Parveen Wajid

  • Home
  • Parveen Wajid

Parveen Wajid Learner, Reader, Writer, Speaker, Poetess & Sonoghraper

19/06/2024

ایک سوڈانی کہتا ہے
فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران ، شیطا-ن کو کنکریاں ما-رے جانے کے بعد ، گرمی بہت شدید تھی اور میں بہت تھکا ہوا تھا۔
میں نےدیکھاکہ فوجیوں کے ساتھ ایک بڑا کمرا تھااور کمرے سے ٹھنڈی ہوا آرہی تھی اس سے پہلے کہ فوجی میرى طرف دیکھیں میں چپکے سے اندر چلاگیا، اندر دیکھا اور بھی حاجی سوئے ہوئے تھے میں بھی حاجیوں کے بیج لیٹ گیا
دو گھنٹے بعد ، شدید سردی کی وجہ سے ، میں جاگ گیا باہر آیا اور ایک فوجی مجھے دیکھ کر وہاں سے بھاگا
میں حیران رہ گیا کہ کیوں بھاگا
جب کمرے کے طرف پلٹ کر دیکھا تو میں نےبھی دوڑنا شروع کیا
وہاں لکھا تھا
ثلاجة الموات ( مرده خانہ )

16/06/2024

میدان عرفات میں حضرت محمدﷺ نے جو خطبہ حج دیا تھا۔ آئیے اس خطبے کے اہم نکات کو دہرا لیں، کیونکہ ہمارے نبی نے کہا تھا، میری ان باتوں کو دوسروں تک پہنچائیں۔

*۱* - اے لوگو! سنو، مجھے نہیں لگتا کہ اگلے سال میں تمہارے درمیان موجود ہوں گا۔ میری باتوں کو بہت غور سے سنو، اور ان کو ان لوگوں تک پہنچاؤ جو یہاں نہیں پہنچ سکے۔

*۲* - اے لوگو! جس طرح یہ آج کا دن، یہ مہینہ اور یہ جگہ عزت و حرمت والے ہیں۔ بالکل اسی طرح دوسرے مسلمانوں کی زندگی، عزت اور مال حرمت والے ہیں۔ (تم اس کو چھیڑ نہیں سکتے)۔

*۳* ۔ لوگو کے مال اور امانتیں ان کو واپس کرو.

*۴* ۔ کسی کو تنگ نہ کرو، کسی کا نقصان نہ کرو۔ تا کہ تم بھی محفوظ رہو۔

*۵* ۔ یاد رکھو، تم نے اللہ سے ملنا ہے، اور اللہ تم سے تمہارے اعمال کی بابت سوال کرے گا۔

*٦* ۔ اللہ نے سود کو ختم کر دیا، اس لیے آج سے سارا سود ختم کر دو (معاف کر دو)۔

*۷* ۔ تم عورتوں پر حق رکھتے ہو، اور وہ تم پر حق رکھتی ہیں۔ جب وہ اپنے حقوق پورے کر رہی ہیں تم ان کی ساری ذمہ داریاں پوری کرو۔

*۸* ۔ عورتوں کے بارے میں نرمی کا رویہ قائم رکھو، کیونکہ وہ تمہاری شراکت دار (پارٹنر) اور بے لوث خدمت گذار رہتی ہیں۔

*۹* ۔ کبھی زنا کے قریب بھی مت جانا۔

*۱۰* ۔ اے لوگو! میری بات غور سے سنو، صرف اللہ کی عبادت کرو، پانچ فرض نمازیں پوری رکھو، رمضان کے روزے رکھو، اورزکوۃ ادا کرتے رہو۔ اگر استطاعت ہو تو حج کرو۔

*۱۱* ۔ زبان کی بنیاد پر, رنگ نسل کی بنیاد پر تعصب میں مت پڑ جانا, کالے کو گورے پر اور گورے کو کالے پر, عربی کو عجمی پر اور عجمی کو عربی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں, ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے۔ تم سب اللہ کی نظر میں برابر ہو۔ برتری صرف تقوی کی وجہ سے ہے۔

*۱۲* ۔ یاد رکھو! تم ایک دن اللہ کے سامنے اپنے اعمال کی جوابدہی کے لیے حاضر ہونا ہے، خبردار رہو! میرے بعد گمراہ نہ ہو جانا۔

*۱۳* ۔ یاد رکھنا! میرے بعد کوئی نبی نہیں آنے والا، نہ کوئی نیا دین لایا جاےَ گا۔ میری باتیں اچھی طرح سے سمجھ لو۔

*۱۴* ۔ میں تمہارے لیے دو چیزیں چھوڑ کے جا رہا ہوں، قرآن اور میرے اہل بیت، اگر تم نے ان کی پیروی کی تو کبھی گمراہ نہیں ہو گے۔

*۱۵* ۔ سنو! تم لوگ جو موجود ہو، اس بات کو اگلے لوگوں تک پہنچانا۔ اور وہ پھر اگلے لوگوں کو پہنچائیں۔اور یہ ممکن ہے کو بعد والے میری بات کو پہلے والوں سے زیادہ بہتر

جدید دور ہے اس اونٹ کو مصنوعی ٹانگ لگوائی جائے ! اور ظالم کی ٹانگ کٹوا کر کسی میوزیم میں رکھی جائے اور ظالم کی ڈیوٹی لگا...
15/06/2024

جدید دور ہے اس اونٹ کو مصنوعی ٹانگ لگوائی جائے ! اور ظالم کی ٹانگ کٹوا کر کسی میوزیم میں رکھی جائے اور ظالم کی ڈیوٹی لگائی جائے کہ ساری زندگی اسی اونٹ کی خدمت کرے !
تاکہ آنے والے وقت میں کسی کی یہ جرات نہ ہو کہ کسی مظلوم کے ساتھ زیادتی کر سکے !

14/06/2024

گھٹیا موسیقی ، بد زائقہ چائے ، مسلسل بولتی عورت اور دل پھینک قسم کے مرد ناقابل برداشت ہوتے ہیں.

07/06/2024

‏نہ دَبی دَبی سی ، محبتیں!
نہ ڈھکی چُھپی سی اب، عداوتیں!

نہ دکھاوے کی اب ، مسکراہٹیں!
نہ رِوگ جان ، یہ قباحتیں!

میں تھک گیا ہوں، جھوٹ سے!
مُجھے چاہیے اب، سچ یہاں!

گر ! رنجشیں ، تو رنجشیں!
گر ! چاہتیں ، تو چاہتیں۔۔۔۔۔۔۔!!

25/05/2024

زندگی اور کچھ بھی نہیں
تیری میری کہانی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

Wajid Hussain Wajid Hussain

چل انشاء اپنے گاؤں میں بیٹھیں گے سُکھ کی چھاؤں میں ♥️♥️♥️♥️Visited village
21/05/2024

چل انشاء اپنے گاؤں میں
بیٹھیں گے سُکھ کی چھاؤں میں
♥️♥️♥️♥️Visited village

Happy Mother's Day to Both My Mother and My Mother in Law ❤️❤️❤️❤️❤️
12/05/2024

Happy Mother's Day to Both
My Mother and My Mother in Law ❤️❤️❤️❤️❤️

06/05/2024

ںےجا تکلُّفات کی زَح٘مت نہ کیجیۓ
بس آپ مجھ سے اور محبت نہ کِیجیۓ

ہرگز بھی احترام کے قابِل نہیں ہوں میں
عِزّت مآب ، صاحب ِعزت نہ کیجئے

خود اُس نے ہاتھ تھام کر رخصت کیا مُجھے
جو کہہ رہا تھا شہر سے ہجرت نہ کیجیۓ
سلیم طاہر صاحب

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Parveen Wajid posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share