Pakistan Weather Diaries

  • Home
  • Pakistan Weather Diaries

Pakistan Weather Diaries A trusted & Accurate weather forecasting page for Pakistan.
(2)

03/08/2024

اپنے علاقے کے موسم سے آگاہ کرنے اور تصاویر/ویڈیوز شیئر کرنے کے لیئے آپ ہمارا واٹس ایپ گروپ جوئن/Join کرسکتے ہیں۔
https://chat.whatsapp.com/CZZeyPcSc70BqssGR9s7gk
نوٹ: یہ گروپ کراچی والوں کے لیئے نہیں ہے

29/07/2024

تھرپارکر میں دوران بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے تین الگ الگ واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی جبکہ متعدد مویشی بھی ہلاک ہوگئے

29/07/2024

راولپنڈی میں مسلسل موسلادھار بارش کے بعد شدید سیلابی صورتحال! 😮

15/07/2024

منوڑہ میں ایک نوجوان سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا! بہادر لائف گارڈ نے جان پر کھیل کر نوجوان کو ڈوبنے سے بچایا۔ سمندر میں ان دنوں شدید طغیانی ہے لہٰذا سمندر میں نہانے سے گریز کریں۔

13/07/2024

بابو سر ٹاپ، ناران میں جولائی کے مہینے میں برفباری! 😱

12/07/2024

ساہیوال میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش! جل تھل ہوگیا۔

12/07/2024

لاہور میں مسلسل موسلادھار بارش کی وجہ سے شدید سلابی صورتحال! اب تک تاج پورہ میں 235 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے.😮

12/07/2024

فیصل آباد میں طوفانی بارش، بادل پھٹ پڑے! بارش کی رفتار 200 ملی میٹر فی گھنٹے سے بھی زیادہ ریکارڈ۔ 😮

22/05/2024

ملک میں 28 مئی سے گرمی کی شدت مزید برنے کا امکان ہے۔

22/05/2024

پاکستان انگلینڈ کا میچ مسلسل بارش کے باعث ختم کر دیا گیا!

ہیڈنگلے میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری! پاک/انگلینڈ کا میچ متاثر ہونے کا امکان۔
22/05/2024

ہیڈنگلے میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری! پاک/انگلینڈ کا میچ متاثر ہونے کا امکان۔

22/05/2024

انڈیا میں پری مونسون بارشوں کو سلسلہ جاری! مختلف شہروں میں طوفانی بارش۔ 😮

امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں مکمل سورج گرہن کے باعث دن میں رات کا سماں! 😮
08/04/2024

امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں مکمل سورج گرہن کے باعث دن میں رات کا سماں! 😮

😮
08/04/2024

😮

DAY TURNS INTO NIGHT! 😱🌑

The skies go dark as the Sun getting completely blocked out by the Moon in Mazatlán, Mexico.

تازہ ترین موسم کی صورتحال - کراچی اپڈیٹ:اشاعت تاریخ: ۵ مارچ ۲۰۲۴☚ کراچی میں آج صبح بھی کم سے کم درجہ حرارت مارچ کے مہینے...
05/03/2024

تازہ ترین موسم کی صورتحال - کراچی اپڈیٹ:
اشاعت تاریخ: ۵ مارچ ۲۰۲۴

☚ کراچی میں آج صبح بھی کم سے کم درجہ حرارت مارچ کے مہینے کی اوسط کے لحاظ سے قدر کم رہے اور شمال مشرق سے چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم سرد رہا اس دوران شہر بھر کے درجہ حرارت 16-12 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رکارڈ ہوئے۔

☚ اس وقت شہر کا موجودہ درجہ حرارت نصب ویدر اسٹیشنز پر 25-22 ڈگری کے درمیان رکارڈ کیا جارہا ہے جبکہ شمال، شمال مشرق سے 10-5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں جن کے باعث موسم سرد ہے، امید کے مطابق حالیہ سردی کی لہر کی شدّت میں آج بتدریج کمی واقع ضرور ہوئی ہے تاہم شمال مشرق سے آنے والی سرد ہواؤں کے باعث موسم آج بھی دن کے اوقات میں ٹھنڈا رہا جبکہ کل بروز بدھ سے سردی کی لہر کی شدّت میں مزید کمی کا امکان ہے اور درجہ حرارت بتدریج بڑھنے کی توقع ہے۔

☚ بلوچستان میں نئے مغربی سلسلے کی آمد کے زیرِ اثر بحیرہ عرب میں وسطی سطح پر بادلوں کی تشکیل کا عمل دیکھا گیا اور بادلوں کا پھیلاؤ کراچی تک ہونے کے باعث کبھی جزوی تو کبھی مکمل ابرآلود موسم کا مشاہدہ کیا گیا بادلوں کی آمدورفت کے تحت دن بھر موسم خوشگوار رہا۔

برائے: پاکستان ویدر ڈائریز

⭕ شہر قائد میں مارچ کے مہینے کی غیر معمولی شدید سردی کی لہر کے زیرِ اثر آج صبح سویرے موسم بدستور انتہائی سرد رہا اور کم ...
04/03/2024

⭕ شہر قائد میں مارچ کے مہینے کی غیر معمولی شدید سردی کی لہر کے زیرِ اثر آج صبح سویرے موسم بدستور انتہائی سرد رہا اور کم سے کم پارہ شہر میں 14-8 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رکارڈ کیا گیا جبکہ کراچی ائیرپورٹ پر 1979 کے بعد سب سے سرد ترین درجہ حرارت وہ بھی مارچ کے مہینے میں رکارڈ ہوا۔

⭕ صرف یہی نہیں بلکہ دوپہر کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی حد 25 ڈگری رہی جو مارچ کے مہینے کی اوسط کے لحاظ سے کافی کم ہے ورنہ گزشتہ سال ان دنوں دن کے درجہ حرارت کو 35-33 ڈگری تک تجاوز کرتا دیکھا جاتا تھا تو جن لوگوں کی مارچ میں سردی دیکھنے کی خواہش تھی وہ رواں برس پوری ہوگئی اور امید ہے کہ مارچ کی یہ تاریخی اور یادگار سردی کی لہر کو کئی دہائیوں تک یاد رکھا جائے گا۔

⭕ اس وقت شہر میں نصب ویدر اسٹیشنز پر موجودہ درجہ حرارت 20-17 ڈگری کے درمیان رکارڈ کیا جارہا ہے جبکہ شمال سے 15-5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سرد ہوائیں چل رہی ہیں، کل صبح سویرے شہر کے شمالی اور کھلے علاقوں کا درجہ حرارت 10-8 ڈگری جبکہ دیگر علاقوں کا پارہ 15-11 ڈگری کے درمیان رکارڈ ہونے کی امید ہے اس کے علاوہ کل صبح سویرے سے لے کر دن بھر شمال مشرق سے ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں گی جن کی زیادہ سے زیادہ رفتار 30-25 کلومیٹر فی گھنٹہ رکارڈ ہوسکتی ہے۔

⭕ حالیہ غیر معمولی سردی کی لہر کی شدّت میں کل سے کمی آنا شروع ہوجائے گی اور بروز بدھ سے سردی کی لہر کا اثر مزید کم ہوجائے گا۔

برائے: پاکستان ویدر ڈائریز

کراچی میں ایک اور سرد ترین رات متوقع!اشاعت تاریخ: ۳ مارچ ۲۰۲۴☚ مارچ کے مہینے کی غیر معمولی اور تاریخی شدید سردی کی لہر ش...
03/03/2024

کراچی میں ایک اور سرد ترین رات متوقع!
اشاعت تاریخ: ۳ مارچ ۲۰۲۴

☚ مارچ کے مہینے کی غیر معمولی اور تاریخی شدید سردی کی لہر شہر قائد پر پوری طرح سے قابض ہے اس وقت شہر کے شمالی اور مشرقی علاقوں کا درجہ حرارت 17-13 ڈگری جبکہ دیگر علاقوں میں 19-17 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رکارڈ کیا جارہا ہے اس دوران سائیبیریا کی سرد ہوائیں بھی چل رہی ہیں جن کی رفتار 5 سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

☚ شہر میں آج کی رات بدستور انتہائی سرد رہنے کا امکان ہے اور کم سے کم پارہ شمالی اور کھلے علاقوں میں 8-6 ڈگری کے درمیان رکارڈ ہونے کی امید ہے جبکہ وسطی، مشرقی، جنوبی اور مغربی علاقوں میں درجہ حرارت 13-9 ڈگری کے درمیان رکارڈ ہونا ممکن ہے اس دوران ہواؤں کی سمت رات گئے شمال رہے گی لیکن کل صبح سویرے سے ہواؤں کی سمت شمال سے تبدیل ہوکر شمال مشرق کی جانب ہونے کی توقع ہے جو دن بھر 10 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی رہیں گی جبکہ کل دن کے اوقات میں موسم خوشگوار اور ٹھنڈا رہے گا ان شاءاللّٰہ۔

برائے: پاکستان ویدر ڈائریز

تازہ ترین: مارچ کے مہینے کی شدید اور غیر معمولی سردی کی لہر کے آج دوسرے دن بھی شہر قائد کا موسم صبح سویرے انتہائی سرد رہ...
03/03/2024

تازہ ترین: مارچ کے مہینے کی شدید اور غیر معمولی سردی کی لہر کے آج دوسرے دن بھی شہر قائد کا موسم صبح سویرے انتہائی سرد رہا اس دوران نصب ویدر اسٹیشنز اور ڈیجیٹل تھرمومیٹر کے ذریعے شمالی علاقوں کا کم سے کم پارہ 9-6 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ ہوا جو کہ حیرت انگیز ہے، جبکہ شہر کے مضافاتی علاقے گڈاپ ٹاؤن میں 5.8 اور اسٹیل ٹاؤن میں 6.5 ڈگری رکارڈ کیا گیا اس کے علاوہ شہر کے دیگر علاقوں کا درجہ حرارت 13-10 ڈگری رہا۔

اس وقت شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رکارڈ کیا جارہا ہے جبکہ شمال مغرب سے 20-15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹھنڈی سائیبیرین ہوائیں چل رہی ہیں جن کے باعث موسم کافی سرد ہے، آج رات بھی شہر کا موسم انتہائی سرد متوقع ہے جبکہ شمالی علاقوں کا کم سے کم پارہ ایک مرتبہ پھر 10 ڈگری سے نیچے گرنے کا امکان ہے ان شاءاللّٰہ۔

برائے: پاکستان ویدر ڈائریز

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Weather Diaries posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share