Multan News

Multan News پورے پاکستان کی نیوز اس پیج میں شیئر کی جاتی ہے اس پیج کو فالو کریں
MULTAN NEWS

*اج انٹر بینک میں ڈالر 5پیسے اضافے کے ساتھ 278.17 پر بند ہوا*
17/12/2024

*اج انٹر بینک میں ڈالر 5پیسے اضافے کے ساتھ 278.17 پر بند ہوا*

*اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2فیصد کمی کردی*شرح سود 15 فیصد سے کم ہوکر 13 فیصد پر آگئی۔شرح سود میں مسلسل پانچویں مرتبہ کمی...
17/12/2024

*اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2فیصد کمی کردی*

شرح سود 15 فیصد سے کم ہوکر 13 فیصد پر آگئی۔

شرح سود میں مسلسل پانچویں مرتبہ کمی ، 5 بار میں 9 فیصد کمی
ملک کی مائیکرو اور میکرو اکنامک صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اسٹیٹ بینک

*یونان کشتی حادثہ: جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 4 ہوگئی، ریسکیو 47 شہریوں کی فہرست بھی جاری*یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ...
17/12/2024

*یونان کشتی حادثہ: جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 4 ہوگئی، ریسکیو 47 شہریوں کی فہرست بھی جاری*

یونان کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد چار ہوگئی جب کہ دفتر خارجہ نے بچائے گئے 47 پاکستانیوں کی فہرست بھی جاری کر دی۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرابلوچ نے بیان میں کہا کہ پاکستانی شہریوں کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ایتھنز میں پاکستانی سفارتی مشن یونانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں، پاکستانی شہریوں کی نعشوں کو پاکستان واپس لانے کے لیے سفارتی مشن مقامی حکام کے ساتھ رابطوں میں ہیں۔

دفتر خارجہ نے یونان میں کشتی ڈوبنے کے حالیہ واقعے کے بعد وزارت خارجہ نے بچائے گئے 47 پاکستانیوں کی فہرست بھی جاری کر دی۔

ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق یہ فہرست ایتھنز میں پاکستانی سفارت خانے کے انٹرویوز اور یونانی حکام کی فراہم کردہ معلومات پر مبنی ہے۔

*اس فہرست میں ڈیٹ اف برتھ دیکھ کر تو یہ بھی اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ کچھ بچے ایسے بھی ہیں کہ جن کا شناختی کارڈ تک بننے کی عمر نہیں ہے ۔۔۔😥💔

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئ

17/12/2024

*وزارت مذہبی امور کا حج درخواستوں کی وصولی بند کرنے کا اعلان*

*منگل 17 دسمبر کو بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا آخری دن ہوگا*

لاہور: وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ منگل 17 دسمبر کو بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا آخری دن ہو گا۔

وزارت سے جاری بیان کے مطابق17 دسمبر تک موصول تمام درخواستیں "پہلے آئیے پہلے پائیے" کے اصول پر کامیاب تصور کی جائیں گی۔ وزارت نے حج واجبات کی دوسری قسط 19 تا 27 دسمبر نامزد بینکوں میں جمع کروانے کا عندیہ بھی دے دیا۔

وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ نئے اعلانات کے لئے موبائل ایپ "پاک حج" اپنے اسمارٹ فون پر لازمی ڈاؤن لوڈ کر لیں تاکہ انہیں فوری رہنمائی اور آگاہی میسر آ سکے۔

دوسری جانب نامزد بینکوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام موصول درخواستوں کو وزارت کے آن لائن پورٹل پر 17 دسمبر کی 9 بجے تک لازمی اپ لوڈ کر دیں بصورت دیگر وزارت نامکمل درخواستوں کی ذمہ دار نہیں ہو گی۔

ترجمان نے کہا ہے کہ واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کے بعد دستیاب خالی نشستوں پر محدود دنوں کے لیے درخواستیں طلب کرنے کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

17/12/2024

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت کل شام 5 بجے ہو گا

اجلاس کا دس نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا

وزیر داخلہ محسن نقوی پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2024 قومی اسمبلی میں پیش کریں گے

وزیر مملکت برائے آئی ٹی شیزہ فاطمہ خواجہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 پیش کریں گی

قومی فارنزک ایجنسی بل 2024 منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا

پارلیمنٹ میں صدارتی خطاب پر بحث کی تحریک بھی ایجنڈے میں شامل

ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست رفتار پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا

لازمی ثانوی روٹس پر نجی ایئرلائنز کی بندش سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا

17/12/2024

ملتان:ضلع ملتان میں تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ڈپٹی کمشنر

ملتان:تمام سکولز اور تعلیمی ادارے کل بروز سوموار معمول کے مطابق کھلیں گے:ڈپٹی کمشنر ملتان

ملتان:لاہور اور راولپنڈی کے اضلاع میں جاری نوٹیفیکیشن کا ضلع ملتان سے کوئی تعلق نہیں۔ترجمان

15/12/2024

لاہور: کل بروز 16 دسمبر لاہور شہر کے تمام پبلک و پرائیویٹ سکول و کالجز بند رہیں گے، ڈی سی لاہور

لاہور: تمام یونیورسٹیاں کھلی رہیں گی، ڈی سی لاہور

لاہور: گورنمنٹ و پرائیویٹ سکول و کالجز میں چھٹی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، ڈی سی لاہور

لاہور: سقوطِ ڈھاکہ اور اے پی ایس سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، ڈی سی لاہور

لاہور: شہدائے آرمی پبلک سکول کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، ڈی سی لاہور

لاہور: 16 دسمبر 2014 کا سانحہ بہت گہرا زخم ہے جس کا بھرپانا ممکن نہیں ہے، ڈی سی لاہور

لاہور: سانحہ پشاور میں بچوں کی شہادت نے قوم کو مضبوط اور متحد کیا، ڈی سی لاہور

لاہور: پاکستان جلد ایک پر امن ملک ہو گا، ڈی سی لاہور

لاہور: 16 دسمبر 1971 پاکستان کے لئے انتہائی اہم ہے کیونکہ اسی تاریخ کو سقوط ڈھاکہ کا سانحہ پیش آیا،

لاہور: اس روز پاکستان کا ایک اہم حصہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں الگ ہوا، ڈی سی لاہور...

*تیز ترین خبروں تبصروں اور دنیا بھر کی معلومات کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجئے...*

15/12/2024

*سٹیٹ بینک کل مانیٹری پالیسی کا اعلان کریگا، شرح سود میں کمی متوقع*
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مانیٹری پالیسی (شرح سود) کا اعلان کل کیا جائے گا۔ مرکزی بینک میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 16 دسمبر (بروز پیر) کو منعقد ہوگا جس میں مانیٹری پالیسی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا. اجلاس کے بعد سٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی (شرح سود) کا اعلان کیا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق شرح سود میں کمی متوقع ہے۔

15/12/2024

*Daily Market Update*
December 15, 2024
*Currency Rates*
* ```🇦🇺 177.05 ```
* ```🇨🇦 195.42 ```
* ```🇨🇳 38.37 ```
* ```🇪🇺 291.11 ```
* ```🇯🇵 1.82 ```
* ```🇸🇦 74.08 ```
* ```🇦🇪 76.29 ```
* ```🇬🇧 352.35 ```
* ```🇺🇸 278.65 ```

*Metal Rates*
* ```🟡 Gold Rs.275,857 (tola)```
* ```⚪ Silver Rs.3,183 (tola)```

*Crypto Rates*
* ```🪙 BTC $101733.83 ```
* ```🪙 ETH $3874.48 📉 -1%```
* ```🪙 BNB $713.25 📉 -2%```
* ```🪙 XRP $2.4156 📉 -2%```
* ```🪙 TRX $0.2798 📉 -4%```
* ```🪙 DOGE $0.39688 📉 -3%```
* ```🪙 SOL $219.44 📉 -3%```

*Fuel Prices*
* ```⛽ Petrol Rs.252.1/Ltr ```
* ```🛢️ Diesel Rs.258.43/Ltr ```

*الغازی ٹریکٹرز کمپنی نے بھی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ، 27 دسمبر سے نئی قیمتیں لاگو ہو جائیں گی*  *`26 تک کی پےمنٹ کے سات...
15/12/2024

*الغازی ٹریکٹرز کمپنی نے بھی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ، 27 دسمبر سے نئی قیمتیں لاگو ہو جائیں گی*
*`26 تک کی پےمنٹ کے ساتھ بکنگ پرانے ریٹ پر ڈیلیور ہو گی`*

15/12/2024

پنجابی / دیسی مہینوں کا تعارف اور وجہ تسمیہ :
1- چیت/چیتر (بہار کا موسم)
2- بیساکھ/ویساکھ/وسیوک (گرم سرد، ملا جلا)
3- جیٹھ (گرم اور لُو چلنے کا مہینہ)
4- ہاڑ/اساڑھ/آؤڑ (گرم مرطوب، مون سون کا آغاز)
5- ساون/ساؤن/وأسا (حبس زدہ، گرم، مکمل مون سون)
6۔ بھادوں/بھادروں/بھادری (معتدل، ہلکی مون سون بارشیں)
7- اسُو/اسوج/آسی (معتدل)
8- کاتک/کَتا/کاتئے (ہلکی سردی)
9۔ مگھر/منگر (سرد)
10۔ پوہ (سخت سردی)
11- ماگھ/مانہہ/کُؤنزلہ (سخت سردی، دھند)
12- پھاگن/پھگن/اربشہ (کم سردی، سرد خشک ہوائیں، بہار کی آمد)

برِصغیر پاک و ہند کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس خطے کا دیسی کیلنڈر دنیا کے چند قدیم ترین کیلنڈرز میں سے ایک ہے۔ اس قدیمی کیلنڈر کا آغاز 100 سال قبل مسیح میں ہوا۔ اس کیلنڈر کو پنجابی کیلنڈر، دیسی کیلنڈر اور جنتری کے ناموں سے بھی جانا جاتا ہے۔

تین سو پینسٹھ (365 ) دنوں کے اس کیلینڈر کے 9 مہینے تیس (30) تیس دنوں کے ہوتے ہیں، اور ایک مہینا وساکھ اکتیس (31) دن کا ہوتا ہے، اور دو مہینے جیٹھ اور ہاڑ بتیس (32) بتیس دن کے ہوتے ہیں۔

1: 14 جنوری۔۔۔۔۔۔۔ یکم ماگھ
2: 13 فروری۔۔۔۔۔۔۔ یکم پھاگن
3: 14 مارچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یکم چیت
4: 14 اپریل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یکم بیساکھ
5: 14 مئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یکم جیٹھ
6: 15 جون۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یکم ہاڑ
7: 17 جولائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یکم ساون
8: 16 اگست۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یکم بھادروں
9 : 16 ستمبر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یکم اسوج
10: 17 اکتوبر۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یکم کاتک
11: 16 نومبر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یکم مگھر
12: 16 دسمبر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یکم پوہ

پنجابی دیسی کیلنڈر میں ایک دن کے آٹھ پہر ہوتے ہیں، ایک پہر جدید گھڑی کے مطابق تین گھنٹوں کا ہوتا ہے. ان پہروں کے نام درج ذیل ہیں ۔
1۔ دھمی/نور پیر دا ویلا:
صبح 6 بجے سے 9 بجے تک کا وقت

2۔ دوپہر/چھاہ ویلا:
صبح کے 9 بچے سے دوپہر 12 بجے تک کا وقت

3۔ پیشی ویلا: دوپہر 12 سے سہ پہر 3 بجے تک کا وقت

4۔ دیگر/ڈیگر ویلا:
سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت

5۔ نماشاں/شاماں ویلا:
شام 6 بجے سے لے کر رات 9 بجے تک کا وقت

6۔ کفتاں ویلا:
رات 9۔بجے سے رات 12 بجے تک کا وقت

7۔ ادھ رات ویلا:
رات 12 بجے سے سحر کے 3 بجے تک کا وقت

8۔ سرگی/اسور ویلا:
صبح کے 3 بجے سے صبح 6 بجے تک کا وقت ۔۔۔

Ten Unknown Facts About

1. Founding and History: BMW, Bayerische Motoren Werke AG, was founded in 1916 in Munich, Germany, initially producing aircraft engines. The company transitioned to motorcycle production in the 1920s and eventually to automobiles in the 1930s.

2. Iconic Logo: The BMW logo, often referred to as the "roundel," consists of a black ring intersecting with four quadrants of blue and white. It represents the company's origins in aviation, with the blue and white symbolizing a spinning propeller against a clear blue sky.

3. Innovation in Technology: BMW is renowned for its innovations in automotive technology. It introduced the world's first electric car, the BMW i3, in 2013, and has been a leader in developing advanced driving assistance systems (ADAS) and hybrid powertrains.

4. Performance and Motorsport Heritage: BMW has a strong heritage in motorsport, particularly in touring car and Formula 1 racing. The brand's M division produces high-performance variants of their regular models, known for their precision engineering and exhilarating driving dynamics.

5. Global Presence: BMW is a global automotive Company

6. Luxury and Design: BMW is synonymous with luxury and distinctive design, crafting vehicles that blend elegance with cutting-edge technology and comfort.

7. Sustainable Practices: BMW has committed to sustainability, incorporating eco-friendly materials and manufacturing processes into its vehicles, as well as advancing electric vehicle technology with models like the BMW i4 and iX.

8. Global Manufacturing: BMW operates numerous production facilities worldwide, including in Germany, the United States, China, and other countries, ensuring a global reach and localized production.

9. Brand Portfolio: In addition to its renowned BMW brand, the company also owns MINI and Rolls-Royce, catering to a diverse range of automotive tastes and luxury segments.

10. Cultural Impact: BMW's vehicles often become cultural icons, featured in fi

15/12/2024

*اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں لاکھوں روپے کا اضافہ، بل پیر کو اسمبلی میں پیش ہوگا*

لاہور: اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں لاکھوں روپے اضافہ کا بل منظوری کے لیے پیر کو اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

پیر کو پنجاب اسمبلی سے بل کی منظوری کے بعد یکم جنوری سے اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ ہو گا۔

تنخواہوں میں اضافہ کا بل پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کر دیا گیا ہے جسے منظوری کے لیے پیر کو اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس وقت رکن پنجاب اسمبلی کی تنخواہ ایک لاکھ روپے ماہوار ہے جبکہ بل کی منظوری کے بعد رکن پنجاب اسمبلی کی تنخواہ پانچ لاکھ روپے ہو جائے گی۔

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

15/12/2024

*سپریم کورٹ کے ججز کے تنازعات، اختلافات مزید شدت اختیار کرگئے، خطوط در خطوط کا سلسلہ تھم نہ سکا*

*26 ویں ترمیم کا معاملہ عدالت میں ہے، بات نہیں کرنا چاہتا، جسٹس جمال مندوخیل کا جسٹس منصور کو جوابی خط*

*آپ کی دی گئی تجاویز میں سے زیادہ تر پہلے سے ڈرافٹ میں شامل ہیں، یہ ڈراٖفٹ آپ کے خط لکھنے سے قبل آپ سے ذاتی طور پر شیئر بھی کر چکا ہوں، چیئرمین رولز کمیٹی*

15/12/2024

*سوسائٹیز رجسٹریشن بل پر قانون سازی، جے یو آئی نے پی ٹی آئی سے مدد مانگ لی*

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ف اور پی ٹی آئی کے درمیان سیاسی رابطہ ہوا، جے یو آئی نے سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل کے تناظر میں خیبرپختونخوا میں قانون سازی کے لئے پی ٹی آئی سے مدد مانگ لی۔

پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر اور جے یوآئی ف کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل سے پیدا شدہ صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں سیاسی امور پر دوطرفہ سیاسی تعاون کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، اس موقع پر اسد قیصر نے کامران مرتضیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی بتائے کہ پی ٹی آئی مدارس کے مسئلہ میں جے یو آئی کی کیا مدد کرسکتی ہے۔

کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی پہلے اندرونی مشاورت سے طے کر لے کہ جے یو آئی کے ساتھ چلنا چاہتی ہے یا نہیں؟، کامران مرتضیٰ نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے جے یو آئی اور مدارس سے متعلق متضاد بیانات کی بھی نشاندہی کی۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی مدد کرنا چاہتی ہے تو سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل کی روشنی میں دینی مدارس سے متعلق خیرپختونخوا اسمبلی بھی قانون سازی کرے، مرکز سے منظور ہونے والے بل کا دائرہ کار صرف اسلام آباد تک ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی پنجاب، سندھ اور بلوچستان اسمبلی سے بھی قانون سازی کے لیے صوبائی حکومتوں اور سیاسی قیادت سے بات کرے گی۔

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

15/12/2024

*وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کی ایک بار پھر بڑی وارننگ*

*خواجہ آصف کی لچک والی کمر بتاتی ہے کہ وہ کتنا مرد ہے۔۔۔۔*

*تم رینجرز ، فوج اور پولیس کو جوانوں کو بھیجتے ہو، ان سے گولیاں برساتے ہو، خود سامنے آؤ، اپنے بیٹے کو لاؤ، اپنے ورکرز لاؤ لچکی کمر والے خواجہ آصف۔۔۔*

*اب ہم پرامن کا نعرہ نہیں لگائیں گے، بلکہ گولی کا جواب گولی سے دیں گے، علی امین گنڈاپور*

*ایسے رزق پر لعنت ہے جو رزق تمہیں قاتل بنا رہا ہے۔۔۔علی امین گنڈاپور آن فائر*

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

15/12/2024

*وزیراعظم شہباز شریف 19 دسمبر سے مصر کا دورہ کریں گے*

وزیراعظم شہباز شریف مصر میں ہونے والے ڈی ایٹ سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر مختلف سربراہان مملکت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

15/12/2024

*کراچی کے شہری میٹھا پانی ذخیرہ کرلیں، ورنہ بعد میں پچھتائیں گے۔۔۔👏*

*کراچی میں پھر پانی کا بحران، پیر سے فراہمی بند کردی جائے گی*

*یونیورسٹی روڈ پر مرمت کی گئی لائن میں رساؤ کے باعث دوبارہ مرمتی کام کا فیصلہ*

کراچی میں پانی کا ایک بار پھر بحران کا خدشہ، یونی ورسٹی روڈ پر 84 انچ کی لائن کے مرمتی کام کی وجہ سے شہر کے بڑے حصے کو پانی کی فراہمی پیر سے بند کردی جائے گی، ریڈ لائن کی تعمیرات کے دوران 3 دسمبر کو متاثر ہو نے والی پانی کی لائن شہریوں کیلیے عذاب بن گئی ، تفصیلات کے مطابق کراچی میں آنے والے دنوں میں پانی کے بحران خدشہ پیدا ہوگیا ہے 3 دسمبر کو ریڈ لائن کی تعمیرات کے دوران 84 انچ قطر کی لائن کو 2مقامات سے پھاڑ دیا گیا تھا جس کے بعد شہر کا پانی بند کر کے 8 دن بعد واٹر کارپوریشن نے مرمتی کام مکمل کیا تھا تاہم 24 گھنٹے بعد ہی ایک متاثرہ مقام سے پانی کا رساؤ شروع ہوگیا تھا لیکن واٹر کارپوریشن کی جانب سے پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے تاہم اب واٹر کارپوریشن نے فیصلہ کیا ہے جس مقام سے لائن میں رساؤ آرہا ہے اس کا مرمتی کام پیر سے شروع کیاجا ئے گا تاہم ایک بار پھر کراچی کے بڑے حصے کو پانی کی فراہمی بند کی جائے گی ،زرائع کا کہنا ہے کہ 48 سے 72 گھنٹوں کیلیے پانی کی فراہمی بند رہے گی زیادہ علاقے جو متاثر ہوں گے ان میں کورنگی ، لانڈھی، شاہ فیصل کالونی ، ملیر، گلستان جوہر، اولڈ سٹی ایریا ، طارق روڈ، اولڈ سٹی ایریا ،لیاری، لیاقت آباد، پی آئی بی کالونی سمیت متعدد شامل ہے متاثرہ علاقوں کے مکین ہفتہ اور اتوار کو کا ذخیرہ کرلیں تاکہ آنے والوں دنوں میں پانی کی شدید کمی کا سامنا کرنا ہوگا ۔

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

15/12/2024

*مریم نواز کا چینی کمپنیوں کو پنجاب میں ’ون ونڈو آپریشن‘ سہولت دینے کا فیصلہ*

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ چین میں انوسٹمینٹ کانفرنس کے دوران چینی کمپنیوں کو پنجاب میں ون ونڈو آپریشن سے سہولت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے فوکل پرسن مقرر کرنے، ورکنگ گروپ اور ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق دورہ چین کے چھٹے روز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت گوانگ ژو میں انویسٹمنٹ کانفرنس ہوئی جس میں انہوں نے چینی کمپنیوں کو پنجاب میں ون ونڈو آپریشن سے سہولت دینے کا فیصلہ کیا اور فوکل پرسن مقرر کرنے، ورکنگ گروپ اور ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کو چینی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کے لیے سازگار قرار دیا، انہوں نے واضح کیا کہ چینی کمپنیوں کے لیے پنجاب میں کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے کا بہترین وقت ہے۔

گول میزکانفرنس میں چین اورہانگ کانگ کی 60 ہزار سے زائد نمایاں کمپنیوں کے حکام نے شرکت کی، چین کی نمایاں کمپنیوں کے نمائندوں نے اپنے اداروں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، مریم نوازنے چین کی ٹیکنالوجیز کمپنیوں کو آپریشن شروع کرنے کی دعوت دی تو چینی ٹیکنالوجی کمپنیز نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کااظہار کیا۔

چینی کمپنیوں کے نمائندوں نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے ویژن کو سراہا، اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ماحولیات کے تحفظ کے لیے ’نو ٹو پلاسٹک‘ مہم شروع ہوچکی ہے، ماحول کو متاثر کرنے والے پلاسٹک کی خرید و فروخت اور تیاری پر پابندی عائد کررہے ہیں۔

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

Address

Multan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Multan News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share