CookingChowk

CookingChowk Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from CookingChowk, Media, .

06/10/2022
کابلی پلاؤاجزاء سیلا چاول ایک کلو (6  گھنٹے بھگوئیں)کوکنگ آئل دو کپپیاز 4 عدد (کاٹ لیں)ٹماٹر سرخ 8 عدد (کاٹ لیں)لہسن او...
06/10/2022

کابلی پلاؤ
اجزاء
سیلا چاول ایک کلو (6 گھنٹے بھگوئیں)
کوکنگ آئل دو کپ
پیاز 4 عدد (کاٹ لیں)
ٹماٹر سرخ 8 عدد (کاٹ لیں)
لہسن اور ادرک پاؤڈر 3 چائے کے چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ کٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
چھوٹی الائچی 8 سے 10 عدد
سفید سرکہ آدھی پیالی
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ حسب ذائقہ (صوابدیدی)
مرغی ڈیڑھ کلو (چھوٹی بوٹیاں کرلیں) چاہیں تو مٹن اور بیف بھی استعمال کریں۔
گاجر باریک کٹی تن سی چار عدد
چینی ایک کھانے کا چمچ
کشمش حسب ضرورت
ترکیب
گاجروں کو چھیل کر دھو لیں کاٹ کر ابلتے پانی میں ڈالیں
دو سے تین منٹ پکائیں چھان کر خشک کرلیں
اب پین میں دو چمچ تیل ڈال کر گاجروں اور کشمش کو چینی کے ساتھ فرائی کریں دو سے تین منٹ اور نکال لیں
مرغی کو سرکہ لگا کر 15 منٹ تک چھوڑ دیں، اس کے بعد ایک دیگچی میں آئل کے ساتھ بھن کر براؤن کرلیں۔اور نکال لیں
ٹماٹر، پیاز، گرم مصالحہ، چھوٹی الائچی بلینڈ کرلیں، پھر انہیں بھی مرغی نکالے ہوئے آئل میں بھن لیں۔
پھر ان مصالحوں کو بھنی ہوئی مرغی کے ساتھ دیگر بچے ہوئے مصالحوں میں ملاکر ایک ساتھ بھن لیں۔
جب مرغی اور مصالحے پک کر سرخ ہوجائیں تو چولہا بند کرلیں۔
چاول کو علیحدہ برتن میں بوائل کریں۔
بوائل ہوئے چاول کو پانی سے نکال کر بڑے برتن میں ڈال لیں، برتن کے نیچے آئل کی مدد سے چکنائی بنائیں۔
چاول کو ڈالتے وقت مرغی کی بوٹیاں بھی ڈالتے جائیں، تمام بوٹیوں کو چاول کے بیچ میں ہی ڈالیں۔
آخر میں چاول کے اوپر اور کونوں میں مصالحہ ڈال دیں، بیچ میں مصالحے نہ ڈالیں۔
تھوڑا سا پانی ڈال کر 10 منٹ تک درمیانی آگ پر انہیں پکائیں، برتن کو نہ ڈھکیں۔
جب پانی خشک ہوجائے اور بھاپ نکلنے لگے تو آگ بند کرکے اتارلیں۔اور گاجر اور کشمش چھڑک دیں
پلیٹوں میں نکال کر رائتے اور سلاد کے ساتھ نوش فرمائیں۔
نوٹ۔ اگر چکن کابلی پلاؤ کی جگہ چنا پلاؤ بنایا جائے گا تو مرغی کو چھوڑ کر باقی تمام اجزاء وہی رہیں گے۔
چھولوں کو 12 گھنٹے قبل بھگونے کے بعد الگ برتن میں بوائل کریں، باقی تمام طریقے وہی رہیں گے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when CookingChowk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share