Maham Sultana

  • Home
  • Maham Sultana

Maham Sultana Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Maham Sultana, Digital creator, .

دھاتی ڈور تھی۔ گردن کاٹ گئی۔ ایک لمحے کیلئے کھڑا ہوا۔ جاننے کی کوشش کی کہ آخر ہوا کیا ہے۔ موٹر سائیکل سڑک پر تھا۔ سفید ک...
26/03/2024

دھاتی ڈور تھی۔ گردن کاٹ گئی۔ ایک لمحے کیلئے کھڑا ہوا۔ جاننے کی کوشش کی کہ آخر ہوا کیا ہے۔ موٹر سائیکل سڑک پر تھا۔ سفید کپڑے سرخ ہو رہے تھے۔ خوبرو خون میں نہا چکا تھا۔ شریانیں کسی بڑے بور والے پائیپ کی مانند سینکٹروں ملی لیٹر خون منٹوں میں جسم سے باہر نکال رہی تھیں ۔ ایک گاڑی قریب سے گزری ۔ شاید کسی نے رکنے کا کہا۔ کون رُکتا ہے؟
خون بہنا تھا، سو بہہ گیا۔ جانے والا چلا گیا۔ سفید چادر سے چہرہ ڈھانپا ۔ وہ چادر بھی رنگین ہو گئی۔ رنگ تو زندگی ہوا کرتے ہیں۔ رنگ موت بھی ہوتے ہیں۔۔۔۔۔

غلطی سے فیصل آباد کے نوجوان کی دھاتی تار سے موت کی ویڈیو دیکھ بیٹھا ہوں۔ اور ایک کرب ہے جو بڑھ رہا ہے۔ دکھ اسکے جانے سے زیادہ پیچھے رہنے والے اسکے والدین کا ہے ( اگر وہ حیات ہوئے تو یہ زندگی موت سے زیادہ تکلیف دے گی)۔

آسان کام ہے؟؟؟
اولاد کو جنم دینے سے لے کر جوان ہوتے دیکھنا۔ اُمیدیں باندھنا ۔ ان کی آواز سن کر جی اُٹھنا ۔ اور پھر ایک دن ان کا جنازہ بوڑھے کندھوں پر رکھ کر دُور چھوڑ آنا ۔ یہ دکھ گھن کی مانند اندر سے خالی کرتا ہے۔ دن تو کٹ ہی جاتا ہے۔ رات ہوتی ہے اور اولاد کا خالی بستر نظر آتا ہے تو سسکیوں سے روتے ہیں ماپے۔۔۔

لیکن خیر، جاؤ بسنت مناؤ ۔ کون سا تمہارا کچھ لگتا تھا؟ تم نے تو نہیں مرنا ۔ تمہارے پاس تو کار ہے۔ اس میں دھاتی ڈور داخل نہیں ہوتی۔

جو یہ آلۂ قتل تُم بنا رہے ہو بناتے رہو۔ پیٹ بھرنے کیلئے کر رہے ہو نا؟ اس کی آگ پھر بھی نہیں بجھنی ۔

اور جنہیں یہ سب روکنا تھا، اوہو۔۔۔۔ کیسے حساب دو گے

کوئی گٹر میں گر کر مر گیا۔
کوئی ڈور پھرنے سے قتل ہوا۔
کسی کو ڈاکو اڑا گئے۔
کسی کو گندا پانی مار گیا۔

یہ سب Human Errors کی وجہ سے ہوا جو بالکل درست کی جا سکتی تھیں ۔ لیکن افسوس .....
ہمارے ملک میں انسان کی کوئی قدر و قیمت ہی نہیں رہی ۔
گھر سے نکلے ہم اور ہمارے پیارے اس بات کی فقر لگی رہتی ہے سہی سلامت آئیں گے بھی یا نہیں ۔۔۔
یہ کیا چل رہا ہے اس ملک میں؟
کیا ہم آزاد ہیں ؟
کیا ہمارے ملک میں انسانیت کی اور انسانی جان کی کوئی قدر و قیمت ہے؟
کیا اتنا آسان ہوتا ہے ایک بوڑھے ماں باپ سے ان کا بیٹا ، ایک جوان بہن سے اس کا بھائی ، ایک جوان خاتون سے اس کا شوہر اور ننہے ننہے بچوں سے ان کا باپ چھین لینا؟
نا جانے کتنے خواب ادھورے رہ گئے ہوں گے !
نا جانے کتنی زندگیاں اس کے جانے سے دم توڑ گئی ہوں گی !
اب تو کہیں سے کوئی امید نظر نہیں آتی ۔
تیری بنائی اس دنیاں میں کہیں مجبوری کہیں لاچاری اور کہیں خوب عیش و عشرت کی محفلیں ۔۔۔
یااللہ ہا تو اس قوم کو شعور دے دے کی ظلم کے خلاف یکجا ہو سکیں ۔۔۔

16/03/2024

امریکہ اگر اپنا اسلحہ دےکر اسرائیل کی مدد کر سکتاہےتو مسلمان ممالک فلسطین کواسلحہ اور خوراک کیوں نہیں

15/03/2024

بہت جلد ایک عدالت لگنے والی ہے اور اس عدالت میں وہ وکیل بھی خود ہوگا اور گواہ بھی اور جج بھی .کیونکہ وہ خود عینی شاہد ہوگا ،جہاں سفارش ،پیسہ ،عہدہ ،مال و دولت کچھ کام نہیں آئے گا ،اور ایک اعلان ہوگا....

وَامۡتَازُوا الۡيَوۡمَ اَيُّهَا الۡمُجۡرِمُوۡنَ
اے مجرموں آج تم الگ ہو جاؤ

15/03/2024

غزہ میں الرفاہ بارڈر پے سب سے بڑا امدادی کیمپ الخدمت فاونڈیشن پاکستان کا ہے۔۔ الجزیرہ
ہمیں الخدمت فاونڈیشن پے فخر ہے۔۔۔

13/03/2024

ٹھنڈا رمضان
عطا کرنے والے رب ہمیں قبر اور حشر کی گرمی سے
بھی محفوظ فرمانا ۔
آمین ثم آمین

08/03/2024

مرد پیدا ہوا، واسطہ پڑا عورت سے جو کہ ہے ماں، حکم ہوا:
اف تک نہ کہو، جس جنت کو پانے کے لیے ساری زندگی عبادت و پرہیزگاری کرنے کا حکم ہے وہ اس عورت کے قدموں تلے ہے جسے ماں کہتے ہیں۔

مرد بڑا ہوا، واسطہ پڑا ایک اور عورت سے جو کہ ہے بہن، حکم ہوا:
تمہارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رضاعی بہن تشریف لائیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نشست سے کھڑے ہو گئے، اس کے لیے چادر بچھائی اور واپسی پر اسے باہر تک چھوڑنے آئے۔

مرد اور بڑا ہوا، واسطہ پڑا ایک اور عورت سے جو کہ ہے بیوی، حکم ہوا:
تم میں سے بہترین وہ ہے جو اپنے اہل کے لیے اچھا ہے. اس عورت کے کھانے پینے، پہننے، عزت و آبرو، آسانی کا ذمہ اس مرد کے کھاتے میں ہے۔ چاہے دھوپ ہو، چھاؤں ہو، آندھی ہو طوفان ہو، مرے یا جئے لیکن اس عورت کے لیے آسانی کا بندوبست مرد کے ذمہ لگا دیا۔

مرد مزید بڑا ہوا، واسطہ پڑا ایک اور عورت سے جو کہ ہے بیٹی، حکم ہوا:
جس نے دو بیٹیوں کی اچھے سے پرورش کی وہ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جنت میں ایسے ہوگا جیسے دو انگلیاں قریب ہوتی ہیں۔

03/03/2024

‏موسیٰ کو پانی سے ابراہیم کو آگ سے اور یونس کو مچھلی کے پیٹ سے نکالنے والے رب فلسطین اور فلسطینیوں کی حفاظت فرما
آمین ۔🤲

03/03/2024

یہ شادی نہیں، یہ بھارت کا 'پاورشو' ہے!!

بی بی سی کی خصوصی رپورٹ کے مطابق، چارٹرڈ طیارے، 500 ڈشز ۔۔۔، ریحانہ کی پرفارمنس اور ’جنگل‘ ڈریس کوڈ۔۔۔ یہ سب کسی بڑے کنسرٹ یا ایوارڈ شو کی تیاری کے لیے نہیں بلکہ انڈیا کے امیر ترین شخص کے بیٹے کی شادی سے پہلے کی تقریبات دیکھنے کو ملے گا جس کا باقاعدہ آغاز یکم مارچ سے ہو رہا ہے۔

اس تقریب کے موقع پر امبانی خاندان اپنے آبائی علاقے جام نگر میں تین روز میں 50 ہزار سے زیادہ لوگوں کو کھانا کھلا رہا ہے۔ اسی مقام پر شادی کی رسومات اور پرفارمنسز کے لیے خصوصی مندر تعمیر کرایا گیا ہے۔

66 سالہ امبانی تیل، ٹیلیکام اور دیگر صنعتوں پر مشتمل ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین ہیں جو فوربز کے مطابق دنیا کی امیر ترین ارب پتی شخصیات میں سے ایک ہیں۔ فوربز کے مطابق ان کے پاس 114 ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کے اثاثے ہیں۔

2018 میں امبانی کی بیٹی ایشا کی شادی انڈیا کی سب سے مہنگی تقریب قرار پائی تھی جس میں اطلاعات کے مطابق 10 کروڑ ڈالر خرچ ہوئے تھے۔ اس تقریب میں امریکی گلوکارہ بیونسے نے پرفارم کیا تھا۔

ایشا امبانی کی شادی کو ’منی ڈیوس سمٹ‘ کا نام بھی دیا گیا تھا کیونکہ اس میں سابق امریکی وزرا ہیلری کلنٹن اور جان کیری شریک ہوئے تھے جنھوں نے بالی وڈ کے ستاروں کے ساتھ مل کر رقص کیا تھا۔

اس بار امریکی گلوکارہ ریحانہ، جادوگر ڈیوڈ بلین اور بالی وڈ کے اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ مہمانوں کو اپنی پرفارمنس سے محظوظ کریں گے۔ ریلائنس کی جاری کردہ فہرست کے مطابق اس تقریب میں مائیکروسافٹ کے بانی بِل گیٹس اور میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ کے ساتھ ساتھ موجودہ اور سابقہ سیاسی رہنماؤں کی لمبی لسٹ شامل ہو گی۔

ڈزنی کے سربراہ رابرٹ اگنر کو بھی مدعو کیا گیا ہے جنھوں نے بدھ کو انڈیا میں اپنے میڈیا کے کاروبار کو ریلائنس انڈسٹریز کے ساتھ ضم کرنے کا معاہدہ کیا۔ دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک انڈیا میں یہ انضمام 8.5 ارب ڈالر کی انٹرٹینمنٹ کمپنی کے وجود کا باعث بنے گا جو پانچویں سب سے بڑی معیشت کے لیے تفریحی مواد تیار کرے گی۔

دریں اثنا مہمانوں کی فہرست میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ، سویڈن کے سابق وزیر اعظم کارل بیلٹ، سابق کینیڈین وزیر اعظم سٹیفن ہارپر اور بھوٹان کے بادشاہ بھی شامل ہیں۔

بالی وڈ کے ستارے امیتابھ بچن، شاہ رُخ خان، سلمان خان، معروف کرکٹرز سچن ٹینڈولکر اور ایم ایس دھونی، صنعتی شخصیات گوتم اڈانی اور کمار برلا کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

ریلائنس فاؤنڈیشن نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ جام نگر میں اس شادی کے لیے ایک خصوصی ہندو مندر تعمیر کیا جا رہا ہے جو کہ ’شادی کی تقاریب میں انڈیا کی تقافتی اور روحانی شناخت‘ سے مطابقت رکھتا ہے۔

روئٹرز کے مطابق ’جنگل فیور‘ کے دن ڈریس کوڈ سے متعلق بتایا گیا ہے کہ مہمانوں کو جانوروں کے پرنٹ والے کپڑے یا ہوائین شرٹس پہننے کا کہا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق شادی کی مرکزی تقریب جام نگر میں ہی ہوگی جہاں 1200 مہمان شریک ہوں گے۔ مہمانوں کے لیے دنیا بھر سے آئے 100 شیفس 500 کھانے تیار کریں گے۔

روئٹرز نے مہمانوں کو فراہم کیے گئے دستاویزات سے متعلق بتایا کہ انھیں بتایا گیا ہے کہ ہیئر سٹائلنگ، میک اپ آرٹسٹ اور انڈین ملبوسات ’پہلے آئیں اور پہلے پائیں‘ کی بنیاد پر دستیاب ہوں گے۔

28/02/2024

اگر ایمان سے فارغ نہ ہو تو
ٹرینڈ چلاؤ 🔥
یااللہ اسرائیل🇮🇱 کو روئے زمین سے مٹا دے
آمین🤲

27/02/2024

ایک سوال پوری قوم کے ساتھ...............🎤
اسلام وعلیکم ۔
ماشاءاللہ۔ جی کل سے اس واقعے پر نظر ہے
ماشاءاللہ بھولے بھالے مسلمانوں کی حالت زار دیکھ کر دکھ ہوا ۔
بے شک گستاخی نہیں ہوئی ،
بے شکّ اس عورت نے فیشن سمجھ کر کپڑے پہنے تھے ۔
بے شکّ سعودی عرب میں (عام لوگوں کے مطابق)یہ لباس پہنا جاتا ہے ۔ صرف فیشن کے طور پر ،

افسوس صد افسوس

بھولے بھالے مسلمانوں ،،
ہوش کے ناخن لیں ۔۔۔
پہلی بات تحریر کی خطاطی عربی اور قرآنی طرز پر ہی کیوں ؟
سعودی عرب اور پاکستان میں ہی کیوں ؟
کیا کبھی یہود ونصاریٰ نے اپنی الہامی کتابوں کو بطور فیشن خطاطی لباس پہنا ؟
ایسا صرف مسلم ممالک میں ہی کیوں ؟

قرآن وحدیث اٹھا کر دیکھ لیں سختی سے منع کیا گیا ہے ۔
تحریر شدہ دسترخوان پر، اسلام نے کھانا کھانے سے منع کیا ہے ،
تو پھر ایسا کیوں ؟
پھر مسلمانوں میں ایسا فیشن کیوں ؟
غور کریں کہں یہود ونصاریٰ کی اسلام دشمنی پر چال تو نہیں ۔
مسلمانوں میں دین اسلام سے دین بیزاری تو نہیں ۔!!!!!!
تاریخ اٹھا کر دیکھیں سلطان عبد المجید کے دور میں بھی
بے ہودہ فیشن زادہ لباس مسلم خواتین میں متعارف کروایا گیا تھا ۔
کیونکہ اس میں یہود ونصاریٰ کی چال تھی۔۔

26/02/2024

پاکستان 🇵🇰
پاکستان کا موجودہ پارلیمانی نظام 8 عدد بلاکس پہ مشتمل ھے
1:پارلیمنٹ ۔ 342 ارکان
2:سینٹ ۔ 104 ارکان
3:پنجاب اسمبلی ۔ 371 ارکان
4:سندھ اسمبلی ۔ 168 ارکان
5:خیبرپختونخوا اسمبلی ۔ 124 ارکان
6:بلوچستان اسمبلی ۔ 65 ارکان
7:گلگت بلتستان اسمبلی ۔ 33 ارکان
8:آزاد جموں کشمیر اسمبلی ۔ 49 ارکان
ٹوٹل ۔ 1256
یہ 1256 لوگ پاکستان میں حکمرانی کرتے ھیں
یہ پارلیمنٹ کے 8 ایوانوں میں بیٹھے لوگ پارلیمنٹ میں آنے
پارلیمنٹ میں بیٹھنے
اور
پارلیمنٹ سے واپس جانے کے کا بھی معاوضہ وصول کرتے ھیں
پارلیمنٹ کا ھر اجلاس
پارلیمنٹ کی ھر کمیٹی کا اجلاس سرکاری خرچ پہ منعقد ھوتا ھے
جہاں کھابے سرکاری
بجلی سرکاری
ملازم سرکاری
چئیرمین کمیٹی کے پاس گاڑی سرکاری
ڈرائیور سرکاری
سٹینو سرکاری
پی۔آئی۔اے میں سفر کرنے کیلیئے ٹکٹ سرکاری
علاج سرکاری
یاد رھے کہ
یہ سب ماہانہ تنخواہ کے علاوہ ھے
قومی اسمبلی اور سینٹ کی کل کمیٹیوں کی تعداد 69 ھے
کمیٹیوں کے 69:چئیرمین کے پاس گاڑی سرکاری
شوفر سرکاری
پٹرول سرکاری
اب آپ ھی سوچیں
کہ جن کے زریعے
اور جن کیلیئے یہ یہ 1256 افراد پارلیمنٹ میں جاتے ھیں
ان کیلیئے آج تک انہوں نے کیا کیا ھے
جس ملک کی آدھی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارتی ھو

ان کی عیاشیوں کو پورا کرنے کے لیے ایک ماہ میں دو دو تین تین دفعہ پٹرول گیس ،اور بجلی کے ریٹ بڑھاے جاتے ہیں

ھسپتالوں میں غریب کا پرسانِ حال کوئی نا ھو
ھر دفتر میں پیسے دئیے بغیر کوئی کام نا ھوتا ھو
ان لوگوں کی حرام خوری کی وجہ سے ملک کا بیڑا غرق ہو گیا ہے ۔
ان کی اپنی ہر چیز فری ہے اور اپنی عیاشی کے لیے عوام پر
ٹیکس لگا لگا کر لوگوں کا کچومر نکال دیا ہے لوگ خود کشیوں پر مجبور ہو گئے ہیں

ان 1256 لوگوں کو
اتنا کچھ دینے کا فائدہ کیا؟.

ان 1256 لوگوں کا اصل کام ھے قانون سازی کرنا
قانون کی رٹ قائم کرنا
تو گزارش ھے کہ
ملک میں جو دو قانون ھیں
وہ انہیں لوگوں کی وجہ سے ھیں
یہ اربوں کھربوں لوٹ کر بھی لیڈر
اور
ھم روٹی چرا لیں تو پولیس کی چھترول ..

تھوڑا نہیں پورا جان کر سوچیں ..

26/02/2024

تلخ حقیقت/جن کو🇵🇰 پاک افواج پہ بھروسہ نہیں وہ بارڈر کا رخ کریں گرم بستروں میں بیٹھ کر بَک بَک کرنے کی ضرورت نہیں..!!
پاک فوج زندہ باد

26/02/2024

سانس لینا اتنا ضروری نہیں جتنا ختم نبوتؐ کی حفاظت کرنا ضروری ہے.سب مل کر بولے تاجدار ختم نبوت زندہ آباد ✊ 💜

لازمی ملاحظہ فرمائیں توہین مذہب کے نام پر اسلام کے چند ٹھیکداروں کے ہاتھوں ایک خاتون قتل ہوتے بچ گئی اس ملک میں جاہلوں ک...
26/02/2024

لازمی ملاحظہ فرمائیں توہین مذہب کے نام پر اسلام کے چند ٹھیکداروں کے ہاتھوں ایک خاتون قتل ہوتے بچ گئی اس ملک میں جاہلوں کی کوئی کمی نہیں ایک ڈھونڈو تو ہزار ملتے ہیں زیر نظر تصویر میں نظر آنے والی خاتون کو ہجوم نے اس لئے گھیر لیا کہ انہیں لگتا تھا کہ اس خاتون نے قرآنی آیات والا لباس زیب تن کر رکھا اور اگر پولیس موقع پر نہ پہنچ پاتی تو شاید اب تک اس خاتون کو مار دیا جاتا اے ایس پی محترمہ شیربانو تمغے کی مستحق اس نے اس عورت کوہجوم سے بچایا جو اسے توہین مذہب کے جرم میں مارنے والے تھے کسی کو یہ توفیق نہ ہوئی کہ معلومات کر لے کہ یہ سوٹ دراصل قرآنی آیات نہیں ہے بلکہ یہ عربی کیلیگرافی والا ڈیزائن سعودیہ میں عام ملتا ہے اور اس کے اوپر عربی لفظ حلوہ لکھا ہوا ہے جس کے معنی ہیں حسین خوبصورت اور سویٹ ہے اس قوم کے حال پر رونا بنتا یہ سعودیہ میں متعدد اشیاء پر تعریف کے لیے لکھا ہوتا اور ‏اب ہر عریبک چیز قرآن نہیں ہوتی

24/02/2024

ایک رات ایسی بھی آئیگی،
جس میں ساری رات اس خوشی سے نیند نہیں آئے گی کہ صبح مدینہ کے لیے سفر کا آغاز ہو گا
ان شاءاللہ

23/02/2024

ممکن ہے میں غلط ہوں پر میرا تجربہ یہ بتاتا ہے کہ انسان کے مالی حالات محبتوں اور رشتوں کو کمزور بنا دیتے ہیں

23/02/2024

غزا مکمل طور پر تباہ ہونے کے قریب ہے 😭
امت مسلمہ خاموش
یااللہ غزا والوں کے مدد فرمائیں 🤲

23/02/2024

*🚨رومن اردو ہماری آنے والی نسلوں کو تباہ کرنے کی ایک بہت بڑی سازش:*

رومن اُردو سے مراد
اُردو الفاظ کو انگریزی حروف تہجی کی مدد سے لکھنا ہے.

مثلاً کتاب کو Kitaab اور دوست کو Dost لکھنا۔

اس طرزِ تحریر کو دشمنِ اردو کہا جائے تو بےجا نہ ہو گا۔

اگر قارئین اس بات کو نہیں سمجھے کہ رومن اردو سے اردو رسم الخط کو کیا خطرہ لاحق ہے تو اس کو سمجھنے کے لیے ترکوں کی مثال دی جاسکتی۔

سلطنت عثمانیہ کے زوال کے بعد ١٩٢٨ء میں سیکولر ذہنیت کے حامل کمال اتاترک نے کئی طریقوں سے اسلام سے اپنی نفرت کا اظہار کیا۔ جیسے کہ اذان پر پابندی، حج و عمرہ کرنے کو ممنوع قرار دیا گیا، آیا صوفیہ جیسی عظیم الشان مسجد کو میوزیم میں تبدیل کیاگیا اور یہاں تک کہ ہجری کیلنڈر کی جگہ عیسوی کلینڈر کو نافذ کیاگیا۔

کمال اتاترک نے اسلام دشمنی کا ایک اور ثبوت دیا اور ترکی زبان جو عربی رسم الخط میں لکھی جاتی تھی اسے بدل کر رومن حروف میں لکھنے کا حکم دے دیا۔

جواز یہ پیش کیاگیا کہ اس سے شرح خواندگی اوپر آئے گی۔ لیکن اس اقدام کا اصل مقصد آنے والی تُرک نسل کو اسلامی کتب جو عربی رسم الخط میں تھیں ان سے دور کرنا تھا۔ اس بات کا واضح ثبوت ترکی کے پہلے وزیراعظم عصمت انونو کے ان الفاظ سے ہوتا ہے
کہ
*”حرف انقلاب کا مقصد نئی نسل کا ماضی سے رابطہ منقطع کرنا اور ترک معاشرے پر مذہب اسلام کی چھاپ اور اثر و رسوخ کو کمزور بنانا ہے۔”*
(یادداشتِ عصمت انونو، جلد دوئم، ص، 223)

یہ اسلام دشمن منصوبہ کامیاب رہا اور آنے والی نسل دیگر کتب تو دور کی بات قرآن مجید پڑھنے میں بھی دشواری کا سامنا کررہی تھی۔ کیونکہ قرآن مجید بھی عربی رسم الخط میں ہے۔ نتیجے کے طور پر سلطنت عثمانیہ کے زمانے میں لکھی جانے والی بیش بہا کتب کا خزانہ تو موجود تھا لیکن ترک ان کتابوں کو پڑھنے سے قاصر تھے۔

کسی نے ان حالات کا کیا خوب تجزیہ کیا ہے کہ
*ترک قوم رات کو سوئی تو پڑھی لکھی لیکن صبح اٹھی تو انپڑھ ہوچکی تھی کیونکہ ان کا واسطہ ایک ایسے رسم الخط سے پڑا تھا جس سے وہ نابلد تھے۔*

ترک اس حادثے کو اب تک نہیں بھولے اور اسی حوالے سے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا تھا،
*’’دنیا میں مجھے ایسی کوئی قوم بتا دیں جو اپنی تاریخ اور تہذیب کے اصلی نسخوں ہی کو پڑھنے سے محروم ہو؟“*

افسوس کہ ہماری قوم بھی ہر گزرتے دن اپنے رسم الخط کو فراموش کرتی جارہی ہے اور ہم بھی یہی غلطی دُہرا رہے ہیں۔

حکومت کی جانب سے رفاہِ عامہ کے لئے جاری ہونے والے پیغامات ہوں یا پھر موبائل کمپنیوں کی جانب سے موصول ہونے والے اشتہارات اب ہر جگہ رومن اردو نے پنجے گاڑھ لئے ہیں۔ اس بات سے قطع نظر کہ رومن اردو کا آغاز کب ہوا لیکن اسے ”عروج“ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے کہ فیس بک، ٹوئٹر اور وٹس ایپ نے بخشا۔ابتدائی ایام میں جب موبائل فونز میں اردو کی بورڈ (Keyboard) میسر نہ تھا تو رومن اردو لکھنا سب کی مجبوری تھی لیکن یہ مجبوری ہماری عادت اور سُستی بن گئی اور اب اردو کی بورڈ موجود ہونے کے باوجود ہم رومن اردو کو چھوڑنے پر راضی نہیں۔
(اگر آپ کے موبائل فون میں اردو کی بورڈ میسر نہیں تو پلے اسٹور سے باآسانی ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں۔)

کچھ افراد کا کہنا ہے کہ اردو کی بورڈ استعمال کرتے ہوئے اردو لکھنا مشکل اور وقت طلب کام ہے تو ان کے لیے عرض ہے کہ جاپانی اور چینی انٹرنیٹ بلکہ کسی بھی جگہ رومن رسم الخط کا استعمال نہیں کرتے بلکہ اپنے رسوم الخط کو ترجیح دیتے ہیں۔

*کیا اردو اب جاپانی اور چینی زبان سے بھی مشکل ہو گئی ہے جو ہم اس سے دور ہو رہے ہیں؟*
اسی طرح کچھ احباب اردو رسم الخط سے اس لئے بھاگتے ہیں کہ املاء کی غلطی کے باعث کوئی ان کا مذاق نہ اڑائے جیسے کہ اگر لفظ ”کام“ کو رومن اردو میں لکھنا ہو تو یوں لکھا جا سکتا ہے Kaam یا kam بلکہ Km لکھنے سے بھی کام بن جائے گا۔ کیونکہ اس کے لکھنے کا کوئی اصول نہیں۔ لیکن اگر اردو رسم الخط کا استعمال کرتے ہوئے کام کو ”قام“ لکھ دیا تو غلطی پکڑی جاسکتی ہے۔ اس میں گھبرانے کی کیا بات ہے اگر کوئی ہمارے املاء کی تصحیح کر دے تو ہمیں اس کے لئے ان کا شکر گزار ہونا چاہیئے ۔

رومن اردو کی جانب ہمارے جھکاؤ کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ہم بحیثیت قوم انگریزی زبان سے بیحد مرعوب ہیں۔

ہمیں اس بات کو سمجھنے میں دیر نہیں لگانی چاہیئے کہ کسی بھی زبان کو بننے اور بگڑنے میں وقت لگتا ہے یا پھر یوں کہا جائے کہ آنے والی نسلیں زبان کی صورت بناتے یا بگاڑتے ہیں۔

ہمارے یہاں ایک نسل تو رومن اردو لکھتے بڑی ہوگئی

اور

اگر اب بھی رومن اردو کا راستہ نہ روکا گیا تو حالات وہی ہوجائیں گے کہ اردو تحریر دیکھ کر لوگوں کو سمجھ ہی نہ آئے گی کہ لکھا کیا ہے اور اس بات پر سارے متفق ہیں کہ

*جس زبان کا رسم الخط نہ رہے تو اس کے دامن میں موجود ادب کا بیش بہا سرمایہ بھی ضائع ہوجاتا ہے۔*
تمام دوستوں سے گزارش ھیکہ اردو رسم الخط کا استعمال کریں شروع میں کچھ دن ٹینشن ھوگی پھر تیزی آ جاۓ گی ۔۔۔

برائے مہربانی اس تحریر کو شئیر یا فاروڈ کیا جائے السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ اس طرح کے پیغام (میسج) کو فارورڈ کرنے کی بجائے نقل کر کے چسپاں کردیں (کاپی کر کے پیسٹ کر دیں)۔ شکریہ
بشکریہ
ڈاکٹر انوار احمد بگوی
نقل وترسیل فاطمہ قمر پاکستان قومی زبان تحریک

23/02/2024

*گھر میں الماعون کی الماری رکھیں...* 🗳️

چند روز قبل ایک انکل جی کے گھر جاناہوا۔ میں انکے باغیچے میں بیٹھا ہوا تھا۔ اس دوران بیل بجی۔ ایک بچہ آیا اس نے بیلچہ مانگا، انکل نے ایک چھوٹا سا الماری نما کمرہ کھولا، جس کے دروازے پر بڑا کرکے *”الماعون“* لکھا ہوا تھا۔

بیلچہ نکالا اور دے دیا۔ ساتھ ہی ایک چھوٹی سے نوٹ بک نکالی اسمیں تاریخ، وقت لکھ کر پھر بچے کا نام اور ولدیت لکھ لی۔ کچھ دیر ہی گزری تھی پھر بیل بجی، ایک محلے دار آۓ انہوں نے پانی والا پاٸپ مانگا، انکل نے کمرہ کھولا پاٸپ نکالا، دے دیا اور نوٹ بک پر اس صاحب کا نام لکھ لیا۔

میں یہ سارا منظر دیکھتارہا۔ پھر ہم ظہر کی نماز پڑھنے چلے گٸے۔ جب نماز پڑھ کر واپس آٸے تو ایک لڑکا کلہاڑی اور ”ترینگل“ لیے منتظر تھا۔ انکل نے دونوں چیزیں لیں، نوٹ بک نکالی، اس لڑکے کا نام تلاش کرکے ”وصول“ لکھا اور تاریخ ڈال دی۔
اب مجھ سے رہانہیں گیا۔ میں نے ان سے پوچھا ”آپ یہ چیزیں کراۓ پر دیتے ہیں“۔ وہ مسکراٸے اور بولے”یہ سب چیزیں سارے محلے والوں کو ضرورت پڑنے پر دے دیتاہوں۔ انکا کرایہ بالکل ہے لیکن یہ کرایہ اللہ کے کھاتے میں ہے،

کیا تم نے سورہ *سورۃ الماعون* نہیں پڑھی۔ اللہ تعالیٰ کہتاہے:
*فَوَيۡلٞ لِّلۡمُصَلِّينَ*........... کہ افسوس ہے بربادی ہے ان نمازیوں کیلیے جو *وَيَمۡنَعُونَ ٱلۡمَاعُونَ* .......... عام استعمال کی چیزیں مانگنے پر دوسروں کو نہیں دیتے۔ تو بیٹا! جب سے مجھے یہ آیت سمجھ آٸی ہے میں نے یہ اسٹور *”الماعون“* بنادیاہے۔
اور ساری عام استعمال کی چیزیں جیسے کلہاڑی، کدال،بیلچہ، کسی، ہتھوڑا، پاٸپ وغیرہ ساری چیزیں جو کہ پہلے سے میرے گھر موجود تھیں میں نے یہاں جمع کردی ہیں۔

اب محلے میں جس کو جو چیز چاہییۓ وہ آکر لے جاتاہے، نوٹ بک پر انکا نام اورتاریخ لکھ دیتاہوں۔ جب چیز واپس آجاتی ہےتو وصولی بنا دیتاہوں۔۔“
میں خوشگوار حیرت سے انکی باتیں سن رہاتھا۔ انہوں نے چاۓ کاگھونٹ بھرا اور بولے” کچھ چیزیں میں نے خریدی ہیں، جبکہ بہت سی چیزیں تو محلے والے خود ہی مجھے دے گٸے کہ آپ انہیں *”الماعون“* میں رکھ لیں۔ جب ضرورت ہوگی لے جاٸیں گے، جب کسی اور کوضرورت ہوگی وہ لے جاٸیں گے“

احباب گرامی!
مجھے انکل کا یہ *”الماعون“* والا آٸیڈیا بہت پسند آیا۔ ہم بھی ہرروز ایک دوسرے سے چیزیں مانگتے ہیں لیکن اکثر ہم نہیں دیتے۔ ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ مالک کریم نے نمازیوں کو تو خاص طور سے مخاطب کرکے لین دین کرنے کا حکم دیا ہے اور نہ کرنے پر *”ویل“ یعنی جہنم کی آگ* سے ڈرایا ہے۔
چنانچہ آپس میں استعمال کی چیزیں ضرور ایک دوسرے کودینی چاہیں۔
البتہ ایک بڑی بیماری *”چیز واپس نہ کرنا“* کا علاج کرنا بھی بہت ضروری ہے۔ اسکا ایک فوری حل تو ”نوٹ بک“ ہے۔ تاکہ یاددہانی رہے۔ اور چیز واپس مانگ لی جاۓ۔
چیز مانگ کر لے جانے والے کو بھی سوچنا چاہیے۔ وقت پر واپس کردیں، ورنہ وعدہ خلافی اور دوسرے کو تکلیف میں ڈالنے کا گناہ ہوگا۔

آئیے! آج ہی ہم سب اپنے اپنے گھروں میں *"الماعون"* کی کم از کم ایک الماری اور ڈائری بناکر اس آیت کی عملی تفسیر کا آغاز کردیں...

17/02/2024

میں ہمیشہ چھوڑ دیا کرتی ہوں
چائے کے آخری گھونٹ
آخری میسج
بحث میں دئیے گئے آخری دلائل
الوداع کے الفاظ
کہانیوں کا اختتام
کیونکہ چیزوں کا ختم ہونا مجھے
اداس کرتا ہے
مجھے اختتام سے ڈر لگتا ہے❣️

17/02/2024

ایک طرف کرکٹ کا جنون دوسری طرف سیاسی یلغار ۔ آپ بتائیں میچ دیکھوں یا خبریں؟

17/02/2024

کمشنر راولپنڈی بڑے بڑے انکشافات کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی

   ゚viralシ2024
16/02/2024

゚viralシ2024

16/02/2024
16/02/2024

ن لیگ کہتی ہے وزیر اعظم ہمارا ہوگا۔پی ٹی آئی کہتی ہے وزیراعظم کے لیے ہمارے نمبرز پورے ہیں
کہیں پاکستان کے دو وزیراعظم تو نہیں بننے جارہے؟

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Maham Sultana posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share