Daily Rahbar News

  • Home
  • Daily Rahbar News

Daily Rahbar News OFFICIAL FACEBOOK PAGE® www.dailyrahbar.com
Daily Rahbar News Paper Bahawalpur
روزنامہ رھ? روزنامہ رھبر نیوز پیپر بہاول پور

10/07/2024

‏‎إِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ إِیَّاکَ نَسْتَعین
Today the best ⚡❤‍🩹











Actres # jamilanagudu with and also known as in movie📽📺👈


❤❤❤❤❤


09/07/2024
بہاول پور ()سمیجہ برادری کے وفد کی سرپرست اعلی پنجاب ہیومن  رائٹس سوشل اینڈ جسٹس، سردار نجیب اللہ خان ایڈوکیٹ سے خان ہاو...
08/07/2024

بہاول پور ()سمیجہ برادری کے وفد کی سرپرست اعلی پنجاب ہیومن رائٹس سوشل اینڈ جسٹس، سردار نجیب اللہ خان ایڈوکیٹ سے خان ہاوس میں انکی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات اس موقع پر سینئر قانون دان سردار نجیب اللہ خان کو ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس پنجاب کا سرپرست اعلی بننے پر مبارکباد پیش کی اورگلدستہ بھی پیش کیا اورانہیں پھولوں کی مالابھی پہنائے گئی اس موقع پر سمیجہ برادری کے وفد خطیب جامع مسجد سمیجہ آباد مولانا حماد اللہ مدنی ۔کالمسٹ طارق سمیجہ۔ عبدالماجد سمیجہ ۔ارشد عبداللہ۔ ملک اعجاز حضور۔اے رکھا۔ کوسردار نجیب اللہ خان ایڈوکیٹ کی طرف سے خان ہاس آمد پر ویلکم کیا گیا اوران کو روایتی سرائیکی اجرک اور سندھی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا اس موقع پر سینئر قانون دان ایڈوکیٹ ہائی کورٹ سردار نجیب اللہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی امن واستحکام کے لئے کوشش ہمارا اولین مشن ہے کوئی بھی معاشرہ جب تک غریب مسکین یتیم اور معزوروں کے لیے کام کر کے ان کو خوشحالی کی طرف نہ لائیں وہ معاشرہ کبھی ترقی اور خوشحالی نہیں دیکھ پاتا جتنا سکون انسان کو دوسروں کے خدمت کرنے میں ملتا ہے وہ کسی اور چیز سے نہیں ملتا اور یہی خدمت خلق غریبوں یتیموں معذوروں کی مکمل بحالی ریاست مدینہ میں رحمت العالمین کا اولین مقصد تھا ریاست مدینہ کے اسی مقصد اور ہدف کو آگے بڑھانے کے لیے ہم عوامی فلاحی خدمت خلق کے لئے میدان عمل میں موجود ہیں تاکہ معاشرے کے اندر تمام یتیموں معزوروں اور مستحقین کو باقی لوگوں کی طرح بہترین زندگی گزارنے میں مددگار ثابت ہومعزوروں اور غریب ونادار لوگوں کی بحالی پسماندہ علاقوں کی بہبود کے لیے کوشش کرناعوامی حقوق کی حوالیسے عوام میں شعور و آگاہی کو اجاگر کرناہماری اولین۔ ترجیح ہے ۔اورملکی امن واستحکام کے لئے کوشش ہمارا اولین مشن ہے

بہاول پور( ) بہاول پورعوامی حقوق پارٹی نے پریس کلب تا یونیورسٹی صوبہ بحالی بارے احتجاجی ریلی نکالی ،احتجاجی ریلی میں کار...
08/07/2024

بہاول پور( ) بہاول پورعوامی حقوق پارٹی نے پریس کلب تا یونیورسٹی صوبہ بحالی بارے احتجاجی ریلی نکالی ،احتجاجی ریلی میں کارکنان نے بینرزاورپلے کارڈزاٹھارکھے تھے جن پر بحالی صوبہ بہاول پوربارے نعرے درج تھے کیپٹن(ر) ڈاکٹرسیدسلمان مہتاب شاہ صدربہاول پورعوامی حقوق پارٹی نے پریس کلب بہاول پورکے سامنے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتدارکے بھوکے ڈکٹیٹرنے وعدہ وفاء نہ کیا بہاول پورصوبہ بحا ل کرنے کی بجائے زبردستی پنجاب میں ضم کردیاگیا جوکسی صورت بہاول پوری عوام کوقابل قبول نہ ہے فوری صوبہ بہاول پوربحال کیاجائے اس موقع پر بہاول پورعوامی حقوق پارٹی کے جنرل سیکریٹری غلام مجتبی بخاری ، جے یوآئی کے ضلعی ترجمان جے یوآئی بہاول پور قاری محمداسلم ایڈوکیٹ ،ضلعی ناظم عمومی جے یوآئی بہاول پور سیف الرحمان راشدی نے بھی خطاب کیا ڈاکٹرسیدسلیمان مہتاب شاہ نے کہا کہ میری سابق وزیراعظم نوازشریف سے لندن میں دودفعہ ملاقات ہوئی اورانہوں نے اس موقع پر وعدہ کیاکہ بہاول پورصوبہ بحال کیاجائے گا اسی طرح موجودہ وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے بھی اپنی الیکشن کمیپین دوران وعدہ کیاتھا کہ احمدپورشرقیہ کوضلع بنایاجائے گا مگردونوں نے اپناوعدہ پورانہ کیا انہوں نے کہاکہ بہاول پورکواپرپنجاب کی غلامی میں دیدیا گیا اوربہاول پوری عوام کومحکوم بنادیاگیا ہم اب محکوم بن کرنہیں رہ سکتے ہیں ہم کھاس کھالیں گے مگراپناصوبہ ضرور بحال کرائیں گے انہوں نے ہمیں انتہائی اقدام اٹھانے پرمجبور نہ کیاجائے اگربہاول پورصوبہ بحالی کاوعدہ پورانہ کیاگیا تو ہم آپ کوگریبان سے پکڑ یں گے ہمیں کوئی امدادنہیں چاہیے ہمیں صرف اپناصوبہ بحال چاہے

بہاول پور( ) صدرپی ٹی آئی جنوبی پنجاب کی احمدپورشرقیہ آمد، اپنے خلاف ہونیوالی ایف آئی آر کی ضمانت کرائی تفصیل کے مطابق گ...
08/07/2024

بہاول پور( ) صدرپی ٹی آئی جنوبی پنجاب کی احمدپورشرقیہ آمد، اپنے خلاف ہونیوالی ایف آئی آر کی ضمانت کرائی تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر سینیٹرعون عباسی بپی اپنے اوپرہونیوالی ایف آئی آر کی ضمانت کے لئے ضلع بہاول پورکی تحصیل احمدپورشرقیہ کچہری آئے جہاں انہوں نے اپنے اوپرہونیوالے مقدمہ کی ضمانت کرائی یاد رہے کہ تحریک انصاف کے کنونشن کروانے پر پولیس کی جانب سے صدرپی ٹی آئی جنوبی پنجاب سینیٹرعون عباس بپی کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاتھا ۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل تحریک انصاف جنوبی پنجاب ملک اصغر جوئیہ، سمیع اللہ چوہدری، عثمان چنڑ سمیت ضلع بہاولپور کے تمام اسٹیک ہولڈز اور انصاف لائرز ونگ کی ٹیم بھی ہمراہ موجود تھی

بہاول پور( ) جامعہ اسلامیہ نبویہ ساجد اعوان کالونی بہاولپور میں سالانہ سیدنا عمر فاروق کانفرنس کا اھتمام کیا گیا ، کانفر...
08/07/2024

بہاول پور( ) جامعہ اسلامیہ نبویہ ساجد اعوان کالونی بہاولپور میں سالانہ سیدنا عمر فاروق کانفرنس کا اھتمام کیا گیا ، کانفرنس کی میزبانی کے فرائض مفتی قاضی محمد کاشف صوبائی ناظم تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان جنوبی پنجاب نے ادا کئیے جبکہ شہر کے نامور علما کرام نے خطابات کرتے ھوئے سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی عظمت و کردار پر روشنی ڈالی ، علامہ قاضی غلام ابوبکر نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ عہد فاروقی تاریخ اسلام کا سنہری باب ھے ، مفتی امیر احمد نوری نے کہا کہ ساری کائنات رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مرید ھے اور فاروق اعظم رضی اللہ عنہ رسول اللہ کی مراد ھیں ، صاحبزادہ علامہ ریاض احمد اویسی نے کہا کہ فاروق اعظم رضی اللہ عنہ فاتح بیت المقدس ھیں اور بیت المقدس آج بھی انکی راہ دیکھ رھا ھے ، پروفیسر علامہ عون محمد سعیدی نے کہا کہ سیدنا فاروق اعظم مودت اھل بیت اطہار سے سرشار تھے اور اھل بیت اطہار سیدنا فاروق اعظم سے کمال محبت و شفقت فرماتے تھے اس محرم الحرام میں محبتوں کو فروغ دیا جائے ، مفتی مطلوب احمد سعیدی صوبائی صدر منھاج القرآن علما کونسل جنوبی پنجاب نے کہا کہ آج عالم اسلام جن مسائل کا شکار ھے ان مسائل سے نکلنے کا واحد حل خلفا راشدین کے نقش قدم پر چلنے میں ھے ، علامہ خلیل احمد مہروی نے کہا کہ سیدنا عمر فاروق کی ذات حق اور باطل میں فرق کرنی والی ھے ، علامہ فیاض قاسم فاروقی نے کہا سیدنا فاروق اعظم اس امت کے محدث ھیں کہ آپکی رائے اور خواھش کے موافق متعدد آیات قرآنی نازل ھوئی ، علامہ سید نیاز احمد شاہ صاحب نے فرمایا کہ غلبہ اسلام کی بحالی کا خواب دیکھنے والے غلامان رسول سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی حیات مبارکہ کو مشعل راہ بنائیں کانفرنس میں خلیفہ محمد افضل صابری ،قاری غلام عباس قمر ، علامہ مفتی محمد اکبر ، علامہ غلام یسین چشتی ، سید اختر حسین شاہ ، علامہ قاری عبد الرشید قادری ، عبدالغفور شاہ ،قاری ریاض حسین گولڑوی،صلاح الدین پیر زادہ ،رب نواز محمدی ، مولانا آصف ھاشمی ، مولانا محبوب احمد سعیدی ، افتخار حسین مغل ، حنیف ضیا ، چوھدری محمد سرور ودیگر معززین علاقہ نے بھرپور شرکت کی آخر میں ملک و ملت کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی

بہاول پور( ) تحریک استقلال بہاولپورکے ضلعی صدر اورتحریک بحالی صوبہ بہاولپورکے بنیادی رہنمااطہرحسین غوری انتقال کرگئے ان ...
08/07/2024

بہاول پور( ) تحریک استقلال بہاولپورکے ضلعی صدر اورتحریک بحالی صوبہ بہاولپورکے بنیادی رہنمااطہرحسین غوری انتقال کرگئے ان کی نمازجنازہ مرکزی جنازہ گاہ ختم نبوت چوک میں اداکیاگیا۔نمازجنازہ میں تحریک استقلال بحالی صوبہ بہاولپور، وکلا، سول سوسائٹی، طلبا، معززین شہری، پیپلزپارٹی کے صوبائی ٹکٹ ہولڈر سیدتطہیرالحسن کے علاوہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپورکے رہنماسیدتابش الوری، ہائیکورٹ بارکے سابق صدرحاجی خیرمحمدبڈیرا ایڈووکیٹ، محمداکرم انصاری، سیدنسیم شاہ،ہمایوں گلزار، جان محمدچوہان، اکمل چوہان، ملک عقیل، ماجدگلزار سمیت کثیرتعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ نمازجنازہ کے بعدان کوآبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔مرحوم نے اپنے لواحقین میں ایک بیٹی اورچاربیٹے سوگوار چھوڑے ہیں۔

بہاول پور( )کچھ بہروپیوں نے خواجہ سرا کا روپ دھار کرخواجہ سرا کمیونٹی کو بدنام کررہے ہیں ان کے خلاف کاروائی کی جائے سیکر...
08/07/2024

بہاول پور( )کچھ بہروپیوں نے خواجہ سرا کا روپ دھار کرخواجہ سرا کمیونٹی کو بدنام کررہے ہیں ان کے خلاف کاروائی کی جائے سیکرٹری ٹرانس جینڈر کمیونٹی بہاولپور فیصل رشید تفصل کے مطابق ٹرانس جینڈرکمیونٹی بہاولپور کے پریس سیکرٹری فیصل رشید میڈیانمائندہ گان سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ کچھ بہروپئیوں نے خواجہ سرا کا روپ دھارکرہماری کمیونٹی کو بدنام کیاجارہاہے جبکہ ان بہروپیوں کا ہماری کمیونٹی سے کوئی تعلق واسطہ نہ ہے یہ بہروپیئے بازاروں میں بھیک مانگتے ہیں اور نوجوان نسل کو فحاشی کی طرف راغب کررہیہیں جبکہ ہمارے جو بزرگ خواجہ سرا ہیں جو گھروں سے ودائی لیتے ہیں یہ بہروپئے علاقوں میں جاتے ہیں اور ان کا نام لیکر گھروں میں گھستے ہیں اور لوٹ مار کرتے ہیں کل کو کسی گھر یا علاقے میں کوئی نقصان ہو جائے توخواجہ سرا کمیونٹی اس کی ذمہ دار نہیں ہیان بہروپیوں نے مختلف مقامات پر فحاشی کے اڈا بنائے ہوئے ہیں نوجوان نسل کو برائی پر اکساتے ہیں ہماری کمیونٹی کیلیے بدنامی کاباعث بن رہے ہیں متعلقہ تھانے ،حکومتی ادارے ان بہروپیوں کے خلاف سخت ایکشن لیں ان کی جانچ پڑتال کریں کہ یہ خواجہ سرا کمیونٹی سے ہیں یانہیں اگر کوئی ہے تو رجسٹرڈ کرائیں تاکہ خواجہ سرا کمیونٹی ان کی بنیادی تعلیم وتربیت کا اہتمام کریں ان بہروپیوں کے گروہ کے پیچھے کون ہے جو ان کو برائی کی طرف راغب کررہا ہے یہ بہروپیے اصل میں لڑکے ہیں اور یہ نہ ہی گرو ہیں نہ ہی کسی کے چیلے ہیں -انہوں نے سمہ سٹہ، خانقاہ شریف، بہاولپور کے دیگر مضافاتی علاقوں میں کئی فحاشی کے اڈا بنائے ہوئے ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں تھانہ سمہ سٹہ ودیگر تھانہ جات سے کہ ان بہروپیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کے فحاشی کے اڈاے بند کرائیں اور کاروائی عمل میں لائی جائے اور ڈی پی او ،ڈی ایس پی صاحبان بہاولپور سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ

بہاول پور (پ ر)ڈائریکٹر چولستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزرٹ اسٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈاکٹر محمد عبداللہ نے کہا ہے کہ صح...
08/07/2024

بہاول پور (پ ر)ڈائریکٹر چولستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزرٹ اسٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈاکٹر محمد عبداللہ نے کہا ہے کہ صحرائے چولستان کے منفرد نباتاتی خزانے کو محفوظ کرنے کے لیے ایک سیڈ بینک قائم کیا گیا ہے تاکہ چولستان کے مقامی پودے اور درخت کی افزائش ہمیشہ برقرار رہے۔ انہوں نے کہا کہ صحرائے چولستان پاکستان کا ایک انوکھا بنجر علاقہ ہے، جو غیر معمولی ماحولیاتی اہمیت اور بھرپور حیاتیاتی تنوع کا حامل ہے۔ سخت موسمی حالات کے باوجود یہ مختلف قسم کے مقامی جنگلی پودوں، درخت، جھاڑیوں، جڑی بوٹیوں اور گھاس کا گھر ہے جو اس صحرا میں بے صدیوں سے افزائش پا رہے ہیں۔ اس سیڈ بنک کا قیام خطے کے مقامی جنگلی بیجوں کا تحفظ، بحالی اور ماحولیاتی استحکام ہے۔ اس عظیم مقصد کے لیے چولستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزرٹ اسٹڈیز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور ہوبارہ فاؤنڈیشن انٹرنیشنل پاکستان کے درمیان مقامی صحرائی حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ مقامی پودوں کے بیج بینک کے لیے یہ مشترکہ کوشش نہ صرف ماحولیاتی توازن کی حفاظت کرتی ہے بلکہ صحرائی پودوں کے تحفظ میں بھی اپنا کردار ادا کرتی ہے۔ ہمارے محققین، طلباء وطالبات اور دیگر معاون عملہ چولستان کے مقامی پودوں کے سیڈ بینک کے قیام کے لیے ہمیشہ فعال رہتے ہیں۔ اس سیڈ بینک کا مقصد پودوں کی متنوع انواع کی حفاظت کرنا ہے جو اس منفرد سخت ماحولیاتی نظام میں پروان چڑھتی نباتاتی حیات کا تحفظ اور انہیں موسمیاتی تبدیلی، رہائش گاہ کے نقصان اور دیگر بشری عوامل کے خطرے سے بچانا ہے۔ مقامی بیجوں کو منظم طریقے سے جمع کرنے، ذخیرہ کرنے اور محفوظ کرنے سے آنے والی نسلوں کے لیے ان پودوں کی بقا کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ سیڈ بینک کے قیام کے ذریعے ہم صحرائے چولستان کے قدرتی ورثے کی حفاظت کر سکتے ہیں اور ماحولیاتی چیلنجوں کے خلاف اس کی صلاحیت کو بڑھا سکتے ہیں۔

بہاول پور( )حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق غلہ منڈی بہاول پور میں زمینداروںاور  کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے قائم...
08/07/2024

بہاول پور( )حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق غلہ منڈی بہاول پور میں زمینداروںاور کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے قائم کئے گئے ''کسان سہولت سنٹر'' کا ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع حافظ محمد شفیق،ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ ڈیپارٹمنٹ احمد نوید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر محمد سلیم،کاشتکار اور زرعی ادویات کی کمپنیوں کے نمائندگان موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسان سہولت سنٹر میں محکمہ زراعت توسیع کی جانب سے کاشتکاروں کو فصلات کی کاشت، بہتر پیداوار اور زرعی ادویات کے درست استعمال بارے رہنمائی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اعلیٰ کوالٹی کی زرعی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کسان سہولت سنٹر سے محکمہ زراعت توسیع کی جانب سے زمیندار و کاشتکاران کو فصلات کی کاشت، بہتر پیداوار کے حصول، زرعی ادویات کے درست استعمال بارے رہنمائی دی جائے گی۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع حافظ محمد شفیق نے بتایا کہ بہاول پور سمیت یزمان، احمدپورشرقیہ، حاصلپور اور خیر پور ٹامیوالی میں کسان سہولت سنٹرز قائم کردیئے گئے ہیں۔کسان سہولت سنٹر سے پیسٹی سائیڈز کمپنیوں کی جانب سے دس سے پندرہ فی صد کم نرخ پر زرعی ادویات دی جائیں گی نیز زرعی ادویات کے استعمال کی مشینری بھی کم نرخ پر دی جائے گی۔

بہاول پور( )پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ پنجاب(punjab urban land systems enhancement project) کے تحت بہا ولپو...
08/07/2024

بہاول پور( )پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ پنجاب(punjab urban land systems enhancement project) کے تحت بہا ولپور میں مشاروتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے بطور خاص شرکت کی۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امیر تیمور، اسسٹنٹ کمشنرز،کنسلٹنٹ ریونیو آفیسر ضلع بہاول پور ملک محمد شریف، اراضی ریکارڈ سنٹرز، ریونیو افسران و سٹاف، سول سوسائٹی کے نمائندگان،متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا بنیادی مقصداراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن میں عوامی آگاہی بالخصوص مشترکہ کھیوٹ کی تقسیم اور پارسل میپنگ میں تکنیکی نکات سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پر پلس پراجیکٹ کے انوائرمنٹ سپیشلسٹ حافظ عبد الغفاراور جی آئی ایس سپیشلسٹ پلس پراجیکٹ رانا سہیل نے شرکاء کو بتایا کہ حکومت پنجاب کے اس اقدا م کا مقصد صو بہ پنجاب میں کھیوٹ سسٹم سے چھٹکا رہ اور پا رسل سسٹم کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن میں نسبتاًکمزورطبقات، خاص طور پر خواتین کے حقوق اراضی کو تحفظ دیتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اراضی کی تقسیم پرفیس کی چھوٹ پنجاب میں جائیداد کے حقوق اورزمین کی تقسیم کے انتظام کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔ مزیدبرآںانہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کا اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کا مقصد لینڈ مینجمنٹ سسٹم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق کرنا ہے تا کہ عوام اوراراضی سے متعلقہ اداروں کی لینڈ ریکارڈ کی معلومات تک رسائی آسان ہو جس سے عوام اور حکومت کے قیمتی وقت اور وسائل کی بچت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ضرو رت اس امر کی ہے کہ عوام بو رڈ آف ریو نیو پنجاب اور پنجاب لینڈ ریکا رڈ اتھار ٹی کی جا نب سے دی جانے والی رعایات کا بھرپور فا ئدہ اٹھا ئیں اور اپنی ارا ضی کے ونڈا جا ت بنو ا نے کے لئے متعلقہ فیلڈ ریو نیو سٹا ف اور پلس پرا جیکٹ سے را بطہ کریں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امیر تیمور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو افسران و سٹاف جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں۔انہوں نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ پنجاب کے متعلقہ افسران کی کاوشوں کو سراہا۔قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ فیصل احمد نے اراضی کی ڈیجیٹلائزیشن ، طریقہ کار اور اہمیت سے آگاہ کیا۔بعد ازاں پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ پنجاب کے متعلقہ افسران نے شرکائے ورکشاپ کے سوالات کے جوابات دیئے۔

بہاول پور( )نومولودپاکستان کوراہداری فراہم کرنیوالی سابق ریاست بہاول پورآج خود راہداری کوترس رہی ہے بہاول پور کوفوری طور...
07/07/2024

بہاول پور( )نومولودپاکستان کوراہداری فراہم کرنیوالی سابق ریاست بہاول پورآج خود راہداری کوترس رہی ہے بہاول پور کوفوری طورپرسی پیک راہداری سے منسلک کیاجائے ان خیالات کااظہار بہاول پورنیشنل اتحاد کی چیرپرسن آسیہ کامل نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ بہاول پورکے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک فوری بند کیاجائے بہاول پورکے عوام غربت مہنگائی اورظلم کی چکی تلے پس رہے ہیں بہاول پورسے منتخب ہونے والے ایم این ایز اور ایم پی ایز نے ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کو بہاول پورکے غریب عوام کے مفادات سے زیادہ عزیز رکھا اور ان ہی منتخب نمائندگان کی نااہلی کے باعث آج بہاول پور سی پیک راہداری سے کاٹ دیاگیا انہوں نے کہاکہ فوری طورپر بہاول پور کو سی پیک راہداری سے منسلک کیاجائے تاکہ سی پیک کے ثمرات سے بہاول پورکی عوام بھی مستفیض ہوسکیں

بہاول پور( )نومولودپاکستان کوراہداری فراہم کرنیوالی سابق ریاست بہاول پورآج خود راہداری کوترس رہی ہے بہاول پور کوفوری طور...
07/07/2024

بہاول پور( )نومولودپاکستان کوراہداری فراہم کرنیوالی سابق ریاست بہاول پورآج خود راہداری کوترس رہی ہے بہاول پور کوفوری طورپرسی پیک راہداری سے منسلک کیاجائے ان خیالات کااظہار نیشنل عوامی اتحاد کی چیرپرسن آسیہ کامل نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ بہاول پورکے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک فوری بند کیاجائے بہاول پورکے عوام غربت مہنگائی اورظلم کی چکی تلے پس رہے ہیں بہاول پورسے منتخب ہونے والے ایم این ایز اور ایم پی ایز نے ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کو بہاول پورکے غریب عوام کے مفادات سے زیادہ عزیز رکھا اور ان ہی منتخب نمائندگان کی نااہلی کے باعث آج بہاول پور سی پیک راہداری سے کاٹ دیاگیا انہوں نے کہاکہ فوری طورپر بہاول پور کو سی پیک راہداری سے منسلک کیاجائے تاکہ سی پیک کے ثمرات سے بہاول پورکی عوام بھی مستفیض ہوسکیں

بہاول پور( )عوامی حقوق پارٹی کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ 8 جولائی کوہوگا صدربہاول پورعوامی حقوق پارٹی کیپٹن(ر)سیدسلیمان ...
07/07/2024

بہاول پور( )عوامی حقوق پارٹی کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ 8 جولائی کوہوگا صدربہاول پورعوامی حقوق پارٹی کیپٹن(ر)سیدسلیمان مہتاب شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ بہاول پورکی صوبہ کی بحالی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی اوراسی حوالہ سے بحالی صوبہ بہاول پور کے حوالہ سے ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ 8 جولائی 2024 بروزسومواربوقت10-30 بجے دن بہاول پورپریس کلب بہاول پورنزدیونیورسٹی چوک بہاول پور کیاجائیگا

بہاول پور () بجلی کے بلوں اور مہنگائی کیخلاف پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی بہاولپور میں  احتجاجی ریلی پاکستان مرکزی مسلم لیگ...
07/07/2024

بہاول پور () بجلی کے بلوں اور مہنگائی کیخلاف پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی بہاولپور میں احتجاجی ریلی پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام بجلی کے بلوں اورمہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی، شرکاء سے راناسیف اللہ جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ کا خطاب پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی ون یونٹ چوک سے شروع ہو کر جلسہ کی صورت اختیار کر گئی، ریلی کی قیادت رانا سیف اللہ ۔حافظ عبدالمنان بہاولپوری نے کی، شرکاریلی کی حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی شرکاریلی نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے مقررین کا کہنا ہے کہ مرکزی مسلم لیگ ملک بچانے کی جدوجہد کر رہی ہے، مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال کردیا،، انکا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات، ایل پی جی اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافے غریب کا معاشی قتل یے اب یہ مہنگائی ناقابل برداشت ہوگئی ہے لوگ بھوکے مر رہے ہیں، جھوٹ کے سہارے چلنے والے حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں، انکاکہنا تھا کہ ملک کی تاریخ میں ٹیکس پر ٹیکس اور مہنگائی پر مہنگائی عوام کے بنیادی آئینی ومعاشی حقوق کی خلاف ورزی ہے اب عوام کے معاشی آئینی حقوق کا تحفظ پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا عوام اس ظلم کے خلاف باہر نکل پڑی ہے اور حکومت سے ظلم کرنے کا اختیار چھین لیں۔مقررین نے ملک میں حالیہ دہشت گردی کے کے خلاف بھی نعرے بازی کی انہوں کہا کہ مرکزی مسلم لیگ دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان اور ملک کی سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ ہے دہشت گردی کا خاتمہ ہی ملک کی امن کی ضمانت ہے

بہاول پور( )محکمہ تعلقات عامہ بہاول پور کے فوٹو گرافر حافظ حبیب الرحمن، ماہر تعلیم حافظ حسیب الرحمن اور حافظ عقیل الرحمن...
07/07/2024

بہاول پور( )محکمہ تعلقات عامہ بہاول پور کے فوٹو گرافر حافظ حبیب الرحمن، ماہر تعلیم حافظ حسیب الرحمن اور حافظ عقیل الرحمن کے والدریٹائرڈڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمن)محکمہ تعلقات عامہ حکومت پنجاب محمد جمیل الرحمن گذشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے وفات پا گئے۔ ان کی نماز جنازہ مرکزی جنازہ گاہ ختم نبوت چوک (چوک فوارہ) بہاول پور میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں محکمہ تعلقات عامہ کے حاضر سروس و ریٹائرڈ افسران و ملازمین، میڈیا نمائندگان ، سیاسی و سماجی شخصیات اور عزیز و اقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ بعد ازاں مرحوم کو قبرستان ملوک شاہ میں آسودہ خاک کر دیا گیا۔ مرحوم نے بیوہ، تین بیٹے اور چار بیٹیاںسوگوار چھوڑی ہیں۔

بہاول پور( )ڈپٹی کمشنربہاول پور ظہیر انور جپہ کی ہدایت پر ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹیوں اوربہاول پور ویس...
07/07/2024

بہاول پور( )ڈپٹی کمشنربہاول پور ظہیر انور جپہ کی ہدایت پر ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹیوں اوربہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کا عملہ فیلڈ میں متحرک ہے اورپری مون سون کی پہلی بارش کے بعد بہاول پور شہر کی سڑکوں،گلیوں اور ضلع کے دیگر مقامات پر بارش کے پانی کی فوری نکاسی اور کوڑا کرکٹ کی صفائی کا عمل جاری ہے۔اس سلسلہ میں متعلقہ محکموں کے افسران بھی ڈی واٹرنگ پمپس اور دیگر مشینری کی مدد سے صفائی ستھرائی اور نکاس آب کے جاری کاموں کی مانیٹرنگ کے لئے فیلڈ میں موجود ہیں ۔ ڈپٹی کمشنربہاول پور ظہیر انور جپہ نے متعلقہ انتظامی افسران کے ہمرہ شہر بھر کے مختلف مقامات کا اچانک دورہ کیا اوربارش کے پانی کی فی الفورنکاسی کے امور کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ نکاس آب اور صفائی ستھرائی کے کام جلد از جلد مکمل کرائے جائیں تاکہ عوام الناس کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Address


Telephone

03006831733

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Rahbar News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share