے ننھی سی قربانی، محبت ہے
کہیں ہم، راز سارے کھول سکتے ہوں مگر پھر بھی
کسی کی بے بسی کو دیکھ کر خاموش

رہ جانا
محبت ہے
ہو دل میں درد، ویرانی مگر پھر بھی
کسی کے واسطے جبرا ہی ہونٹوں پر ہنسی لانا
زبردستی ہی مسکانا
محبت ہے
کہیں بارش میں سہمے، بھیگتے بلی کے بچے کو
ذرا سی دیر کو گھر لے کے آنا بھی
محبت ہے
کوءی چڑیا جو کمرے میں بھٹکتی آن نکلی ہو
تو اس چڑیا کو
پنکھے بند کرکے راستہ باہر کا دکھلانا
محبت ہے
کسی کے زخم سہلانا
کسی کو روتے ہوءے کے دل کو بہلانا محبت ہے
کہ میٹھا بول، میٹھی بات، میٹھے لفظ، سب کیا ہے؟
محبت ہے
محبت ایک ہی بس ایک ہی انسان کی خاطر
مگن رہنا
ہمہ وقت اس کی باتوں ، خوشبوؤں میں
ڈولنا کب ہے
محبت صرف اس کی زلف کے بل کھولنا کب ہے
محبت کے ہزاروں رنگ
لاکھوں استعارے ہیں
کسی بھی رنگ میں ہو یہ
مجھے اپنا بناتی ہے
یہ میرے دل کو بھاتی ہے

01/02/2024
وﮦ ﺑﮭﯽ ﺍﮎ ﺷﺎﻡ ﻓﺮﻭﺭﯼ ﮐﯽ ﺗﮭﯽﺟﺐ ﺗﯿﺮﯼ ﺧﻮﺍﺏ ﻧﻤﺎ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟﻣﯿﺮﯼ ﭼﺎﮨﺖ ﮐﯽ ﺩﮬﻨﮏ ﺍﺗﺮﯼ ﺗﮭﯽﺟﺐ ﯾﮧ ﺍﺩﺭﺍﮎ ﮨﻮﺍ ﺗﮭﺎ ﻣﺠﮫ ﮐﻮﻣﯿﺮﮮ ﺟﯿﻮﻥ ﻣﯿﮟ ﺍ...
01/02/2024

وﮦ ﺑﮭﯽ ﺍﮎ ﺷﺎﻡ ﻓﺮﻭﺭﯼ ﮐﯽ ﺗﮭﯽ
ﺟﺐ ﺗﯿﺮﯼ ﺧﻮﺍﺏ ﻧﻤﺎ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ
ﻣﯿﺮﯼ ﭼﺎﮨﺖ ﮐﯽ ﺩﮬﻨﮏ ﺍﺗﺮﯼ ﺗﮭﯽ
ﺟﺐ ﯾﮧ ﺍﺩﺭﺍﮎ ﮨﻮﺍ ﺗﮭﺎ ﻣﺠﮫ ﮐﻮ
ﻣﯿﺮﮮ ﺟﯿﻮﻥ ﻣﯿﮟ ﺍﺟﺎﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ
ﺗﯿﺮﺍ ﮨﻮﻧﺎ ﺑﮩﺖ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮨﮯ
ﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﮐﯿﺴﺎ ﺣﺴﯿﻦ ﻋﺎﻟﻢ ﺗﮭﺎ
ﻣﯿﺮﯼ ﭼﺎﮨﺖ ﮐﮯ ﮨﺮ ﺍﮎ ﻣﻮﺳﻢ ﻣﯿﮟ
ﻋﮑﺲ ﺗﯿﺮﺍ ﺩﮐﮭﺎﺋﯽ ﺩﯾﺘﺎ ﺗﮭﺎ
ﻣﯿﺮﯼ ﺧﺎﻣﻮﺷﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﭘﮩﻠﻮ ﻣﯿﮟ
ﺟﺐ ﺑﮭﯽ ﮐﮭﻠﺘﯽ ﺗﮭﯽ ﮔﻔﺘﮕﻮ ﺗﯿﺮﯼ
ﺩﯾﺮ ﺗﮏ ﺧﻮﺷﺒﻮﺅﮞ ﻣﯿﮟ ﺭﮨﺘﺎ ﺗﮭﺎ
ﺗﻮ ﮨﯽ ﻣﺤﻮﺭ ﺗﮭﺎ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﺎ ﻣﯿﺮﯼ
ﺟﺰﻭ ﮨﺴﺘﯽ ﮐﺎ ﻣﺎﻧﺘﺎ ﺗﮭﺎ ﺗﺠﮭﮯ
ﺑﺠﺰ ﺗﯿﺮﮮ ﭘﺎﺱ ﮐﭽﮫ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ ﻣﯿﺮﮮ
ﺗﯿﺮﯼ ﭼﺎﮨﺖ ﻣﯿﺮﺍ ﺍﺛﺎﺛﮧ ﺗﮭﯽ
ﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﺍﮎ ﺷﺎﻡ ﻓﺮﻭﺭﯼ ﮐﯽ ﺗﮭﯽ
ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﺑﮑﮭﺮﮮ ﺗﮭﮯ ﺭﻧﮓ ﭼﺎﮨﺖ ﮐﮯ
ﺟﺲ ﮐﮯ ﺧﻮﺷﺒﻮ ﺳﮯ ﺑﮭﯿﮕﺘﮯ ﭘﻞ ﻣﯿﮟ
ﻣﯿﺮﮮ ﺷﺎﻧﮯ ﭘﮧ ﺍﭘﻨﺎ ﺳﺮ ﺭﮐﮫ ﮐﺮ
ﺗﻮ ﻧﮯ ﺍﻗﺮﺍﺭ ﮐﯿﺎ ﺗﮭﺎ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ
ﺗﯿﺮﮮ ﺟﯿﻮﻥ ﻣﯿﮟ ﺍﺟﺎﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ
ﻣﯿﺮﺍ ﮨﻮﻧﺎ ﺑﮩﺖ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮨﮯ
ﺗﻮ ﻧﮯ ﺍﺱ ﭘﻞ ﻣﯿﮟ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺩﯼ ﺗﮭﯽ
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺟﯽ ﻟﯽ ﺗﮭﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺍﭘﻨﯽ
ﯾﮧ ﺑﮭﯽ ﺍﮎ ﺷﺎﻡ ﻓﺮﻭﺭﯼ ﮐﯽ ﮨﮯ
ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﺑﮑﮭﺮﮮ ﮨﯿﮟ ﺭﻧﮓ ﭼﺎﮨﺖ ﮐﮯ
ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﯾﺎﺩﻭﮞ ﮐﯽ ﺩﮬﻨﺪ ﻣﯿﮟ ﻟﭙﭩﺎ
ﺗﯿﺮﮮ ﺩﻥ ﺭﺍﺕ ﺳﻮﭼﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﻣﯿﮟ
ﺗﯿﺮﯼ ﮨﺮ ﺑﺎﺕ ﺳﻮﭼﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﻣﯿﮟ
ﺟﺰ ﺗﯿﺮﯼ ﯾﺎﺩ، ﭘﺎﺱ ﮐﭽﮫ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ
ﮐﻮﺋﯽ ﺍﻣﯿﺪ، ﺁﺱ، ﮐﭽﮫ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ
ﺩﻝ ﯾﮧ ﺑﻮﺟﮭﻞ ﮨﮯ ﺷﺪﺕِ ﻏﻢ ﺳﮯ
ﺁﺝ ﺭﻭﻧﺎ ﺑﮩﺖ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮨﮯ
ﻣﯿﺮﮮ ﺟﯿﻮﻥ ﻣﯿﮟ ﺍﺟﺎﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ
ﺗﯿﺮﺍ ﮨﻮﻧﺎ ﺑﮩﺖ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮨﮯ

عاطف سعید

19/10/2023

کیا 57 اسلامی ممالک میں کوئی پیر صاحب ایسے نہیں جو اسرائیل کے جہازوں کے گولے پکڑ سکے؟

19/10/2023

یا اللہ وہ معاملات جن میں میرا اختیار نہیں جہاں میں بے بس ہوں ان میں میری مدد فرما اور مجھے اکیلا مت چھوڑ آمین یارب العالمین

19/10/2023

اگر زندگی کا اختتام موت ہی ہے تو
اسکا بہترین انتخاب شہادت ہے!!

19/10/2023

‏تحریر : مُحسن ضیاء

ایک انتہائی غلط رویہ جسے بدلنے کی اشد ضرورت ہے۔۔۔
کچھ دن پہلے ایک دوست سے ملاقات ہوئی جس نے نیا ریسٹورینٹ شروع کیا ہے، میں نے پوچھا کیسا چل رہا ہے تو ہنستے ہنستے کہنے لگا فی الحال تو روز کے اچھے خاصے پیسے جیب سے ہی لگ رہے ہیں کیونکہ جگہ نئی ہے۔اس دوست کا حلقہ احباب کافی وسیع ہے، مجھے حیرت ہوئی کہ اپنی ذاتی جان پہچان کے لوگ ہی آئیں اچھا خاصا رش لگ جائے تو دوست نے ہنستے ہوئے بتایا کہ وہی تو سب سے زیادہ نقصان دے رہے ہیں۔۔۔دوست آتے ہیں،کچھ تو احساس کرکے بل دے جاتے ہیں کچھ نام ہی نہیں لیتے کچھ ہنستے ہوئے اسے ٹریٹ کے کھاتے میں ڈال جاتے ہیں۔ اب بندہ کچھ کہہ بھی نہیں سکتا۔
یہ رویہ صرف ایک ریسٹورینٹ والے دوست کو نہیں بلکہ نیا بزنس کرنے والے ہر بندے کو پریشان کردیتا ہے۔ ہو سکتا ہے آپ کے لئے یہ صرف چائے کا ایک کپ، ایک برگر یا فقط فنگر چپس کی ایک پلیٹ ہو لیکن آپ جیسے پانچ چھ بھی اور آگئے تو اس بندے کی تو دن کی بچت ماری گئی۔
اگر صرف چائے کی چھوٹے سے پیمانے پر شروع کئے جانے والے کام کی ہی بات کی جائے تو اس کے لئے کاریگر،ویٹر کی دیہاڑی، گیس کا خرچا،کرایہ وغیرہ سب ملا کر یومیہ کم از کم دو سے دو سے تین ہزار تو بندہ جیب سے دے رہا ہوتا ہے، ایسے میں ہزار دو ہزار والے مفتے بھی آجائیں تو اور کباڑا نکل جاتا ہے۔
غرض یہ کہ کوئی بھی دوست کسی بھی کاروبار کا آغاز کررہا ہو تو شروع میں اس سے ٹریٹ نہ مانگیں،زیادہ تر مڈل کلاس لوگ تو ویسے ہی کسی سے ادھار پکڑ کر یا اپنی جمع پونجی سے کاروبار کا آغاز کرتے ہیں ایسے میں جب آپ اس سے مفت میں ٹریٹ مانگ رہے ہوتے ہیں اصل میں اسے سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔
ٹریٹ کی فرمائش، مفت چائے،کھانا، فری ویب سائٹ،لوگو،ادھار پر کپڑے یا کوئی بھی سامان۔۔۔ یہ سب چونچلے تب ہی اچھے لگتے ہیں جب آپ کے دوست کا کاروبار اچھا خاصا چل پڑے۔شروع میں اسے سپورٹ کریں، وہ سروسز دیتا ہے تو دوسروں سے کام کروانے کے بجائے اس سے کام کروائیں، اسے کلائینٹ لا کر دیں۔ وہ کچھ بیچتا ہے تو بجائے ادھار یا آدھی قیمت پر لینے کے اسے پوری قیمت ادا کریں۔ جب اس کا بزنس چل پڑے گا تو اسے آپ کی یہ مہربانی یاد رہے گی اور وہ خود ہی آپ کا خیال کرلیا کرے گا۔

#کاپیڈ

19/10/2023

ایک بوڑھی عورت مسجد کے سامنے بھیک مانگتی تھی۔
ایک شخص نے اس سے پوچھا کہ کیا آپ کا کوئی بیٹا کمانے کے قابل نہیں ہے ؟
تو اس بوڑھی عورت نے کہا کہ ھے تو پھر آپ یہاں کیوں بھیک مانگ رہی ہیں؟
بوڑھی عورت نے کہا کہ میرے شوہر کا انتقال ہوگیا ہے۔
میرا بیٹا نوکری کے لئے بیرون ملک گیا ہے۔ جاتے ہوئے اخراجات کے لئے مجھے کچھ رقم دے کر گیا تھا ،
وہ خرچ ہوگئی ہے ،
اسی وجہ سے میں بھیک مانگ رہی ہوں۔
اس شخص نے پوچھا - کیا آپ کا بیٹا آپ کو کچھ نہیں بھیجتا ہے؟
بوڑھی عورت نے کہا - میرا بیٹا ہر ماہ رنگا رنگ کاغذ بھیجتا ہے جسے میں گھر میں دیوار پر چپکا کر رکھتی ہوں۔
وہ شخص اس کے گھر گیا اور دیکھا کہ دیوار پر بینک کے 60 ڈرافٹ چسپاں کردیئے گئے ہیں۔
ہر ڈرافٹ 50،000 روپے کا تھا۔
تعلیم یافتہ نہ ہونے کی وجہ سے ، وہ عورت نہیں جانتی تھی کہ اس کے پاس کتنی دولت ہے۔
اس شخص نے اسے ڈرافٹ کی اہمیت سمجھا دی تو وہ عورت بہت خوش بھی ہوئی اور حیران بھی ہوئی اور پریشان بھی ہوئی کہ دولت ہوتے ہوئے بھی وہ بھیک مانگتی رہی ہے.
ہماری حالت بھی اس بوڑھی عورت کی طرح ہے
ہمارے پاس قرآن ہے اور ہم اسے اپنے منہ سے چومتے اور ماتھے پر لگا کر اپنے گھر میں رکھتے ہیں
لیکن ہم اس کا فائدہ صرف اس صورت میں اٹھاسکیں گے جب ہم اسے پڑھیں گے،
اس کے معنیٰ اور تفسیر کو سمجھیں گے اور اس کو اپنی عملی زندگی میں لے آئیں گے۔
تب ہی ان شاءاللہ ہماری دنیا اور اس کے بعد کی زندگی دونوں بہتر ہوگی۔
بہت بڑا خزانہ ہمارے پاس موجود ہے لیکن ہماری جہالت کی وجہ سے اس میں چھپے انعامات سے آج ہم سب محروم ہیں،
اللہ پاک ہم سب کو قرآن پاک کی عظمت کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یارب العالمین۔

#کاپیڈ

19/10/2023



ہوا کے دوش پر اب تک دہائی دیتی ہیں
پرانی دستکیں اب تک سنائی دیتی ہیں

قفس کو توڑنے کی جستجو میں گزری ہے
وہ بیتی گھڑیاں مگر کب رہائی دیتی ہیں

نکل تو سکتا ہوں اسکی گلی سے میں لیکن
وہاں سے آگے نہ راہیں سجھائی دیتی ہیں

تو مانوں کیسے دلیلوں کو عقل کی سوچو
کسی کی یادیں جو پل پل صفائی دیتی ہیں

اس انتظار کو جب جب سمیٹا ہے ہم نے
بدن سے سسکیاں، آہیں سنائی دیتی ہیں

کسی کہانی کا کردار سوچ کر بنئے
حسیں کہانیاں اک دن جدائی دیتی ہیں

ہے بات بات میں منظر کشی اندھیروں کی
تمہاری آنکھیں تو روشن دکھائی دیتی ہیں

شکر گزار ہے ابرک ہجر کی راتوں کا
مرے وجود کو مجھ تک رسائی دیتی ہیں

🍂🍁🏛️🪟

اس ناول کو ڈرامائی شکل دے کر پاکستان ٹیلی وژن پر پانچ مرتبہ نشر کیا جا چکا ھے۔کہتے ہیں جب اس ناول کو ٹی وی سیریل میں پیش...
13/10/2023

اس ناول کو ڈرامائی شکل دے کر پاکستان ٹیلی وژن پر پانچ مرتبہ نشر کیا جا چکا ھے۔کہتے ہیں جب اس ناول کو ٹی وی سیریل میں پیش کیا جاتا تھا کراچی لاہور کی گلیاں سنسان ہو جاتی تھیں،بازاروں میں ٹریفک رک جاتی تھی لوگ ہوٹلوں اور ٹی وی والی جگہوں کا رخ کرتے،اکتالیس زبانوں میں ترجمہ ہونے والا یہ ناول تعلیمی نصاب کا حصہ بنا کر اسکولوں میں روزانہ بچوں کو بطور سبق پڑھائے جانے کے قابل ھے ۔۔۔۔

13/10/2023

[ أَلَا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ ]🌸❤
"بےشک اللہ کے ذکر میں دلوں کا سکون ہے"!🌸❤

13/10/2023

ایک ہومیو ڈاکٹر کے پاس جانا ہوا , جہاں مجھ سے پہلے ایک خاتون بیٹھی تھیں , ڈاکٹر نے ان سے صرف یہ پوچھا , جی بی بی فرمائیں ,
خاتون کہنے لگی , فرمانا کیا ہے , دو دن سے ہلکا سا بخار محسوس ہورہا ہے , بائیں بازو میں درد رہتا ہے , گردن کے پٹھے
کھینچے رہتے ھیں , ھاتھ اور پیر جلتے رہتے ہیں , گلے میں کانوں کے نیچے گلٹیاں سی بنی ھیں , میں نے تو کل ھی آنا تھا آپکے پاس مگر چھوٹی بیٹی کو بیٹا ھوا ھے , وہ کل سے آئ ھے , مہمان آجا رھے ھیں , کل رات اس کا شوہر بھی آگیا , گھر میں تو ساگ پکا تھا , مگر اس کے لیے مرغ تکے منگوائے تھے , میں نے بھی چار بوٹیاں چکھ لیں , بس اس وقت سے سینے میں جلن ھورھی ھے , ڈکار بھی آئے تھے , مگر صبح کچھ کھانے کو دل ھی نہیں کررھا تھا , صرف ایک آلو والا پراٹھا دھی کے ساتھ کھایا ھے , لڑکی کو پہلا بچہ ھوا ھے , کتنا خرچہ ھوجاتا ھے نا , کوئ نہیں , میری کمیٹی نکلنی ھے , اسی لیے ڈالی تھی . وہ جو آپ نے گولیاں دی تھیں نا وہ ختم ھوگئ ھیں , شربت پڑا ھے ابھی . بیٹھ کر اٹھتی ھوں تو آنکھوں آگے اندھیرا آجاتا ھے , چکر آنے لگتے ھیں , پھر میں بیٹھی ھی رہتی ھوں , مگر سوچتی ھوں اسی طرح بیٹھی رھی تو وزن ھی نا بڑھنا شروع ھوجائے , وہ ھماری ہمسائ ھے نا خورشید , بیچاری سے ھلا بھی نہیں جاتا اتنی موٹی ھوگئ ھے , میں نے اسے کہا تھا کہ آپ کے پاس آئے دوائ لینے , کہتی ھے' اسلم کو بھیجوں گی , لے آئے گا خود ھی . اس کے گھر والے کا نام ھے اسلم . ڈاکٹر صاحب میری دائیں ٹانگ میں بھی کبھی درد ھوتا ھے , اس کی بھی دوائ دے دینا . ڈاکٹر گم سم سا اسے دیکھتا رھا پھر وہ اٹھ کر دوائیوں والے کاؤنٹر کے عقب میں گیا , مجھے ایسا لگا کہ کاؤنٹر کے پیچھے جاکر ڈاکٹر صاحب نے جلدی سے دو تین گولیاں خود کھائی ھیں۔۔۔۔۔

#کاپیڈ

12/10/2023

منگل اور بدھ کے دن گوشت بند کیوں ھوتا ھے ؟
اس کے پیچھے کیا تاریخی وجوہات ھیں 🤔

برستی بارش ہو،آندھی ہو، یا کہ طوفاں ہوپرندے ایسے بھی ہونگے جو گھر نہیں جاتےکہیں ملے تو ، فقط  اس قدر  بتانا  اسے"محبتوں ...
12/10/2023

برستی بارش ہو،آندھی ہو، یا کہ طوفاں ہو
پرندے ایسے بھی ہونگے جو گھر نہیں جاتے

کہیں ملے تو ، فقط اس قدر بتانا اسے
"محبتوں میں جو ہاریں وہ مر نہیں جاتے"

اک ملاقات تھی جو دل کو سدا یاد رہی _ہم جسے عمر سمجھتے تھے وہ اک پل نکلا...!
12/10/2023

اک ملاقات تھی جو دل کو سدا یاد رہی
_ہم جسے عمر سمجھتے تھے وہ اک پل نکلا...!

ایسے لوگوں کا بس نہیں چلتا پڑوسیوں پر بھی اپنے  "کھان پان" کا بوجھ ڈال دیں 😓
11/10/2023

ایسے لوگوں کا بس نہیں چلتا پڑوسیوں پر بھی اپنے
"کھان پان" کا بوجھ ڈال دیں 😓

08/10/2023

اَگـر کِسی مُــوڑ پِـہ مِل جَاؤں تَو مُنہ پَھیر لینا۔
پُرانا عِشــق ھُــوں اُبھــرا تَو قَیامـت ھَـو گی ...!

آنکھیں نم کردینے والی تحریر 🥲♥️
07/10/2023

آنکھیں نم کردینے والی تحریر 🥲♥️

06/10/2023

شیطان کو شکست*

جامع دمشق میں ایک عرب عالم صدقہ کی فضیلت پر گفتگو فرما رہے تھے کہ،،
*بندوں کو عام نیکیوں سے روکنے کے لیے دوچار شیاطین ہی کوشش کرتے ہیں لیکن اپنے مال کا صدقہ کرنے سے روکنے کے لیے سَتَّر شیاطین کا جھنڈ پیچھے پڑجاتا ہے کہ یہ آدمی کسی بھی طرح سے صدقہ نہ کرنے پائے*
یہ فضیلت سناکر عرب عالم نے حاضرین کو ترغیب دیتے ہوئے فرمایا کہ،،
*کون ہے جو ان ستر شیاطین کو شکست دے اور اپنے مالکِ حقیقی کو اپنے سے راضی کرے؟*
مجمع میں سے ایک نوجوان کھڑا ہوا اور اس کا غصے کا پارہ چڑھ گیا اور کہنے لگا کہ *میں آج ستر شیاطین کو شکست فاش دوں گا،*
یہ کہہ کر مجمع میں سے اٹھا، اپنے گھر آیا اور گیہوں کا آٹا جو ایک بوری میں موجود تھا اسے ایک تھیلی میں بھر لیا اور صدقہ کرنے کی نیت سے ابھی باہر نکل ہی رہا تھا کہ دروازے پر بیوی سے ملاقات ہوگئی۔۔
*بیوی:* یہ آٹا لے کر کہاں جارہے ہو؟
*جوان:* صدقہ کرنے جارہا ہوں۔
*بیوی:* چلو، جلدی سے آٹا گھر میں رکھ دو اور باہر نکلو، کھانے پینے کے لئے کچھ لانا تو ہے نہیں، اور چلے ہیں گھر کا آٹا صدقہ کرنے۔۔
جوان نے چپ چاپ آٹا گھر میں رکھ دیا اور مجمع میں واپس آکر بیٹھ گیا۔۔
کسی نے پوچھا کہ *کیا تم نے ستر شیاطین کو شکست دے دی؟*
جوان نے کہا
*اني هَزَمْتُ الشياطين ولكن جاءت اُمُّهُم فَهَزَمَتْنِي*
(ترجمہ۔۔ میں نے ان سب شیاطین کو شکست دے دی تھی لیکن ان کی ماں کہیں سے آ دھمکی اور اس نے مجھے شکست دے دی 😔 )

#کاپیڈ

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when "Tum kaisi muhabbat kertay ho" posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share