Abbas Rehman PK 67

  • Home
  • Abbas Rehman PK 67

Abbas Rehman PK 67 امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی کے 67 ضلع مہمند
(1)

تعزیت!!!!!!!!سابقہ ایم این اے ملک بلال رحمان نے آج تحصیل خلیمزئی گاؤں باروخیل،گاؤں بادسیاہ،  تحصیل کمالے خلیمزئی کے گاؤں...
21/06/2024

تعزیت!!!!!!!!
سابقہ ایم این اے ملک بلال رحمان نے آج تحصیل خلیمزئی گاؤں باروخیل،گاؤں بادسیاہ، تحصیل کمالے خلیمزئی کے گاؤں یاسین کور،اٹوخیل زبیدہ کور،غازی بیگ اور تحصیل بائیزئی خانزادگان میں وفات ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔
اللہ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرماٸیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرماٸیں آمین

16/06/2024

میری طرف سے تمام عالمِ اسلام کو عیدالاضحیٰ کی خوشیاں اور حجاج کرام کو اسلام کا مقدس فریضہ حج اور جملہ عبادات بہت بہت مبارک ہو🥀 🙏🥀
اللہ تعالیٰ تمام مسلمان بہن بھائیوں کی قربانی اور عبادات قبول فرمائے۔۔آمین۔🤲🤲
🥀رہنما کاروان رحمان ملک عباس رحمان 🥀

مہمند! *کاروان رحمان* کا مسائل کے حل اور سیاسی اتحاد کیخلاف مظاہرہ ۔ناروا لوڈ شیڈنگ ،بدامنی،فاٹا انضمام ،پٹوار سسٹم اور ...
11/06/2024

مہمند! *کاروان رحمان* کا مسائل کے حل اور سیاسی اتحاد کیخلاف مظاہرہ ۔
ناروا لوڈ شیڈنگ ،بدامنی،فاٹا انضمام ،پٹوار سسٹم اور قبائلی علاقوں میں ٹیکسز کا نظام مسترد ،
عید کے بعد تحریک چلانے کا اعلان ۔
*سنیئر رہنما کاروان رحمان*

*کاروان رحمان* کا مطالبات کیلئے احتجاجی مظاہرہ ۔لوڈ شیڈنگ ،معاشی بدحالی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہیں ۔ترجمان کارو...
11/06/2024

*کاروان رحمان* کا مطالبات کیلئے احتجاجی مظاہرہ ۔
لوڈ شیڈنگ ،معاشی بدحالی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہیں ۔ترجمان کاروان رحمان *حاجی اخترشاہ*

ضلع مومند / *کاروان رحمان*  کی طرف سے نام نہاد مہمند سیاسی اتحاد کے خلاف و دیگر مسائل جیسے گورسل باڈر، آمن آمان ،ضلع مہم...
10/06/2024

ضلع مومند / *کاروان رحمان* کی طرف سے نام نہاد مہمند سیاسی اتحاد کے خلاف و دیگر مسائل جیسے گورسل باڈر، آمن آمان ،ضلع مہمند میں کاروان رحمان کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں مومند پریس کلب میں کے ترجمان *حاجی اخترشاہ* و دیگر ساتھی پریس کانفرنس اور احتجاجی مظاہرہ سے اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔
مظاہرے میں کاروان رحمان کے سنئیر رہنما مولانا عبدالعفار صافی ، مولانا آمین الحق صاحب ، ملک ایاز باچا،ملک خان سید خان، ھدایت مہمند، ملک میرافضل خان، قاری رائیس صافی، ذاکر مہمند، ضابط صافی ، توصیف احمد ،ملک عطاء اللہ ،حاجی کمین اللہ ،ارشد خان ،زیارت خان،محتاج اللہ،قاری صفی اللہ اور سینکڑوں کاروان رحمان کے ورکرز نے شرکت کی ۔
کاروان رحمان نے پہلے بھی مہمند قوم کی خدمت کی ہے اور اب بھی کریں گے ۔

مومند سیاسی اتحاد کے ساتھ کاروان رحمان کی مزاکرات ناکام 10 جون بروز پیر صبح 9 بجے سنیٹر ہلال رحمان ساتھیوں سمیت غلنٸ پری...
07/06/2024

مومند سیاسی اتحاد کے ساتھ کاروان رحمان کی مزاکرات ناکام 10 جون بروز پیر صبح 9 بجے سنیٹر ہلال رحمان ساتھیوں سمیت غلنٸ پریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے ۔
تمام کارکنان اپنی شرکت یقینی بنائیں ۔
(کاروان رحمان سوشل میڈیا ٹیم)
Mohmand News
Mohmand News
Tangi Digital

*سنیٹر ہلال رحمان صاحب* نے   میں سولر سسٹم لگایا۔ جس میں پنکھے باقی تھے آج الحمداللّٰہ وہ بھی پہنچ گئے۔ ھم  اہلیان موصل ...
02/06/2024

*سنیٹر ہلال رحمان صاحب* نے میں سولر سسٹم لگایا۔ جس میں پنکھے باقی تھے آج الحمداللّٰہ وہ بھی پہنچ گئے۔ ھم اہلیان موصل کور اور جامعہ کی آراکین و منتظمین سنیٹر ہلال الرحمٰن صاحب اور ان کے پوری ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ کہ انہوں نے تحصیل یکہ غنڈ جامعہ مسجد موصل کور میں سولر سسٹم لگوایا دیا۔
*کاروان رحمان سوشل میڈیا ٹیم*
Senator Hilal Ur Rehman Abbas Rehman PK 67

*کاروان رحمان* کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ *توصیف احمد* کو 7 سکیل کے جعلی ڈی ایس پی پڑانگ غار *فرہاد خان* مخالفین کے کہنے پر ب...
31/05/2024

*کاروان رحمان* کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ *توصیف احمد* کو 7 سکیل کے جعلی ڈی ایس پی پڑانگ غار *فرہاد خان* مخالفین کے کہنے پر بےجا تنگ کرکے تھانے بلاتے ہیں ۔
ڈی ایس پی پڑانگ غار فرہاد خان اپنا قبلہ درست کریں اور ہمارے ورکرز کو تنگ نہ کریں ورنہ کاروان رحمان آپ کے خلاف بھرپور احتجاج اور قانونی کارروائی کریں گی۔
ہم کاروان رحمان اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں ۔
منجانب : کاروان رحمان ضلع مہمند
District Mohmand Police
Deputy Commissioner Mohmand
Tangi Digital
Tausif Jan

اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی! سابقہ ایم این اے ملک بلال رحمان نے تحصیل کمالے خلیمزئی کے علاقے اٹوخیل اور تحصیل حلیمزئی کے ع...
05/05/2024

اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی!
سابقہ ایم این اے ملک بلال رحمان نے تحصیل کمالے خلیمزئی کے علاقے اٹوخیل اور تحصیل حلیمزئی کے علاقے باروخیل چاندہ اور ناساپئی میں وفات ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کی اور مرحومین کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔
اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے آمین ۔

بجلی!!!!!!!! انسانی زندگی میں بعض چیزیں ایسے ہیں جن کے نہ ہونے پر روح بھی بے چین ہو جاتا ہے، ان چیزوں میں ایک بجلی بھی ہ...
05/05/2024

بجلی!!!!!!!!
انسانی زندگی میں بعض چیزیں ایسے ہیں جن کے نہ ہونے پر روح بھی بے چین ہو جاتا ہے، ان چیزوں میں ایک بجلی بھی ہے۔ بجلی آج کل ہر چھوٹے بڑے گھر کی اشد ضرورت ہے۔ دنیا کے بیشتر ممالک میں یا تو بجلی مفت ہے یا پھر ان کا بل بہت کم آتا ہے۔ لیکن یہ بات حقیقت ہے کہ جن علاقوں میں بجلی کے ڈیم بنے ہوں ان علاقوں میں لوگوں کو بجلی کی رائیلٹی دینا ان کا آئینی حق ہے۔ اس کے علاوہ وطن عزیز میں بہترین نہری نظام سے بجلی پیدا کی جاتی ہے لیکن عوام کو خاطر خواہ بجلی میسر نہیں۔ بد قسمتی سے ہمارے ضلع مہمند میں دو ڈیمز بنے ہیں لیکن ترقی کے اس دور میں برسر اقتدار پارٹی کے تین نمائندے موجود ہونے کے باوجود ضلع مہمند اپنا بنیادی حق یعنی بجلی سے یکسر محروم ہے۔ موجودہ نمائندوں نے تو مہمند ڈیم کے ہزاروں ایکڑ اراضی واپڈا حکام کو مفت دی ہے یا پھر اس میں کافی کرپشن کی ہے۔ عوام کو یاد رہیں کہ اس وقت ضلع مہمند میں 24 میں سے 2 گھنٹے بجلی ہے یعنی پورے 22 گھنٹے لوڈ شیڈنگ!!! اب اس کے ذمہ داری موجودہ نمائندوں پر عائد ہوتی ہے کہ وہ مہمند میں بجلی کا دورانیہ بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں لیکن بدقسمتی سے ہمارے منتخب نمائندے اپنے عوام کے حقوق مانگنے سے قاصر ہیں۔ ضلع مہمند میں 2018 سے پہلے اگر بجلی شیڈول دیکھا جائے تو اس وقت 10،12 گھنٹے بجلی ہوتا تھا اور وہ دور تھا ایم این اے ملک بلال رحمان اور سنیٹر ہلال رحمان کا۔ زیر نظر ایک تصویر میں عوام سنیٹر ہلال رحمان کو دیکھ سکتے ہیں جو 2014 میں سٹل ملز کی تاریں خود کاٹ کر قوم کو بجلی فراہم کرتا ہے۔

تعزیت!!!!!!!!کاروان رحمان کے ترجمان حاجی اختر شاہ نے آج تحصیل حلیمزئی کے علاقے کمالی حلیمزئی میں دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ن...
05/05/2024

تعزیت!!!!!!!!
کاروان رحمان کے ترجمان حاجی اختر شاہ نے آج تحصیل حلیمزئی کے علاقے کمالی حلیمزئی میں دیگر ساتھیوں کے ہمراہ نحقی کلے میں حسین کے ہمشیرہ کے وفات پر، کمالی کلے میں ڈاکٹر سراج کے والد محترم کے وفات پر، گران حاجی کے چچا کے وفات پر جبکہ وزیرو ڈاگ میں ایک فوتگی پر انکے لواحقین کیساتھ تعزیت کی اور مرحومین کی ایصال ثواب کیلئے دعاء مغفرت کی۔ اللہ تعالیٰ اہل اسلام کے تمام مرحومین کو جنت الفردوس عطا فرمائے۔۔آمین 🙏🙏

سابقہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر ہلال الرحمان کی اہلیہ کی وفات پر لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کی...
05/05/2024

سابقہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر ہلال الرحمان کی اہلیہ کی وفات پر لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔
اللہ تعالیٰ سنیٹر ہلال رحمان کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے آمین ۔

کُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَتُہ المَوت (القرآن)                                              اِنَّالِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَا...
21/04/2024

کُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَتُہ المَوت (القرآن)
اِنَّالِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔
بیشک ہر شے نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے ۔
سنیٹر ہلال رحمان کی زوجہ محترمہ اس فانی دنیا سے رحلت کر گیئں ۔ تمام مسلمان انکی مغفرت کے لیئے دعا کیجیے۔
اللہ پاک جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔
آمین ثم آمین🤲

مبارکباد!سابقہ ایم این اے ملک بلال رحمان نے کاروان رحمان کے محلص کارکن رحیم داد خان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکب...
15/04/2024

مبارکباد!
سابقہ ایم این اے ملک بلال رحمان نے کاروان رحمان کے محلص کارکن رحیم داد خان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
اللہ تعالیٰ تمام نیک اعمال اپنے دربار میں قبول فرمائے۔ آمین

فاتحہ خوانی!سابقہ ایم این اے ملک بلال رحمان نے آج   کے گاؤں سلطان خیل ،کوز گنداؤ اور کمالے خلیم زئی کے گاؤں یاسین کور او...
15/04/2024

فاتحہ خوانی!
سابقہ ایم این اے ملک بلال رحمان نے آج کے گاؤں سلطان خیل ،کوز گنداؤ اور کمالے خلیم زئی کے گاؤں یاسین کور اور وزیر ڈاگ میں وفات ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کی ۔
اللہ تعالی مرحومین کی مغفرت نصیب فرماٸیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرماٸیں۔آمین

تعزیت!تحصیل یکہ غنڈ کادو کور میں سابقہ ایم پی اے عباس الرحمن کا ملک خائستہ ور کے چچا زاد بھائی کے وفات پر ورثاء کے ساتھ ...
14/04/2024

تعزیت!
تحصیل یکہ غنڈ کادو کور میں
سابقہ ایم پی اے عباس الرحمن کا ملک خائستہ ور کے چچا زاد بھائی کے وفات پر ورثاء کے ساتھ تعزیت کی اور مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔
اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔آمین

14/04/2024

مہمند ۔ دنیا کا مقابلہ ہم بندوق سے نہیں بلکہ تعلیم اور قلم سے کر سکتے ہیں ۔بندوق کا دور گزر چکا ہے اج تعلیم کا دور ہٕے ۔مسلمان اپس میں بھاٸی بھاٸی ہیں ۔کسی ایک انسان کا قتل تمام انسانیت کا قتل ہے ۔ہمیں اپس میں بھاٸیوں کی طرح رہنا چاہیے ۔دشمنی دونوں فریقین کے لیے تباہی کا باعث ہے ۔دشمنیوں کو ختم کرنا علاقے میں علماٸے کرام ۔مشران کشران اور ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہیں کہ اس میں بھر پور کردار ادا کریں ۔سابقہ ایم پی اے ملک عباس رحمان کا لوٸر مہمند مچنی میں دو فریقین محمد ولی ۔رحمداد اور فریقین دوم شاہ ولی اور سید ولی کے 25 سالہ دشمنی کو دوستی میں بدلنے کی تقریب سے خطاب ۔
Abbas Rehman
Senator Hilal Rehman
Abbas Rehman PK 67

آج *تحصیل یکہ غنڈ موصل کور* میں دو فریقین کے درمیان پرانی دشمنی دوستی میں بدل گئی۔فریق اول محمد ولی ،گل ولی ولد رحمداد ف...
14/04/2024

آج *تحصیل یکہ غنڈ موصل کور* میں دو فریقین کے درمیان پرانی دشمنی دوستی میں بدل گئی۔
فریق اول محمد ولی ،گل ولی ولد رحمداد فریق دوم شاہ ولی، سید ولی کے درمیان 25 سالہ دشمنی الحمدللہ اج دوستی میں بدل گئی جس میں *سابقہ ایم پی اے عباس رحمن* ، ڈاکٹر عالم زیب، نہایت شیر ،مولانا اکرام الدین، مولانا اسرار الدین اور بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔
جرگے کے ممبران میں ڈاکٹر نہایت شیر، شہزاد گل، ملک تحصیل خان اور حاجی انعام، ذاکر خان شامل تھے اللہ تعالی تمام جرگہ ممبران کو دنیا و آخرت میں کامیاب کریں دونوں فریقین نے مشترکہ طور پر یہ عہد کیا کہ آئندہ کے لیے بھائی چارے کے ساتھ زندگی گزاریں گے۔
Abbas Rehman

مہمند سٹوڈنٹس یونین کے زیر اہتمام شعور سکالر شپ کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب گورنمنٹ کالج اف منیجمنٹ سائنسز غلنئی میں منع...
13/04/2024

مہمند سٹوڈنٹس یونین کے زیر اہتمام شعور سکالر شپ کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب گورنمنٹ کالج اف منیجمنٹ سائنسز غلنئی میں منعقد ہوئی۔
مہمند سٹوڈنٹس یونین کی جانب سے شعور سکالر شپ کے ٹیسٹ پاس کرنے والے طلباء وطالبات کو سکالرشپ کے پہلا قسط حوالہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مہمند سٹوڈنٹس یونین نے ضلع مہمند کےجماعت نہم ودہم کے سوطلباء وطالبات کے لئے فی طالب علم تیس ہزار روپے سالانہ سکالرشپ کا اعلان کیا تھا۔جس میں طلباء طالبات سے ٹسٹ لیاگیا۔ٹیسٹ میں میرٹ پر انے والے پہلے سو طلباء وطالبات کو شارٹ لسٹ کیاگیا۔جس کی اج باقاعدہ تقریب گورنمنٹ کالج اف منیجمنٹ سائنسز غلنئی میں منعقد ہوئی۔تقریب میں 103 کامیاب طلباء طالبات کو سکالر شپ کے پہلاقسط مبلع 7500 روپے نقد حوالے کی گئے۔جو کہ بتدریج 30000 روپے تک قسطوں میں دی جائیں گے۔جس سے طلباء طالبات اپنے کتب ۔سٹیشنری اور دیگر اخراجات پوی کریں گے۔
اس موقع پر *ترجمان کاروان رحمان حاجی اخترشاہ* ،مہمند پریس کلب کےصدر شاکراللہ۔کالج ہذا کے پرنسپل ظریف خان بھی موجودتھے۔جنہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
*کاروان رحمان کے سربراہ *سنیٹر ہلال رحمان* مہمند سٹوڈنٹس یونین کے ساتھ ہر قسم تعاون کرنے کیلئے بھرپور کوشش کریں گے ۔

 * 💞 #کاروانِ_رحمان_مرکز* میں عید مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔ *عید الفطر* کے تیسرے دن  * اپنے حجرے کاروان مرکز میں سنئیر...
12/04/2024

* 💞
#کاروانِ_رحمان_مرکز* میں عید مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔
*عید الفطر* کے تیسرے دن * اپنے حجرے کاروان مرکز میں سنئیر رہنما کاروان رحمان کے ہمراہ آئے ہوئے مہمانوں کے ساتھ عید مل رہے ہیں اس موقع پر ترجمان کاروانِ رحمان حاجی اختر شاہ اور کثیر تعداد میں کاروان رحمان کے کارکنان موجود تھے.
12 اپریل 2024۔

عیادت!!!!!!!!!سابقہ ایم این اے ملک بلال رحمان نے آج پشاور میں کاروان رحمان کے درینہ کارکن اجمل خان کے بھائی بختور شاہ جس...
12/04/2024

عیادت!!!!!!!!!
سابقہ ایم این اے ملک بلال رحمان نے آج پشاور میں کاروان رحمان کے درینہ کارکن اجمل خان کے بھائی بختور شاہ جس کو چند دن پہلے ہارٹ اٹیک ہوا تھا ان کی عیادت کی اور انکی خیریت دریافت کی۔ اللہ تعالیٰ ان کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ آمین

تعزیت!!!!!!!!آج عید کے تیسرے روز سنیٹر ہلال رحمان نے تحصیل حلیمزئی کے مختلف مقامات شاتی کور گنجیان میں ریاض استاد کے وفا...
12/04/2024

تعزیت!!!!!!!!
آج عید کے تیسرے روز سنیٹر ہلال رحمان نے تحصیل حلیمزئی کے مختلف مقامات شاتی کور گنجیان میں ریاض استاد کے وفات پر، باروخیل میں حاجی غلام حبیب کے اہلیہ کے وفات پر، باروخیل میں حضرت اللہ اور حمید اللہ کے والدہ محترمہ کے وفات پر اور باروخیل ہی میں حاجی اختر کے بھابی کی انتقال پر انکے لواحقین کیساتھ تعزیت کی اور مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے دعاء مغفرت کی۔ اللہ تعالیٰ اہل اسلام کے تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے اور ان کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دیں۔ آمین

عیدالفطر کی مبارکباد ۔کاروان رحمان کے سوشل میڈیا سٹار اسد خان مہمند کا سنیٹر ہلال رحمان کو عیدالفطر کی مبارکباد ۔اسد خان...
12/04/2024

عیدالفطر کی مبارکباد ۔
کاروان رحمان کے سوشل میڈیا سٹار اسد خان مہمند کا سنیٹر ہلال رحمان کو عیدالفطر کی مبارکباد ۔
اسد خان مہمند کاروان رحمان سوشل میڈیا ٹیم کا ایک چمکتا دمکتا ستارہ ہے ۔

 !!!آج عید کے  #تیسرے دن کاروان مرکز حلیمزئی میں  فخر مہمند   سے عید الفطر کی مبارکباد کے سلسلے میں ضلع مہمند کے تمام تح...
12/04/2024

!!!
آج عید کے #تیسرے دن کاروان مرکز حلیمزئی میں فخر مہمند سے عید الفطر کی مبارکباد کے سلسلے میں ضلع مہمند کے تمام تحصیلوں سے آۓ ہوۓ مشران، نوجوانان، معززین علاقہ،کاروان رحمان کے ورکرز، علماء کرام اور معزز مہمانوں کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اس سلسلے میں کاروان رحمان کے ترجمان حاجی اختر شاہ اور کاروان رحمان کے بیشتر کارکنان سمیت علاقے کے مشران بھی موجود تھے۔ کاروان رحمان کے تمام مشران اور ورکرز کی طرف سے تمام مسلمانوں کو عید الفطر کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں ۔
12 اپریل 2024

مہمند سٹوڈنٹس یونین کے صدر دل جان مومند اپنے ساتھیوں یاسر افغان،نوید خان،ماجد افغان،الطاف خان،امتیاز جاوید مہمند اور فرم...
11/04/2024

مہمند سٹوڈنٹس یونین کے صدر دل جان مومند اپنے ساتھیوں یاسر افغان،نوید خان،ماجد افغان،الطاف خان،امتیاز جاوید مہمند اور فرمان اللہ کے ہمراہ سابقہ سنیٹر ہلال الرحمان کے ہجرے آمد۔

صدر دل جان مومند نے مہمند سٹوڈنٹس یونین کی طرف سے منعقدہ شعور سکالرشپ چیک ڈسٹریبیوشن پروگرام میں سنیٹر ہلال الرحمان کو دعوت دی۔

ضلع مہمند میں طلباء و طالبات کو درپیش مختلف مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے سنیٹر ہلال الرحمان نے مہمند سٹوڈنٹس یونین کو فوری حل کے مکمل یقین دہانی کرائیں۔


Senator Hilal Ur Rehman
Senator Hilal Rehman
Karwan e Rahman official

*عید کا دوسرا دن* !👬آج عید کے دوسرے دن   حلیمزئی میں نواب آف مہمند *ملک عبدالرحمان* عرف ملک ریمان، *سنیٹر ہلال رحمان* او...
11/04/2024

*عید کا دوسرا دن* !👬
آج عید کے دوسرے دن حلیمزئی میں نواب آف مہمند *ملک عبدالرحمان* عرف ملک ریمان، *سنیٹر ہلال رحمان* اور سابقہ ایم پی اے *ملک عباس رحمان* سے عید الفطر کی مبارکباد کے سلسلے میں ضلع مہمند کے تمام تحصیلوں سے آۓ ہوۓ مشران، نوجوانان، معززین علاقہ،کاروان رحمان کے ورکرز، علماء کرام اور معزز مہمانوں کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اس سلسلے میں کاروان رحمان کے ترجمان حاجی اختر شاہ اور کاروان رحمان کے بیشتر کارکنان سمیت علاقے کے مشران بھی موجود تھے۔ کاروان رحمان کے تمام مشران اور ورکرز کی طرف سے تمام مسلمانوں کو عید الفطر کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہو ۔

  💞 #کاروانِ_رحمان_مرکز  میں عید مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔عید الفطر کے دوسرے دن   اپنے حجرے میں آنے والے مہمانوں کے سا...
11/04/2024

💞
#کاروانِ_رحمان_مرکز میں عید مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔
عید الفطر کے دوسرے دن اپنے حجرے میں آنے والے مہمانوں کے ساتھ عید مل رہے ہیں اس موقع پر ترجمان کاروانِ رحمان حاجی اختر شاہ اور کثیر تعداد میں کاروان رحمان کے کارکنان موجود تھے.
11 اپریل 2024۔

  💞 #کاروانِ رحمان مرکز  میں عید مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔عید الفطر کے دوسرے دن سابقہ ایم پی اے عباس رحمان  اپنے حجرے ...
11/04/2024

💞
#کاروانِ رحمان مرکز میں عید مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔
عید الفطر کے دوسرے دن سابقہ ایم پی اے عباس رحمان اپنے حجرے میں آنے والے مہمانوں کے ساتھ عید مل رہے ہیں اس موقع پر ترجمان کاروانِ رحمان حاجی اختر شاہ اور کثیر تعداد میں کاروان رحمان کے کارکنان موجود تھے
11 اپریل 2024۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abbas Rehman PK 67 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share