الف دے مکھڑے تے میم دا گھونگھٹ تینوں جانن والیاں جان لیا
پا نا بھلیکھے انا بشری دے تینوں عاشقاں نے خوب پہچان لیا
میم دے گھُنڈ وِچ الف نظارہ لُکنا نا محبوبا
سچیاں گلاں کرن تو ں عاشقاں رکنا نا محبوبا
عرش تے سی اج فرش تے آئے تاہیوں بدل مکان لیا
لوکی کہندے عرش بریں تے بن مہمان اج آئے
کون مہمان تے کی مہمانی کون بھلا سمجھائے
گھر والا گھر اپنے آیا لوکاں سمجھ مہمان لیا
ویکھن دے وچ صورت بشری صفتاں ساریاں نور دیاں
نوری وی آ سجدے کر دے شاناں ویکھ حضور دیاں
رفیق اوہد ا ایمان نہیں کامل جس نے سمجھ انسان لیا
22/04/2023
EID ul Fitr Mubarak To All Muslim World family and friends
23/03/2023
شہری زندگی سے دور پہاڑوں کی بلندی پہ بسنے والے افراد کی اکثریت سحری کا اہتمام نہ کر سکی !
12/03/2023
انسانیت کا عہدہ بلا شبہ بے مثال ہے !
16/02/2023
امن و سلامتی کا آغاز انصاف سے ہوتا ہے !
16/02/2023
ترقی کا آغاز کل سے نہیں آج سے ہو سکتا ہے
16/02/2023
ترقی کا راستہ انصاف ہے !!
09/02/2023
Faiz Ahmed Faiz poetry Jis Dais Mein Aaty Cheeni ka Buhran falak tak| ...
05/12/2022
ہم اتنا ڈرتے کیوں ہیں؟
ڈنر سیٹ خریدا ہے تو کھانا پرانے میں کیوں کھایا جائے؟
نئے کپڑے سلوائے ہیں تو اُنہیں عام حالات میں بھی پہننے میں کیا مضائقہ ہے؟
گھر میں ڈیڑھ لٹر والے کولڈ ڈرنک کی خالی بوتلوں کے انبار لگتے جارہے ہیں لیکن پھینکنے کا حوصلہ نہیں پڑ رہا۔
نیا بلب خرید لیا ہے تو پرانے کو سٹور میں کیوں سنبھال کے رکھ دیا ہے؟
باتھ رو م میں نیا شیونگ ریزر موجود ہے تو پرانے پندرہ ریزر کا انبار کیوں لگا رکھا ہے؟
پانچ سو روپے والا لائٹر خرید ہی لیا ہے تو اُسے استعمال کیوں نہیں کرتے؟
نئی بیڈ شیٹ کیوں سوٹ کیس میں پڑی پڑی پرانی ہوجاتی ہے؟
جہیز میں ملی نئی رضائیاں کیوں بیس سال سے استعمال میں نہیں آئیں؟
باہر سے آیا ہوا لوشن کیوں پڑا پڑا ایکسپائر ہوگیا ہے؟؟؟
دل چاہیے۔۔۔! نئی چیز استعمال کرنے کے لیے پہاڑ جتنا دل چاہیے ‘جو لوگ اس جھنجٹ سے نکل جاتے ہیں ان کی زندگیوں میں عجیب طرح کی طمانیت آجاتی ہے۔ یہ شرٹ خریدیں تو اگلے دن پورے اہتمام سے پہن لیتے ہیں۔
یہ ہر اوریجنل چیز کو اُس کی اوریجنل شکل میں استعمال کرتے ہیں اور ہم جیسے دیکھنے والوں کو لگتاہے جیسے یہ بہت امیر ہیں حالانکہ یہ سب چیزیں ہمارے پاس بھی ہوتی ہیں لیکن ہماری ازلی بزدلی ہمیں ا ن کے قریب بھی نہیں پھٹکنے دیتی۔
دن پہ دن گذرتے جاتے ہیں لیکن ہم نقل کی محبت میں اصل سے دور ہوتے چلے جاتے ہیں۔
کسی کے گھر سے کیک آجائے تو خود کھانے کی بجائے سوچنے لگتے ہیں کہ آگے کہاں دیا جاسکتا ہے۔
ہر وہ کیک جس پر لگی ٹیپ تھوڑی سی اکھڑی ہوئی ہو‘اس بات کا ثبوت ہے کہ اہل خانہ نے ڈبہ کھول کر چیک کیا ہے اور پھر اپنے تئیں کمال مہارت سے اسے دوبارہ پہلے والی حالت میں جوڑنے کی ناکام کوشش کی ہے۔پتانہیں کیوں ہم میں سے اکثر کو ایسا کیوں لگتاہے کہ اچھی چیز ہمارے لیے نہیں ہوسکتی۔
اور تو اور ہم بچے سے جوان ھو گئے مگر اپنے ناپ کے کپڑے اور جوتے نصیب نہ ھوئے ، جوتا احتیاطاً ایک دو نمبر بڑا لیا جاتا، لاکھ پہن کر رو کر بھی دکھایا کہ دیکھو اماں میری ایڑھی تو اس جوتے کی کمر تک جا رھی ھے مگر ایک ہی جواب کہ پاؤں بڑھ رھا ھے اگلے سال پورا ھو جائے گا اور قسم سے اگلا سال آیا بھی نہ ھوتا اور جوتا لیرو لیر ھو جاتا ، کپڑے ہمیشہ ایک بالشت بڑے رکھوانے ہیں تا کہ اگلے سال چھوٹے بھائی کو بھی پورے ھو جائیں ـ ،،
ہم ساری زندگی اچھے لباس کے میلا ہونے کے ڈر سے جیتے ہیں اور پھر ایک دن دودھ کی طرح اجلا لباس پہن کر مٹی میں اتر جاتے ہیں۔۔۔
'خوش رھیے اور خوشیاں بانٹیے .....!!!
اپنی چیزوں کو وقت پر استعمال کریں زندگی کا ایک پل بھروسہ نہیں ہے. سب کچھ ادھر ہی چھوڑ جانا ہے......!!!
بس اللہ پاک پہ بھروسہ رکھو۔
*مثبت سوچیں خوش رہیں ،سوچ بدلیں معاشرہ بدلیں*
16/10/2022
رسول اللہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
مومن طعنہ دینے والا لعنت کرنے والا بے حیا اور بد زبان نہیں ہوتا
(جامع ترمذی 1977) www.znn.tv
16/10/2022
ہمارے زوال کی وجہ
عبادات میں کمی نہیں بلکہ معاملات میں دو نمبری ہے
جھوٹ ،وعدہ خلافی ،بے ایمانی، ملاوٹ ، اور منافقت ہے
27/09/2022
تمام عالم اسلام کو باالخصوص اور عالم انسانیت کو بالعموم خوشیوں اور روشنی کا مہینہ ربیع الاول مبارک ہو اس مبارک مہینے کے صدقے عالم انسانیت کو ہدائت نصیب کرے
#مبارک
27/09/2022
کل جس مجرم کو پولیس تلاش کر رہی تھی آج سے پولیس اسکی حفاظت کرے گی ادارے اسکو پروٹوکول اور عزت سے نوازیں گے یہ ہے پاکستان !!! رات کے اندھیرے میں واپس آنیوالے مجرم کو عوام کا محرم بنا دیا جب کہ ایسے کردار ہمیشہ عوام کو بنیادی سہولیات زندگی سے محروم کرتے آئے ہیں
17/06/2022
فیفا نے فٹبال ورلڈ 2026 کے میزبان شہروں کا اعلان کر دیا ہے، فٹبال ورلڈ کپ 2026 امریکا کینیڈا اورمیکسیکو میں ہو گا. 0 تبصرے 2026 کا فیفا ورلڈ کپ 16 شہروں میں 80 گیمز ہوں گی، جن م...
05/02/2022
08/01/2022
16/12/2021
عہدوں پہ رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے ایمانداری سے کام کرنے کا وقت ہوتا ہے جبکہ ہمارے معاشرے میں ریٹائرمنٹ کے بعد لوگ حاجی صوفی اور فقیر بن جاتے ہیں ۔
12/12/2021
*ملکی سسٹم ناکارہ ہو چکا ہے اگر اس میں بہتری ممکن ہوتی تو تین سال میں کافی کچھ ہو جاتا ... وزیراعظم سے لیکر کلرک تک سب ٹینشن میں اور بےبس ہیں، نظام ساکت ہو چکا ہے صرف دن گزر رہے ہیں. کوئی قانون کو فالو نہیں کرنا چاہتا. ذیل میں جو بیان کیا گیا ہے. 👈 ایسے واقعات روزمرہ کے معمول بن چکے ہیں.*
⭕ *دو ملازمین کا کوارٹر کی الاٹمنٹ کا جھگڑا تھا، جج صاحب نے الاٹمنٹ میں مداخلت کی اور اے سی کو طلب کر لیا۔ اے سی نے بدتمیز سا ملازم بھیج کر یاد کرایا کہ "آپ کو اختیار سماعت نہیں" جو کہ واقعتاً درست بات تھی ۔ اور ساتھ ملازم نے بدتمیزی بھی کر دی جو کہ قطعاً غیر ضروری تھی*
جج صاحب نے اے سی اور ڈی سی کو بلا بھیجا۔ صدر بار نے وکالت نامہ دیا تو جج صاحب اور صدر بار میں تلخی ہو گئی اور جج صاحب نے صدر بار کو نوٹس اور اے سی اور ڈی سی کو تین تین ماہ قید کی سزا دے دی۔ وکیل اپنے صدر کے حمایتی بن کر آئے اور جج صاحب کی ایسی کی تیسی کردی۔ پرچے ہو گئے
⭕ لائسنس معطل ہو گئے اور دفتر لاک ہوگئے ۔ ڈی پی او نے سزا یافتہ قیدی اپنی موج میں چھوڑ دئیے۔ چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا اور بغیر ملزمان کے سرنڈر کئے اپیل منظور کر لی ۔ ڈی پی او تبدیل، اے سی تبدیل، ڈی سی تبدیل ، 7 وکیل گرفتار۔
😇 مگر الاٹمنٹ کا جھگڑا وہیں کا وہیں ھے، انصاف میں 126 واں نمبر ایسے ہی نہیں ملا۔ میرٹ پر ملا ھے۔
آئیے۔۔۔ آواز اٹھائیں۔( نظام بدلو۔)۔۔۔ تحریک چلائیں۔۔
17/11/2021
قطع تعلقی _____کتا تعلقی _____سے ہزار درجے بہتر ہے
07/11/2021
ڈرنا تو ان سے چاہیے جو اپنا بدلہ اللہ پہ چھوڑ دیتے ہیں ان سے کیا ڈرنا جو اپنا بدلہ خود لے لیتے ہیں ۔۔
Be the first to know and let us send you an email when Ahmad Mustafavi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.