Urdu News Today

  • Home
  • Urdu News Today

Urdu News Today Latest News Updates in Urdu Urdu Columns from Jang, Express, Daily Pakistan, Nawa-i-Waqat, Dunya

04/06/2023

190ملین پاؤنڈز کی غیرقانونی منتقلی کے اسکینڈل میں نیب راولپنڈی نے 22 اہم سیاسی رہنماوں کے خلاف تحقیقات تیز کر دی ہیں۔

نیب راولپنڈی نے سابق وفاقی وزراء اور کابینہ کے ممبرز کے نام گاڑیاں، جائیدادوں اور اکاؤنٹس کا ریکارڈز طلب کر لیا ہے۔ تمام صوبوں کے سیکریٹری ایکسائز سے 22 سیاسی رہنماوں کے نام گاڑیاں، گھر، پلاٹس اور زمینوں کا ریکارڈز حاصل کرنے کے لیے مراسلے جاری کر دیے۔
نیب نے شیخ رشید احمد، پرویز خٹک، عمر ایوب، حماد اظہر، مراد سعید، اسد عمر، فواد چوہدری اور مراد سعید کے نام اثاثوں کا ریکارڈ مانگ لیا ہے جبکہ اعظم سواتی، علی زیدی، فیصل واوڈا، علی امین گنڈہ پور، شفقت محمود، غلام سرور اور شیریں مزاری کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔

04/06/2023

وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نیویارک روز ویلٹ ہوٹل تین سال کے لیے لیز پر دے دیا جس سے ملک کو اربوں روپے کی آمدنی ہوگی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیویارک میں پاکستانی ہوٹل روز ویلٹ کے پچیس ملین ڈالر کے بند ہوٹل کے اخراجات تھے اور اس ہوٹل کے بیس ملین ڈالر واجب الادا تھے، حکومت پاکستان کا نیویارک سٹی ایڈمنسٹریشن سے معاہدہ طے ہوگیا ہے اور یہ ہوٹل پاکستان کو تین سال کے لیے سو فیصد لیز پر دے دیا۔

خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ ایک ہزار 25 کمرے کا تین سال کے لیے معاہدہ کیا گیا ہے جس سے کئی ارب ڈالرز پاکستان آئیں گے، جس حالت میں ہوٹل ہوگا اسی حالت میں واپس ملے گا، تین سال واجبات ادا کرنے کے بعد حکومت کوئی پیسہ ادا نہیں کرے گی اور لینڈ مارکنگ کے رسک سے فری ہوجائے گا۔

26/05/2023

لاہور: ہائی کورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ لوگوں کو جیل میں مرنے کے لیے نہیں چھوڑ سکتے۔

خاتون کی جانب سے بیٹے کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کے دوران آئی جی پنجاب لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہو گئے۔ جسٹس انوار الحق پنوں نے آئی جی پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تو آپ کو بلانے کا کوئی شوق نہیں ۔ آپ ملک کے سب سے بڑے صوبے کے پولیس سربراہ ہیں ۔ ہم توقع کرتے ہیں پولیس عدالتوں کی درست معاونت کرے۔ایک کیس سے شہری رہا ہوتا ہے تو دوسرے میں گرفتار کرلیتے ہیں ۔ یہ کیا ہو رہا ہے، قانون کو کیوں فالو نہیں کیا جارہا۔

25/05/2023

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ نو مئی کے پُرتشدد واقعات میں ملوث شرپسندوں میں سے 95 فیصد کی شناخت ہوچکی ہے جبکہ 60 فیصد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم ملک کے محافظوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ صرف ان کو گرفتار کیا جارہا ہے جن کے بارے میں یقینی ہے کہ وہ واقعات میں ملوث ہیں، ملوث افراد کیخلاف کارروائی میں انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کیا جائے گا اور موجودہ قوانین کے تحت کارروائی یقینی بنائے جائے گی اور کسی شہری کو ان واقعات کی پاداش میں گرفتار نہ کیا جائے۔

کابینہ اجلاس میں اراکین کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ نو مئی کو شرپسندی میں ملوث افراد میں سے 95 فیصد کی شناخت ہوگئی جبکہ تقریبا 60 فیصد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

24/05/2023

وزیراعظم شہباز شریف نے کیا ہے کہ تحریک انصاف کے شرپسندوں نے 9 مئی کو ریڈ لائن کراس کی ان کے لئے کوئی معافی نہیں۔

جناح کنونشن سینٹر میں تحفظ شہداءکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاہے میں بھی سفارش کروں کسی گناہ گار کو چھوڑا نہیں جائے گا اور کسی بے گناہ کو سزا نہیں دی جائے گی ۔شہداءہمارے ہیرو ہیں اور ان کی تکریم پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں اس کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ کیونکہ آج ہم شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں ،یہ وہ شہداءہیں جنہوں نے پاکستان کی مٹی اور اس وطن کے دفاع کے لئے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ،لہو سے اس کی آبیاری کی ، اور ہم شہداءکو کبھی نہیں بھول سکتے ،یہ ہمارا اثاثہ اور قومی ہیروز ہیں۔

24/05/2023

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ پر حیرانی ہے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا

پشاور میں جماعت اسلامی کے انتخابی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں نے ماضی سے کچھ نہ سیکھا، ملک اداروں کے ٹکراؤ اور معیشت کی ناکامی سے دوچار ہے، میرا مشورہ ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مل کر مذاکرات کریں اور 14 اگست 2023 کو نئے الیکشن کا اعلان کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا 1 ہزار ارب کا مقروض ہوگیا، وزیر نے بتایا کہ ہمارے پاس تنخواہوں کے پیسے بھی نہیں، صوبے کو پی ٹی آئی کی گزشتہ حکومت نے تباہ کر دیا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے کسی لیڈر کا نام توشہ خانہ اور پانامہ میں نہیں، ملک میں کرپشن فری جماعت اسلامی ہے، پی ڈی ایم ، پی ٹی آئی ، پی پی پی ، ملک نہیں چلا سکتے، جماعت اسلامی آئی ایم ایف سے نجات دلاسکتی ہے۔

24/05/2023

پشاور: شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کی تحصیل دتہ خیل لیاقت چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں تین سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ہوگئے۔

24/05/2023

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 9 مئی واقعات کے بعد تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور کیا جانے لگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر ہونے والے حملوں سے لیکر اب تک شواہد مل رہے ہیں کہ تحریک انصاف نے باقاعدہ پلاننگ کے ساتھ حملے کیے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا جائزہ لیا جارہا ہے، پی ٹی آئی نے عسکری و سرکاری تنصیبات پر حملہ عمران خان کا آخری حربہ تھا اس کے گھناؤنے عزائم تھے جو دشمن کے ہو سکتے ہیں عمران خان نے فوج کو اپنا حریف سمجھ لیا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کےواقعات میں ریاست کی رٹ کوچیلنج کیا گیا، گرفتار ملزمان خود قبول کررہے ہیں کہ حملے کی منصوبہ بندی پہلے سے کررکھی تھی۔ تحریک پر پابندی سے متعلق پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

24/05/2023

لاہور: اسکیم کے تحت مفت تقسیم ہونے والا کروڑوں روپے مالیت کا آٹا غائب ہوگیا، جس پر ضلعی انتظامیہ اور ریونیو افسران و ملازمین نے سر جوڑ لیے۔

ذرائع کے مطابق لاہور ڈویژن میں مفت آٹا اسکیم کی مد میں 100 سے زائد آٹے کے ٹرکوں کی تلاش جاری ہے۔ غائب ہونے والے آٹے کی قیمت تقریباً 13 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ تحصیل سٹی میں84آٹے کے ٹرک کہاں غائب ہو گئے، انتظامیہ کو کچھ معلوم نہیں جب کہ دیگر 4 تحصیلوں میں 18 ٹرکوں کے تھیلے غائب ہیں۔

شناختی کارڈز دیکھ کر دیے جانے والے آٹے کے تھیلوں میں واضح فرق سے آٹے کے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈیٹا انٹریز میں آٹے کی تقسیم میں واضح فرق دیکھاگیا ہے۔ آٹا فلور ملز سے جاری ہوا، پٹواریوں نے تصدیق کی لیکن اس کے بعد کہاں غائب ہوا، اس کا تاحال کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے معاملے کا فوری ایکشن لیتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر جنرل ذیشان رانجھا اور ایڈیشنل کمشنر ریونیو پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق معاملات کی تحقیقات کے بعد صورتحال واضح ہوجائے گی ۔ اگر مفت اسکیم کا آٹا غائب ہونے میں کوئی ملوث ہوا سخت کارروائی ہوگی ۔

پنجاب میں مجموعی طور پر 18 لاکھ مفت آٹے کے تھیلے غائب ہیں۔ لاہور کے علاوہ قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں بھی مفت تقسیم ہونے والے آٹے کے تھیلے غائب ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ صرف ضلع قصور میں 2 لاکھ سے زائد آٹے کے تھیلوں کی تلاش جاری ہے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے تمام ڈی سی اوز سے آٹے کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

24/05/2023

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 1روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی ابتدائی منظوری دے دی۔

بجلی کی قیمتوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کا درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی۔ صارفین سے 46ارب روپے کی اضافی وصولیاں کی جائیں گی۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جنوری سے مارچ تک کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگا جبکہ بجلی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں سال جون سے ستمبر تک ہوگا۔

24/05/2023

ابوالکلام کہتے ہیں.
ایک رات کھانے کے وقت میری والدہ نے سالن اور جلی ہوئی روٹی میرے والد کے آگے رکھ دی۔۔۔۔۔۔۔ میں والد کے ردِعمل کا انتظار کرتا رہا کہ شاید وہ غصّے کا اظہار کرینگے لیکن انہوں نے اِنتہائی سکون سے کھانا کھایا اور ساتھ ہی مجھ سے پوچھا کہ آج سکول میں میرا دن کیسا گزرا مجھے یاد نہیں کہ میں نے کیا جواب دیا.
لیکن۔۔۔۔۔۔۔اُسی دوران میری والدہ نے روٹی جل جانے کی معذرت کی.
میرے والد نے کہا کوئی بات نہیں بلکہ مجھے تو یہ روٹی کھا کر مزا آیا.
اُس رات جب میں اپنے والد کو شب بخیر کہنے اُن کے کمرے میں گیا تو اُن سے اِس بارے میں پوچھ ہی لیا کہ۔۔۔۔۔۔۔ کیا واقعی آپ کو جلی ہوئی روٹی کھا کر مزا آیا؟
انہوں نے پیار سے مجھے جواب دیا بیٹا ایک جلی ہوئی روٹی کچھ نقصان نہیں پہنچاتی مگر تلخ ردعمل اور بد زبانی انسان کے جذبات کو مجروح کر دیتے ہے۔۔۔۔۔۔۔
میرے بچے یہ دُنیا بے شمار ناپسندیدہ چیزوں اور لوگوں سے بھری پڑی ہے، میں بھی کوئی بہترین یا مکمل انسان نہیں ہوں اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ۔۔۔۔۔۔۔ہمارے ارد گرد کے لوگوں سے بھی غلطی ہو سکتی ہے ایک دوسرے کی غلطیوں کو درگزر کرنا، رشتوں کو بخوبی نبھانا اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرنا ہی تعلقات میں بہتری کا سبب بنتا ہے ہماری زندگی اتنی مختصر ہے کہ اِس میں معذرت اور پچھتاووں کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہئے۔

زندگی کو خوشحال بنائیں۔
بیشک اللہ شکر کرنے والے کو پسند کرتاہے

24/05/2023

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد عمر کی گرفتاری کالعدم قرار دیدی، رہا کرنے کا حکم

24/05/2023

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ’ پاکستان میں جبری شادیوں کے بارے میں ہم سب نے سنا تھا لیکن پی ٹی آئی کے لیے ’جبری علیحدگیوں‘ کا ایک نیا عجوبہ متعارف کروایا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے اعلان لاتعلقی اور علیحدگی پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ردعمل جاری کردیا

23/05/2023

‏‎میں آج زد پہ اگر ہوں تو خوش گمان نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں

23/05/2023
23/05/2023

پشاور: خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت ملک کے دیگر صوبوں کے برعکس مقدمات اور گرفتاریوں سے تاحال دُور ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک پر نوشہرہ میں کوئی مقدمہ درج نہیں جب کہ ان کے بیٹے ابراہیم خٹک اور عمران خٹک بھی پُرتشدد مظاہروں میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے بچ گئے۔

23/05/2023

شیریں مزاری اور فیاض الحسن چوہان کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

22/05/2023

کراچی سمیت سندھ کے 30 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دونوں مرحلوں اور ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے بلدیاتی نمائندوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

کراچی سمیت سندھ کے30 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے نمائندوں کی تقاریب حلف برداری ہوئیں۔

کراچی کی 246 یونین کمیٹیوں میں سے 239 یو سی چیئرمین، وائس چیئرمین اور وارڈ ممبرز کی حلف برداری ہوئی۔

تقریبات کے لیے مختلف مقامات مخصوص کیے گئے تھے، الیکشن کمیشن نے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسر مقرر کیا تھا جنہوں نے بلدیاتی نمائندوں سے حلف لیا۔

پی ٹی آئی کے تمام اراکین کے حلف اٹھانے سے جماعت اسلامی کی پوزیشن مستحکم ہوجائے گی بصورت دیگر پیپلز پارٹی کا امیدوار میئر کے لیے مضبوط ثابت ہوگا۔

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی اور دوسرے مرحلے میں یو سی چیئرمین منتخب ہونے والے فردوس شمیم نقوی اس وقت سکھر جیل میں ہیں، ان کی حلف برداری ضلع شرقی کراچی میں 3 بجے شیڈول ہے۔

22/05/2023

لاہور: ہائیکورٹ میں نگراں پنجاب حکومت کو کام سے روکنے کے لیے درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی گئی۔

عدالت نے وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اگر 90روز میں الیکشن نہیں ہوتے تو نگراں حکومت کا مستقبل کیا ہوگا؟ وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ اگر 90روز میں الیکشن نہیں ہوتے تو نگراں حکومت از خود ختم ہو جائے گی اور پرویز الہٰی بطور چیف منسٹر دوبارہ بحال ہوجائیں گے۔

22/05/2023

آڈیو لیکس پر قائم جوڈیشل انکوائری کمیشن نے لیک شدہ آڈیو کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے تمام آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ، ملوث تمام افراد کے کوائف طلب کرتے ہوئے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس کمیشن کے سربراہ اور سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی صدارت میں منعقد ہوا۔

22/05/2023

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ اللہ نا کرے، اگر عمران ریاض کو کچھ ہوا تو میں ان سب کے خلاف کارروائی کروں گا۔

صحافی عمران ریاض کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت میں آئی جی پنجاب نے عمران ریاض کی بازیابی کے لیے مزید مہلت مانگی جس پر عدالت نے آئی جی پنجاب کی استدعا منظور کرلی۔

دوران سماعت، چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے استفسار کیا کہ کیا عمران ریاض کو بازیاب کرلیا گیا ہے، ڈی سی سیالکوٹ اور عمران ریاض کو گرفتار کرنے والا ایس ایچ او آیا ہے۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ جی تمام افسران عدالت میں موجود ہیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ عمران ریاض کو بازیاب کرنے کے لیے تاحال کامیابی نہیں ملی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر آپ کارکردگی نہیں دکھا رہے تو آپ کے خلاف سماعت ہوگی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملک بھر کی پولیس کے ساتھ رابطہ کیا مگر عمران ریاض ان کے پاس نہیں ہیں جبکہ متعلقہ ایجنسیز کے ساتھ رابطہ کیا اور اجلاس بھی کیا۔

22/05/2023

پپیتا کھانے کے پانچ زبردست فوائد
اپنی گوناگوں خصوصیات کی بنا پر پپیتا ایک شاندار پھل ہے لیکن اس پر بہت کم لکھا اور پڑھا گیا ہے۔ پپیتے میں موجود طبی خواص کسی مہنگی دوا سے بھی زیادہ ہوتے ہیں۔

یہ پھل وٹامن اے، بی، سی، ای، کیلشیئم، فائبر، میگنیشیئم، پوٹاشیئم اور کئی اقسام کے اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں موجود لیوٹائن، کریٹونوئڈز اورزیکسینتھائن صحت کے لیے بہت ہی مفید قرار پائے گئے ہیں۔

قدرتی قبض کشا دوا

پپیتا پورے نظامِ ہاضمہ کو قوت دیتا ہے۔ پیٹ اور معدے کے کئی امراض دور کرنے میں یہ ایک مؤثر دوا کا درجہ رکھتا ہے۔ اگر صبح خالی پیٹ پپیتا کھایا جائے تو فائبر کی وجہ سے یہ قبض ختم کرتا ہے اور بدہضمی و تیزابیت کو بھی ختم کرتا ہے۔

وزن کم کرنے میں مؤثر

صبح کے وقت پپیتا کھانے سے وزن گھٹانے میں مدد ملتی ہے۔ ریشے کی وجہ سے یہ بہت دیر تک پیٹ بھرے کا احساس دیتا ہے۔ اس طرح بار بار کھانے کی اشتہا کم ہوتی ہے اور موٹاپے کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

امینیاتی نظام کا بجلی گھر

وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس کی موجودگی میں پپیتا نہایت مؤثر انداز میں امنیاتی قوت بڑھاتا ہے جو بدن کا قدرتی دفاعی نظام بھی ہے۔ اس کے بعد بیماریوں اور انفیکشن سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے۔ صبح سویرے پپیتا کھانے سے جسم کے فاضل زہریلے اجزا بھی ختم ہوتے ہیں۔ اسی وجہ سے یہ ایک بہترین ڈی ٹاکسیفائر بھی ہے۔

پپیتا: دل کا دوست

پپیتا کولیسٹرول گھٹاتا ہے، ذیابیطس کو روکتا ہے اور دل کو قوت دیتا ہے۔ اس کے علاوہ کئی اجزا بلڈ پریشر قابو میں رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

خوبصورت جلد کا ضامن

ہرصبح پپیتا کھانے سے جلد پر نکھار بڑھ جاتا ہے۔ اس کی وجہ وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنتس ہے جو جلد کے خلیات کی مرمت بھی کرت ہیں۔ پپیتا فری ریڈیکل بننے سے روکتا ہے اور جلد کو شفاف رکھتا ہے۔

22/05/2023

مودی سرکار نے گھروں کی مسماری کو کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کے لیے نیا ہتھکنڈا بنا لیا۔

انسداد دہشتگردی کی کاروائیوں کی آڑ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عروج پر ہیں، مودی سرکار نے بلڈوزر سیاست کو مسلمانوں کے خلاف ایک نیا ہتھیار بنا لیا۔
کشمیر میں اب تک ایک لاکھ دس ہزار سے زائد املاک کو مسمار اور نذرِآتش کیا جا چکا ہے۔ گزشتہ 4 سالوں میں 2500 سے زائد گھروں کو مسمار اور دکانوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا۔

سال 1993 میں بھارتی فوج نے انتقامی کارروائیاں کرتے ہوئے سوپور میں 300 دکانوں اور 100 گھروں کو جلا ڈالا تھا۔

صرف 2020 میں فوجی آپریشن کے دوران بھارتی فورسز نے 114 گھروں کو نذرِ آتش کیا گیا، 4 جنوری 2022 کو حریت رہنما شبیر شاہ کے سرینگر میں واقع گھر کو غیر قانونی طور پر قبضے میں لے لیا گیا جبکہ فروری 2023 میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مودی سرکار کے ان اقدامات کو انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیاں قرار دیا۔

بلڈوزر بنانے والی عالمی کمپنیاں بھارت سے خرید و فروخت ترک کر دیں۔

دی گارڈین کے مطابق املاک کی مسماری مودی سرکار کی طرف سے کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی گھٹیا کوشش ہے۔

کیا کشمیر میں جمع ہونے والے جی20 ممالک کے اراکین بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر خاموش تماشائی بنے رہیں گے؟

22/05/2023

سگریٹ انڈسٹری پر حالیہ ٹیکسوں میں اضافے سے حکومت کو رواں سال تقریباً 200 ارب روپے ٹیکس وصول ہونے کی توقع ہے۔

گزشتہ مالی سال میں تمباکو کی صنعت سے 148 ارب روپے کا ریکارڈ ٹیکس وصول کیا گیا تھا، پاکستان میں تمباکو نوشی سے ہر سال 3 لاکھ 37 ہزار 5 سو اموات ہوتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 31 ملین بالغ تمباکو استعمال کرنے والوں میں سے، ہر 94 میں سے ایک تمباکو نوشی کرنے والا سگریٹ کی قیمتوں میں زیادہ ٹیکس کے ساتھ اضافے کی وجہ سے سگریٹ نوشی چھوڑنے پر مجبور ہے اور بچت کو خوراک، تعلیم اور سہولیات کی ادائیگی جیسی دیگر ضروریات کو پورا کرنے کیلیے خرچ کرتا ہے۔

22/05/2023

سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس عدنان اقبال نے کہا ہے کہ ہمارے تحقیقی آفسرز اور پراسیکیوٹرز زیادہ تربیت یافتہ نہیں اور نہ ہی ججز کی وائٹ کالر جرائم سے متعلق زیادہ تربیت ہے۔

لاہور میں دو روزہ جوڈیشل کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں کرپشن چارجز پر سزائے موت کی سزا رکھی جائے تو پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ ہو جائے گا۔

22/05/2023

جنرل عاصم نے نہ کرپشن کے ثبوت دکھائے اور نہ انہیں ڈی جی آئی ایس آئی کا عہدہ چھوڑنے پرمجبور کیا، عمران خان

22/05/2023

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سال 2024 کے ابتداء میں پاکستان کے ساتھ وائٹ بال سیریز کھیلنے پر دلچسپی کا اظہار کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوی بورڈ کی جانب سے پی سی بی کو جنوری 2024 کے ابتدائی دنوں میں نیوزی لینڈ میں کھیلنے کی دعوت دی ہے، جس میں پانچ ٹی20 انٹرنیشنل یا پھر 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنےکی تجویز زیر غور ہے۔

22/05/2023

80 فیصد امکان ہے کہ منگل کو گرفتار کرلیا جاؤں گا، اس وقت قانون کی حکمرانی نہیں ہے، سب کچھ صرف ہماری جمہوریت کو ختم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے، 10 ہزار سے زیادہ کارکنوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ میری پوری سینئر قیادت جیل میں ہے۔ عمران خان

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu News Today posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Urdu News Today:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share